Tag: ساہیوال

  • ساہیوال میں تھپڑمارنے کا انوکھا مقابلہ

    ساہیوال میں تھپڑمارنے کا انوکھا مقابلہ

    ساہیوال: صوبہ پنجاب کے شہر ساہیوال میں اپنی نوعیت کا انوکھا کھیل منعقد ہوا جس میں شرکا نے ایک دوسرے کو تھپڑ مارے۔

    ساہیوال کے نواحی علاقہ سلیمانکی بھینی میں پیر خواجہ منیر احمد چشتی کے سالانہ عرس کے موقع پر کبڈی میچ کے کھلاڑیوں نے ایک دوسرے کو خوب تھپڑ لگائے۔

    یہ مار کٹائی تھپڑ کے مقابلے کا حصہ تھی جس میں مدمقابل کو زیادہ تھپڑ لگانے والا فتحیاب ہونے والا تھا۔ کھیل کے دوران ڈھولچی نے ڈھول پر کھلاڑیوں کے خون کو خوب گرمایا۔

    ساہیوال اور حویلی لکھا کے درمیان کھیلے جانے والے اس منفرد کبڈی میچ میں حویلی لکھا کی ٹیم نے 45 پوائنٹ حاصل کرکے فاتح پائی۔

    ساہیوال نے 37 پوائنٹس حاصل کیے اور یوں کبڈی کا مقابلہ حویلی لکھا کی ٹیم نے 8 پوائنٹ سے جیت لیا۔ جیتنے والی ٹیم کے حامیوں نے ڈھول کی تھاپ پر بھنگڑے ڈالے اور جشن منایا گیا۔ جیتنے والے کھلاڑیوں پر نوٹ بھی نچھاور کیے گئے۔

    یاد رہے کہ تھپڑوں کی کبڈی کا شمار پنجاب کے قدیمی کھیلوں میں ہوتا ہے اور عرصہ دراز سے یہ کھیل اس خطے میں کھیلا جارہا ہے۔

    رواں سال اپریل میں میاں چنوں کے خانیوال گورنمنٹ ہائی اسکول میں اساتذہ کی جانب سے منعقد کردہ تھپڑوں کی کبڈی کے مقابلے میں چھٹی جماعت کا طالب علم بلا ل اپنے ہی ہم جماعت عامر کے ہاتھوں جاں بحق ہوگیا تھا۔

  • وہ گاؤں جہاں خواتین کو ووٹ ڈالنے کی اجازت نہیں

    وہ گاؤں جہاں خواتین کو ووٹ ڈالنے کی اجازت نہیں

    لاہور :  ساہیوال کا ایک گاؤں ایسا بھی ہے، جہاں خواتین کو ووٹ ڈالنے کی اجازت نہیں اور گذشتہ 15 سال سے خواتین اپنا ووٹ کاسٹ نہیں کر رہیں۔

    تفصیلات کے مطابق ساہیوال کے حلقہ این اے 147 اور پی پی 198 کا علاقہ جہان خان ہے، جہاں خواتین کو گذشتہ 3 الیکشن پیریڈ سے ووٹ کاسٹ کرنے کی اجازت نہیں۔

    بتایا گیا ہے گذشتہ 15 سال قبل 2 گروپوں میں قتل و غارت کے بعد علاقے کے بزرگوں نے خواتین کو ووٹ نہ ڈالنے کا فیصلہ صادر کیا تھا جس پر خواتین اپنا ووٹ کاسٹ نہیں کر سکتی۔

    میڈیا میں خبر کے بعد ڈپٹی کمشنر نے علاقے کا دورہ کیا اور علاقے میں ووٹ کی اہمیت اور خواتین کے ووٹ ڈالنے کو یقینی بنانے کیلئے لوگوں ایجوکیٹ کیا۔

    سال 2013 کے جنرل الیکشن میں خواتین کے لیے علیحدہ پولنگ بوتھ بھی بنایا گیا تھا اور الیکشن کمیشن کی جانب سے عملہ بھی بھیجا گیا لیکن خواتین نے ووٹ کاسٹ نہیں کیے تھے۔

    خیال رہے کہ الیکشن کمیشن نے خبردار کیا ہے کہ تمام حلقوں میں دس فیصد خواتین کے ووٹ لازمی ہوں گے، جس حلقہ میں خواتین ووٹوں کی تعداد دس فیصد سے کم ہوئی، اس کے نتائج کالعدم قرار دیئےجائیں گے اور خواتین کو زبردستی روکنےکی شکایت پرکارروائی کی جائے گی۔

    واضح رہے ملک بھر میں عام انتخابات کی تیاریاں مکمل کرلی گئی ہے، کل دس کروڑ پچپن لاکھ سے زائد ووٹرز حق رائے دہی استعمال کریں گے ۔

    قومی اورصوبائی اسمبلیوں کی نشستوں کےلیےآزادامیدواروں سمیت مختلف سیاسی جماعتوں کےگیارہ ہزارسےزائد امیدواروں کے درمیان مقابلہ ہے،پولنگ صبح آٹھ بجےسےبلا تعطل شام 6بجے تک جاری رہے گی۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں۔

  • حکومت دوبارہ ملی تو کپڑے بیچ کر بھی بھاشا ڈیم بناؤں گا، شہباز شریف

    حکومت دوبارہ ملی تو کپڑے بیچ کر بھی بھاشا ڈیم بناؤں گا، شہباز شریف

    ساہیوال: مسلم لیگ نواز گروپ کے صدر شہباز شریف نے دعویٰ کیا ہے کہ اگر انھیں حکومت دوبارہ ملی تو کپڑے بیچ کر بھی بھاشا ڈیم بنا دیں گے۔

    ان خیالات کا اظہار انھوں نے پنجاب کے شہر ساہیوال میں مسلم لیگ ن کے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کیا، جلسے میں اسٹیج پر چڑھنے سے قبل وہ لڑکھڑا کر گرنے لگے تو ساتھیوں نے تھام لیا، گرنے نہیں دیا۔

    شہباز شریف نے کہا کہ اگر پشاور اور کراچی نے ووٹ دیا تو پاکستان کو ترکی اور ملایشیا جیسا بنادیں گے، خیال رہے کہ اکتیس مئی کو ختم ہونے والے پانچ سالہ دورِ حکومت میں انھوں نے نہ بھاشا ڈیم بنایا نہ پاکستان کو پاکستان بنایا۔

    سابق وزیر اعلیٰ پنجاب نے کہا کہ وہ اقتدار کے لیے ووٹ مانگنے نہیں آئے، آج کئی ملک ہم سے آگے نکل چکے ہیں، ایٹمی طاقت ہیں مگر کشکول ہاتھ میں لیے ہوئے ہیں۔ یاد رہے کہ پانچ سالہ دور میں ن لیگ نے نہ کشکول توڑا نہ ملک کو ترقی کی راہ پر گام زن کیا۔

    شہباز شریف نے کا کہنا تھا کہ ہماری نیب میں حاضری ہوتی رہتی ہے جب کہ نیازی اور زرداری پارسا ہیں، صرف ن لیگ کے لوگوں کو روز نوٹس آتے ہیں، گرفتار ہوتے ہیں۔

    کالا باغ ڈیم زندگی اور موت کا مسئلہ ہے، نہیں بننے دیں گے، اسفند یار ولی


    ن لیگ کے صدر نے دعویٰ کیا کہ چھوٹے کسانوں کو 100 ارب روپے کے بلا سود قرضے دیے جائیں گے، کہا ن لیگ حکومت کے منصوبے عوام کے سامنے ہیں۔

    شہباز شریف نے اپنے بڑے سیاسی حریف چیئرمین پی ٹی آئی کو مخاطب کرتے ہوئے کہا خان صاحب، سیاست آپ کو نہیں آتی جاکر کسی خانقاہ میں بیٹھ جائیں، مزید کہا کہ انھوں نے ڈینگی کے لیے پشاور میں کچھ نہیں کیا۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں۔

  • ساہیوال : عارف والا روڈ پربس اور ٹرک میں تصادم‘ 17 افراد زخمی

    ساہیوال : عارف والا روڈ پربس اور ٹرک میں تصادم‘ 17 افراد زخمی

    ساہیوال : صوبہ پنجاب کے شہر ساہیوال میں تیز رفتار بس اور ٹرک کے درمیان تصادم کے نتیجے میں 17 افراد زخمی ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق ساہیوال عارف والا روڈ پر لاہور سے چشتیاں جانے والی مسافر بس تیز رفتاری کے سبب موڑ 118 نو ایل کے قریب آگے جاتے ہوئے ٹرک سے ٹکرا گئی، حادثے میں ڈرائیور اور بس کنڈیکٹرسمیت 17 افراد زخمی ہوگئے۔

    حادثے کی اطلاع ملتے ہی ایس ایچ او تھانہ کمیراشرف گجر پولیس نفری کے ہمراہ جائے وقوعہ پر پہنچے اور زخمیوں کو فوری طور پر طبی امداد کے لیے ڈی ایچ کیو ساہیوال منتقل کیا۔

    گوجرخان میں مسافر بس کو حادثہ‘ 9 افراد جاں بحق

    خیال رہے کہ 5 مارچ 2018 کو صوبہ پنجاب کی تحصیل گوجرخان میں مسافر بس تیزرفتاری کے باعث الٹ گئی تھی جس کے نتیجے میں 9 افراد جاں بحق جبکہ 29 افراد زخمی ہوگئے تھے۔

    خیال رہے کہ گزشتہ ماہ صوبہ پنجاب کے شہر چکوال میں تیزرفتار گاڑی بے قابو کر الٹ گئی تھی حادثے میں 3 افراد جاں بحق جبکہ 2 افراد زخمی ہوگئے تھے۔

    واضح رہے کہ رواں سال 12 فروری کو ٹنڈو محمد خان روڈ پر ہوسڑی کے قریب تیز رفتار ٹرک اور وین کے درمیان ہونے والے تصادم کے باعث 10 افراد جان کی بازی ہارگئے تھے۔

    جامشورومیں انڈس ہائی وے پرٹریفک حادثہ‘ 10 افراد جاں بحق

    پولیس حکام کے مطابق حادثے میں 9 خواتین سمیت 10 افراد جاں بحق ہوئے ہیں، خواتین نجی کمپنی کی سیلز ویمن تھیں۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • ساہیوال : ن لیگی ایم پی اے نے ہاکی گراؤنڈ کو شادی لان بنا دیا

    ساہیوال : ن لیگی ایم پی اے نے ہاکی گراؤنڈ کو شادی لان بنا دیا

    ساہیوال : نون لیگی کے ایم پی اے ملک ارشد نے اپنے بھائی کی شادی کے لئے ہاکی گراؤنڈ کو شادی لان بنا دیا۔
    ہاکی گراؤنڈ میں بینڈ باجے بجیں گے تو قومی کھیل کا بھی بینڈ بجے گا۔

    تفصیلات کے مطابق ساہیوال میں نواز لیگ کے ایم پی اے نے ہاکی گراؤنڈ میں پنڈال سجا لیا۔ بھائی کی شادی کیلئے گراؤنڈ میں ٹینٹ لگوادیئے، کیٹرنگ کا سامان اور پراٹھے پکانے کا انتظام بھی کیا گیا۔

    یاد رہے کہ کچھ عرصہ قبل ہی ہاکی اسٹیڈیم کی بحالی کا کام ہوا تھا۔ شاید اسی لیے کہ ایم پی اے کے بھائی کی شادی کرائی جائے، دھوم دھام سے شادی کی تیاری ہوتی رہی اور انتظامیہ یہ سارا منظر خاموش تماشائی بن کر دیکھتی رہی۔

  • نواز لیگ والے لاتوں کے بھوت ہیں باتوں سے نہیں مانتے، قمرزمان کائرہ

    نواز لیگ والے لاتوں کے بھوت ہیں باتوں سے نہیں مانتے، قمرزمان کائرہ

    ساہیوال : پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنما قمر زمان کائرہ نے کہا ہے کہ سانحہ ماڈل ٹاؤن کے متاثرین کو انصاف نہ ملا تو پیپلز پارٹی ڈاکٹرطاہر القادری کے ساتھ کھڑی ہوگی، نواز لیگ والے لاتوں کے بھوت ہیں باتوں سے نہیں مانتے، کرپٹ لوگ عمران خان کے دائیں بائیں کھڑے ہیں۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے ساہیوال میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، انہوں نے کہا کہ اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق کو اسمبلی کی مدت سے متعلق بات نہیں کرنی چاہئیےتھی۔

    اسپیکر کے پاس کوئی خبر ہے تو ایوان میں لائیں، ان کی باتوں نے بہت سے سوالوں کو جنم دیا ہے، میڈیا پرکی گئی بات ایازصادق پارلیمانی لیڈران سے شیئرکریں۔

    نواز لیگ والے لاتوں کے بھوت ہیں باتوں سے نہیں مانتے، احتجاج اور جلسے حکومت کے راستے کی رکاوٹ نہیں ہوتے،ہم کسی کو جمہوریت کو ڈیل کرنے کی اجازت نہیں دیں گے۔

    قمرزمان کائرہ نے کہا کہ سانحہ ماڈل ٹاؤن کے مظلوموں کو انصاف ملنا چاہیے، اگر ان کو انصاف نہ ملا تو ہم پاکستان عوامی تحریک کے احتجاج میں شامل ہوں گے، ڈاکٹر طاہرالقادری کی ساتھ بٹھانے کی بات احتجاج سے ہی متعلق تھی۔

    ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی نے پی ٹی آئی سے تعاون کی کبھی درخواست نہیں کی، کرپٹ لوگ عمران خان کے دائیں بائیں کھڑے ہیں۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر ضرور شیئر کریں۔

  • ساہیوال: بلاول کی آمد، جیالے نے 3 من دودھ کی چائے مفت بانٹ دی

    ساہیوال: بلاول کی آمد، جیالے نے 3 من دودھ کی چائے مفت بانٹ دی

    ساہیوال: پی پی کے چیئرمین بلاول کے آنے کی خوشی میں ایک جیالے نے مفت چائے تقسیم کرنا شروع کردی۔

    اے آر وائی نیوز کے نمائندہ نعیم شیخ نے بتایا کہ آج ساہیوال میں پیپلز پارٹی جلسہ کرنے جاری ہے جس کے لیے بلاول بھٹو یہاں پہنچ رہے ہیں، پی پی کے کارکنوں میں بہت جوش و خروش پایا جاتا ہے۔

    رپورٹر کے مطابق 20 سال بعد پیپلز پارٹی کی اعلیٰ قیادت یہاں تاریخی جلسہ کرنے جارہی ہے، اور ایک چائے والا جیالا خوشی کے مارے لوگوں میں مفت چائے تقسیم کررہا ہے ۔


    پی پی کے جیالے چائے والے نے اے آر وائی نیوز کو بتایا کہ آج پہلی بار بی بی شہید کے بیٹے بلاول بھٹو یہاں آرہے ہیں اس خوش میں صبح سے تین من دودھ کی چائے مفت تقسیم کرچکا ہوں اور چائے بھی اسپیشل گڑ والی ہے، صبح سے بچے، بزرگ اور خواتین بھی گاڑی میں بیٹھے بیٹھے چائے پی رہی ہیں۔

  • ساہیوال کول پاور پلانٹ کا حکومتی اشتہار تنقید کی زد میں

    ساہیوال کول پاور پلانٹ کا حکومتی اشتہار تنقید کی زد میں

    لاہور: ساہیوال میں کوئلے سے چلنے والے بجلی گھر کے دوسرے یونٹ کا آج افتتاح کیا جارہا ہے اور اس ضمن میں پنجاب حکومت کی جانب سے دیے جانے والے اشتہار کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔

    آج ملک بھر کے مختلف اخبارات میں پنجاب حکومت کی جانب سے شائع شدہ اشتہار میں کوئلے کو معیشت کی غذا قرار دیا گیا ہے۔ اس منصوبے میں چین کے اشتراک کو ظاہر کرنے کے لیے پیالے میں چوپ اسٹکس دکھائی گئی ہیں جو چین میں نہایت عام ہے۔

    مذکورہ اشتہار نہ صرف اخبارات میں شائع کروایا گیا ہے بلکہ لاہور میں مختلف مقامات پر اس کے تشہیری بورڈز بھی لگائے گئے ہیں۔

    تصویر بشکریہ: ٹوئٹر

    کوئلے سے چلنے والے اس بجلی گھر کے دوسرے یونٹ کا آج افتتاح کیا جائے گا جس میں خصوصی دعوت پر چینی حکام بھی شرکت کریں گے جن میں چین کے نیشنل ڈویلپمنٹ اینڈ ریفارم کمیشن کے وائس چیئرمین اور چین کے نیشنل انرجی ایڈمنسٹریشن کے چیئرمین شامل ہیں۔

    دوسری جانب افتتاحی تقریب میں وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف اور وفاقی وزیر برائے ترقی و منصوبہ بندی احسن اقبال شریک ہوں گے۔

    یاد رہے کہ ساہیوال کول پاور پلانٹ 2 یونٹس پر مشتمل ہے جو 1320 میگا واٹ بجلی پیدا کرنے کی صلاحیت کا حامل ہے۔

    اس کے پہلے یونٹ کا افتتاح مئی میں وزیر اعظم نواز شریف نے کیا تھا جو 660 میگا واٹ بجلی پیدا کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

    ماہرین کے تحفظات

    ملک بھر میں چین کے اشتراک سے بنائے جانے والے کوئلے کے بجلی گھر پہلے ہی تنقید کی زد میں ہیں اور اب اس اشتہار نے جلتی پر تیل کا کام کیا ہے۔

    ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ کوئلہ صرف معیشت ہی نہیں، بلکہ لوگوں کی غذا بھی بننے جارہا ہے، افسوس کی بات یہ ہے کہ حکومت اپنے لوگوں کو اس قدر زہریلی غذا کھلانا چاہتی ہے۔

    ماہرین کا کہنا ہے کہ کوئلے کی پیداوار اور اس کا استعمال کسی ملک کی فضائی آلودگی میں خطرناک حد تک اضافہ کرسکتا ہے جس کا مطلب سیدھا سیدھا عوام کو مختلف جان لیوا بیماریوں کا شکار بنانا ہے۔

    مزید پڑھیں: فضائی آلودگی جان لینے اور بھاری مالی نقصان پہنچانے کا سبب

    یاد رہے کہ اس وقت دنیا بھر میں کوئلے کا سب سے بڑا استعمال کنندہ چین ہے جو اپنی توانائی کی تمام تر ضروریات کوئلے سے پوری کر رہا ہے۔ چین اس وقت دنیا بھر میں موجود کوئلے کا 49 فیصد حصہ استعمال کر رہا ہے۔

    کوئلے کا یہ استعمال چین کو آلودہ ترین ممالک میں سرفہرست بنا چکا ہے اور یہاں کی فضائی آلودگی اس قدر خطرناک ہوچکی ہے کہ یہ ہر روز 4 ہزار افراد کی موت کا سبب بن رہی ہے جو آلودگی کے باعث مختلف بیماریوں کا شکار ہوجاتے ہیں۔

    دنیا بھر میں اب کوئلے اور دیگر فاسل فیولز کا استعمال کم کر کے آہستہ آہستہ توانائی کی ضروریات قابل تجدید ذرائع سے پوری کی جارہی ہیں جن میں سرفہرست شمسی توانائی کا استعمال ہے۔

    مزید پڑھیں: دنیا کا سب سے بڑا شمسی توانائی پارک پاکستان میں

    کئی مغربی ممالک قابل تجدید اور ماحول دوست توانائی کے ذرائعوں اور ان کے استعمال کو اپنی معاشی پالیسیوں کا حصہ بنا چکے ہیں تاکہ دنیا بھر کو تیزی سے اپنا شکار کرتی فضائی آلودگی میں کمی کی جاسکے۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • ہمیں بڑی سزامل چکی ہے،امریکیوں کوبھی سزاملنےکی ضرورت ہے، عمران خان

    ہمیں بڑی سزامل چکی ہے،امریکیوں کوبھی سزاملنےکی ضرورت ہے، عمران خان

    ساہیوال : چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کا کہنا ہے کہ جھوٹ کے جتنے ریکارڈ نوازشریف نےقائم کئے کسی نےنہیں کیے وزیراعظم ملک سے باہر اربوں روپےکی جائیداد خریدتے ہیں، وزیراعظم کے بچے باہر ہیں، وہ اپنا علاج بھی باہر سےکراتے ہیں۔

    وہ ساہیوال میں ایک بڑے جلسہ عام سے خطاب کر رہے تھے انہوں نے کہا کہ پاکستان کا سب سے بڑامسئلہ حکمرانوں کی کرپشن ہے، پیسہ باہر لے جانےوالے وزیروں کی وجہ سے دنیا میں ذلت ملتی ہے پاناماکیس میں پہلی بارحکمرانوں کی تلاشی لی جارہی ہے۔

    عمران خان نے کہا کہ کرپشن مافیاہرجگہ بیٹھاہے،ہمیں ان کو شکست دینی ہے، آخری سانس تک ان کا مقابلہ کرونگا پاناماکیس کافیصلہ کچھ بھی ہو پاکستان ہی جیتےگا جب تک کرپشن کاپیسہ باہرجائےگاقرضےبڑھتےجائیں گے۔

    انہوں نے کہا کہ دعویٰ کرتاہوں پاکستان ایک عظیم ملک بن سکتا ہے پاکستان کےعوام ملک کاسب سے بڑا اثاثہ ہیں ہمیں وہ قوم بنناہےجس کےلیڈرمحمد علی جناح تھے،قائداعظم کےدشمن بھی ان کی دیانتداری پرشک نہیں کرتےتھے۔

    چیئرمین تحریک انصاف نے کہا کہ امریکامیں حجاب پہننےوالی لڑکی پر امریکی شہری نےتشددکیا اور اسلام کے خلاف نازیبا ذبان استعمال کی لیکن ہمارے حکمرانوں کے کانوں پر جوں تک نہ رینگی دوسری جانب سنا ہے کہ اب پاکستانیوں کوامریکاکاویزانہیں مل پائےگا، دعا ہے امریکی صدرٹرمپ حقیقی معنوں میں ہمارے ویزے روک دیں۔

    انہوں نے کہا کہ ویزے پرپابندی لگ گئی توہمیں اپنےگھرکوٹھیک کرناپڑےگا ہمیں بڑی سزامل چکی ہے،امریکیوں کوبھی سزاملنےکی ضرورت ہے، تحریک انصاف کی حکومت آئی تو ہم ہم امریکا یا آئی ایم ایف سے قرضہ نہیں لیں گے بلکہ ملک کو اپنے پاؤں پر کھڑا کریں گے۔

    سربراہ تحریک انصاف نے کہا کہ پاکستانی کسانوں کی مددکی جائےتوزراعت میں اضافہ ہوگا ہم نے گورنمنٹ اسکولوں میں غریب بچوں کوانگریزی تعلیم دیناشرع کی اسپتالوں میں ایک نیا نظام لارہےہیں اوران کااسٹرکچرتبدیل کردیاہے سارےپاکستان میں پختونخواکےاسپتال مثال بنیں گے۔

    عمران خان نے کہا کہ پختونخواکے60فیصد لوگوں کوہیلتھ انشورنس دی گئی ہے کےپی کےمیں اتنی گیس ہےپانی کےکنویں کھودیں تو گیس نکلتی ہے، کے پی کے میں ہر تیسرے کنویں سے گیس نکل رہی ہے حکومت نےکنویں سےگیس لینےکےبجائے قطر سےایل این جی امپورٹ کی قطر سے ایل این جی اس لیےامپورٹ کی تاکہ کمیشن لیا جاسکے۔

    انہوں نے الزام عائد کیا کہ قطری خط دینے والا حکمرانوں کا بزنس پارٹنر ہے، پنجاب میں آج گیس نہ ہونےکاکون ذمےدارہے اوجی ڈی سی ایل نےکنویں نہیں کھودےکہ کمیشن بناناہے،اگرصرف ہائیڈروالیکٹرک پراجیکٹ بنائیں توصاف اورسستی بجلی مل سکتی ہے کمیشن کےچکرمیں کوئلےسےبجلی کےمنصوبےلگائےجارہےہیں۔

  • نوازشریف میری لاش سےگزرکرہی لال حویلی لےسکتےہیں،شیخ رشید

    نوازشریف میری لاش سےگزرکرہی لال حویلی لےسکتےہیں،شیخ رشید

    ساہیوال : سربراہ عوامی مسلم لیگ شیخ رشید نے کہا ہے کہ پاناما کیس پاکستان کی زندگی اور موت کی جنگ ہے، کرپٹ نواز شریف ڈیوس میں تقریر کرنے کا حق دار نہیں تھا اسی لیے کسی نہیں وہاں گھاس نہیں ڈالی تو واپس آکر سارا غصہ راحیل شریف پر نکالا۔

    وہ ساہیوال میں تحریک انصاف کے جسلہ عام سے خطاب کر رہے تھے انہوں نے کہا کہ وزیراعظم کوڈیووس میں برف اورپہاڑ دیکھنےکابہت شوق ہے اسی لیے گئے تھے ورنہ وہاں کسی بڑے لیڈر نے نوازشریف کوگھاس نہیں ڈالی جب کہ راحیل شریف کے خطاب کو سب نے توجہ سے سنا۔

    انہوں نے کہا کہ ڈیووس میں اُٹھانے والے ہزیمت پر نواز شریف نے واپس آکر سارا غصہ راحیل شریف پر نکالا اور انکی کردار کشی کرنے کی کوشش کی گئی لیکن وہ بھول گئے کہ پوری قوم اس شریف کے ساتھ ہے جس کا نام راحیل ہے

    شیخ رشید نے کہا کہ لال حویلی مفت کا مال نہیں‌ جو مجھ سے چھین لی جائے گی یہ ہمارے خاندان کی وراثت ہے اور کوئی مائی کا لال مجھ سے نہیں چھین سکتا نواز شریف میری لاش سے گذر کر ہی لال حویلی چھین سکتے ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ نوازشریف کوئلےکابوسیدہ پلانٹ لگاناچاہتے ہیں جب کہ کوئلےکابوسیدہ پلانٹ لگنےسے معذور بچے پیداہونگے لیکن کمیشن کے پجاریوں کو اس کی پرواہ نہیں کیوں کہ جب نوازشریف کے لیےاسپتال یا تعلیمی ادارے تباہ ہونا مسئلہ نہیں تو یہ کون سی بڑی بات ہے۔

    شیخ رشید کا کہنا تھا کہ جس دن نوازشریف نے سچ بولا وہ ان کی سیاست کا آخری دن ہوگا نوازشریف پکڑے جائیں توالثانی گروپ مدد کو پہنچتا ہے سمجھ نہیں آتا کہ ہر بار نوازشریف کو بچانےکے لیےالثانی گروپ ہی کیوں آتاہے؟ اتنے خط تو شہزادہ سلیم نے انار کلی کو نہیں لکھے جتنے قطری شہزادے نے شریف خاندان کو لکھے ہیں۔

    شیخ رشید نے کہا کہ مودی ہماراپانی، اور ٹرمپ ہمارے ویزے بند کر رہا ہے لیکن ہمارے حکمراں سو رہے ہیں اور مودی کو تحائف بھیجے جا رہے ہیں اور کاروباری سنگت نبھائی جا رہی ہے۔