Tag: سخت سیکیورٹی

  • جعفرایکسپریس کے بازیاب مسافروں کو سخت سیکیورٹی میں کوئٹہ پہنچادیا گیا

    جعفرایکسپریس کے بازیاب مسافروں کو سخت سیکیورٹی میں کوئٹہ پہنچادیا گیا

    کوئٹہ: جعفرایکسپریس کے بازیاب مسافروں کو سخت سیکیورٹی میں کوئٹہ پہنچا دیا گیا، اسٹیشن پر مسافروں کے اہلخانہ بھی موجود تھے۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق جعفرایکسپریس کے بازیاب 57 مسافر کوئٹہ ریلوے اسٹیشن پہنچ گئے ہیں، مسافروں کو مچھ سے 4 وین کے ذریعے سخت سیکیورٹی میں کوئٹہ پہنچایا گیا ہے۔

    مسافروں کے اہلخانہ کوئٹہ ریلوے اسٹیشن پر موجود تھے جبکہ پولیس کی بھاری نفری بھی ریلوے اسٹیشن پر موجود ہے۔

    جعفرایکسپریس حملہ: 104مسافر بحفاظت بازیاب، 16 دہشت گرد ہلاک

    خیال رہے کہ جعفرایکسپریس حملے کے بعد وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کی جانب سے وزیراعلیٰ بلوچستان سرفرازبگٹی سے مسلسل رابطہ رکھا جارہا ہے۔

    محسن نقوی نے بلوچستان حکومت سے مکمل یکجہتی کا اظہار کیا ہے، دونوں رہنماؤں کی جانب سے دہشت گردوں کیخلاف مؤثر آپریشن پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا گیا۔

    دہشت گردی کے خاتمے کیلئے تمام ضروری وسائل بروئےکار لانے کے عزم کا اعادہ کیا گیا، محسن نقوی نے کہا کہ بلوچستان میں قیام امن کیلئے صوبائی حکومت کو ہرطرح کا تعاون فراہم کررہے ہیں۔

    https://urdu.arynews.tv/balouchistan-jaffer-express-attack/

  • دلہن کی پیوٹن کے ہمراہ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

    دلہن کی پیوٹن کے ہمراہ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

    ماسکو: روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن کی روسی دلہن کے ہمراہ ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے۔

    روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن کی اپنے ایک حالیہ دورے روسی شہر کرونسٹادٹ کے دوران ایک دلہن سے ملاقات ہوگئی، دلہن روسی صدر کے ساتھ ایک تصویر بنوانا چاہتی تھی۔

    دلہن نے روسی صدر کو دیکھ کر اپنی خواہش کے اظہار کیا جس پر  پر پیوٹن نے اس نوبیاہتا جوڑے کے ہمراہ تصویر بنوائی جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے۔

    اس ویڈیو میں سخت سیکیورٹی کے درمیان دولہا اور دلہن کو روسی صدر کے ساتھ تصویر بنواتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

    روس میں قرآن پاک کی بے حرمتی جرم ہے، عید الاضحیٰ پر پیوٹن کا داغستان کی مسجد کا دورہ

    سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے ویڈیو کو بہت پسند کیا جارہا ہے اور دلچسپ تبصرے بھی کیے جا رہے ہیں، ایک صارف نے لکھا کہ ’ میں بھی اپنی شادی کے دن ایسا ہی چاہتا ہوں‘

    ایک اور صارف نے لکھا کہ’ یہ خوش نصیب دلہن ہے جسے صدر پوٹن کے ساتھ اس دن تصویر لینے کا موقع ملا،  پیوٹن ایک مضبوط، بہادر، نڈر لیڈر ہیں، جو روس کے لیے عظیم قیادت کا مظاہرہ کرتے رہتے ہیں۔

  • پاکستان و انگلینڈ کی ٹیمیں پی آئی اے کی خصوصی پرواز سے آج کراچی پہنچےگی

    پاکستان و انگلینڈ کی ٹیمیں پی آئی اے کی خصوصی پرواز سے آج کراچی پہنچےگی

     پاکستان اور انگلینڈ کی کرکٹ ٹیمیں آج پی آئی اے کی خصوصی پرواز سے ملتان سے کراچی پہنچے گی۔

    تفصیلات کے مطابق پی آئی اے کا خصوصی طیارہ دوپہر ایک بجے کراچی ایئرپورٹ پر لینڈ کرے گا، جس کے لیے کراچی میں سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔

    ذرائع کے مطابق انگلینڈ اور پاکستان کرکٹ ٹیمیں اولڈ ٹرمینل سے سخت سیکیورٹی میں ہوٹل روانہ ہوگی۔

    واضح رہے کہ انگلینڈ نے 3 میچز پر مشتمل ٹیسٹ سیریز کے دوسرے میچ میں پاکستان کو شکست دےکر سیریز میں0-2 کی ناقابل شکست برتری حاصل کرلی ہے۔

    پہلا ٹیسٹ میچ پنڈی اسٹیڈیم میں ہوا، دوسرا ملتان جبکہ تیسرا میچ کراچی کی نیشنل اسٹیدیم میں شیڈول ہے۔

  • بانی ایم کیو ایم کی گرفتاری کے بعد کراچی میں سیکیورٹی سخت کرنے کی ہدایت جاری

    بانی ایم کیو ایم کی گرفتاری کے بعد کراچی میں سیکیورٹی سخت کرنے کی ہدایت جاری

    کراچی: لندن میں متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) کے بانی کو گرفتار کیے جانے کے بعد شہر کے تمام علاقوں میں سیکیورٹی انتظامات فول پروف کرنے کی ہدایات جاری کردی گئیں۔

    تفصیلات کے مطابق ایڈیشنل انسپکٹر جنرل (آئی جی) ڈاکٹر کلیم امام نے کراچی کے تمام ضلعوں میں ایس ایس پیز کو احکامات دیتے ہوئے تمام علاقوں میں سیکیورٹی انتظامات فول پروف کرنے کی ہدایت کی ہے۔

    ایڈیشنل آئی جی کا کہنا ہے کہ ایس ایس پیز اور ایس ایچ اوز اپنی حدود میں پٹرولنگ پر نکلیں۔

    انہوں نے قانون کی خلاف ورزی پر پولیس کو ایکشن کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ کراچی کا امن خراب کرنے کی کسی کو اجازت نہیں۔

    خیال رہے کہ کچھ دیر قبل اسکاٹ لینڈ یارڈ نے لندن ایم کیو ایم کے بانی کو گرفتار کرلیا ہے، اسکاٹ لینڈ یارڈ نے آج صبح 8 بجے ان کے گھر پر چھاپہ مار کر انہیں حراست میں لیا۔

    ذرائع کے مطابق گرفتاری کے بعد بانی ایم کیو ایم مقامی پولیس اسٹیشن میں موجود ہیں، ان کی گرفتاری ممکنہ طور پر 2016 کی نفرت انگیز تقریر پر کی گئی ہے۔ نفرت پھیلانے کے جرم میں انہیں 6 ماہ سے 3 سال تک کی سزا ہو سکتی ہے۔