Tag: ستمبر 1965 کی جنگ

  • 14 ستمبر 1965 ، بھارتی میجر جنرل کی ڈائری سے سنسنی خیز انکشافات

    14 ستمبر 1965 ، بھارتی میجر جنرل کی ڈائری سے سنسنی خیز انکشافات

    ستمبر 1965 کی جنگ کے دوران لاہورکے محاذ سے ملنے والی بھارتی میجرجنرل کی ڈائری سے بھارتی افواج کو اقتدار کی جنگ میں مہرے کے طور پر استعمال کئے جانے کا گھناؤنا انکشاف ہوا۔

    تفصیلات کے مطابق ستمبر 1965 کی جنگ کے چودہویں روز لاہورکے محاذ سے ملنے والی بھارتی میجرجنرل کی ڈائری نے سنسنی خیزانکشافات سے پردہ اٹھایا، ڈائری میں بھارتی فوج کو جنگ سے متعلق احکامات کاعندیہ دیا گیا اور بھارتی افواج کو اقتدار کی جنگ میں مہرے کے طورپر استعمال کئے جانے کا گھناؤنا انکشاف بھی ہوا۔

    دہلی کےسفارتی ذرائع کےمطابق پاکستان کےخلاف بھارتی فوج کی ناقص کارکردگی حکومت کے لئے بڑا بحران تھا، پاک فوج نے لاہور میں مقبول پور کے محاذ پر دشمن کا حملہ پسپا کرتے ہوئے ایک سوپچاسبھارتی فوجی ہلاک کئے جبکہ دشمن اس سے دگنےزخمی فوجی چھوڑ کر بھاگ گیا۔

    گدرو کے محاذ پر پاکستانی فوج نے بھارتی پوسٹ پر قبضہ کرتے ہوئے ایک بھارتی افسر اور پینتیس سپاہیوں کو جنگی قیدی بنالیا جبکہ 14 ستمبرکو بھارتی فضائیہ کو مزید 11جنگی طیاروں کا نقصان اٹھانا پڑا، جس سےبھارتی فضائیہ کےتباہ شدہ طیاروں کی تعداد80ہوگئی اور 5بھارتی ٹینک تباہ کردیئے۔

    پشاوریونیورسٹی کے عرب طلبا نے اگلے مورچوں پر لڑنےکی پیشکش کی جبکہ ڈھاکا کے طلبا نے بھارتی جارحیت کے خلاف بڑےپیمانےپراحتجاجی مظاہرہ کیا۔

    انڈونیشیا کے طلبا کی طرف سے ادویات کی فراہمی کی گئی جبکہ ترکی میں بڑےپیمانے پر بھارتی جارحیت کے خلاف مظاہرے کئے گئے، تعداد میں کم ہونے کے باوجود پاک فضائیہ کے بہادر پائلٹس نے اپنی پیشہ ورانہ صلاحیتوں سے دشمن پر برتری کو ثابت کیا۔

  • ستمبر 1965 کی جنگ کا 5واں روز : متعدد فتوحات پاکستانی فوج کے نام، بھارت کو ناکامیوں کا سامنا

    ستمبر 1965 کی جنگ کا 5واں روز : متعدد فتوحات پاکستانی فوج کے نام، بھارت کو ناکامیوں کا سامنا

    راولپنڈی : ستمبر 1965 کی جنگ کے پانچویں روز پاکستانی فوج متعدد فتوحات اپنےنام کرتی رہی اور بھارت کو ناکامیوں کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

    تفصیلات کے مطابق پانچ ستمبر انیس سو پینسٹھ کو جنگ جاری تھی، اس جنگ میں پاکستانی فوج متعدد فتوحات اپنےنام کرتی رہی اور بھارت کو ناکامیوں کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

    وزیراعظم لال بہادرشاستری نے کہا کہ بھارت نئی حکمت عملی پرغورکرے گا اور ہم اس معاملے کو انجام تک پہنچانا چاہتے ہیں۔

    صدرایوب نے بے مثال کارناموں اور کامیابیوں پر فوج کو مبارکباد دیتے ہوئے دشمن کو نیست ونابودکرنےکی ہدایت دی۔

    جنرل موسیٰ نے کہا کہ تم نے دشمن کے جسم پر دانت گاڑ دیئے ہیں، اب دشمن کواس وقت تک نہیں چھوڑنا جب تک وہ مکمل طورپرتباہ نہ ہوجائے۔

    وزیراطلاعات خواجہ شہاب الدین کا کہنا تھا کہ شاستری کوبتادوں کہ اگروہ یہ سوچ رہاہےکہ اس نے پاکستان کوچیلنج کیاہے، شاستری یہ یادرکھےکوئی پاکستانی قربانی دینے سے دریغ نہیں کرے گا، شاستری جان لےکہ وہ خودکواوراپنےعوام کودھوکادےرہاہے۔

    رات بھرگھمسان کی جنگ کےبعدپاکستانی فوج بھارت کےمضبوط ترین محاذجوڑیاں پرقبضہ کرنےمیں کامیاب ہوگئی اس لازوال فتح کی بناپربھارتی فوج کو جوڑیاں سے 18 میل اوراکھنورسے 3 میل پیچھے دھکیل دیاگیا۔

    پاک فوج کے جوانوں نے کشمیری حریت پسندوں کےساتھ مل کرمقبوضہ کشمیرمیں کئی مقامات پربھارتی فوج پرحملےکئے، پاک فوج کےحملےمیں 50سے زائدبھارتی فوجی ہلاک اورمتعددزخمی ہوئے۔