Tag: سب جیل

  • چمن میں قیدیوں نے سب جیل توڑ دی، 17 خطرناک قیدی فرار

    چمن میں قیدیوں نے سب جیل توڑ دی، 17 خطرناک قیدی فرار

    چمن: بلوچستان کے شہر چمن میں قیدیوں نے سب جیل توڑ دی، 17 خطرناک قیدی فرار ہو گئے۔

    تفصیلات کے مطابق چمن میں قیدیوں نے سب جیل توڑ دی، سنگین جرائم میں ملوث سترہ خطرناک قیدی فرار ہو گئے ہیں، قیدیوں کی فائرنگ سے ایک اہلکار زخمی ہو گیا۔

    ذرائع کے مطابق فجر کی نماز کے لیے بیرک سے نکالے گئے قیدیوں نے پولیس سے اسلحہ چھین کر فائرنگ شروع کر دی، قیدیوں نے فائرنگ کر کے ایک اہلکار کو زخمی کر دیا، جب کہ پولیس کی جوابی فائرنگ سے ایک قیدی مارا گیا اور 2 زخمی ہو گئے۔ زخمی اہلکار کو طبی امداد کے لیے فوری طور پر کوئٹہ منتقل کیا گیا جب کہ قیدیوں کو طبی امداد کے لیے چمن ڈی ایچ کیو اسپتال لے جایا گیا۔

    ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر محمد نعیم اچکزئی نے اے آر وائی نیوز کو بتایا کہ آج صبح پولیس نے قیدیوں کو فجر کی نماز کے لیے بیرک سے باہر نکالا، اس دوران چند قیدیوں نے ڈیوٹی پر موجود اہلکار کو ڈنڈوں سے مار کر بے ہوش کیا، اور اہلکار سے اسلحہ چھین کر دوسرے اہلکار پر فائرنگ کر کے زخمی کر دیا۔

    ذرائع کے مطابق پولیس سب جیل پر صرف 2 اہلکار تعینات تھے جب کہ جیل میں 300 سے زائد قیدی موجود ہیں، پولیس نے قیدیوں کی دوبارہ گرفتاری کے لیے سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے۔

  • پی ٹی آئی رہنما علی زیدی کی رہائشگاہ سب جیل قرار

    پی ٹی آئی رہنما علی زیدی کی رہائشگاہ سب جیل قرار

    کراچی: پولیس نے سابق وفاقی وزیر اور رہنما پی ٹی آئی علی زیدی کی رہائشگاہ کو سب جیل قرار دے دیا ہے۔

    محکمہ داخلہ سندھ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے گرفتار رہنما علی زیدی کی رہائشگاہ کو سب جیل قرار دے دیا گیا ہے، علی زیدی کو کچھ دیر بعد ڈیفنس میں واقع رہائشگاہ منتقل کیا جائے گا۔

    سب جیل قرار دئیے جانے کے بعد علی زیدی کی رہائشگاہ کے اطراف پولیس کی بھاری نفری کو تعینات کردیا گیا ہے۔

    پی ٹی ۤآئی رہنما کا کہنا تھا کہ والدہ کا گھر سب جیل ڈیکلیر کرتے ہوئے یہاں منتقل کردیا گیا ہے، مجھے اس تھانے میں رکھا گیا جو میری وزارت کا حصہ تھا۔

    علی زیدی کا کہنا تھا کہ سیاسی مخالفت شدید ہےاور رہےگی، مگر مخالفت کو ذاتیات میں بدل دیاگیا، عمران خان پرہرقسم کےکیس بنادیئےگئےجن کا کوئی سرپیرنہیں، پی ٹی آئی کی پوری قیادت کوجیلوں میں ڈال دیاگیاہے۔

    یہ بھی پڑھیں: فواد چوہدری کی گرفتاری اور نظر بندی کے خلاف کیس میں اہم پیشرفت

    اس سے قبل محکمہ داخلہ سندھ نےعلی زیدی تیس روز کے لیےنظر بند کرتے ہوئے ان کی کسٹڈی جیکب آباد جیل سپرنٹنڈنٹ کے حوالے کی تھی۔

    محکمہ داخلہ کا موقف تھا کہ ایم پی او تھری کے تحت علی زیدی کی نظر بندی کے احکامات جاری کیے، ان پر لوگوں کو سڑکیں بلاک کرنے اور دھرنے کےلیے اکسانے کا الزام ہے۔

    واضح رہے کہ علی زیدی کو نو مئی کو کراچی کے علاقے کالا پل سے گرفتار کیا گیا تھا، وہ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی گرفتاری کے خلاف احتجاجی مظاہرے میں شریک تھے۔

  • فریال تالپور کو ان کی رہایش گاہ پہنچا دیا گیا، کل سندھ اسمبلی اجلاس میں شرکت کریں گی

    فریال تالپور کو ان کی رہایش گاہ پہنچا دیا گیا، کل سندھ اسمبلی اجلاس میں شرکت کریں گی

    کراچی: فریال تالپور کو ڈیفنس میں ان کی رہایش گاہ پہنچا دیا گیا، فریال تالپور کی رہایش گاہ کو سب جیل قرار دیا گیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق جعلی اکاؤنٹس کیس میں گرفتار رکن سندھ اسمبلی فریال تالپور کو اسلام آباد سے کراچی منتقل کر دیا گیا ہے جہاں وہ منگل کو سندھ اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کریں گی۔

    ذرایع کا کہنا ہے کہ فریال تالپور کی نگرانی کے لیے سب جیل میں نیب ٹیم، خواتین اہل کار اور ڈاکٹر بھی موجود رہیں گے، فریال تالپور کا طبی معائنہ بھی کیا جائے گا۔

    سندھ اسمبلی کے اجلاس تک فریال کراچی میں رہیں گی، نیب ذرایع کا کہنا ہے کہ فریال تالپور کو بجٹ کی منظوری تک سندھ اسمبلی لایا جائے گا۔

    یہ بھی پڑھیں:  جعلی اکاؤنٹس کیس: فریال تالپور کے جسمانی ریمانڈ میں 8 جولائی تک توسیع

    دریں اثنا، پیپلز پارٹی رہنما عذرا پیچوہو اور دیگر فریال تالپورکی رہایش گاہ پہنچ گئے، پی پی رہنماؤں نے فریال تالپور سے ملنے کا مطالبہ کیا تاہم پولیس نے ان کو اندر جانے سے روک دیا۔

    خیال رہے کہ اسپیکر سندھ اسمبلی نے فریال تالپور کے پروڈکشن آرڈر جاری کیے تھے۔

    ادھر آج پیر کو فریال تالپور کو جعلی اکاؤنٹس کیس میں احتساب عدالت میں پیش کیا گیا، جہاں عدالت نے ان کا 14 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرتے ہوئے ریمانڈ میں 8 جولائی تک توسیع کر دی۔

  • سندھ اسمبلی سب جیل قراردی جاچکی ہے، فردوس شمیم نقوی

    سندھ اسمبلی سب جیل قراردی جاچکی ہے، فردوس شمیم نقوی

    کراچی: سندھ اسمبلی میں قائد حزب اختلاف فردوس شمیم نقوی کا کہنا ہے کہ سندھ کو وفاقی بجٹ میں 31 فیصد اضافے سے رقم مل رہی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق انصاف ہاؤس کراچی میں فردوس شمیم نقوی نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ سندھ اسمبلی سب جیل قراردی جاچکی ہے، ہوسکتاہے کابینہ وہاں رہنے لگے۔

    انہوں نے کہا کہ سندھ کو وفاقی بجٹ میں 31 فیصد اضافے سے رقم مل رہی ہے، پھر وزیراعلیٰ سندھ کہتے ہیں کہ وفاقی حکومت پیسے نہیں دیتی۔

    فردوس شمیم نقوی نے کہا کہ مرادعلی شاہ نے کہا سیلزٹیکس جمع کرنے کا اختیارسندھ کودیں، ذوالفقارعلی بھٹو نے کہا تھا سیلز ٹیکس اسلام آباد میں جمع ہوگا۔

    پاکستان کی سیاسی تاریخ کا انوکھا واقعہ ہوگیا، اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی کے چیمبر کو سب جیل قرار دے دیا گیا۔

    سیکرٹری سندھ اسمبلی نے اسمبلی چیمبر کو سب جیل قرار دیے جانے کی تصدیق کردی آغا سراج درانی کو جیل سے اسپیکر چیمبر منتقل کردیا گیا۔

    نیب نے اسپیکرسندھ اسمبلی آغاسراج درانی کو گرفتار کرلیا

    واضح رہے کہ رواں سال 20 فروری کو نیب کراچی نے آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں اسپیکر سندھ اسمبلی آغاسراج درانی کو گرفتارکیا تھا۔ آغاسراج درانی پر سندھ سیکریٹریٹ کے فنڈزمیں خوردبرد کا بھی الزام ہے۔

  • نواز شریف کے لیے جناح اسپتال کا پرائیویٹ وارڈ سب جیل قرار

    نواز شریف کے لیے جناح اسپتال کا پرائیویٹ وارڈ سب جیل قرار

    لاہور: کوٹ لکھپت جیل کے قیدی سابق وزیرِ اعظم نواز شریف کے لیے جناح اسپتال لاہور کا نجی وارڈ سب جیل قرار دے دیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق دل کی بیماری میں مبتلا نواز شریف کو علاج کے لیے جناح اسپتال لاہور منتقل کرنے کے سلسلے میں اسپتال کے نجی وارڈ کو سب جیل کا درجہ دے دیا گیا ہے۔

    اسپتال میں جیل کے 6 افسران اور ملازمین کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا۔

    [bs-quote quote=”نواز شریف اسپتال نہیں جانا چاہتے تھے، یہ بتایا جائے کہ اسپتال اس نہج پر کس نے پہنچائے؟ ” style=”style-8″ align=”left” color=”#dd3333″ author_name=”یاسمین راشد” author_job=”صوبائی وزیرِ صحت”][/bs-quote]

    ذرایع کا کہنا ہے کہ انچارج سب جیل اسسٹنٹ سپرنٹنڈنٹ امین صادق ڈیوٹی پر مامور کر دیے گئے ہیں، افسران و ملازمین سیکورٹی سمیت دیگر امور سے اعلیٰ حکام کو آگاہ کریں گے۔

    دریں اثنا وزیرِ صحت پنجاب یاسمین راشد نے جناح اسپتال کے حوالے سے کہا کہ یہ کوئی لندن نہیں ہے، یہاں کوئی زخمی بھارتی فوجی بھی آئے گا تو علاج پہلی ذمہ داری ہوگی۔

    یاسمین راشد کا کہنا تھا کہ نواز شریف کو دل کے مرض کے ساتھ ساتھ دیگر مسائل بھی لا حق ہیں، اس لیے انھیں ملٹی ڈسپلن اسپتال میں رکھا گیا، انھیں دل کے اسپتال منتقل کرنا چاہتے تھے لیکن وہ جیل جانے کی ضد کر گئے۔

    یہ بھی پڑھیں:  نواز شریف کو کوئی خطرناک بیماری نہیں: ڈاکٹر عارف تجمل

    وزیر صحت نے مزید کہا کہ نواز شریف کارڈیالوجی جانا چاہتے ہیں تو ایک لمحے میں بھیج دیں گے، مریم نواز اسپتال کے حوالے سے بیان تو دیتی ہیں مگر یہ نہیں بتاتیں کہ اسپتال اس نہج تک کس نے پہنچائے، نواز شریف کی فیملی سے پوچھا گیا ہے کہ کیا سہولیات چاہئیں۔

    یاسمین راشد نے کہا ’میں نے بھی تو 4 بچوں کو پاکستان کے اسپتالوں میں جنم دیا ہے۔‘