Tag: سحر

  • یوگنڈا: انوکھا ملک، جہاں 1400 سال سے سحر و افطار کے اوقات تبدیل نہیں ہوئے

    یوگنڈا: انوکھا ملک، جہاں 1400 سال سے سحر و افطار کے اوقات تبدیل نہیں ہوئے

    کمپالا: خط استوا پر واقع افریقی ملک یوگنڈا میں‌ ماہ و سال بدلتے ہیں، مگر دن اور رات کے اوقات میں کوئی تبدیلی نہیں‌ آتی.

    تفصیلات کے مطابق یوگنڈا میں‌ موسموں کی تبدیلی بھی اوقات کی تبدیلی پر اثرا انداز نہیں ہوتی، جس کی وجہ سے گزشتہ چودہ صدیوں سے سحر و افطار کے اوقات بھی تبدیل نہیں ہوئے.

    ماہرین کے مطابق جیسے جیسے ہم قطب شمالی کی طرف بڑھتے جائیں گے، دن بڑا اور راتیں مختصر ہوتی جائیں گی، اس کے برعکس قطب جنوبی کی جانب سفر کرنے سے دن چھوٹا اور رات طویل ہوتی جاتی ہے۔ ساتھ ساتھ سال کے چاروں موسم بھی تبدیل ہوتے جاتے ہیں۔

    سحری اور افطار کے اوقات کے حوالے سے ہونے والے مباحثوں‌ کے دوران انکشاف ہوا کہ دنیا کا ایک ایسا ملک بھی ہے، جہاں اسلام کی آمد کے بعد سے اب تک روزے کا وقت تبدیل نہیں ہوا، یہ یوگنڈا ہے، جہاں‌ ہر سال مسلمان 12 گھنٹے کا روزہ رکھتے ہیں۔

    مزید پڑھیں: افطار میں ٹھنڈا ٹھار املی اور آلو بخارے کا شربت بنائیں

    یوگنڈا خط استوا پر واقع ہے، جہاں سال بھر دن اور رات کے اوقات میں کوئی فرق نہیں آتا، نہ ہی موسم اوقات کار پر اثر انداز ہوتے ہیں.

    یوگنڈا مسلمان اکثریتی ملک نہیں. البتہ وہاں ایک کروڑ سے زاید مسلمان بستے ہیں، جو کل آبادی کا 27 سے 30 فی صد ہیں ۔

    روزوں کے ساتھ ساتھ نمازوں کے اوقات کار میں‌ بھی کوئی تبدیلی نہیں آتی. اس کے برعکس دنیا بھر میں سحر اور افطار کے اوقات میں تبدیلی آتی رہتی ہے.

  • شام، جنگی جنون نے معصوم بچی کی جان لے لی

    شام، جنگی جنون نے معصوم بچی کی جان لے لی

    شام : حکومتی افواج کے محاصرے کی وجہ سے غذا نہ ملنے کی وجہ سے ایک ماہ کی بچی انتقال کرگئی.

    سوشل میڈیا پر ایک ماہ کی سحر کی دل دہلانے والی تصاویر نے عالمی ضمیر کو جھنجھوڑ کر رکھ دیا ہے,اس ننھی پری کا تعلق شام کے مشرقی علاقے غوطة سے تھا جو اتوار کو مقامی اسپتال میں انتقال کرگئی.

    سحر جنگ بندی اور امن کے قیام کی سحر بن کر دنیا میں آئی لیکن اندھیروں کے پچاری طاقت ور قوتوں نے اسے کلی کو مسل کر رکھ دیا، سحر غزائیت کی کمی کا شکار تھی جب کہ اس کی والدہ بھی متوان خوراک نہ ملنے کے باعث کافی لاغر ہیں اور ایک ماہ کی معصوم بچی کو دودھ پلانے سے قاصر تھیں۔

    خوراک نہ ملنے کی وجہ سے سحر کا وزن خطرناک حد تک گر گیا اور وہ غذائیت کی کمی کا شکار ہو گئی جس کی وجہ سے سحر دن بہ دن مزید کمزور ہوتی گئی اور جنگ میں مصروف عالمی طاقتوں کے ضمیر کو جھنجھوڑتے جھنجھوڑت اس  جہانِ فانی سے کوچ کر گئی اور کئی سوالات چھوڑ گئی.

    عالمی میڈیا کے مطابق شام کے اس علاقے کا حکومتی افواج نے محاصرہ کر رکھا ہے جس کے باعث خوراک، امدادی سامان اور اشیائے ضرورت کی نقل حمل نہ ہونے کے برابر رہ گئی ہے اور مقامی افراد کو خوراک و ادویات کا کال پڑ گیا ہے جس کا شکار ایک ماہ کی معصوم سحر بھی ہو گئی.

    عالمی خبر رساں ایجنسی کے مطابق اس علاقے میں مخالف گروہ اور جنگجوؤں کا قبضہ ہے جسے ختم کرنے کے لیے اتحادی افواج نے علاقے کا محاصرہ کر رکھا ہے اور کسی بھی نقل و حمل کی اجازت نہیں ہے.

      اسی سے متعلق : ترک ساحل پر شامی بچے کی بے جان جسم کی تصویر نے دلوں کو لرزہ دیا

    یہ بھی پڑھیں : بمباری سے متاثرہ شامی بچے کی ویڈیو نے عالمی سطح پر نئی بحث چھیڑ دی 

     

    قبل ازیں 2015 میں ترک کے ساحل پر بے معصوم بچے ایلان کی بے جان لاش نے دنیا بھر کی توجہ حاصل کر لی تھی اور شام میں جاری جنگ و جدل سے متعلق نئی بحث کا آغاز ہوگیا تھا بعد ازاں 2016 میں حلب میں بمباری سے زخمی زخمی بچے کی ویڈیو نے ہر آنکھ کو اشکبار کردیا تھا لیکن تاحال شام میں فسادات حل طلب ہیں۔