Tag: ساہیوال

  • تحریک انصاف آج ساہیوال میں میدان سجائے گی

    تحریک انصاف آج ساہیوال میں میدان سجائے گی

    ساہیوال : تحریک انصاف ساہیوال میں اتوار کو ایک بڑے جلسہ عام کا انعقاد کر رہی ہے جس سے تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان خصوصی خطاب کریں گے اور پاناما کیس کے حوالے سےا ہم اعلان کریں گے۔

    تفصیلات کے مطابق پاناما ہنگامے پر تحریک انصاف آج ساہیوال میں عوامی عدالت لگا ئے گی جس کے لیے ساہیوال کے شیخ ظفر علی اسٹیڈیم میں تیاریاں عروج پر ہیں، جلسہ گاہ کو برقی قمقموں اور پارٹی جھنڈوں سے سجایا جا رہا ہے جب کہ قائدین کے لیے بڑا اسٹیج تیار کیا گیا ہے جس کے عقب میں خوبصورت بینرز سے مزین اسکرین آویزاں کی جائے گی۔


    ساہیوال میں کپتان کے کھلاڑیوں کا جوش دیدنی ہے اور عوام کی کثیر تعداد جلسہ گاہ کی تیاریاں دیکھنے کے لیے اپنے اہل خانہ کے ہمراہ پہنچ گئے ہیں جب کہ پورے علاقے کو تحریک انصاف کے جھنڈوں سے سجایا گیا ہے اور اہم شاہراہوں پر استقبالی بینرز بھی آویزاں کیے گئے ہیں۔

    اس جلسے کی تیاریوں میں سب سے اہم بات ڈی جے ولی سنز کی جانب سے تیار کردہ پارٹی کے نئے نغمے کا اجراء ہے جس میں پاناما کیس کو موضوع بنایا گیا ہے، کلاسیکل اور جدید موسیقی سے امتزاج سے مزین اس نغمے کو مشہور قوام بشیر میانداد کے بھائی فیض میاں داد کی خوبصورت آواز میں ریکارڈ کیا گیا ہے۔

    یہی نہیں بلکہ ڈی جے ولی سنز کی جانب سے کل جلسہ عام میں بیس ہزار پارٹی جھنڈے تقسیم کرنے کا اعلان بھی کیا گیا ہے جب کہ ساہیوال کے عوام اپنے کپتان کے اہم خطاب کو سننے کے لیے بے تاب نظر آ رہے ہیں۔

  • ساہیوال میں بس اور ٹرالر میں تصادم‘4افراد جاں بحق

    ساہیوال میں بس اور ٹرالر میں تصادم‘4افراد جاں بحق

    ساہیوال: صوبہ پنجاب کے شہر ساہیوال میں یوسف والا کے قریب مسافر بس اور ٹرالر میں تصادم کےنتیجےمیں4افراد جاں بحق متعدد زخمی ہوگئے۔

    تفصیلات کےمطابق ساہیوال میں یوسف والا کے قریب تیزرفتاری کے باعث بس اورٹرالرمیں تصادم ہوا،جس کے نتیجے میں 3 افراد موقع پرہی جاں بحق جبکہ 20 زخمی ہو گئے۔

    ریسکیو اہلکاروں نے حادثے میں زخمی ہونے والے افراد کو فوراََ قریبی اسپتال منتقل کیا جہاں دوران علاج زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے ایک اور مسافر جان کی بازی ہارگیا۔

    وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے حادثے میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے جاں بحق افراد کے لواحقین سےتعزیت کا اظہارکیا اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کےلیےدعا کی۔

    شہبازشریف نےحادثے کے بارے میں انتظامیہ سے رپورٹ طلب کرتے ہوئے زخمیوں کوعلاج معالجے کی بہترین سہولتیں فراہم کرنے کی بھی ہدایت کی۔

    مزید پڑھیں:جامشورو کےقریب ایمبولینس اور ٹرالر میں تصادم‘5افراد جاں بحق

    واضح رہے کہ گزشتہ روز صوبہ سندھ کے شہر جامشورو کے قریب ایمبولینس اور ٹرالر کے درمیان تصادم کے نتیجے میں ایک ہی خاندان کے 5افراد جاں بحق ہوگئےتھے۔

  • ساہیوال میں دھند کےباعث ٹریفک حادثہ،5افراد جاں بحق

    ساہیوال میں دھند کےباعث ٹریفک حادثہ،5افراد جاں بحق

    ساہیوال : صوبہ پنجاب کےشہرساہیوال میں جی ٹی روڈ پر دھند کے باعث 12 گاڑیاں آپس میں ٹکرا گئیں جس کے نتیجے میں 5 افراد جاں بحق اور20زخمی ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق ساہیوال میں جی ٹی روڈ پر شدید دھند کے باعث 12 گاڑیاں آپس میں ٹکرا گئیں،حادثے میں 5 افرادجاں بحق جبکہ20افراد زخمی ہوگئے۔

    حادثے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور امدادی ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچیں جبکہ امدادی کاموں کے لیے جی ٹی روڈ کے ایک ٹریک کو ٹریفک کے لیے بند کردیا گیا۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ جاں بحق ہونے والے افراد کی لاشوں اور زخمی افراد کو طبی امداد کے لیے ڈی ایچ کیو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

    دوسری جانب اسپتال انتظامیہ کا کہنا ہے کہ زخمیوں میں سے 4 کی حالت تشویش ناک ہے جس کے باعث ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔

    مزید پڑھیں:شکاپور:ٹرک اور مسافر کوچ میں تصادم،4افراد جاں بحق

    واضح رہے کہ صوبہ سندھ کے شہرشکارپورمیں خان پور بائی پاس کے قریب گزشتہ شب ٹرک اور مسافر کوچ کے تصادم میں چار افراد جاں بحق ہوگئےتھے۔

  • تین سالہ بچے پر کرپشن کا مقدمہ، عدالت میں پیشی

    تین سالہ بچے پر کرپشن کا مقدمہ، عدالت میں پیشی

    ساہیوال: ایک پولیس اہلکار کے تین سالہ بچے پر جعلی کھاد فروخت کرنے کا مقدمہ درج کرلیا گیا جسے عدالت میں پیش ہونا پڑا جہاں عدالت نے اسے حاضری سے متثنیٰ قرار دیتے ہوئے مقدمہ درج کرانے والے محکمہ زراعت کے افسر کو طلب کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق اسپیشل برانچ پولیس کے اہلکار ادریس نے 55/جی ڈی کے علاقہ میں واقع عبداللہ کھاد ڈیلر سے ادھار کھاد مانگی تھی انکار پر پولیس اہلکار نے اپنے جاننے والے زراعت کے آفیسر الطاف کو بھیج کر جعلی کھاد فروخت کرنے کی کہانی بنا کر تھانہ نور شاہ میں عبداللہ کے خلاف ایف آئی آر درج کروا دی۔

    مقدمہ درج کرتے وقت اس بات کی تحقیقات ہی نہ کی کہ عبداللہ کون اور اس کی عمر کتنی ہے۔جب عبداللہ کا چچا پولیس کے طلب کرنے پر تھانہ نور شاہ پہنچا اور اس نے عبداللہ کی عمر بارے میں بتایا تو وہاں موجود تفتیشی افسر راؤ نسیم نے یہ کہہ کر انھیں مطمئن کر دیا کہ آپ جائیں مقدمہ تو درج ہو گا اور بعد میں خارج کر دیا جائے گا اور 2ہزار روپے رشوت بھی لے لی اور مقدمہ بھی خارج نہ کیا۔

    ہفتے کو عدالت کی جانب سے وارنٹ کے بعد نرسری کلاس کا طالب علم 3سالہ عبداللہ عدالت میں حاضری کےلیے پہنچا اور صبح 8 بجے سے 3بجے تک عدالت میں اپنی پیشی کا انتظار کرتا رہا۔

    عدالت میں پیشی کے دوران سول جج راؤ ہاشم نے پولیس سے جب کمسن بچے کے خلاف مقدمہ درج کرنے کے بارے میں پوچھا تو پولیس نے غلطی مانتے ہوئے سارا ملبہ زراعت کے آفیسر الطاف پر ڈال دیا جس کے کہنے پر بغیر تحقیقات کیے 3 سالہ معصوم عبداللہ پر مقدمہ درج کرکے عدالت کی جانب سے وارنٹ نکلوائے گئے۔

    گھنٹوں انتظار کرنے والے معصوم عبداللہ کو نہیں پتا کہ اسے کس جرم کی سزا مل رہی ہے، اربوں روپے کی کرپشن کرنے والے بااثر ملزمان پولیس کے سامنے آزاد پھرتے ہیں لیکن وہ آج بنا جرم کیے پولیس کی مہربانیوں سے عدالت میں پیش ہونے جا رہا ہے۔

    سول جج راؤ ہاشم نے اگلی پیشی پر عبداللہ کی حاضری کو استثنیٰ قرار دیتے ہوئے زراعت کے آفیسر الطاف کو 25 اکتوبر کو عدالت میں طلب کیا ہے۔

  • عمران خان اور قائد ایم کیو ایم لاعلاج ہیں،عابد شیرعلی

    عمران خان اور قائد ایم کیو ایم لاعلاج ہیں،عابد شیرعلی

    ساہیوال : وفاقی وزیرمملکت برائے پانی و بجلی عابد شیرعلی نے کہا ہے کہ عمران خان اور قائد ایم کیوایم کو وہ بیماری ہے جس کا علاج اندرون و بیرون ملک کہیں بھی نہیں۔

    ساہیوال کے دورے کے دوران میڈیا سے بات کرتے ہوئے وفاقی وزیر مملکت کا کہنا تھا کہ قائد ایم کیو ایم اورعمران خان میں کوئی فرق نہیں ہے دونوں لاعلاج مرض میں مبتلا ہیں اور دونوں لاشوں کی سیاست کرنے والے ملک دشمن لیڈرہیں۔

    وفاقی وزیر مملکت بجلی و پانی عابد شیرعلی ساہیوال کے لوگوں کی اووربلنگ سے متعلق شکایات کے حوالے سے لوگوں سے ملاقات کر رہے تھے جس کے دوران انہوں نے دو واپڈا اہلکاروں کو معطل جب کہ 2 ایس ڈی اوز کی سرزنش کی اور کارکردگی بہتر نہ بنانے پرمعطلی سمیت ملازمت سے خارج کیے جانے کا عندیہ دیا۔

    دورے کے بعدعابد شیر علی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پہلے بھی جمہوری حکومت کو گرانے کی کوشش کی تھی اوراب بھی جمہوریت کے خلاف ہرسازش کو ناکام بنا دیا جائے گا۔

    اس موقع پر وفاقی وزیر نے اس عزم کا اظہار کیا کہ روشن چمکتا ستارہ ملک کواندھیروں سے چھٹکارا دلائیں گے عوام مایوس نہ ہوں ،یقین دلاتے ہیں کہ 2018 تک ملک سے اندھیروں کا خاتمہ ہو جائے گا۔

  • پاکپتن سے لاپتہ چینی انجینئر لاہور کی مسجد میں’ چلا کھینچتے‘ پایا گیا

    پاکپتن سے لاپتہ چینی انجینئر لاہور کی مسجد میں’ چلا کھینچتے‘ پایا گیا

    لاہور: لاپتہ ہونے والا چینی انجینئر لاہور کی ایک سے مسجد سے برآمد کر لیا گیا.

    تفصیلات کے مطابق چینی انجینئر چلے پرلاہورگیاتھا،جہاں وہ ایک مسجد میں تبلیغی جماعت کی جانب سے جاری روحانی پروگرام میں شریک تھا.

    چینی انجینئر پاکپتن سے لاپتہ ہوا تھا جہاں وہ اپنے سسرال والوں سےملاقات کے لئے گیا تھا.

    پولیس کے مطابق چینی انجینئر محمدیوسف جس کاچینی نام یوہی ہے چلے کے لئے کسی کو بتائے بغیر لاہور چلا گیاتھا، چینی انجینئر کی بیوی سمیرا شہیدی محلے پاکپتن کی رہائش پذیر ہے.

    چینی انجینئر کی بیوی سمیرا کی جانب سے پاکپتن پولیس اسٹیشن میں اس کے شوہر کی اچانک لاپتہ ہوجانے کی درخواست نامعلوم اغواکاروں کے خلاف درج کروائی گئی تھی

    پولیس کے ڈپٹی سپریٹنڈنٹ کی جانب سے چینی انجینئر کی تلاش کے لئے ایک ٹیم تشکیل دی گئی، جس میں ڈی ایس پی شاہدہ نورین ، ایس ایچ او سیف الرحمان، ندیم اقبال، سیکورٹی برانچ کے انچارج عبد المالک اور محمد خرم شامل تھے.

    یاد رہے چین پاکستان کا اہم اتحادیوں میں سے ایک ہے اور چینی انجینئرز ہزاروں کی تعداد میں پاکستان کے ایٹمی بجلی گھروں، ڈیموں اور سڑکوں سمیت بنیادی ڈھانچے کے منصوبوں میں کام کررہے ہیں.

    واضح رہے کہ  نومبر 2014 میں بیجنگ نے اسلام آباد کے لئے 42ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کا اعلان کیا تھا جس میں زیادہ توجہ پاکستان میں توانائی کے منصوبوں پر ہے، توانائی کی کمی کی وجہ سے پاکستان کو معاشی سطح پر نقصان ہو رہاہے.

  • ساہیوال میں چھرا گروپ کے بعد ہتھوڑا گروپ سرگرم

    ساہیوال میں چھرا گروپ کے بعد ہتھوڑا گروپ سرگرم

    ساہیوال : چھرا گروپ کے بعد ہتھوڑا گروپ سرگرم ہوگیا، پے در پے ہونے والے واقعات سے شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔

    تفصیلات کے مطابق ساہیوال میں پر اسرار طریقے سے خواتین کو زخمی کرنے کی ایک اور واردات ہوئی ۔طارق بن زیاد کالونی کی رہائشی 65 سالہ خاتون خورشید بی بی کو سر میں بھاری چیز کے وار کر کے قتل کردیا گیا۔

    پینسٹھ  سالہ خاتون خورشید بی بی اپنے رشتے داروں سے ملنے بلال کالونی جارہی تھیں، وہ رکشے سے اتر چند قدم آگے گئیں تو ان  کے پیچھے سے موٹر سائیکل سوار دبلا پتلا نوجوان جس نے سر پر کالی ٹوپی پہن رکھی تیزی سے آیا اور خاتون کو ٹکر ماردی جس سے وہ گر پڑیں اس نے اتر کر خاتون کے سر اور گردن پر کسی کند آلے سے کئی وار کئے جس سے ان کے سر میں شدید چوٹیں آئیں۔

    انہیں زخمی حالت میں ہسپتال لے جایا گیا لیکن خاتون شدید مضروب ہونے کے باعث چل بسی ۔وقوعہ پر کھڑے نو جوانوں نے ملزم کو پکڑنے کی کوشش کی لیکن ملزم فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا۔

    گذشتہ ایک ماہ سے ساہیوال میں پراسرار کارروائیاں جاری ہیں جس میں چھرا مار گروہ سر گرم ہے اور راہ چلتی خواتین کو تیز دھار آلے سے زخمی کرنا ملزم کا معمول بنتا جا رہا ہے جسے تاحال پولیس پکڑنے میں ناکام دکھائی دیتی ہے ۔

    جبکہ اس سے پہلے ساہیوال کی تحصیل چیچہ وطنی میں تیز دھار آلے کی وارداتیں گذشتہ دو سال سے جاری ہیں اور وہاں ملزم تیز دھار آلے سے سیکڑوں خواتین کو زخمی کر چکا ہے اور اسے بھی گرفتار نہیں کیا جا سکا۔

    اب ایسی ہی پر اسرار وارداتوں کا ساہیوال کی عوام کو بھی سامنا ہے اوریہاں بھی پولیس کا غیر سنجیدہ رویہ دیکھنے کو مل رہا ہے گذشتہ ایک ماہ سے جاری پراسرار وارداتیں کرنے والے ملزم کا سراغ لگا نے میں پولیس بے بس نظر آتی ہے۔

    پچھلے چند دنوں میں بلال کالونی اور طارق بن زیاد کالونی میں یہ دوسری واردارت ہے گزشتہ روزبھی ایک خاتون اسی ملزم کا شکار ہو کر زخمی ہوئی جس کا تعلق بھی طارق بن زیاد کالونی سے تھا ۔پولیس کا آج کے کیس کے متعلق کہنا ہے یہ ایکسیڈنٹ ہے جبکہ عینی شاہدین کا کچھ اور کہنا ہے۔

  • ساہیوال :غیرمعیاری اشیاء کے کولڈ اسٹوریج پر چھاپہ، مالکان کیخلاف مقدمہ

    ساہیوال :غیرمعیاری اشیاء کے کولڈ اسٹوریج پر چھاپہ، مالکان کیخلاف مقدمہ

    ساہیوال : ضلعی انتظامیہ اور محکمہ صحت ایک بار پھر حرکت میں آگئے،ساہیوال میں کولڈ اسٹوریج پر چھاپہ مار کر کئی ٹن غیر معیاری چیز ،کریم اورخشک دودھ قبضے میں لے لیا۔

    تفصیلات کے مطابق پنجاب بھر میں محکمہ صحت کی جانب سے غیر معیاری اشیائے خوردو نوش کے خلاف مہم عروج پر ہے۔

    ساہیوال کی ضلعی انتظامیہ اور محکمہ صحت کی جانب سے غیر معیاری چیزاورکریم تیار کرنے والے ایک کولڈ اسٹوریج پر چھاپہ مارا گیا۔

    جس کے مختلف کمروں میں کیمیکلز کے ڈرموں میں ا سٹور کی گئی کئی ٹن غیر معیاری چیز ،کریم ،خشک دودھ اور ان کی تیاری کیلئے استعمال ہونیوالے کیمیکلز اور مختلف کمپنیوں کے اسٹیکرز برآمد کرکے تحویل میں لے لیا گیا۔

    ذرائع کے مطا بق یہ اشیاء ساہیوال اور دوسرے شہروں میں بھی سپلائی کی جاتی تھیں، غیر معیاری اشیاء کو تحویل میں لے کر پیور فوڈ آرڈ نینس اور تعزیرات پاکستان کی مختلف دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا گیا۔

    کولڈ اسٹوریج میں آلوؤں کی بوریاں اور پھلوں کی پیٹیاں بھی رکھی گئی تھیں تا کہ غیر معیاری چیز اور کریم کو چھپایا جاسکے۔

  • ساہیوال: مبینہ پولیس مقابلہ، 5 ملزمان ہلاک

    ساہیوال: مبینہ پولیس مقابلہ، 5 ملزمان ہلاک

    ساہیوال: مبینہ پولیس مقابلے میں دومفرور ملزمان سمیت پانچ افراد مارے گئے، فائرنگ کے تبادلے میں چار پولیس اہلکار بھی زخمی ہوئے۔

    ساہیوال پولیس دو ملزمان شفیق اور غلام فرید کو انسدادِ دہشتگردی کی عدالت میں پیشی کے لئے لے کر جارہی تھی کہ راستے میں کار سوار ملزمان نے پولیس پارٹی کا گھیراؤ کرلیا، حملہ آور دونوں ملزمان کو باآسانی پولیس حراست سے چھڑا کرلے گئے۔

    پولیس کی اضافی نفری طلب کرکے ملزمان کا پیچھا کیا گیا، جہاں کسووال جنگل کے قریب ملزمان اور پولیس کے درمیان ایک بار پھر فائرنگ کا تبادلہ ہوا، جس کے نتیجے میں دو مفرور ملزمان اور تین حملہ آور مارے گئے جبکہ چار پولیس اہلکار زخمی ہوگئے۔

    ہلاک ملزمان کے قبضے سے چھینا گیا سرکاری اسلحہ وائرلیس سیٹ اور دو گاڑیاں بھی ملی۔

    ڈی پی او ساہیوال محمد ادریس کے مطابق ملزمان اغوا برائے تاوان اور قتل سمیت دیگر سنگین وارداتوں میں ملوث تھے۔

  • ملکی ترقی و خوشحالی کیلئے عوام عمران خان کو وزیراعظم دیکھناچاہتی ہے، اسد عمر

    ملکی ترقی و خوشحالی کیلئے عوام عمران خان کو وزیراعظم دیکھناچاہتی ہے، اسد عمر

    ساہیوال: تحریکِ انصاف کے مرکزی رہنماء اسد عمر کا کہنا ہے کہ ملکی ترقی و خوشحالی کیلئے عوام عمران خان کو وزیرِاعظم دیکھنا چاہتی ہے۔

    ساہیوال میں پی ٹی آئی کے یوتھ کنوینشن سے خطاب میں اسد عمر کا کہنا تھا کہ تحریکِ انصاف کے نظریے کی جنگ میں نوجوانوں کو کلیدی کردار ادا کرنا ہوگا۔

    وزیرِاعظم پر تنقید کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ نواز شریف کی سیکیورٹی کیلئے کروڑوں روپے کا بجٹ مختص ہے لیکن عوام کے جان ومال کاتحفظ کرنے والے پولیس اہلکاروں کیلئے خزانہ خالی ہے۔

    اس سے قبل اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو میں اسد عمر کا کہنا تھا کہ عدالتی کمیشن کی آخری تجویز ن لیگ کی تھی، اسد عمر نے کہا کہ چند خاندانوں کی اجارہ داری کو ختم کرنے کیلئے دو ہزار تیرہ کے انتخابات کو چیلنج کرنا ضروری تھا۔