Tag: سبق یاد نہ کرنے پر

  • سبق یاد نہ کرنے پر قاری کی بچے کی زبان پر کیل رکھ کر تشدد، کیل حلق میں چلی گئی

    سبق یاد نہ کرنے پر قاری کی بچے کی زبان پر کیل رکھ کر تشدد، کیل حلق میں چلی گئی

    اسلام آباد: ملتان میں ایک کم سن بچے پر وحشیانہ تشدد کا ایک اور کیس سامنے آیا ہے، قاری نے سبق یاد نہ کرنے پر بچے کی زبان پر کیل رکھ کر تشدد کیا، تاہم کیل حلق میں چلی گئی۔

    تفصیلات کے مطابق ملتان میں ایک مدرسے میں کمسن بچے ہارون پر تشدد کے واقعے پر وفاقی وزیر برائے انسانی نے نوٹس لے لیا ہے، ذرائع کا کہنا ہے کہ سبق یاد نہ کرنے پر قاری نے بچے کی زبان پر کیل رکھ کر تشدد کیا تھا تاہم کیل بچے کے حلق میں چلی گئی۔

    پولیس رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ہارون نے سبق یاد نہیں کیا تو قاری نے سزا کے طور پر زبان کے نیچے کیل رکھ دی، ایم ایس نشتر اسپتال ڈاکٹر امجد راؤ کے مطابق بچے کی حالت اب تسلی بخش ہے، بچے کے حلق سے کیل نکال لی گئی ہے۔

    چیئرمین ولید اقبال کی زیر صدارت سینیٹ کی قائمہ کمیٹی انسانی حقوق کے اجلاس میں اس واقعے پر نوٹس لیا گیا، وزیر انسانی حقوق نے کہا مدرسے کے قاری کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی، بچوں اور خواتین کو خصوصی طور پر ٹارگٹ کیا جا رہا ہے۔ انھوں نے کہا کہ معاشرے میں انسانی حقوق کی پامالیوں کا روز کوئی واقعہ سامنے آ جاتا ہے

  • سبق یاد نہ کرنے پر اسکول ٹیچر جلاد بن گیا ،  پہلی کلاس کے طالب علم پر بدترین تشدد

    سبق یاد نہ کرنے پر اسکول ٹیچر جلاد بن گیا ، پہلی کلاس کے طالب علم پر بدترین تشدد

    اٹک : سبق یاد نہ کرنےپر اسکول ٹیچرجلاد بن گیا ، 6 سال کے طالبعلم پرشدید تشدد کیا ، پولیس نے اسکول ٹیچراعجاز کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق اٹک میں سبق یاد نہ کرنے پر اسکول ٹیچر نے پہلی کلاس کے طالب علم پر بدترین تشدد کرتے ہوئے ڈنڈوں،گھونسوں،لاتوں کی بارش کردی
    6 سال کاعبدالرحمان گورنمنٹ ہائی اسکول نمبر 2حضرو میں زیرتعلیم ہے۔

    متاثرہ بچہ تحصیل اسپتال حضرو منتقل کردیا گیا ہے اوروالدین نے وزیراعلیٰ سے انصاف کی اپیل کی ہے جبکہ پولیس نے پولیس اسکول ٹیچراعجاز کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا ہے۔

    مزید پڑھیں : اسکول ٹیچر کا طالب علم پر وحشیانہ تشدد، بازو توڑ دیا

    یاد رہے گذشتہ سال نومبر میں گجرانوالہ کے علاقے ایمن آباد میں سرکاری اسکول ٹیچر نے آٹھویں جماعت کے طالب علم کو وحشیانہ تشدد کا نشانہ بنایا تھا ، جس سے طالب علم اصغر کا بازو ٹوٹ گیا تھا۔

    خیال رہے کہ اساتذہ کا طالب علموں پر تشدد کوئی نئی بات نہیں اس سے قبل بھی ملک کے مختلف شہروں میں اس طرح کے واقعات پیش آچکے ہیں، رواں سال اپریل میں صوبہ پنجاب کے شہر سرگودھا میں اسکول ٹیچر نے تیسری جماعت کی 8 سالہ طالبہ کو تشدد کا نشانہ بناتے ہوئے اس کے بال کاٹ دیے تھے۔

  • لاہور: سبق یاد نہ کرنے پر استانی نے چھ سالہ بچے کے کان کی ہڈی توڑ دی

    لاہور: سبق یاد نہ کرنے پر استانی نے چھ سالہ بچے کے کان کی ہڈی توڑ دی

    لاہور : ٹیچر نے سبق یا د نہ کرنے پر چھ سالہ طالب علم پر تشدد کرکے اس کے کان کی ہڈی توڑ ڈالی، بچے کے والدین نے اعلی حکام سے انصاف کی اپیل کی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق پنجاب میں اساتذہ کی جانب سے بچوں پر بیہمانہ تشدد کا سلسلہ نہ رک سکا، لاہور کے علاقے ہربنسپورہ میں استانی نے لوہے کا سکیل مار کر 6 سالہ بچے کے کان کی ہڈی توڑ دی۔

    ہربنسپورہ کے ایک نجی اسکول میں نرسری کلاس کے طالب علم کو استانی کی جانب سے سبق یاد نہ کرنے پر تشدد کا نشانہ بنایا گیا، زخمی موسیٰ کے چچا کا کہنا ہے کہ ڈاکٹرز کے مطابق بچے کی کان کی ہڈی لوہے کا اسکیل لگنے کی وجہ سے ٹوٹ گئی ہے۔

    انہوں نے بتایا کہ بچے کو  اسپتال لے جایا گیا جہاں اسے پندرہ ٹانکے لگا کر زخم پر پٹی کی گئی ہے، معصوم بچے کی دادی کا کہنا ہے کہ اعلیٰ حکام سے انصاف کی اپیل کرتے ہیں ،ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کی جائے۔

    یاد رہے کہ صوبائی وزیر تعلیم مراد راس کے واضح احکامات کے باوجود پنجاب کے اسکولوں میں بچوں پر تشدد کے واقعات میں دن بدن اضافہ ہو رہا ہے۔