Tag: سب سے بڑی

  • آسٹریلیا میں تاریخ کی سب سے بڑی فوجی مشق شروع، کیا امریکا اور چین میں جنگ کی تیاری ہے؟

    آسٹریلیا میں تاریخ کی سب سے بڑی فوجی مشق شروع، کیا امریکا اور چین میں جنگ کی تیاری ہے؟

    آسٹریلیا میں ملکی تاریخ کی سب سے بڑی دو طرفہ فوجی مشقیں شروع ہو گئیں ان فوجی مشقوں میں 19 ممالک سے 35 ہزار سے زائد فوجی شریک ہیں۔

    غیر ملکی میڈیا کے مطابق آسٹریلیا میں اس کی ملکی تاریخ کی سب سے بڑی دو طرفہ فوجی مشقیں شروع ہو گئی ہیں۔ ان فوجی مشقوں کو ’’ایکسرسائز ٹالیزمین سیبر 2025‘‘ کا نام دیا گیا ہے اور اس میں 19 ممالک سے 35 ہزار سے زائد فوجی شریک ہیں۔

    اتوار کے روز ایچ ایم اے ایس ایڈیلیڈ لینڈنگ ڈاک پر افتتاحی تقریب کے بعد ان مشقوں کا باضابطہ طور پر آغاز کر دیا گیا ہے۔

    اس حوالے سے اسٹریلیا کی وزارت دفاع سے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ یہ مشقیں گیارہویں بار منعقد ہو رہی ہے اور یہ آسٹریلیا کی تاریخ کی سب سے بڑی اور جدید جنگی مشقیں ہیں۔

    اس مشق میں امریکا، کینیڈا، فجی، فرانس، جرمنی، بھارت، انڈونیشیا، جاپان، نیدرلینڈز، نیوزی لینڈ، ناروے، پاپوا نیو گنی، فلپائن، جنوبی کوریا، سنگاپور، تھائی لینڈ، ٹونگا، اور برطانیہ کی افواج شامل ہیں، جبکہ ملائیشیا اور ویتنام مبصرین کے طور پر شریک ہیں۔

    ان فوجی مشقوں کے لیے آئندہ تین ہفتوں کے دوران، آسٹریلیا اور شراکت دار ممالک کے 35,000 سے زائد فوجی کوئنزلینڈ، شمالی علاقہ جات، مغربی آسٹریلیا، نیو ساؤتھ ویلز، اور کرسمس آئی لینڈ میں تعینات ہوں گے، جب کہ پہلی بار پاپوا نیوگنی میں بھی فوجی مشقیں کی جائیں گی۔

    ان فوجی مشقوں میں براہ راست فائر، فیلڈ ٹریننگ، زمینی افواج کی نقل وحرکت، فضائی اور بحری آپریشن اور ہنگامی لینڈنگ کی مشقیں شامل ہیں۔ اس کے ساتھ ہی ان مشقوں میں آسٹریلیا کی نئی فوجی صلاحیتوں جیسے یو ایچ۔60 ایم بلیک باکس اور پریسیژن اسٹرائیک میزائلز کی بھی آزمائش کی جائے گی۔

    آسٹریلوی وزیر برائے دفاعی صنعت پیٹ کونرائے کا کہنا ہے کہ کینبرا کسی بھی تنازع میں فوجیوں کو پیشگی تعینات نہیں کرے گا۔ آسٹریلوی فوجیوں کو کسی تنازعے میں تعینات کرنے کا فیصلہ اس وقت کی حکومت کرے گی۔

    واضح رہے کہ یہ فوجی مشق ایسے وقت میں شروع ہو رہی ہے جب امریکا نے تائیوان کے معاملے پر چین سے ممکنہ جنگ کی صورت میں اپنے اتحادیوں جاپان اور آسٹریلیا سے وضاحت طلب کی ہے۔

    https://urdu.arynews.tv/possible-war-with-china-us-seeks-clarification-from-its-allies/

  • امریکی تاریخ کی سب سے بڑی اربوں ڈالرز کی لاٹری کون جیتے گا؟

    امریکی تاریخ کی سب سے بڑی اربوں ڈالرز کی لاٹری کون جیتے گا؟

    واشنگٹن : امریکا کی میگا بال نامی لاٹری میں رواں برس جیک پوٹ جیتنے والے خوش نصیب کو 1 ارب 60 کروڑ ڈالرز کی انعامی رقم ملے گی، جیک پوٹ کا ایک ٹکٹ ساؤتھ کیرولینا میں فروخت ہوگیا۔

    تفصیلات کے مطابق امریکا میں میگا ملین نامی لاٹری کمپنی کی جانب سے رواں برس امریکی تاریخ کی سب سے بڑی لاٹری نکالی جائے گی جس کا ایک ٹکٹ ریاست ساؤتھ کیرولینا کے رہائشی نے خرید لیا ہے۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ میگا ملین لاٹری انتظامیہ کیا جانب سے جیک پوٹ جیتنے والے کو 1 ارب 60 کروڑ ڈالرز کی رقم انعام میں دی جائے گی۔

    لاٹری حکام کا کہنا ہے کہ جس ٹکٹ پر انعامی نمبرز موجود تھے ان میں ایک ٹکٹ فروخت ہوچکی ہے، انعامی لاٹری کے چھ نمبر 28، 70، 5، 62، 65 ہیں جبکہ میگا بال نمبر 5 ہے۔

    امریکی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ میگا ملین لاٹری انتظامیہ کی جانب سے ملک کی 44 ریاستوں میں سروس اسٹیشن اور اسٹورز پر فروخت کی گئی ہے تاہم جولائی سے اب تک کوئی خوش نصیب ایسا نہیں نکلا جو جیک پوٹ جیت سکے۔

    لاٹری حکام کا کہنا ہے کہ میگا بال نے جیک پوٹ کے علاوہ 15 دیگر انعام بھی ہیں جس میں جیت کی رقم 10 لاکھ امریکی ڈالرز کے ہیں۔

    امریکی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ جیک پوٹ جیتنے والے کو اختیار ہوگا کہ وہ ٹیکس کتوٹی کے بعد 91 کروڑ 30 لاکھ ڈالر کی رقم لے یا 29 برس تک قسطوں میں ٹیکس کی ادائیگی کرے۔

    مقامی میڈیا کا کہنا تھا کہ میگا بال لاٹری کا قیام سنہ 2002 میں ہوا تھا جس کے بعد لاٹری کے قوانین میں کئی مرتبہ تبدیلیاں کی گئی جس کے باعث انعامی رقم جیتنے کے امکانات میں کمی واقع ہوئی، اسی لیے انعام کی رقم جمع ہو کر بہت بڑی ہوجاتی ہے۔