Tag: ستمبر

  • رواں سال کا دوسرا سورج گرہن، احتیاطی تدابیر اختیار کریں

    رواں سال کا دوسرا سورج گرہن، احتیاطی تدابیر اختیار کریں

    سال 2016 کا دوسرا سورج گرہن آج یکم ستمبر کو ہے۔ گرہن پاکستان میں نہیں دیکھا جاسکے گا۔

    سا ل 2016 کا دوسرا سورج گرہن آج یک ستمبر کو ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق اس کا آغاز صبح 11 بج کر 13 منٹ (پاکستانی وقت) پر ہوگا جو شام 5 بج کر 1 منٹ تک جاری رہے گا۔ گرہن کا دورانیہ 5 گھنٹے اور 46 منٹ تک ہوگا۔

    se-4

    اس گرہن کو سعودی عرب، یمن، انڈونیشیا، آسٹریلیا اور افریقہ میں دیکھا جاسکے گا تاہم بھارت، بنگلہ دیش، بھوٹان، سری لنکا، پاکستان اور دیگر ممالک میں نہیں دیکھا جا سکے گا۔ مڈغاسکر، عرب، وسطی افریقہ اور ملحقہ علاقوں میں سورج گرہن زیادہ نمایاں ہوگا اور ان میں سے بعض مقامات پر مکمل سورج گرہن ہوگا۔

    سائنسدانوں کے مطابق سورج گرہن اس وقت لگتا ہے جب چاند دوران گردش زمین اور سورج کے درمیان آجاتا ہے جس کی وجہ سے سورج کا مکمل یا کچھ حصہ دکھائی دینا بند ہو جاتا ہے۔ اس صورت میں چاند کا سایہ زمین پر پڑتا ہے۔

    مکمل سورج گرہن ایک علاقے میں تقریباً 370 سال بعد دوبارہ آسکتا ہے اور زیادہ سے زیادہ 7 منٹ 40 سیکنڈ تک برقرار رہتا ہے۔ البتہ جزوی سورج گرہن کو سال میں کئی دفعہ دیکھا جا سکتا ہے۔

    se-5

    انسانی تاریخ کا سب سے منفرد مکمل سورج گرہن 11 اگست 1999 کے روز ہوا تھا جسے پاکستان سمیت دنیا کے کئی گنجان آباد شہروں میں دیکھا گیا تھا۔ اکثر گنجان آباد شہروں سے دیکھا جانے والا اگلا مکمل سورج گرہن چار سو سال بعد ہوگا۔

    کینیا میں مقامی داستانوں کے مطابق سورج گرہن اس وقت وقوع پذیر ہوتا ہے جب چاند سورج کو کھانا شروع کرتا ہے۔

    وہ افراد جو سورج گرہن کے دوران سیلفی لینا چاہتے ہیں وہ اس سے پرہیز کریں کیونکہ ماہرین امراض چشم کے مطابق سورج گرہن کے دوران سیلفی کھینچنا خطرناک ثابت ہوسکتا ہے۔

    se-2

    ان کا کہنا ہے کہ سورج گرہن کے دوران سورج کی بنفشی شعاعیں اس قدر طاقتور ہوتی ہیں کہ وہ آنکھ کی پتلی کو جلاسکتی ہیں جس کے سبب آنکھ کو مستقل نقصان پہنچ سکتا ہے یہاں تک کہ بینائی بھی جاسکتی ہے۔

    برطانوی کالج برائے امراض چشم کے ماہر ڈینیئل ہارڈی مین کا کہنا ہے کہ سیلفی لینے کے دوران خود کو کیمرے سے ہم آہنگ کرنے کی کوشش میں آنکھ کا براہ راست سورج سے رابطہ ہونے کا اندیشہ ہے جس کے اثرات انسانی آنکھ پر انتہائی مہلک ثابت ہوسکتے ہیں۔

    فرانسیسی ادارے کے مطابق کیمرے کے ذریعے سورج گرہن کو دیکھنے کی کوشش بھی انسانی آنکھ کے لئے ضرر رساں ہے۔

    :سورج گرہن کے دوران احتیاطی تدابیر

    سورج گرہن کے دوران مندرجہ ذیل احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔

    se-1

      سیلفی لینے سے پرہیز کریں۔

    سن گلاسز مت لگائیں۔

    دھوپ میں کمپیوٹر کی سی ڈی لے کر نکلنے سے گریز کریں۔

    طبی ایکسرے ہاتھ میں لے کر دھوپ میں نکلنے سے پرہیز کریں۔

    گرہن کے دوران استعمال کیے جانے والے خصوصی چشمے استعمال کریں۔

    se-3

    واضح رہے کہ رواں سال 2 چاند اور 2 سورج گرہن رونما ہوچکے ہیں۔ پہلا سورج گرہن 9 مارچ اور دوسرا یکم ستمبر کو ہے، جبکہ پہلا چاند گرہن 23 مارچ اور دوسرا 18 اگست کو ہوچکا ہے۔


  • پنجاب حکومت کابلدیاتی انتخابات کروانے سے معذوری کااظہار

    پنجاب حکومت کابلدیاتی انتخابات کروانے سے معذوری کااظہار

    لاہور : صوبہ پنجاب میں بلدیاتی انتخابات ستمبر میں نہیں ہو سکیں گے، تفصیلات کے مطابق پنجاب حکومت نے بلدیاتی انتخابات ستمبر میں کروانے سے معذوری کا اظہار کردیا ہے۔

    پنجاب حکومت نے انتخابات میں توسیع کے لئے الیکشن کمیشن کو خط تحریرکردیا، پنجاب حکومت کی جانب سے لکھے گئے خط میں کہا گیا ہے کہ پنجاب میں سیلاب کے باعث ستمبر میں انتخابات کے انتظامات کرنا نا ممکن ہو گا۔

    کیونکہ سیلاب سے متا ثرہ لوگ بلدیاتی انتخابات میں حصہ نہیں لے سکیں گے۔

    حکومت پنجاب نے خط میں مطالبہ کیا کہ سپریم کورٹ کی طرف سے ستمبر میں انتخابات کروانے کی ڈیڈ لائن میں توسیع کی جا ئے۔

  • ستمبر کے تیسرے ہفتے میں مہنگائی کی شرح میں اضافہ

    ستمبر کے تیسرے ہفتے میں مہنگائی کی شرح میں اضافہ

    اسلام آباد: رواں مالی سال کے تیسرے ماہ ستمبر کے تیسرے ہفتے میں مہنگائی کی شرح میں 0.18فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ، جبکہ کم آمدنی والے طبقے کے لئے قیمتوں کے حساس اعشاریئے میں بھی 0.20 فیصد اضافہ دیکھنے میں آیا ۔

    پاکستان بیورو شماریات کے اعداد و شمار کے مطابق 8 ہزار روپے تک کی ماہانہ آمدنی والے طبقے کیلئے 19ستمبر کو ختم ہونے والے ہفتے کے دوران قیمتوں کا حساس اعشاریہ 0.20 فیصداضافے سے 209.28 پوائنٹس سے بڑھ کر209.70 پو ائنٹس تک پہنچ گیا ، جبکہ کمبائنڈ گروپ کیلئے قیمتوں کاحساس اعشاریہ 0.18 فیصد اضافے سے 217.06 پوائنٹس سے بڑھ کر217.46 پوائنٹس ہوگیا۔

    اس ہفتے کے دورا ن ٹماٹر، چینی ،گڑ ،انڈے،زندہ مرغی ،مٹن، گندم،آٹا ،پیاز ،ادرک ، دال ماش ،مسور کی دال ، مونگ کی دال ، چنے کی دال ، ملک پاﺅڈر ، مٹی کاتیل ، نمک اور ایل پی جی سمیت 22 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ ہوا،آلو، سرخ مرچ ،کیلا، اری چاول ،ویجی ٹیبل گھی اور خوردنی تیل سمیت 8 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی ۔

    ادارہ پاکستان بیوروشماریات کے مطابق پٹرول ،ڈیزل ، گیس نرخ ، بجلی کے نرخ ،تازہ دودھ، دھی ، باسمتی چاول، بیف ، باسمتی چاول ، چائے ، کپڑے اورکھلا گھی سمیت 23 اشیائے کی قیمتوں میں استحکام رہا۔

    ادارہ شماریات کے مطابق گزشتہ ہفتہ کے مقابلے میں آٹھ ہزار تا بارہ ہزار آمدنی ، بارہ ہزار تا اٹھارہ ہزارآمدنی ، اٹھارہ ہزار تا پینتیس ہزار تک اور پینتیس ہزار روپے سے زائد آمدنی والے افراد کے گروپوں کیلئے قیمتوں کے حساس اعشاریے میں بالترتیب 0.20، 0.19،0.19اور 0.17 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

  • عالیشان پاکستان لائف اسٹائل نمائش گیارہ ستمبرسے نئی دہلی میں ہوگی

    عالیشان پاکستان لائف اسٹائل نمائش گیارہ ستمبرسے نئی دہلی میں ہوگی

    اسلام آباد :پاک بھارت چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹریز (آئی پی سی سی آئی) کی انتظامی کمیٹی کے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ عالی شان پاکستان لائف اسٹائل نمائش ستمبر 2014ءکے دوران نئی دہلی میں ہو گی ،آئی پی سی سی آئی کے حکام کے مطابق لائف اسٹائل نمائش 11 تا 14 ستمبر کو بھارت کے شہر نئی دہلی میں ہو گی ۔

    اس دوران پاک بھارت چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹریز کی انتظامی کا اجلاس 12 ستمبر کو نئی دہلی میں ہو گا، واضح رہے کہ آئی پی سی سی آئی کا قیام وفاق ہائے صنعت و تجارت پاکستان اور فیڈریشن آف انڈیا چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے مابین مفاہمت کی ایک یادداشت کے تحت عمل میں لایا گیا تھا، انتظامی کمیٹی کے اجلاس میں دوطرفہ تجارت، اقتصادی تعلقات سے متعلق امور کا جائزہ لیا جائے گا

  • ستمبر میں پاک بھارت وزرائےاعظم کی ملاقات متوقع

    ستمبر میں پاک بھارت وزرائےاعظم کی ملاقات متوقع

    واشنگٹن : پاکستان کی وزارت خارجہ نے وزیر اعظم نواز شریف سے درخواست کی ہے کہ وہ اس سال اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں ضرور شریک ہوں، جس میں پاک بھارت وزرائے اعظم کی ملاقات متوقع ہے۔

    جنرل اسمبلی کا اجلاس رواں سال ستمبر میں نیو یارک میں ہوگا، وزیر اعظم کے مشیر برائے امور خارجہ طارق فاطمی نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اس اجلاس میں وزیر اعظم کی امریکا سمیت کئی اہم ممالک کے رہنماؤں سے دو طرفہ ملاقاتیں ہوں گی، جب ان سے پوچھا گیا کہ کیا پاکستان وزیر اعظم نواز شریف کی اپنے بھارتی ہم منصب کے ساتھ ملاقات کی کوشش کر رہا ہے تو انہوں نے کہا کہ کہ پاکستان پاک بھارت وزرائے اعظم کی متوقع ملاقات کا خیر مقدم کرے گا۔

    طارق فاطمی نے کہا کہ موجودہ حکومت نے بھارت اور افغانستان سے تعلقات بہتر بنانے کیلئے کئی اقدامات کئے ہیں اور اب پاکستان کو توقع ہے کہ دونوں ممالک بھی مثبت جواب دیں گے۔

    وزیر اعظم نواز شریف بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کی حلف برداری کی تقریب میں شریک ہوئے تھے اور اسکے بعد دونوں رہنماؤں سے تحائف کا تبادلہ بھی کیا تھا، پاکستان کو توقع ہے کہ یہ ملاقات پاک بھارت تعلقات میں ایک مثبت تبدیلی کا باعث ہوں گے۔