Tag: سبی

  • سبی : مسافر بس الٹنے سے 4 افراد جاں بحق اور 32  زخمی

    سبی : مسافر بس الٹنے سے 4 افراد جاں بحق اور 32 زخمی

    سبی : بلوچستان کے ضلع سبی میں مسافر بس الٹنے سے 4 افراد جاں بحق اور 32 زخمی ہوگئے، جس میں پانچ زخمیوں کی حالت نازک بتائی جاتی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق سبی میں بختیار آباد کے قریب مسافر بس الٹ گئی، حادثے میں چار افراد جاں بحق اور بتیس زخمی ہوگئے۔

    ریسکیو حکام کا کہنا تھا کہ زخمیوں کو ٹیچنگ اسپتال منتقل کردیا گیا ہے، جہاں زخمیوں میں سے پانچ کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔

    ریسکیو حکام نے مزید بتایا کہ بس صادق آباد سے کوئٹہ جارہی تھی کہ حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا،  جاں بحق ہونیوالوں میں بچے بھی شامل ہیں۔

    یاد رہے گذشتہ روز راولہ کوٹ میں پولیس وین کھائی میں گرنے سے 5 اہلکار جاں بحق ہوگئے تھے۔

    پولیس وین کو افسوسناک حادثہ تولی پیر چھتی موڑ کے قریب پیش آیا، جہاں پولیس وین گہری کھائی میں جا گری۔

    جاں بحق افراد میں علی بخآری انسپکٹر ریجن آفس راولاکوٹ ، نوید احمد انسپکٹر ، یاسر عرفات انسپکٹر ، ذاکر  حسین اے ڈی ریجن راولاکوٹ اور محمد فہیم متعغیہ اکاؤنٹ برانچ ریجن راولاکوٹ شامل تھے۔

  • بلوچستان میں زلزلہ، عوام میں خوف و ہراس

    بلوچستان میں زلزلہ، عوام میں خوف و ہراس

    بلوچستان کے علاقے سبی اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے ہیں، جس کے سبب عوام میں خوف و ہراس پھیل گیا۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق زلزلہ پیمامرکز کا کہنا ہے کہ زلزلے کی شدت 3 اعشاریہ 3 ریکارڈ کی گئی ہے۔ لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے۔

    زلزلہ پیمامرکز کے مطابق زلزلے کا مرکز سبی سے87 کلومیٹر شمال مشرق میں تھا، زیر زمین گہرائی 30 کلومیٹر ریکارڈ کی گئی۔

    واضح رہے کہ گزشتہ ماہ مینگورہ اور گرد ونواح میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے تھے، جس سے عوام میں خوف و ہراس پھیل گیا تھا۔

    جاپان میں آئندہ سالوں میں کتنا خوفناک زلزلہ آسکتا ہے؟ حیران کن پیشگوئی

    زلزلہ پیما مرکز کا کہنا تھا کہ زلزلے کی شدت 4.5 ریکارڈ کی گئی، جبکہ زلزلے کا مرکز کوہ ہندوکش کا پہاڑی سلسلہ تھا۔

  • سبی اور گردو نواح میں زلزلہ، لوگوں میں خوف و ہراس

    سبی اور گردو نواح میں زلزلہ، لوگوں میں خوف و ہراس

    سبی: بلوچستان کے شہر سبی اور گردونوح میں شدید زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے، جس کی شدت 4.7 ریکارڈ کی گئی۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق سبی میں زلزلے کے باعث لوگوں میں خوف ہراس پھیل گیا اور لوگ گھروں سے کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے باہر نکل آئے۔

    زلزلہ پیما مرکز کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ زلزلے کی گہرائی 18 کلومیٹر اور مرکز سبی سے 22 کلومیٹر جنوب مشرق میں تھا۔

    واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے بھی ضلع چمن اور اس کے گردو نواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے تھے۔

    زلزلہ پیماء مرکز کے مطابق زلزلے کی گہرائی 10 کلومیٹر اور شدت 4.9 ریکارڈ کی گئی جبکہ زلزلے کا مرکزشمال مشرقی افغانستان تھا۔ قلعہ عبداللہ، گلستان، جنگل پیرعلی زئی اور توبہ اچکزئی میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔

    حوالات میں نوجوان کی ہلاکت پر جرگہ نے پولیس اہلکاروں کیخلاف فیصلہ دیدیا

    رپورٹ کے مطابق افغانستان کے شہر قندھار، اسپین بولدک سمیت متعدد اضلاع میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس ہوئے تھے۔

  • ارض وطن کو دہشت گردی کی لعنت سے پاک کریں گے: وزیر اعظم

    ارض وطن کو دہشت گردی کی لعنت سے پاک کریں گے: وزیر اعظم

    اسلام آباد: وزیر اعظم شہباز شریف نے سبی میں خودکش دھماکے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ بلوچستان میں دہشت گردی ملک میں عدم استحکام پیدا کرنے کے مذموم ایجنڈے کا حصہ ہے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف نے سبی میں خودکش دھماکے کی شدید مذمت کرتے ہوئے بلوچستان کانسٹیبلری کے اہلکاروں کی شہادت پر غم اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

    وزیر اعظم نے زخمیوں کو بہترین طبی سہولیات کی فراہمی کی ہدایت کی ہے۔

    شہباز شریف کا کہنا تھا کہ بلوچستان میں دہشت گردی ملک میں عدم استحکام پیدا کرنے کے مذموم ایجنڈے کا حصہ ہے، ارض وطن کو دہشت گردی کی لعنت سے پاک کریں گے۔

    انہوں نے کہا کہ شہدا کی قربانیوں کو سلام پیش کرتے ہیں، اللہ تعالیٰ شہدا کے درجات بلند فرمائے اور لواحقین کو صبر دے۔

    خیال رہے کہ آج صبح سبی میں، کوئٹہ سبی قومی شاہراہ کمڑی پل پر پولیس کی گاڑی کے قریب خودکش دھماکا ہوا، دھماکے میں 9 پولیس اہلکار شہید جبکہ 11 پولیس اہلکار زخمی ہوئے ہیں۔

    ایس ایس پی کے مطابق دھماکا موٹر سائیکل سوار خود کش حملہ آور نے کیا، زخمی اہلکاروں کو طبی امداد کے لیے سول اسپتال سبی منتقل کیا جا رہا ہے۔

    وزیر داخلہ بلوچستان میر ضیا اللہ لانگو نے سبی میں حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے رپورٹ طلب کرلی ہے۔

  • سبی: پولیس کی گاڑی کے قریب خودکش حملہ، 9 اہلکار شہید

    سبی: پولیس کی گاڑی کے قریب خودکش حملہ، 9 اہلکار شہید

    کوئٹہ: صوبہ بلوچستان کے شہر سبی میں پولیس کی گاڑی کے قریب دھماکا ہوا ہے جس میں 9 پولیس اہلکار شہید اور 11 زخمی ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق صوبہ بلوچستان کے شہر سبی میں، کوئٹہ سبی قومی شاہراہ کمڑی پل پر پولیس کی گاڑی کے قریب دھماکا ہوا ہے۔

    ایس ایس پی کچھی محمد نوتیزئی کا کہنا ہے کہ دھماکے میں 9 پولیس اہلکار شہید جبکہ 11 پولیس اہلکار زخمی ہوئے ہیں۔

    ایس ایس پی کے مطابق دھماکا موٹر سائیکل سوار خود کش حملہ آور نے کیا، زخمی اہلکاروں کو طبی امداد کے لیے سول اسپتال سبی منتقل کیا جا رہا ہے۔

    وزیر داخلہ بلوچستان میر ضیا اللہ لانگو نے سبی میں حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے رپورٹ طلب کرلی ہے۔

    وزیر داخلہ نے انتظامیہ کو زخمیوں کو بہترین طبی سہولتیں فراہم کرنے کی ہدایات کی ہیں جبکہ شہید اہلکاروں کے لواحقین سے اظہار تعزیت بھی کیا ہے۔

    میر ضیا اللہ لانگو کا کہنا ہے کہ صوبائی حکومت فورسز کی استعداد بڑھانے میں معاونت کرے گی، دشمن کی بزدلانہ کارروائیوں سے امن کو نقصان پہنچانے کی ہر کوشش ناکام ہوگی۔

    خیال رہے کہ گزشتہ روز صوبہ خیبر پختونخواہ کے شہر بنوں میں بھی موٹر سائیکل میں نصب بارودی مواد کا دھماکا ہوا تھا۔

    دھماکا تھانہ بکا خیل کی حدود میں ہوا تھا جس میں 2 افراد جاں بحق ہوگئے تھے۔

  • سبی: پولیس کی گاڑی کے قریب دھماکا، 9 اہلکار شہید

    سبی: پولیس کی گاڑی کے قریب دھماکا، 9 اہلکار شہید

    کوئٹہ: صوبہ بلوچستان کے شہر سبی میں پولیس کی گاڑی کے قریب دھماکا ہوا ہے جس میں 9 پولیس اہلکار شہید اور 11 زخمی ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق صوبہ بلوچستان کے شہر سبی میں، کوئٹہ سبی قومی شاہراہ کمڑی پل پر پولیس کی گاڑی کے قریب دھماکا ہوا ہے۔

    ایس ایس پی کچھی محمد نوتیزئی کا کہنا ہے کہ دھماکے میں 9 پولیس اہلکار شہید جبکہ 11 پولیس اہلکار زخمی ہوئے ہیں۔

    ایس ایس پی کے مطابق دھماکا موٹر سائیکل سوار خود کش حملہ آور نے کیا، زخمی اہلکاروں کو طبی امداد کے لیے سول اسپتال سبی منتقل کیا جا رہا ہے۔

    خیال رہے کہ گزشتہ روز صوبہ خیبر پختونخواہ کے شہر بنوں میں بھی موٹر سائیکل میں نصب بارودی مواد کا دھماکا ہوا تھا۔

    دھماکا تھانہ بکا خیل کی حدود میں ہوا تھا جس میں 2 افراد جاں بحق ہوگئے تھے۔

  • لاہور اور سبّی میں دہشت گردوں کے خلاف بڑی کارروائیاں، 6 گرفتار ایک ہلاک

    لاہور اور سبّی میں دہشت گردوں کے خلاف بڑی کارروائیاں، 6 گرفتار ایک ہلاک

    لاہور/کوئٹہ: کاؤنٹر ٹیررازم ڈپارٹمنٹ نے لاہور اور کوئٹہ میں مختلف کارروائیوں میں 6 دہشت گرد گرفتار کر لیے جب کہ ایک ہلاک ہو گیا۔

    تفصیلات کے مطابق لاہور میں سی ٹی ڈی نے ایک کارروائی میں کالعدم تنظیم کے 2 دہشت گردوں کو گرفتار کر لیا ہے، جن میں سے ایک دہشت گرد محب اللہ کے سر کی قیمت 25 لاکھ روپے مقرر تھی۔

    ترجمان سی ٹی ڈی کا کہنا ہے کہ محب اللہ ریڈ بُک میں شامل تھا، دوسرے دہشت گرد کا نام حنیف طیب ہے، دہشت گردوں کو گلشن راوی بندروڈ کے علاقے سے گرفتار کیا گیا۔

    ترجمان کے مطابق دہشت گرد مذہبی مقامات کو نشانہ بنانے کی منصوبہ بندی کر رہے تھے، دہشت گردوں سے بارودی مواد، دستی بم اور اسلحہ برآمد ہوا۔

    صوابی میں فائرنگ، جج اہل خانہ سمیت شہید

    ادھر بلوچستان کے شہر سبّی میں سی ٹی ڈی کی کارروائی میں ایک دہشت گرد ہلاک، جب کہ 4 گرفتار ہو گئے ہیں، کارروائی خفیہ اطلاع پر بختیار آباد میں کی گئی تھی۔

    ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق مارا گیا دہشت گرد دھماکوں اور دہشت گرد کارروائیوں میں ملوث تھا، دہشت گردوں پر ریڈ کیا گیا تو انھوں نے فائرنگ کر دی، جوابی فائرنگ میں ایک ہلاک ہو گیا۔

    دہشت گردوں سے 2 کلاشنکوفیں، اور بموں میں استعمال ہونے والا مواد برآمد ہوا، اس کارروائی کے دوران دہشت گردوں کے 3 ساتھی فرار ہوگئے۔

  • حساس ادارے اور شکارپور پولیس کا مشترکہ آپریشن، کالعدم تنظیم کے 2 دہشت گرد ہلاک

    حساس ادارے اور شکارپور پولیس کا مشترکہ آپریشن، کالعدم تنظیم کے 2 دہشت گرد ہلاک

    شکارپور: وفاقی حساس ادارے اور شکارپور پولیس نے سبی کے قریب مشترکہ آپریشن کیا جس کے نتیجے میں کالعدم تنظیم کے 2 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی حساس ادارے اور شکارپور پولیس نے سبی کے قریب مشترکہ آپریشن کیا جس کے نتیجے میں کالعدم تنظیم کے 2 دہشت گرد ہلاک ہوگئے، ہلاک دہشت گرد عبداللہ بروہی، حفیظ پندرانی انتہائی مطلوب تھے۔

    پولیس کے مطابق ہلاک دہشت گرد سیہون بم دھماکے کے ماسٹر مائنڈ تھے، ہلاک دہشت گرد شکار پور امام بارگاہ دھماکے کے مرکزی ملزمان تھے۔

    پولیس کے مطابق مشترکہ آپریشن کے دوران 2 دہشت گرد فرار ہوئے جن کی تلاش میں چھاپے مارے جارہے ہیں۔

    رپورٹ کے مطابق ہلاک دہشت گردوں کے قبضے سے تخریب کاری کا سامان اور اسلحہ برآمد کرلیا گیا ہے، ہلاک دہشت گرد حفیظ پندرانی سندھ میں کالعدم تنظیم کا نیٹ ورک چلا رہا تھا۔

    سندھ پولیس نے دہشت گردوں کو انجام تک پہنچایا، آصف زرداری

    دوسری جانب آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ سندھ پولیس نے دہشت گردوں کو انجام تک پہنچایا ہے، دہشت گرد ناسور ہیں، انہیں معاف نہ کیا جائے، دہشت گردوں کا خاتمہ ہمارا بنیادی مقصد ہے۔

    انہوں نے کہا کہ دہشت گرد کے ساتھیوں، سہولت کاروں کو بھی گرفت میں لایا جائے، دہشت گردی کی نرسریوں کو تباہ کیا جائے۔

    مزید پڑھیں: درگاہ لعل شہباز قلندر پر خودکش حملہ،76افراد شہید، 250 زخمی

    واضح رہے کہ دو سال قبل درگاہ لعل شہباز قلندر میں دھمال کے دوران خودکش حملے کے نتیجے میں 76 افراد شہید اور 250 سے زائد زخمی ہوگئے تھے، شہید ہونے والوں میں 20 بچے، 9 خواتین، 45 مرد اور ایک پولیس اہلکار شامل تھے۔

  • سبی اور گردو نواح میں زلزلے کے جھٹکے

    سبی اور گردو نواح میں زلزلے کے جھٹکے

    کوئٹہ: صوبہ بلوچستان کے علاقے سبی اورگردونواح میں‌ زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے، شہری خوف وہراس کا شکار ہو کر گھروں سے نکل آئے۔

    تفصیلات کے مطابق صوبہ بلوچستان کے ضلع سبی اوراس کے گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے، زلزلہ پیما مرکز کے مطابق ریکٹر اسکیل پرزلزلے کی شدت 3 ریکارڈ کی گئی۔

    زلزلے کے جھٹکے مختصر دورانیے کے تھے۔ جھٹکے شروع ہوتے ہی شہری کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے عمارتوں سے باہر آگئے۔

    زلزلہ پیما مرکز کا کہنا ہے کہ ضلع سبی میں محسوس کیے جانے والے زلزلے کا مرکزسبی سے 90 کلومیٹرجنوب مغرب میں تھا، زلزلے کی گہرائی 20 کلومیٹرریکارڈ کی گئی۔

    ناران، شانگلہ اورگردونواح میں زلزلے کے جھٹکے

    یاد رہے کہ رواں ماہ 9 فروری کو پشاور: خیبرپختونخوا کے علاقے ناران، شانگلہ اورگردونواح میں‌ زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے تھے۔

    زلزلہ پیما مرکز کا کہنا تھا کہ ضلع ناران، شانگلہ میں محسوس کیے جانے والے زلزلے کا مرکز ناران سے 25کلومیٹرشمال میں تھا، زلزلہ 15 کلومیٹرگہرائی میں ریکارڈ کیا گیا تھا۔

  • سبی میں نامعلوم افراد کی فائرنگ،لیویز اہلکارجاں بحق

    سبی میں نامعلوم افراد کی فائرنگ،لیویز اہلکارجاں بحق

    سبی : سبی میں مل چوکی کے قریب نامعلوم افراد کی لیویز چوکی پرفائرنگ کے نتیجے میں ایک لیویز اہلکار جاں بحق ہوگیا۔

    تفصیلات کے مطابق بلوچستان کےعلاقے سبی میں مل چوکی کے قریب نامعلوم افراد کی لیویز چوکی پر فائرنگ سے لیویزاہلکار جاں بحق ہوگیا، ملزمان حملے کے بعد فرار ہوگئے۔

    سیکورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر تحقیقات شروع کردی ہیں اور حملہ آوروں کو گرفتار کرنے کے لیے سرچ آپریشن کیا جا رہا ہے جبکہ جاں بحق اہلکار کی لاش کو سول اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔


    کوئٹہ : پولیس اور سی ٹی ڈی کا سرچ آپریشن، 3 دہشت گرد ہلاک


    خیال رہے کہ تین روز قبل کوئٹہ کے نواحی علاقے سریاب میں پولیس ٹرک کے قریب دھماکے کے نتیجے میں7 پولیس اہلکار شہید جبکہ 22افراد زخمی ہو گئے تھے۔


    کوئٹہ میں پولیس ٹرک کے قریب دھماکہ ،7 پولیس اہلکار شہید ،22زخمی


    واضح رہے کہ گزشتہ روز ہفتے کوئٹہ میں مشرقی بائی پاس کے مختلف علاقوں میں پولیس اور سی ٹی ڈی کے سرچ آپریشن کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں تین دہشت گرد ہلاک ہوگئے تھے۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔