Tag: ساہیوال

  • ساہیوال جیل کے 442 قیدی پھانسی گھاٹ کی قطارمیں

    ساہیوال جیل کے 442 قیدی پھانسی گھاٹ کی قطارمیں

    ساہیوال: سینٹرل جیل میں سزائے موت کے 442 قیدی ہیں، دو کی رحم کی اپیلیں بھی مسترد ہو چکی ہیں۔ جیل سپرنٹنڈنٹ کا کہنا ہے کہ وزیراعظم کی جانب سے پھانسیوں پر پابندی ختم ہونے کے بعد جیل کی سکیورٹی میں اضافہ کر دیا گیا ہے۔

    ساہیوال سینٹرل جیل کے اعدادوشمار کے مطابق جیل میں مجموعی طور پر سزائے موت کے 442 قیدی ہیں، جن میں سے 347 کی اپیلیں ہائی کورٹ،ایک کی اپیل وفاقی شریعت کورٹ اور51 کی اپیلیں سپریم کورٹ میں زیر التواء ہیں۔

    اکتالیس قیدیوں نے صدر مملکت سے رحم کی اپیلیں کر رکھی ہیں جن میں سے 2 مسترد ہو چکی ہیں۔ جیل سپرنٹنڈنٹ کا کہنا ہے کہ وزیراعظم کی جانب سے پھانسی پر پابندی ختم کئے جانے کے بعد جیل سکیورٹی انتہائی سخت کر دی گئی ہے۔

    ہائی سکیورٹی جیل میں 416 جبکہ سنٹرل جیل میں 14 کیمروں کے ذریعے نگرانی کی جا رہی ہے جبکہ جیل میں جیمر بھی لگائے گئے ہیں۔

  • تحریک انصاف آج ساہیوال میں جلسہ کرے گی

    تحریک انصاف آج ساہیوال میں جلسہ کرے گی

    ساہیوال: تحریک انصاف کا سونامی آج ساہیوال سے ٹکرائے گا۔ جلسے کی تیاریاں مکمل کرلی گئیں ہیں اور کارکنوں کا جوش و خروش دیکھنے سے تعلق رکھتا ہے۔

    ساہیوال میں پی ٹی آئی کے جلسہ گاہ میں تیاری زووروں پر ہے۔ لوگوں کی سج دھج کے لئے پتھارے لگے ہیں اور بازار سجے ہیں۔ جہاں صرف لوگ نہیں بلیاں بھی پی ٹی آئی کے رنگ میں رنگ رہی ہیں۔

    پی ٹی آئی نے جلسہ گاہ میں تبدیلی کارنگ جمانے کے لئے تیار ہے۔ عمران خان سے محبت جتلانے کے لئے تحریک انصاف کے کارکنوں کے ساتھ ساتھ پھول چہرے بھی میدان میں آئے ہیں جبکہ بچوں کے ساتھ دو معصوم پیاری پیاری بلیاں بھی سب کی توجہ کا مرکز بنے کے لئے رہیں گی۔ دونوں ہی سج اور سنور رہی رہیں اور پی ٹی آئی کے رنگ میں رنگ رہی ہیں۔

    نوجوانوں اور بچوں کی تیاری کے لئے بازار لگا ئے گئے ہیں۔ ایک طرف جلسہ گاہ کے قریب پی ٹی آئی کیپ کا انبار لگا دیا گیا ہے تو دوسرے پتھارے پرگو نوز گو اور کپتان کی تصویر والے ٹی شرٹس کی بھی بہار ہے۔

    ساہیوال کے شہری بے تابی سے عمران خان کی آمد کا انتظار کر رہے ہیں۔

  • ہیلی پیڈبنانےپرساہیوال کے طلبا کا وی آئی پی کلچرکیخلاف مظاہرہ

    ہیلی پیڈبنانےپرساہیوال کے طلبا کا وی آئی پی کلچرکیخلاف مظاہرہ

    ساہیوال: یونیورسٹی میں ہیلی پیڈبنانےپر ساہیوال کے طلبا مشتعل ہوگئے اور لیگی وزراء کی آمد پرگونواز گو کےنعرے لگ گئے۔ گونواز گو کا نعرہ ن لیگ والوں کا پیچھا چھوڑنے پرتیار نہیں۔

    ساہیوال کی کامسیٹ یونیورسٹی میں صوبائی وزراء کیلئے ہیلی پیڈبنانے پرطلبا نے شدید غصے کااظہار کیا اور وی آئی پی کلچرکےخلاف  مظاہرہ کرتے ہوئے گو نواز گو کے نعرے لگا کر دل کی بھڑاس نکالی۔

    یونیورسٹی کے طلبہ نے لیگی وزراء کا نہ صرف گو نواز گو کے نعروں سے استقبال کیا بلکہ ان کا گھیراؤ کرکےاحتجاج ریکارڈ کراتے رہے۔اس سے قبل کیا تعلیمی ادارے،کیا ائیرپورٹ اوراسٹیڈیم سمیت سب ہی جگہ گو نواز گو کے نعرے گونج چکے ہیں۔

  • پاکستان کسان اتحاد نے کل ملک گیرہڑتال کا اعلان کردیا

    پاکستان کسان اتحاد نے کل ملک گیرہڑتال کا اعلان کردیا

    ساہیوال: پاکستان کے کسانوں کی نمائندہ تنظیم پاکستان کسان اتحاد نےکل ملک بھر میں ہڑتال کا اعلان کردیا۔ تنظیم کے مرکزی صدر راؤطارق اشفاق کاکہناہے کہ اگران کے مطالبات تسلیم نہ کئے گئے توساہیوال، خانیوال، وہاڑی، قصور سمیت متعدد مقامات پرروڈ بلاک کردیں گے ۔

    ان کایہ بھی کہنا تھا کہ ساہیوال قادر آباد کے مقام پردوپہر بارہ بجے مرکزی قیادت اورچیئرمین محمد انور کی موجودگی میں مظاہرہ کریں گے، راؤ طارق اشفاق کا کہنا تھا کہ کسانوں کوسرمایہ دار دونوں ہاتھوں سے لوٹ رہے ہیں۔

    حکومت تحفظ فراہم کرنے میں ناکام دکھائی دیتی ہے، کھاد اوردیگر ادویات بھی انتہائی مہنگے داموں میں دستیاب ہیں، کسان کو فصلوں کے مناسب ریٹ بھی نہیں مل رہے۔

    دھان کا ریٹ دو ہزار سے ساڑھے سات سو تک کم کردیاگیا ہے، سپرکرنل چاول بارہ سے پندرہ سو روپےمیں لے کر ساڑھے چھے ہزار روپے میں فروخت کیا جارہا ہے۔

    شوگر مل والوں نے بھی تاحال ادائیگیاں نہیں کیں۔انہوں نے مطالبہ کیا کہ ٹی سی پی فوری طور پرکسانوں کے پاس ذخیرہ کی گئی کپاس خریدے، ورنہ احتجاج شدت اختیار کرجائے گا۔