Tag: سبسڈی

  • سبسڈی کے پورے نظام کا بغور جائزہ لیا جائے، وزیراعظم

    سبسڈی کے پورے نظام کا بغور جائزہ لیا جائے، وزیراعظم

    اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ سبسڈی کے پورے نظام کا بغور جائزہ لیا جائے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت معاشی تھنک ٹینک کا اجلاس ہوا جس میں معیشت سے متعلقہ ایشوز پر غور، سفارشات اور مستقبل کا جائزہ لیا گیا۔

    اجلاس میں بجلی،گیس، فرٹیلائزرز، یوٹیلٹی اسٹورز، برآمدات سے متعلق تبادلہ خیال کیا گیا۔وزیراعظم کو ہاؤسنگ،این ایچ اے اور دیگراداروں کے بجٹ اور سبسڈیز پر بریفنگ دی گئی۔

    اس موقع پر وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ سبسڈی کا مقصد غریب،مستحق افراد کی معاونت،ریلیف فراہم کرنا ہے،سبسڈی کے پورے نظام کا بغور جائزہ لیا جائے، یقینی بنایا جائے کہ سبسڈی کی رقم صرف ضرورت مندوں کو میسر آئے۔

    وزیراعظم نے مشیر خزانہ کو حکومت کی فراہم کردہ سبسڈیز کا تفصیلی جائزہ لینے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ سبسڈیز کے جائزے کے لیے ایک خصوصی سیل قائم کیا جائے،سبسڈی کا جائزہ لے کر افادیت بڑھانے کے لیے جامع سفارشات پیش کریں۔

    وزیراعظم پاکستان نے احساس پروگرام سے ضرورت مندوں کو نقد رقوم کی فراہمی کو سراہتے ہوئے کہا کہ بجلی،گیس،یوٹیلٹی اسٹورز، دیگر سبسڈیز کے لیے ڈیٹا بیس سے استفادہ کیا جائے۔

  • کرتارپور راہداری پر کوئی سبسڈی نہیں دی گئی، نورالحق قادری

    کرتارپور راہداری پر کوئی سبسڈی نہیں دی گئی، نورالحق قادری

    اسلام آباد: وفاقی وزیر مذہبی امور نورالحق قادری نے کہا ہے کہ کرتارپور راہداری پر کوئی سبسڈی نہیں دی گئی، ایسا بھی نہیں کہ کرتارپورکوریڈور کے لیے فیس نہیں ہے۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر مذہبی امور نورالحق قادری کا کہنا ہے کہ کرتار پورراہداری پرکوئی سبسڈی نہیں دی گئی، صرف 2 دن کے لیے فیس معاف کی گئی تھی۔

    نورالحق قادری نے کہا ہے کہ کرتارپور راہداری کے لیے سکھوں کو 4 کلومیٹرکا سفر طے کرنا پڑے گا، حج وعمرے کے لیے 4 ہزار میل کا سفر ہے، اگرسعودی حکومت حج عمرہ مفت کردے تو ہم بھی کر دیں گے۔

    یہ شروعات ہے، انشاءاللہ بھارت سے تعلقات اچھے ہوں گے، وزیراعظم

    یاد رہے کہ 9 نومبر کو وزیراعظم عمران خان نے کرتارپور راہداری کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ مجھے خوشی ہے کہ کرتارپور سرحد کھول کر سکھوں کے دل خوشیوں سے بھر دیے ہیں۔

    وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ دل میں اللہ بستا ہے، جب آپ کسی کو خوشی دیتے ہیں تو اللہ کو خوش کرتے ہیں، نبیﷺرحمت اللہ العالمین ہیں، حضورﷺ صرف2 پیغام لائے، ایک انسانیت، دوسرا انصاف کا، یہ دوچیزیں انسانی اور جانوروں کے معاشرے میں فرق کرتے ہیں۔

  • حکومت کی اعلان کردہ سبسڈی والی اشیا یوٹیلٹی اسٹورز سے غائب

    حکومت کی اعلان کردہ سبسڈی والی اشیا یوٹیلٹی اسٹورز سے غائب

    اسلام آباد: وفاقی حکومت کی جانب سے 19 اشیا کے لیے یوٹیلٹی اسٹورز کو 2 ارب کی سبسڈی دینے کے دعوﺅں کے بعد یوٹیلٹی اسٹورز پر مذکورہ اشیا غائب ہی ہوگئیں۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد اور راولپنڈی کے یوٹیلٹی اسٹورز پر سے سبسڈی والی اشیا غائب ہو گئیں۔ تیل اور گھی دستیاب نہ ہونے پر شہریوں نے سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے اعلیٰ حکام سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا۔

    شہریوں کے مطابق رمضان بچت بازاروں میں حکومت کی جانب سے سرکاری اسٹال بھی قائم کیے گئے جن پر سبسڈی دینے کا دعویٰ کیا گیا اور مارکیٹ سے کم ریٹ پر نرخ نامے بھی اسٹالوں پر موجود ہیں تاہم اشیا غائب ہیں۔

    ایک شہری کے مطابق سرکاری اسٹال پر موجود دکاندار نے بتایا کہ سرکاری نرخ پر صرف ایک کلو آلو اور ایک کلو پیاز حاصل کی جاسکتی ہے تاہم اگر آلو اور پیاز زیادہ مقدار میں چاہئیں تو وہ مارکیٹ ریٹ پر ملیں گے۔ اس موقع پر ایک بزرگ شہری اور دکاندار کے درمیان بحث بھی ہوئی تاہم ساتھ کھڑے روزے داروں نے معاملہ رفع دفع کروایا۔

    اسی طرح سرکاری اسٹال کے دکاندار چینی بھی صرف ایک کلو سرکاری نرخ پر دینے پر مصر ہیں۔

    دوسری جانب راولپنڈی کے رمضان بازاروں کے یوٹیلٹی اسٹورز میں سرکاری نرخ پر پیاز، گھی اور کوکنگ آئل موجود ہی نہیں۔

    شہریوں نے اعلیٰ حکام سے اپیل کی ہے کہ وہ مہنگائی کو کنٹرول کریں اور منافع خوروں اور مہنگی اشیا فروخت کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کریں۔

  • وزیر اعظم کی یوٹیلٹی اسٹورز کو اشیا ضروریہ پر سبسڈی دینے کی ہدایت

    وزیر اعظم کی یوٹیلٹی اسٹورز کو اشیا ضروریہ پر سبسڈی دینے کی ہدایت

    اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے یوٹیلٹی اسٹورزکو بنیادی اشیا ضروریہ پرسبسڈی دینے کی ہدایت کر دی.

    تفصیلات کے مطابق معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے اپنی پریس بریفنگ میں یہ اعلان کیا، ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کو مشکل حالات سے نکالنے میں ادارے اپنا کردارادا کریں.

    انھوں نے کہا کہ جیسے ہی رمضان آتا ہے، اشیائے ضروریہ عام آدمی کی پہنچ سے دور ہو جاتی ہیں، وزیر اعظم نے مہنگائی پرقابو پانے کے لئے خصوصی ہدایت کی ہے.

    ان کا کہنا تھا کہ پوری دنیا میں مذہبی تہوارپراشیا سستی ہو جاتی ہیں اور یہاں مہنگی ہوتی ہیں، اشیائےخورونوش کی 19 اشیا ہیں، جن پرسبسڈی دی جائے گی.

    یوٹیلٹی اسٹور ز سے درخواست کروں گی کہ اس پرفوری عمل درآمد شروع کر دیں، قوم سےاپیل ہے کہ رمضان میں ملکی ترقی کے لئے خصوصی دعائیں کریں.

    مزید پڑھیں: اب بڑے شہروں میں میئر براہ راست منتخب ہو کر اپنی کابینہ لائیں گے: وزیر اعظم

    ایک سوال کے جواب میں انھوں نے کہا کہ بدقسمتی سے رمضان میں عوام کو ریلیف دینے کے بجائے اشیا مہنگی کردی جاتی ہیں، اس بار یوٹیلیٹی اسٹورزپرچینی، دالیں، چاول سمیت دیگراشیا پر سبسڈی دی جائے گی، چاول پر15 اور چائے کی پتی پر50 روپے فی کلو سبسڈی دی جارہی ہے.

  • حج اخراجات معاشی حالات کے مطابق قوم کے سامنے رکھے گئے: وزیر مذہبی امور

    حج اخراجات معاشی حالات کے مطابق قوم کے سامنے رکھے گئے: وزیر مذہبی امور

    اسلام آباد: وزیرمذہبی امور پیرنورالحق قادری کا کہنا ہے کہ حج اخراجات معاشی حالات کے مطابق قوم کے سامنے رکھے گئے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق وزیرمذہبی امورپیرنورالحق قادری کا میڈیا آگاہی ورکشاپ سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ حج کو سیاست کی نظر کردیا گیا ہے، حج مہنگا یا سستا معاشی حالات کے مطابق قوم کے سامنے رکھ دیا۔

    انہوں نے کہا کہ کوشش ہے، عازمین حج کی تربیت زیادہ سے زیادہ ہو، بہتر حج تب ہوگا جب حاجی کی بہتر تربیت ہوگی۔

    پیرنورالحق قادری کا کہنا تھا کہ عازمین حج کی تربیت میڈیا، سوشل میڈیا اور اخبارات کے ذریعے کریں گے، سرکاری کے علاوہ پرائیویٹ میڈیا کو بھی حج تربیت آگاہی میں حصہ ڈالنا چاہیے۔

    خیال رہے کہ گذشتہ ماہ وزیرِ اعظم عمران خان نے قومی اسمبلی کے اراکین سے ملاقات میں حج اخراجات میں اضافے کو حکومتی مجبوری قرار دیا تھا۔

    سعودی عرب میں بھی حج اخراجات میں 35 فی صد اضافہ ہوا: وزیرِ اعظم

    وزیرِ اعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ سعودی عرب میں بھی حج اخراجات میں 35 فی صد اضافہ ہوا، جانتا ہوں حج کے لیے لوگ سارا سال پیسے جمع کرتے ہیں، لیکن حکومت کو ہر روز قرضوں پر 6 ارب روپے سود ادا کرنا پڑتا ہے۔

    یاد رہے کہ حکومت کی جانب سے رواں سال حج پر سبسڈی نہ دینے کے فیصلے کے بعد حاجیوں کے لیے حج اخراجات میں اضافہ ہوا ہے۔

  • حکومت حج پر ایک روپیہ بھی نہیں کما رہی  ، وزیراطلاعات فواد چوہدری

    حکومت حج پر ایک روپیہ بھی نہیں کما رہی ، وزیراطلاعات فواد چوہدری

    اسلام آباد: وزیراطلاعات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ سبسڈی حج عبادت کی بنیادی فلاسفی سےہی متصادم ہے، سبسڈی کا مطلب حکومت غریبوں سے رقم لے کر حج کرائے، حکومت حج پر ایک روپیہ بھی نہیں کما رہی۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراطلاعات فواد چوہدری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں کہاحج اور زکوة دو عبادات ہیں جو استطاعت رکھنے والوں پر واجب ہیں، سبسڈی کا مطلب یہ ہے کہ حکومت غریب لوگوں سے رقم لے کر حج کرائے، یہ حج کی بنیادی فلاسفی سے ہی متصادم ہے۔

    فواد چوہدری نے ایک اور ٹویٹ میں کہا حکومت حج پر ایک روپیہ بھی نہیں کما رہی۔

    خیال رہے آج ہونے  والے سینیٹ اجلاس میں جماعت اسلامی کے سینیٹر مشتاق احمد نے حج اخراجات میں اضافے کو عازمین پر ڈرون حملہ قرار دیتے ہوئے کہا گزشتہ دن حکومت نےحج پالیسی کا اعلان کیا ، کابینہ کی جانب سےحج پالیسی پرسبسڈی نہیں دی گئی ، رواں برس حج اخراجات میں 1 لاکھ  76 ہزار  اضافہ کیاگیا، وزارت مذہبی امور نے 45ہزار روپے سبسڈی کی درخواست کی، حکومت نے اپنے وزیر کی بات نہیں مانی۔

    مشتاق احمد نے خطاب میں کہا گزشتہ سال سرکاری حج کےاخراجات 2لاکھ 80 ہزار تھے ، رواں برس قربانی کے اخراجات ملاکر 4لاکھ 56ہزار آئیں گے۔

    مزید پڑھیں : قومی حج پالیسی 2019 منظور، سبسڈی نہ دینے کا فیصلہ

    وزیرپارلیمانی امورعلی محمد کا کہنا تھا کہ حج کے70 فیصد اخراجات سعودی عرب میں پہلے ادا کیے جاتے ہیں، سعودی عرب جو اضافہ کرتا ہے اس پر ہمارا اختیار نہیں، سعودی عرب نے سفر، رہائش ، کھانے پینے کے اخراجات میں اضافہ کیا، گزشتہ حکومت نے الیکشن کے لیے حج اخراجات میں اضافہ نہیں کیا، اخراجات کی مد میں جو نقصان ہوا وہ بوجھ ہم پر پڑا، کوشش کریں گے حجاج کو جتنا ریلیف ہو سکے گا دیں گے۔

    یاد رہے گذشتہ روز وفاقی کابینہ اجلاس میں قومی حج پالیسی 2019 کی منظوری دی گئی تھیا اور اس برس سبسڈی نہ دینے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔

    وزیر اعظم عمران خان نے کابینہ پر واضح کیا تھا کہ رواں برس حجاج کو کوئی مسئلہ درپیش نہیں ہونا چاہیے، سہولتوں پرکسی قسم کا سمجھوتا نہیں کیا جائے گا۔

  • کراچی: چینی کی قیمت میں چھ روپے فی کلو اضافہ کا امکان

    کراچی: چینی کی قیمت میں چھ روپے فی کلو اضافہ کا امکان

    کراچی : حکومت کی جانب سے یوٹیلیٹی اسٹورز پر آئندہ چند روز میں چینی پر سبسڈی ختم کرنے کا امکان ہے۔تفصیلات کے مطابق ملک بھر کے یوٹیلیٹی اسٹورز پر چینی کی قیمت میں 6 روپے سے لے 11 روپے کا اضافہ متوقع ہے۔ سندھ بلوچستان اور ضلع رحیم یار خان میں چینی کی فی کلو قیمت 6 روپے اضافے کے بعد 55 روپے ہوگئی۔

    پنجاب کے مختلف شہروں میں یوٹیلیٹی اسٹورز پر چینی 56 روپے کی ہوگئی۔ گلگت چترال میں چینی 67 روپے ،ایبٹ آباد میں 60 اور پشاور میں 58 روپے کی ہوگئی یوٹیلٹی اسٹورز میں گھی اور تیل کی قیمت میں 5سے 7 روپے کی کمی یوٹیلیٹی اسٹورز پر گھی کی قیمت 5 روپے کمی کے بعد 140 روپے فی کلو ہوگی .تیل کی  قیمت 7 روپے کمی کے بعد 150 روپے فی لیٹر ہوگئی ۔ برانڈڈ تیل اور گھی کی قیمت میں2سے 3 روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔