Tag: سبزیوں کی قیمتوں

  • عید قرباں کی آمد مصالحہ جات اور  سبزیوں کی قیمتوں کو پَر لگ گئے

    عید قرباں کی آمد مصالحہ جات اور سبزیوں کی قیمتوں کو پَر لگ گئے

    کراچی : عید قرباں قریب آتے ہی سبز مصالحہ جات کی قیمتیں بھی آسمان پر پہنچ گئیں۔سبزی فروش زائد قیمتیں وصول کرنے لگے۔

    تفصیلات کے مطابق عید قرباں سے قبل مصالحے، سبزیاں سمیت مختلف اشیا مہنگی ہوگئی ہیں۔

    ہرا دھنیا اور پودینے کی گڈی اب ہی سے دس یا پندرہ والی گڈی چالیس روپے کی ملنے لگی جبکہ ٹماٹروں کے دام بھی بڑھنے لگنے ،، کچھ دن قبل پچاس روپے کل والا ٹماٹر اب سو روپے فی کلو کا ہوگیا ہے۔

    اسی طرح گرم مصالحہ بھی مہنگا کردیا گیا ہے، عیدالاضحٰی قریب آتے ہی مصالحہ جات کی قیمتوں کو بھی پر لگ گئے، 20 سے 25 فیصد اضافے نے شہریوں کی مشکلات بڑھا دیں۔

    شہریوں کا کہنا ہے کہ عیدالاضحیٰ سے قبل ہی مصالحہ جات مہنگے ہونا شروع ہوجاتے ہیں، عید کی وجہ سے مہنگائی مزید بڑھ جاتی ہے، جو راشن پانچ ہزار کا آتا تھا وہ آٹھ ہزار کا ہوجاتا ہے۔

    دوسری جانب عید قرباں سے قبل مرغی، پیاز ٹماٹر لہسن ادرک اور دیگر اشیاء کی گراں فروشی کرنے والوں کے خلاف زبردست کریک ڈائون میں کئی دکانیں سیل اور مہنگی سبزیاں بیچنے والے دکانداروں کو گرفتار کیا گیا۔

  • پاکستان میں سبزیوں کی قیمتوں میں اضافے کی وجوہات سامنے آگئیں

    پاکستان میں سبزیوں کی قیمتوں میں اضافے کی وجوہات سامنے آگئیں

    اسلام آباد: پاکستان میں سبزیوں کی قیمتوں میں اضافے کی بڑی وجہ برآمدات میں اضافے کو قرار دے دیا گیا، نومبر اور دسمبر میں سبزیوں کی برآمدات میں تاریخی اضافہ ہوا۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان میں سبزیوں کی قیمتوں میں اضافے کی وجوہات سامنے آگئیں۔

    دستاویز میں بتایا گیا کہ پاکستان میں سبزیوں کی قیمتوں میں اضافے کی بڑی وجہ برآمدات میں اضافہ ہے، نومبر اور دسمبر دوہزار تیئیس میں سبزیوں کی برآمدات میں تاریخی اضافہ ہوا۔

    دستاویز میں کہنا تھا کہ دسمبرمیں سبزیوں کی برآمدات دوسو بتیس فیصد بڑھ کر بانوے ہزار میٹرک ٹن ہو گئی جبکہ دسمبر میں سبزیوں کی برآمدات کا حجم گیارہ ارب چھیالیس کروڑ روپے رہا۔

    دستاویز کے مطابق گزشتہ مالی سال کے دسمبر میں برآمدات تین ارب پینتالیس کروڑ روپے تھیں جبکہ نومبر کے مقابلے دسمبر میں سبزیوں کی برآمدات چھیاسی فیصد بڑھ کر چھ ارب روپے سے زائد ہو گئیں۔

  • سبزیوں کی قیمتوں میں اضافے کی اصل وجہ سامنے آگئی

    سبزیوں کی قیمتوں میں اضافے کی اصل وجہ سامنے آگئی

    آج سے ڈیڑھ دو سال قبل سو روپے کے پانچ کلو آلو ملنا ایک عام سی بات تھی کچھ ملتا جلتا ایسا ہی معاملہ پیاز اور دیگر اشیاء کا بھی تھا جسے خریدنے کیلئے جیب پر اضافی بوجھ نہیں پڑتا تھا۔

    لیکن آج صورتحال بہت زیادہ گھمبیر ہوچکی ہے اور اشیائے خوردونوش سمیت خصوصاً سستی سبزیوں کی قیمتیں بھی آسمان سے باتیں کررہی ہیں۔

    دوسری جانب عام شہری اس مہنگائی کی چکی میں بری طرح پس چکا ہے لیکن متعلقہ اداروں کے افسران سب کچھ جاننے کے باوجود خاموش تماشائی بنے ہوئے ہیں۔

    کراچی کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے اے آر وائی نیوز کے نمائندے انور خان نے بتایا کہ شہر قائد میں سبزیوں کی قیمتیں بے قابو ہیں اور اس کی اصل وجہ یہ ہے کہ پرائس کنٹرول کمیٹیاں غیر فعال ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ پہلے سبزی کو غریب کے استعمال کی چیز سمجھا جاتا تھا لیکن اب یہ امیروں کے ہاں بھی کثرت سے پائی جاتی ہے جبکہ غریب اس کی پہنچ سے دور ہوتا جارہا ہے۔

    دوسری جانب بازاروں میں خریداری کیلئے آنے والے شہری سبزیوں کا ریٹ سن کر ذہنی اذیت میں مبتلا ہوجاتے ہیں، ان کا کہنا ہے کہ ایسا لگتا ہے کہ مارکیٹ کو چیک کرنے والا کوئی نہیں ہے کیونکہ ٹماٹر اور پیاز کی قیمتیں ایک بار پھر عام آدمی کی دسترس سے باہر ہوگئی ہیں۔

  • بھارت:سبزیوں کی قیمتوں میں اضافے کیخلاف مظاہرہ

    بھارت:سبزیوں کی قیمتوں میں اضافے کیخلاف مظاہرہ

    بھارت: کئی ریاستوں میں سبزیوں کی قیمت میں اضافے کے خلاف لوگ سڑکوں پر نکل آئے۔

    بھارت میں سبزیوں کی قیمت میں مسلسل اضافے کے خلاف بھوپال، مدھیہ پردیش، ناگپور سمیت کئی ریاستوں میں مظاہرہ کیا گیا، مظاہرین نے رواں سال منتخب ہونے والی حکومت بھارتیہ جنتا پارٹی کے خلاف شدید نعرے بازی کی۔

    مظاہرین کا کہنا تھا کہ حکمران جماعت نےانتخابات کے دوران جھوٹے دعوے کیے اور اقتدار میں آتے ہی مہنگائی میں دگنا اضافہ کردیا، حکام کا کہنا ہے کہ غیر متوقع بارشوں کے باعث فصلوں کو نقصان پہنچا ہے، جس کے نتیجے میں اشیاء کی قلت ہے اور قیمتوں میں اضافے کا سامنا ہے۔