Tag: سجل علی 2023

  • سجل علی کیلئے 2023 کیسا رہا؟

    سجل علی کیلئے 2023 کیسا رہا؟

    پاکستان  کی معروف اداکارہ سجل علی نے 2023 میں ہونے والے اہم لمحات کا جائزہ لیا ہے۔

    اداکارہ سجل علی نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹا گرام پر ایک ویڈیو شیئر کی ہے، اس ویڈیو میں اداکارہ کے 2023ء میں گزرے اہم لمحات کی جھلکیاں دیکھی جا سکتی ہیں۔

    مذکورہ ویڈیو میں سجل علی کے مختلف فوٹو شوٹس اور ان کے رواں سال مصروفیت کی وجہ بننے والے پراجیکٹس کے دلچسپ مناظر شامل ہیں۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Sajal Ali (@sajalaly)

    سجل علی کی اس خاص ویڈیو میں شاہ رخ خان کو اسٹیج پر  کھڑے دیکھا جاسکتا ہے جبکہ سجل علی کو شبانہ اعظمی کے ساتھ فیسٹیول کے موقع پر گلے لگائے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

    سجل علی نے اس ویڈیو میں اپنے رواں سال نشر ہونے والے ڈرامے کے سیٹ پر ساتھی کے ساتھ گزرے لمحے کی کلپس بھی ویڈیو میں شامل کی ہیں۔

    ویڈیو مین سجل علی کو جمائمہ خان اور ان ک بیٹوں کے ساتھ بھی دکھا جاسکتا ہے، جبکہ ویدیو میں شہریار منور، شہزاد رائے، فیصل قریشی، نجم شیٹی، شیکھر کپور کے ساتھ بھی تصاویر اور ویڈیوز شامل کی گئی ہیں۔