Tag: ستمبر

  • پاکستانیوں کے لیے  ستمبر کے آغاز میں ایک ساتھ 3 روزہ تعطیلات کا امکان

    پاکستانیوں کے لیے ستمبر کے آغاز میں ایک ساتھ 3 روزہ تعطیلات کا امکان

    اسلام آباد : پاکستانیوں کو اگلے ماہ ستمبر کے آغاز میں ایک ساتھ تین روزہ طویل تعطیلات کا موقع ملنے جا رہا ہے تاہم یہ چھٹیاں کب ہوں گی۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستانیوں کے لیے ایک بڑی خبر ہے کیونکہ ستمبر کے آغاز میں مسلسل چار تعطیلات متوقع ہیں۔

    اسپیس اینڈ اپر ایٹموسفیئر ریسرچ کمیشن (سپارکو) کی پیش گوئی کے مطابق 24 اگست کو ماہِ ربیع الاول کا چاند نظر آنے کا امکان ہے۔ اگر یہ پیش گوئی درست ثابت ہوئی تو عید میلاد النبی ﷺ 5 ستمبر بروز جمعہ کو ملک بھر میں عقیدت و احترام سے منائی جائے گی، جس دن سرکاری تعطیل ہوگی۔

    اس کے اگلے روز 6 ستمبر کو یومِ دفاع پاکستان کی مناسبت سے عام تعطیل متوقع ہے، جب قوم اپنے شہداء اور غازیوں کو خراجِ عقیدت پیش کرتی ہے۔

    مزید پڑھیں : تمام تعلیمی ادارے 5 روز کیلئے بند رکھنے کا اعلان

    جبکہ 7 ستمبر اتوار کی معمول کی چھٹی ہوگی۔ اس طرح عوام کو تین دن کی نایاب طویل تعطیلات میسر آئیں گی۔

    ماہرینِ عمرانیات کے مطابق طویل تعطیلات نہ صرف شہریوں کو سکون اور ذہنی آسودگی فراہم کرتی ہیں بلکہ یہ مواقع خاندان اور دوستوں کے ساتھ وقت گزارنے اور سماجی رشتوں کو مضبوط کرنے کے لیے بھی اہم ہوتے ہیں۔

    واضح رہے کہ رواں سال کے دوران عوام پہلے بھی کئی طویل تعطیلات سے لطف اندوز ہو چکے ہیں، تاہم ستمبر میں ممکنہ طور پر ملنے والی یہ 3 روزہ چھٹیاں عوام کے لیے سب سے زیادہ پرکشش اور یادگار ثابت ہوسکتی ہیں۔

  • ستمبر میں روشن ڈیجٹل اکاؤنٹس میں کروڑوں ڈالرز جمع کرائے گئے، اسٹیٹ بینک

    ستمبر میں روشن ڈیجٹل اکاؤنٹس میں کروڑوں ڈالرز جمع کرائے گئے، اسٹیٹ بینک

    اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے کہا ہے کہ پچھلے ماہ ستمبر میں روشن ڈیجٹل اکاؤنٹس میں کروڑوں ڈالرز جمع کرائے گئے ہیں۔

    روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ کے حوالے سے تفصیلات بتاتے ہوئے پاکستانی کے مرکزی بینک کا کہنا تھا کہ ستمبر 2024 میں 11 ہزار 138 روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹس کھولے گئے، ستمبر24 میں روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹس میں 16.80 کروڑ ڈالرز جمع کرائے گئے۔

    روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹس کی تعداد ستمبر 2024 تک 7 لاکھ 46 ہزار251 رہی، اکاؤنٹس میں ستمبر 2020 سے ستمبر 2024 تک 8.74 ارب ڈالرز جمع کرائے جا چکے ہیں۔

    اسٹیٹ بینک نے بتایا کہ روشن ڈیجیٹل کھاتوں سے ستمبر 2020 ستمبر 2024 کے دوران 1.66 ارب ڈالرز کی رقم نکلوائی گئی ہے۔

    روشن ڈیجیٹل کھاتوں میں جمع کرائے گئے 5.55 ارب ڈالرز پاکستان میں استعمال ہوئے ہیں، روشن ڈیجیٹل کھاتوں میں ستمبر 2024 تک واجب ادا جمع رقم 1.53 ارب ڈالرز ہے۔

  • ستمبر میں سیمنٹ کی ایکسپورٹ میں نمایاں اضافہ

    ستمبر میں سیمنٹ کی ایکسپورٹ میں نمایاں اضافہ

    کراچی: ماہ ستمبر میں سیمنٹ کی ایکسپورٹ میں اضافہ ہوگیا، آل پاکستان سیمنٹ مینوفیکچررز ایسوسی ایشن نے اعداد و شمار جاری کردیے۔

    تفصیلات کے مطابق گزشتہ مہینے میں سیمنٹ کی ایکسپورٹ میں 71 عشاریہ 52 فیصد کا اضافہ ہوا، ستمبر 2024 میں سیمنٹ کی ایکسپورٹ 9 لاکھ 78 ہزار 871 ٹن رہی، ستمبر 2023 میں سیمنٹ کی ایکسپورٹ 5 لاکھ 70 ہزار 692 ٹن تھی۔

    ستمبر 2024 کے دوران سیمنٹ کی مقامی فروخت میں 18 فیصد کمی واقع ہوئی، سیمنٹ کی مجموعی فروخت اس مہینے کے دوران 5.63 فیصد کم رہی، گزشتہ مہینے مجموعی فروخت 3.540 ملین ٹن رہی۔

    ستمبر 2023 کے دوران مجموعی فروخت 3.751 ملین ٹن رہی تھی، جولائی تا ستمبر کے دوران سیمنٹ کی مقامی فروخت 8.130 ملین ٹن ریکارڈ کی گئی، گزشتہ مالی سال کے اسی عرصے کی فروخت 19.78 فیصد کم رہی۔

    اس عرصے کی ایکسپورٹ 22.19 فیصد اضافے سے 2.140 ملین ٹن رہی، ترجمان نے بتایا کہ مسلسل چوتھا مہینہ ہے جس میں سیمنٹ کی مقامی فروخت میں کمی واقع ہوئی۔

  • برطانیہ میں 138 سال بعد گرم ترین مہینہ

    برطانیہ میں 138 سال بعد گرم ترین مہینہ

    لندن : برطانیہ میں گزشتہ سال شدید ترین گرمی سے بے حال ہوکر ساڑھے چار ہزار سے زائد لوگ زندگی کی بازی  ہار گئے تھے۔

    سال 2022کے گرم ترین دنوں میں ملک میں درجہ حرارت 40 ڈگری سے تجاوز کر گیا تھا، تاہم رواں سال ستمبر 2023کو گزشتہ 138 سال بعد برطانیہ کی تاریخ کا گرم ترین مہینہ قرار دیا جارہا ہے۔

    اس حوالے سے غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ برطانیہ میں ماہ ستمبر کو موسمیاتی تبدیلی کے اثرات کی وجہ سے 1884 کے بعد سے سب سے گرم ترین مہینہ قرار دیا گیا ہے۔

    برطانوی محکمہ موسمیات کے اعداد و شمار کے مطابق 1884 کے بعد سے اب تک یہ سب سے گرم ترین ستمبر تھا، ملک بھر میں اوسط درجہ حرارت 15.2 ڈگری ریکارڈ کیا گیا۔

    برطانیہ میں اس ستمبر میں ریکارڈ کیے گئے 16.7 ڈگری سینٹ گریڈ درجہ حرارت نے ستمبر 2006 میں ریکارڈ کیے گئے 16.5 ڈگری کے سابقہ ریکارڈ کو پیچھے چھوڑ دیا۔

    ویلز میں ستمبر میں ریکارڈ کیا گیا 15.6 سینٹی گریڈ درجہ حرارت 2006 کے 15.2 سینٹی گریڈ سے تجاوز کر گیا۔

    شمالی آئرلینڈ میں 14.2 ڈگری کا اوسط درجہ حرارت ریکارڈ کیا گیا جو اس خطے میں اب تک ریکارڈ کیا گیا سب سے زیادہ درجہ حرارت تھا۔

    اسکاٹ لینڈ میں اوسط درجہ حرارت 12.8 سینٹی گریڈ کے ساتھ، یہ ریکارڈز کے مطابق تیسرا گرم ترین ستمبر تھا۔

    ملک بھر میں درجہ حرارت میں اضافے کے علاوہ پورے ستمبر میں اوسط سے تقریباً ایک تہائی زیادہ بارش ہوئی۔

    مزید پڑھیں : برطانیہ میں گرمی سے ریکارڈ اموات، رپورٹ نے ہوش اڑا دیئے

    میٹ آفس کی طرف سے دیے گئے بیان میں اس بات کا جائزہ لیا گیا کہ برطانیہ میں ستمبر میں اوسط درجہ حرارت 15.2 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچنا انسانوں کی وجہ سے موسمیاتی تبدیلیوں کے بغیر تقریباً ناممکن ہے۔

  • ستمبر میں سیمنٹ کی ایکسپورٹ میں بڑا اضافہ

    ستمبر میں سیمنٹ کی ایکسپورٹ میں بڑا اضافہ

    گزشتہ ماہ سیمنٹ کی ایکسپورٹ میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے، ماہ ستمبر میں 5 لاکھ ٹن سے زائد سیمنٹ ایکسپورٹ کی گئی۔

    تفصیلات کے مطابق ستمبرمیں سیمنٹ کی ایکسپورٹ میں اضافہ ہوا ہے۔ اعداد و شمار ظاہر کرتے ہیں کہ پچھلے مہینے سیمنٹ کی ایکسپورٹ 19.24 فیصد اضافے سے 5 لاکھ 70 ہزار 101 ٹن رہی۔

    گزشتہ سال ستمبر کے دوران سیمنٹ کی فروخت 4.284 ملین ٹن تھی۔ پہلی سہ ماہی میں سیمنٹ کی ایکسپورٹ 71.79 فیصد کے اضافے سے 1.751 ملین ٹن رہی۔

    آل پاکستان سیمنٹ مینوفیکچررز ایسوسی ایشن نے اعداد و شمار جاری کیے جس کے مطابق ستمبر 2023 کے مہینے میں سیمنٹ کی مقامی فروخت 3.544 ملین ٹن رہی۔

    رواں سال پہلی سہ ماہی میں مجموعی طور پر 11.873 ملین ٹن سیمنٹ فروخت ہوئی۔ جولائی تا ستمبر 2023 کے دوران سیمنٹ کی مقامی فروخت 10.122 ملین ٹن رہی۔

  • 10 ستمبر 1965 کو کیا ہوا؟

    10 ستمبر 1965 کو کیا ہوا؟

    10 ستمبر 1965 وہ تاریخی دن ہے جب پاکستانی افواج نے بھرپور جوابی حملہ کر کے بھارتی فوج کو قصور سیکٹر سے ہونے پر مجبور کر دیا تھا، جموں سے سیالکوٹ کی طرف پیش قدمی کی کوشش کرنے والی بھارتی فوج کو بھاری نقصان بھی اٹھانا پڑا۔

    بھارتی وزیر دفاع وائی بی چون نے کہا کہ بھارتی فوج میں پھوٹ پڑنے سے حکومت دو دھڑوں میں بٹ گئی ہے، ایک دھڑا صدر رادھا کشن کی قیادت میں جنگ فوراً بند کرنے، دوسرا دھڑا بھارتی وزیر اعظم کے حق میں تھا جو مذاکرات کا مخالف تھا۔

    دوارکا اور جام نگر کے نیول اور ایئر بیس کی پاک فضائیہ کے ہاتھوں تباہی پر بھارتی بحریہ نے اپنی فضائیہ کی شکست پر سخت غصے کا اظہار کیا، بحرانی کیفیت سے دوچار بھارتی حکومت نے بھارتی بینکوں سے پاکستانی فرموں اور کمپنیوں کے اکاؤنٹس منجمند کرنے کا فیصلہ کیا۔

    فیلڈ مارشل ایوب خان نے کہا کہ پاکستان حملہ آوروں کو اپنی سرزمین سے اٹھا باہر پھینکنے کے عزم پر فولاد کی طرح ڈٹے ہوئے ہیں، مادر ملت فاطمہ جناح نے بیان دیا کہ دشمن کو منہ توڑ جواب دیا جائے، پاکستان توڑنے کی کوشش کرنے والے کبھی کامیاب نہیں ہو سکتے، پاکستان ہمیشہ کے لیے باقی رہے گا۔

    سعودی عرب کے شاہ فیصل نے بھارتی جارحیت اور کشمیر کے تنازع پر پاکستان کی مکمل حمایت کا اعلان کیا، پاکستانی فوج نے لاہور سیکٹر کے قریب چھوٹے ہتھیاروں سے فائر کر کے بھارت کے 2 جنگی طیارے مار گرائے، سیالکوٹ کے محاذ پر بھارتی فوج کے مزید 7 سینچورین ٹینک تباہ کر دیے گئے، اور یوں تباہ ہونے والے بھارتی ٹینکوں کی تعداد 42 ہو گئی۔

    مجاہدین نے دراس سیکٹر میں مرال آباد کے مقام پر بھارتی فوج کے مضبوط ٹھکانے تباہ کر دیے، پاک بحریہ کی برتری کی وجہ سے بحیرہ عرب میں بھارتی بحریہ کی آزادانہ سرگرمیاں بند ہو گئیں، پاکستان کے لڑاکا طیاروں نے بھارتی فوج کی مدد کو آنے والے بھارتی جیٹ کو لاہور کی فضائی حدود میں مار گرایا، بھارتی ایئر فورس نے مشرقی پاکستان میں رنگ پور کے علاقے لال مونیز ہٹ اور دیناج پور کے ٹھاکر گاؤں پر بھاری بمباری کی۔

    پاکستان کے 4 لاکھ قبائلیوں نے بھارتی جارحیت کے خلاف لڑنے کا اعلان کر دیا، ضلع نوشہرہ کے 20 ہزار ریٹائرڈ فوجیوں نے پاکستان کی مسلح افواج کے شانہ بشانہ بھارت کے خلاف لڑنے کی پیشکش کی، جناح پوسٹ گریجویٹ میڈیکل سینٹر کراچی کے 35 ڈاکٹرز اپنی افواج کے شانہ بشانہ لڑنے کے لیے محاذ جنگ پر پہنچ گئے۔

  • 3 ستمبر 1965، جنگ کا تیسرا روز

    3 ستمبر 1965، جنگ کا تیسرا روز

    3 ستمبر 1965 وہ تاریخی دن ہے جب پاکستان اور بھارت کے درمیان چھڑنے والی جنگ کا تیسرا روز تھا، جب جنگ جاری تھی اور پاکستان کی مسلح افواج عوام کے ہمراہ بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دے رہی تھیں۔

    ایک طرف بھارتی وزیر اعظم اپنی قوم پر طاری پاک فضائیہ کا خوف دور کرنے کی ناکام کوششیں کرتے رہے، دوسری جانب پاک فوج نے چھمب سیکٹر میں بھارت کے 500 جوانوں کو جنگی قیدی بنا لیا، افواج پاکستان نے دشمن کے 15 ٹینکوں اور دیگر اسلحے پر بھی قبضہ کر لیا تھا۔

    پاک فوج کے کمانڈر اِن چیف جنرل محمد موسیٰ نے بھارتی زخمی سپاہی کی ایک فیلڈ اسپتال میں عیادت کی، لیفٹیننٹ کرنل نصیر اللہ بابر نے غیر دانستہ طور پر کشمیر کے بھمبر سیکٹر میں بھارتی پوزیشن پر اپنا ہیلی کاپٹر اتارا، اس وقت نصیر اللہ بابر کے پاس صرف ایک پستول موجود تھی، انھوں نے اپنی حاضر دماغی کا مظاہرہ کر کے وہاں موجود 30 بھارتی سپاہیوں کو جھانسہ دے کر جنگی قیدی بنا لیا۔

    2 ستمبر 1965، جنگ کا دوسرا روز

    پاک فضائیہ نے بھارت کے 3 طیارے مار گرائے، ایک طیارہ پسرور ایئر فیلڈ پر فلائٹ لیفٹیننٹ حکیم اللہ نے گرایا، دوسرے طیارے جی این اے ٹی ای 1083 کو فلائٹ آفیسر عباس مرزا پسرور کے ایئر فیلڈ پر اتارنے میں کامیاب ہو گئے، جی این اے ٹی ای 1083 طیارہ بھارت کا اسکواڈرن لیڈر برج پال سنگھ اُڑا رہا تھا، جسے جنگی قیدی بنا لیا گیا۔

    اس بے مثال معرکے کے بعد 2 بھارتی طیارے بھاری نقصان اٹھاتے ہوئے فرار ہو گئے۔

  • نگراں وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ ستمبر میں امریکا کا دورہ کریں گے

    نگراں وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ ستمبر میں امریکا کا دورہ کریں گے

    اسلام آباد: نگراں وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ آئندہ ماہ ستمبر  میں امریکا کا دورہ کریں گے۔

    تفصیلات کے مطابق ذرائع کا بتانا ہے کہ نگراں وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ 19 ستمبر کو دورہ امریکا پر روانہ ہوں گے،اس دورے پر یو این جنرل اسمبلی سے خطاب کریں گے۔

    ذرائع کا بتانا ہے کہ نگران وزیر اعظم اقوام متحدہ کی 78ویں جنرل اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کریں گے، انوار الحق کاکڑ 22 ستمبر کو اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کریں گے۔

    ذرائع نے مزید بتایا کہ نگران وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ کی وفد کے ہمراہ 19 ستمبر کو روانگی متوقع ہے، اقوام متحدہ جنرل اسمبلی کا باقاعدہ ہائی لیول اجلاس 19 ستمبر سے 26 ستمبر تک جاری رہے گا۔

  • رواں سال ستمبر میں مہنگائی کی شرح  9.04 فیصد تک جا پہنچی

    رواں سال ستمبر میں مہنگائی کی شرح 9.04 فیصد تک جا پہنچی

    اسلام آباد : رواں سال ستمبر میں مہنگائی کی شرح 9.04 فیصد تک جا پہنچی، مہنگائی میں1.54فیصداضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی ادارہ شماریات نے مہنگائی سےمتعلق تازہ اعدادوشمارجاری کر دیے، جس میں بتایا گیا کہ رواں سال ستمبرمیں مہنگائی میں1.54فیصداضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

    ادارہ شماریات کا کہنا ہے کہ گزشتہ ستمبر کے مقابلے میں مہنگائی کی شرح 9.04 فیصد رہی جبکہ جولائی تاستمبرگذشتہ سال کی پہلی سہ ماہی کی نسبت مہنگائی کی شرح 8.85 فیصد رہی۔

    اعدادو شمار کے مطابق 1ماہ میں ٹماٹر44 فیصد، سبزیاں 30،مرغی کا گوشت 18 اور پیاز 14 فیصد مہنگی ہوئی جبکہ پھل 6 فیصد،چینی 1.82 اور بجلی کے نرخ 0.62 فیصد کم ہوئے۔

    جولائی سےستمبر تک آلو کی قیمت میں 76فیصد اورادرک میں 54 فیصد اضافہ ہوا جبکہ چینی 22.5 فیصد مہنگی ہوئی جبکہ دال مونگ کی اوسط قیمت243روپے52پیسےفی کلو تک جاپہنچی۔

  • دنیا بھر میں سورج گرہن کی خوبصورت تصاویر

    دنیا بھر میں سورج گرہن کی خوبصورت تصاویر

    سال 2016 کا دوسرا سورج گرہن کل یکم ستمبر کو دیکھا گیا۔

    اس گرہن کو سعودی عرب، یمن، انڈونیشیا، آسٹریلیا اور افریقی ممالک میں دیکھا گیا تاہم بھارت، بنگلہ دیش، بھوٹان، سری لنکا، پاکستان اور دیگر ممالک میں نہیں دیکھا جا سکا۔

    1

    2

    مڈغاسکر، عرب، وسطی افریقہ اور ملحقہ علاقوں میں سورج گرہن زیادہ نمایاں ہوا۔

    3

    ان میں سے بعض مقامات پر مکمل سورج گرہن ہوا۔

    4

    اس گرہن کو آگ کے گولے یا رنگ آف فائر کا نام دیا گیا۔

    5

    سائنسدانوں کے مطابق سورج گرہن اس وقت لگتا ہے جب چاند دوران گردش زمین اور سورج کے درمیان آجاتا ہے جس کی وجہ سے سورج کا مکمل یا کچھ حصہ دکھائی دینا بند ہو جاتا ہے۔

    6

    اس صورت میں چاند کا سایہ زمین پر پڑتا ہے۔

    7

    مکمل سورج گرہن ایک علاقے میں تقریباً 370 سال بعد دوبارہ آسکتا ہے اور زیادہ سے زیادہ 7 منٹ 40 سیکنڈ تک برقرار رہتا ہے۔

    8

    9

    البتہ جزوی سورج گرہن کو سال میں کئی دفعہ دیکھا جا سکتا ہے۔