Tag: ساہیوال واقعہ

  • ساہیوال واقعہ، گاڑی پر فائرنگ کرنے والے اہل کاروں کے نام سامنے آگئے

    ساہیوال واقعہ، گاڑی پر فائرنگ کرنے والے اہل کاروں کے نام سامنے آگئے

    لاہور:‌ساہیوال واقعہ میں گاڑی پر فائرنگ کرنے والے سی ٹی ڈی اہل کاروں کے نام سامنے آگئے.

    تفصیلات کے مطابق 19 جنوری کو ساہیوال میں پیش آنے والے واقعے میں گاڑی کو نشانہ بنانے والے ذمے داران کا تعین ہوگیا۔

     ذرائع کے مطابق سی ٹی ڈی ٹیم کی سربراہی صفدرحسین نامی اہل کارکررہا تھا،  مقدمہ بھی سب انسپکٹر صفدر حسین ہی مدعیت ہی میں درج ہوا،  احسن، محمد رمضان، سیف اللہ اورحسنین اکبر ہمراہ تھے۔

    ذرائع کے مطابق سی ٹی ڈی اہل کاروں نے سامنے اور دونوں طرف سے فائرنگ کی، البتہ گاڑی کےاندرسےگولی چلنےکا کوئی ثبوت نہیں ملا۔

     سی ٹی ڈی نے بارودی مواد کادعویٰ کیا تھا، مگر بی ڈی ایس طلب نہ کیا گیا،ساتھ ہی شواہدا کٹھے کیے بغیرہی کرائم سین کلیئر کر دیا گیا۔

    یہ بھی پڑھیں:  ہم ماضی کی حکومتوں کی غلطیوں کا خمیازہ بھگت رہے ہیں: شیریں‌ مزاری

    یاد رہے کہ مذکورہ واقعے میں چار افراد اپنی زندگی سے ہاتھ دھو بیٹھے تھے، واقعے کو مبینہ طور پر جعلی پولیس مقابلہ قرار دیا گیا۔

    واقعے کے بعد ملک بھر سے شدید ردعمل آیا، وزیر اعظم نے نوٹس لیتے ہوئے جے آئی ٹی تشکیل دے دی، جو کل اپنی رپورٹ پیش کرے گی، خیال رہے کہ اس معاملے پر سی ٹی ڈی کی جانب سے متعدد بار بیانات تبدیل ہوئے۔ْ

  • ساہیوال واقعہ، ہم ماضی کی حکومتوں کی غلطیوں کا خمیازہ بھگت رہے ہیں: شیریں‌ مزاری

    ساہیوال واقعہ، ہم ماضی کی حکومتوں کی غلطیوں کا خمیازہ بھگت رہے ہیں: شیریں‌ مزاری

    اسلام آباد: وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق شیریں مزاری نے کہا ہے کہ ساہیوال  واقعے کے ذمہ داروں کو سخت سے سخت سزا ملنی چاہیے.

    ان خیالات کا اظہار انھوں‌ نے قومی اسمبلی میں تقریر کرتے ہوئے کیا، انھوں نے کہا کہ ان کاؤنٹز پچھلی حکومتوں کے دور سے ہو رہے ہیں، ن لیگ حکومت میں تھی، مگر نقیب کیس پر راؤ انوار کے خلاف کمیٹی نہیں بنائی، یہ نہیں ہوسکتا کہ دہشت گردی روکنے والے خود دہشت گردبن جائیں.

    [bs-quote quote=”ماضی میں جو ظلم ، تشدد پولیس کے ذریعے کیا جاتا رہا ہے، ہمیں اسے ختم کرنا ہوگا” style=”style-7″ align=”left” author_name=”شیریں مزاری”][/bs-quote]

    شیریں مزاری نے کہا کہ شہبازشریف اور خواجہ آصف وزیراعظم کے ٹوئٹ کا غلط مطلب بتا رہے ہیں، وزیراعظم نے سی ٹی ڈی کی تعریف نہیں کی، میں اردومیں بتادیتی ہوں، سوال یہ ہے کہ سانحہ ماڈل ٹاؤن پر انصاف کیوں نہیں ملا، راؤ انوار کو کیوں کھلا چھوڑا گیا.

    انھوں نے کہا کہ پچھلی حکومتوں نے قوانین کو تباہ کرکے رکھ دیا، ماضی میں ن لیگ کی حکومت نے پولیس کو سیاسی بنائے رکھا، ہماری حکومت اب تک ماضی کی غلطیوں کا خمیازہ بھگت رہی ہے، ن لیگ کے دورحکومت کا کیا دھرا ہمیں وراثت میں ملا .

    ضرور پڑھیں: عوام ساہیوال واقعے کے حقائق جاننا چاہتے ہیں: شہباز شریف

    شیریں مزاری کا کہنا تھا کہ پچھلے ادوار میں پنجاب پولیس ان کاؤنٹز کرتی رہی، ماضی میں جو ظلم ، تشدد پولیس کے ذریعے کیا جاتا رہا ہے، ہمیں اسے ختم کرنا ہوگا، سندھ ،پنجاب پولیس کی ری اسٹرکچرنگ ہونی چاہیے، اب اس کلچر کو ختم کرنے کا وقت آگیا ہے، اب جو قانون توڑے گا، اسے سزا بھی ملے گا.

    ان کا کہنا تھا کہ ساہیوال واقعے کی مکمل تحقیقات ہونی چاہییں، ملزمان کو مثالی سزا ملنی چاہیے، راؤ انوار  جیسے افراد کسی صورت قبول نہیں، ماضی کی حکومتوں نے جو گند کیا تھا، ہم اسی کو برداشت کررہے ہیں، اپوزیشن بینچز میں کئی افراد ایسے ہیں، جو ماضی میں ان کاؤنٹرز پر سرپرستی کرتے رہے.

  • عوام ساہیوال واقعے کے حقائق جاننا چاہتے ہیں: شہباز شریف

    عوام ساہیوال واقعے کے حقائق جاننا چاہتے ہیں: شہباز شریف

    اسلام آباد: قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر شہباز شریف نے کہا ہے کہ ساہیوال میں بے گناہ لوگوں کو قتل کیا گیا، واقعے کو سیاسی رنگ نہیں دینا چاہتا۔

    قومی اسمبلی کے اجلاس میں حزب اختلاف کے رہنما شہباز شریف نے قومی اسمبلی میں اظہارِ خیال کرتے ہوئے کہا ’اس طرح کے واقعات پر ماضی میں سیاست کی جاتی رہی، میں اس واقعے کو سیاسی رنگ نہیں دینا چاہتا۔‘

    [bs-quote quote=”میں یہ نہیں کہتا کہ اب ہم دھرنا دیں، لیکن ہم اب بیٹھیں گے بھی نہیں۔” style=”style-7″ align=”left” color=”#dd3333″ author_name=”شہباز شریف” author_job=”اپوزیشن لیڈر”][/bs-quote]

    انھوں نے کہا کہ سانحہ ساہیوال میں ظلم و بربریت نظر آئی، نہتے والدین پر گولیاں برسائی گئیں، سی ٹی ڈی نے ایک بار پھر کہا کہ ڈرائیور دہشت گرد ہے، پنجاب حکومت نے بھی پہلے کہا وہ دہشت گرد ہے، حقائق ضرور سامنے آئیں گے مگر اس ظلم کی مثال نہیں ملتی۔

    شہباز شریف نے کہا کہ قوم سوگوار ہے، سانحہ ماڈل ٹاؤن اور قصور کی زینب کے کیس پر سیاست چمکائی گئی، لیکن پنجاب فرانزک لیب نے قصور کیس حل کیا اور کے پی کے کیسز کو بھی دیکھا، جے آئی ٹی کی سفارشات قوم کے سامنے لائیں گے۔

    یہ بھی پڑھیں:  قوم کو یقین دلاتا ہوں قطرسےواپس آکر ساہیوال واقعے کے قصورواروں کوعبرت ناک سزا دی جائے گی،وزیراعظم

    اپوزیشن لیڈر کا کہنا تھا کہ عوام ساہیوال واقعے کے حقائق جاننا چاہتے ہیں، اس نے پورے پاکستان کو ہلا کر رکھ دیا ہے، ساہیوال واقعے پر اپنا مؤقف پیش کرنے کے لیے ایوان کی کارروائی معطل کی جائے۔

    شہباز شریف نے کہا ’میں یہ نہیں کہتا کہ اب ہم دھرنا دیں، لیکن ہم اب بیٹھیں گے بھی نہیں جب تک قوم کو اصل حقائق نہیں بتائے جاتے، واقعے میں بد ترین سفاکی دکھائی گئی، ان سی ٹی ڈی کے پاس واقعے پر کوئی جواز نہیں۔‘

  • ساہیوال واقعہ، بچوں کی کفالت کا ذمہ پنجاب حکومت اٹھائے گی: عثمان بزدار

    ساہیوال واقعہ، بچوں کی کفالت کا ذمہ پنجاب حکومت اٹھائے گی: عثمان بزدار

    لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کہا ہے کہ کل شام تک جے آئی ٹی کی رپورٹ سامنے آجائے گی، جس کی روشنی میں اقدامات کیے جائیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق آج وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی زیر صدارت پارلیمانی پارٹی کا اجلاس ہوا، جس میں ساہیوال واقعے کی شدید مذمت کی گئی۔

    اس موقع پر واقعے میں جاں بحق فیملی کے لواحقین سے دلی ہمدردی اور اظہار تعزیت کرتے ہوئے سوگوار خاندان سے  افسوس کا اظہار کیا اور جاں بحق افراد کے درجات کی بلندی کے لئے دعا کی۔

    اس موقع پر وزیر اعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ پنجاب حکومت غم زدہ خاندان کے دکھ میں برابر کی شریک ہے، بچوں کی کفالت کی ذمہ داری پنجاب حکومت نبھائے گی، ان کے تعلیمی اخراجات بھی پنجاب حکومت برداشت کرے گی۔

    سردار عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ متاثرہ خاندان کی ہر ضرورت کو پورا کریں گے، مشترکہ تحقیقاتی ٹیم واقعہ کی انکوائری کررہی ہے، کل شام تک رپورٹ سامنے آجائے گی، انصاف نہ صرف ہوگا بلکہ ہوتا ہوا نظر بھی آئے گا۔

    مزید پڑھیں:“مجھے مت مارو! میں دہشت گرد نہیں ہوں” ساہیوال واقعے کے بعدگاڑیوں پر علامتی پوسٹرز آویزاں

    وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کہا کہ متاثرہ خاندان کو انصاف دلانا ہماری ذمہ داری اور فرض ہے، انصاف کرکے دکھائیں گے۔

    قبل ازیں وزیر اعلیٰ پنجاب نے اپنے ایک بیان میں کہا تھا کہ ساہیوال واقعےکی تحقیقات کے لئےجےآئی ٹی کو72گھنٹےدیے ہیں،کسی کوایسےہی اٹھاکرپھانسی پرنہیں لٹکا سکتے۔

    یاد رہے کہ 19 جنوری کو ساہیوال میں سیکیورٹی اہل کاروں کی جانب سے ہائی وے پر ایک گاڑی کو نشانہ بنایا گیا، جس میں چار افراد ہلاک ہوئے۔

  • ساہیوال واقعہ ، وزیراعظم عمران خان پنجاب حکومت کے اقدامات پر سخت ناراض

    ساہیوال واقعہ ، وزیراعظم عمران خان پنجاب حکومت کے اقدامات پر سخت ناراض

    اسلام آباد : ساہیوال واقعے  پرپنجاب حکومت کے اقدامات اور سی ٹی ڈی کے کردار نے وزیراعظم کو ناراض کردیا ، وزیراعظم کا کہنا ہے کہ کسی ادارے کے لاقانونیت  پر مبنی قدم کادفاع نہیں کرسکتے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان ساہیوال واقعے میں پنجاب پولیس بالخصوص سی ٹی ڈی اور پنجاب حکومت کے اقدامات پر سخت برہم ہوئے اور وزرا کی بغیر تحقیقات کے بیان بازی پرناراضی کااظہار کیا ہے۔

    [bs-quote quote=”وزرا تحقیقات سے پہلے میدان میں کیوں کودے، انکوائری سے پہلے بیانات کیوں دیئے” style=”style-7″ align=”left” author_name=”وزیراعظم عمران خان”][/bs-quote]

    وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے وزرا تحقیقات سے پہلے میدان میں کیوں کودے، انکوائری سے پہلے بیانات کیوں دیئے، پولیس کوایساقدم نہیں اٹھانا چاہیے ، جس سے لاقانونیت کاپہلواجاگر ہو۔

    وزیراعظم نے دوٹوک الفاظ میں کہا حکومت قانون کی حکمرانی اورشہریوں کاتحفظ چاہتی ہے، کسی ادارے کےلاقانونیت پر مبنی قدم کادفاع نہیں کر سکتے۔

    یاد رہے کہ ہفتے کے روز ر ساہیوال کے قریب سی ٹی ڈی کے مبینہ جعلی مقابلے میں ایک بچی اور خاتون سمیت 4 افراد مارے گئے تھے،عینی شاہدین کا کہنا تھا کہ  مطابق گاڑی میں سوار افراد میں سے کسی نے بھی پولیس پر فائرنگ نہیں کی، ذرائع کے مطابق تلاشی کے دوران گاڑی سے کسی قسم کا اسلحہ بارود بھی برآمد نہیں ہوا، گاڑی میں شادی پر جانے کے لئے بچوں کے کپڑے ملے جنہیں پولیس نے اسلحہ بنادیا بیگ ملے۔

    سی ٹی ڈی نے واقعہ کے بعد کئی بار موقف تبدیل کئے اور عینی شاہدین سے متضاد بیان دیا تھا۔

    دوسری جانب واقعے  میں زخمی ہونے والے بچے عمیرخلیل کا کہنا تھا کہ ’’ہم اپنے گاؤں بورے والا میں چاچو رضوان کی شادی میں جارہے تھے، فائرنگ میں مرنے والی میری ماں کانام نبیلہ ہےاوروالدکانام خلیل ہے۔مرنےوالی بہن کا نام اریبہ ہے‘‘۔

    بچے نے مزید بتایا کہ ’’ہمارےساتھ پاپاکےدوست بھی تھے،جنہیں مولوی کہتےتھے، فائرنگ سے پہلے پاپا نے کہا کہ پیسےلےلو، لیکن گولی مت مارو۔ انہوں نے پاپا کو ماردیا اور ہمیں اٹھا کر لے گئے،پاپا،ماما،بہن اورپاپاکےدوست مارےگئے‘‘۔

    مزید پڑھیں : ذیشان کا تعلق داعش سے تھا، وزیر قانون پنجاب

    واقعے کی اطلاعات کے بعد وفاقی وزیرفوادچوہدری نےکہا تھا کہ سی ٹی ڈی کاجواب آگیا ہے،سی ٹی ڈی نےکہاہےیہ کافی بڑےدہشت گردہیں،بظاہرلگ رہا ہے کہ دہشت گردوں نےانسانی ڈھال استعمال کی۔

    وزیرقانون پنجاب راجہ بشارت  نے ساہیوال واقعے میں جاں بحق ہونے والے ذیشان  کو داعش سے تعلق رکھنے دہشت گرد قرار دیتے ہوئے کہا تھا کہ  ابھی کسی کو چارج شیٹ نہیں کررہے، سی ٹی ڈی نے 100 فیصد ٹھوس شواہد کی بنیاد پر آپریشن کیا۔

    راجا بشارت کا کہنا تھا  سی ٹی ڈی کے مطابق ذیشان دہشت گرد تھا، گاڑی سے دو خودکش جیکٹیں، دستی بم اور دیگر اسلحہ برآمد ہوا۔۔ ذیشان کے گھر میں دہشتگردوں کی موجودگی کے شواہد بھی ملے ہیں،  دیشتگردوں کا پیچھا نہ کیا جاتا تو بڑی تباہی پھیلا سکتے تھے۔

  • ساہیوال واقعےپروزیراعلیٰ پنجاب نےاہم اجلاس طلب کرلیا

    ساہیوال واقعےپروزیراعلیٰ پنجاب نےاہم اجلاس طلب کرلیا

    لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے ساہیوال واقعے پر اہم اجلاس طلب کرلیا جس میں اعلیٰ حکام شرکت کریں گے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب نے ساہیوال واقعے پراجلاس طلب کرلیا جس میں وزیرقانون، سیکرٹری داخلہ اور آئی پنجاب بھی شرکت کریں گے۔

    اجلاس میں ساہیوال واقعے کے بعد پیدا ہونے والی سیکیورٹی صورت حال پرغورہوگا اوروزیراعلیٰ کو واقعے سے متعلق تحقیقات پرپیشرفت سے آگاہ کیا جائے گا۔

    ساہیوال واقعہ: ملزمان کو سزا دے کر مثال قائم کریں گے‘ وزیرِاعلیٰ پنجاب

    یاد رہے کہ گزشتہ روز ساہیوال میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سردار عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ بچوں کی کفالت ریاست کے ذمے ہوگی اور اس واقعے کو مثال بنائیں گے۔

    وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ متاثرہ خاندان کو انصاف ضرور ملے گا کسی کے ساتھ نا انصافی نہیں ہوگی اور انصاف ہوتا نظر آئے گا۔

    سردارعثمان بزدار کا کہنا تھا کہ ساہیوال واقعے کی تحقیقات کے لیے پہلے ہی جے آئی ٹی تشکیل دی جا چکی ہے جسے تین روز میں رپورٹ پیش کرنے کے احکامات جاری کیے گئے ہیں۔

  • ساہیوال واقعے پر ابھی تک صدمے کی کیفیت میں ہوں‘ وزیراعظم

    ساہیوال واقعے پر ابھی تک صدمے کی کیفیت میں ہوں‘ وزیراعظم

    اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ ساہیوال واقعے پر پریشان ہوں، بچوں کی آنکھوں کے سامنے والدین کو گولیاں ماری گئیں۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پراپنے پیغام میں کہا کہ ساہیوال واقعے پر ابھی تک صدمے کی کیفیت میں ہوں۔

    انہوں نے کہا کہ پریشان ہوں، بچوں کی آنکھوں کے سامنے والدین کوگولیاں ماری گئیں، صورت حال انتہائی تکلیف دہ ہے۔

    وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ ان بچوں کی تمام تر ذمے داری ریاست اٹھائے گی۔

    انہوں نے کہا کہ سی ٹی ڈی نے دہشت گردی کے خلاف بہت اچھا کام کیا ہے،قانون کے سامنے سب جوابدہ ہیں۔

    وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ جتنی جلدی جے آئی ٹی رپورٹ آئے گی اس پر کارروائی کی جائے گی، شہریوں کی حفاظت حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے۔

    ساہیوال: مبینہ جعلی مقابلے میں دوخواتین سمیت 4 افراد ہلاک، بچہ زخمی

    یاد رہے کہ گزشتہ روز جی ٹی روڈ پر ساہیوال کے قریب سی ٹی ڈی کے مبینہ جعلی مقابلے میں ایک بچی اور خاتون سمیت 4 افراد مارے گئے تھے۔

    عینی شاہدین کے مطابق کار سواروں نے نہ گولیاں چلائیں، نہ مزاحمت کی، گاڑی سے اسلحہ نہیں بلکہ کپڑوں کے بیگ ملے۔

  • ساہیوال واقعےکےذمہ داران کےخلاف کارروائی ہوتاکہ پھرایسا واقعہ نہ ہوسکے‘ خورشید شاہ

    ساہیوال واقعےکےذمہ داران کےخلاف کارروائی ہوتاکہ پھرایسا واقعہ نہ ہوسکے‘ خورشید شاہ

    سکھر: پیپلزپارٹی کے رہنما خورشید شاہ کا کہنا ہے کہ ساہیوال واقعہ ریاستی دہشت گردی ہے، کوئی معافی نہیں ملنی چاہیے۔

    تفصیلات کے مطابق سکھر میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے خورشید شاہ نے کہا کہ ساہیوال واقعے کے ذمہ داران کے خلاف کارروائی ہو تاکہ پھر ایسا واقعہ نہ ہوسکے۔

    خورشید شاہ نے کہا کہ ساہیوال واقعہ ریاستی دہشت گردی ہے، کوئی معافی نہیں ملنی چاہیے، وزیراعظم عمران خان مقتولین کودہشتگرد کہنے والے وزرا سے استعفیٰ لیں۔

    پیپلزپارٹی کے رہنما نے کہا کہ پی اے سی کا کام احتساب کرنا نہیں، شوشا چھوڑ کرلوگوں کا ٹائم ضائع کیا جاتا ہے۔

    خورشید شاہ نے کہا کہ جوڈیشل نظام بہت مضبوط ہے، بڑے فیصلے ہو رہے ہیں، وزرائے اعظم کو سزاہوئی وہ جیل بھی جاتے ہیں۔

    ساہیوال: مبینہ جعلی مقابلے میں دوخواتین سمیت 4 افراد ہلاک، بچہ زخمی

    یاد رہے کہ گزشتہ روز جی ٹی روڈ پر ساہیوال کے قریب سی ٹی ڈی کے مبینہ جعلی مقابلے میں ایک بچی اور خاتون سمیت 4 افراد مارے گئے تھے۔

    عینی شاہدین کے مطابق کار سواروں نے نہ گولیاں چلائیں، نہ مزاحمت کی، گاڑی سے اسلحہ نہیں بلکہ کپڑوں کے بیگ ملے۔

  • ساہیوال واقعہ: ملزمان کو سزا دے کر مثال قائم کریں گے: وزیرِ اعلیٰ پنجاب

    ساہیوال واقعہ: ملزمان کو سزا دے کر مثال قائم کریں گے: وزیرِ اعلیٰ پنجاب

    ساہیوال: وزیرِ اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے واقعۂ ساہیوال پر کہا ہے پی ٹی آئی حکومت آنے کے بعد یہ پہلا واقعہ ہے، ملزمان کو سزا دے کر مثال قائم کریں گے۔

    تفصیلات کے مطابق ساہیوال میں وزیرِ اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے میانوالی سے یہاں پہنچا ہوں۔

    [bs-quote quote=”شفاف اور منصفانہ تحقیقات کی جائے گی، انکوائری کی خود نگرانی کروں گا۔” style=”style-7″ align=”left” color=”#dd3333″ author_name=”وزیرِ اعلیٰ پنجاب”][/bs-quote]

    وزیرِ اعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ واقعے کی تحقیقات کے لیے جے آئی ٹی تشکیل دے دی ہے، ملوث اہل کاروں کو قرار واقعی سزا دیں گے۔

    عثمان بزدار نے کہا ’جے آئی ٹی 72 گھنٹے میں واقعے کی رپورٹ مکمل کرے گی، اور شفاف اور منصفانہ تحقیقات کی جائے گی، انکوائری کی خود نگرانی کروں گا۔‘

    پنجاب کے وزیرِ اعلیٰ کا کہنا تھا کہ کیس میں انصاف ملے گا کسی کے ساتھ زیادتی نہیں ہوگی، گرفتار اہل کار سی ٹی ڈی کی تحویل میں ہیں، حقائق قوم کے سامنے لے کر آئیں گے۔

    عثمان بزدار نے کہا ’میرا وعدہ ہے انصاف ہوتا ہوا نظر آئے گا، ساہیوال واقعے کا مقدمہ درج ہو گیا ہے، بچوں کی کفالت ریاست کی ذمہ داری ہوگی۔‘‘

    یہ بھی پڑھیں:  سی ٹی ڈی اہل کاروں کا مؤقف درست نہ ہوا تو نشانِ عبرت بنا دیں گے: فواد چوہدری

    خیال رہے کہ وفاقی وزیرِ اطلاعات فواد چوہدری نے بھی کہا ہے کہ اگر سی ٹی ڈی اہل کاروں کا مؤقف درست نہ ہوا تو انھیں نشانِ عبرت بنائیں گے۔

    دوسری طرف ترجمان وزیرِ اعظم آفس افتخار درانی نے کہا ہے کہ ساہیوال کے افسوس ناک واقعے کے نتیجے میں بے آسرا ہونے والے بچوں کی دیکھ بھال حکومت کرے گی۔

  • سی ٹی ڈی اہل کاروں کا مؤقف درست نہ ہوا تو نشانِ عبرت بنا دیں گے: فواد چوہدری

    سی ٹی ڈی اہل کاروں کا مؤقف درست نہ ہوا تو نشانِ عبرت بنا دیں گے: فواد چوہدری

    اسلام آباد: وفاقی وزیرِ اطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ اگر سی ٹی ڈی اہل کاروں کا مؤقف درست نہ ہوا تو انھیں نشانِ عبرت بنائیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق فواد چوہدری نے اپنے ابتدائی بیان کے بعد اب کہا ہے کہ کاؤنٹر ٹیرر ازم ڈیپارٹمنٹ کا مؤقف درست نہ ہوا تو متعلقہ اہل کاروں کو نشانِ عبرت بنا دیا جائے گا۔

    [bs-quote quote=”سی ٹی ڈی کی کارروائی نے شکوک و شبہات پیدا کر دیے ہیں۔” style=”style-7″ align=”left” color=”#dd3333″ author_name=”فواد چوہدری”][/bs-quote]

    وزیرِ اطلاعات کا کہنا تھا کہ وزیرِ اعظم عمران خان نے وزیرِ اعلیٰ پنجاب سے رابطہ کیا، ان کی ہدایت پر عثمان بزدار ساہیوال روانہ ہو چکے ہیں۔

    فواد چوہدری نے کہا ’سی ٹی ڈی کی کارروائی نے شکوک و شبہات پیدا کر دیے ہیں، تحقیقات کی جارہی ہے جلد حقائق سامنے لائے جائیں گے۔‘

    وزیرِ اطلاعات فواد چوہدری نے مزید کہا کہ آئی جی پنجاب بھی ساہیوال روانہ ہو چکے ہیں، وہ کچھ دیرمیں جائے وقوعہ کا دورہ کریں گے۔

    یہ بھی پڑھین:  ساہیوال واقعہ: وزیر اعظم نے نوٹس لے لیا، وزیر اعلیٰ پنجاب سے رپورٹ طلب، جے آئی ٹی تشکیل

    خیال رہے کہ وفاقی وزیرِ اطلاعات فواد چوہدری نے کہا تھا کہ ساہیوال واقعے میں ہلاک ہونے والے بڑے دہشت گرد تھے، ابتدائی تحقیقات کے مطابق دہشت گردوں نے خواتین کو استعمال کیا۔

    یاد رہے کہ آج انسدادِ دہشت گردی کے مبینہ جعلی مقابلے میں دو خواتین سمیت 4 افراد کو زندگیوں سے محروم کیا گیا، گاڑی میں موجود ایک بچہ بھی زخمی ہوا، عینی شاہدین اور سی ٹی ڈی اہل کاروں‌ کے بنایات میں واضح تضادات ہیں۔