Tag: سخت سیکیورٹی حصار

  • سلمان خان سخت سیکیورٹی حصار میں تعزیت کےلیے بابا صدیقی کے گھر پہنچ گئے

    سلمان خان سخت سیکیورٹی حصار میں تعزیت کےلیے بابا صدیقی کے گھر پہنچ گئے

    بھارتی سیاستدان بابا صدیق کی ٹارگٹ کلنگ کے بعد بالی ووڈ اداکار سلمان خان سخت سیکیورٹی حصار میں تعزیت کے لیے ان کے گھر پہنچ گئے۔

    اس موقع پر سلمان خان کافی جذباتی دکھائی دیے، پاپارازی فوٹو گرافرز کی جانب سے کھینچی گئی تصاویر اور ویڈیوز میں نظر آرہا ہے کہ ہفتے کے روز بابا صدیقی کی موت کے بعد سلمان خان اتوار کی شام ان کے خاندان سے ملنے پہنتے کافی سوگوار نظر آئے۔

    بابا صدیقی کے گھر کے اطراف اس وقت خاصی افراتفری مچ گئی جب سلمان خان بابا کے خاندان سے ملنے اور تعزیت کے لیے پہنچے، بالی ووڈ اسٹار کے ڈبل سیکیورٹی حصار بنایا گیا تھا۔

    سیکورٹی کے گھیرے میں ہونے کے باوجود جب وہ رہائش گاہ سے نکلے تو ان کے گرد لوگوں کا ایک ہجوم تھا، ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ سلمان کے باڈی گارڈ شیرا کو بھیڑ کے درمیان سے گزرتے ہوئے ان کے لیے راستہ بنارہے ہیں۔

    بابا صدیقی کی موت کی خبر پر سب سے پہلے بالی ووڈ اسٹار سنجے دت اسپتال پہنچے تھے جبکہ سلمان خان کے بھی لیلاوتی اسپتال پہنچنے کی اطلاعات سامنے آئی تھیں، بالی ووڈ اسٹار اور بابا صدیقی کافی اچھے دوست ہے۔

    خیال رہے کہ گزشتہ دنوں بھارتی نیشنلسٹ کانگریس پارٹی کے رہنما بابا صدیق کو ممبئی میں فائرنگ کرکے قتل کردیا گیا تھا۔

    این سی پی کے رہنما بابا صدیق کو ممبئی کے علاقے باندرہ میں سلمان خان کے گھر کے قریب تین نامعلوم افراد نے اس وقت نشانہ بنایا جب وہ اپنے بیٹے کے آفس سے باہر نکلے تھے۔

    حملہ آوروں نے بابا صدیق پر چھ گولیاں چلائیں جن میں سے تین گولیاں لگیں، وزیر اعلیٰ ایکناتھ شندے کا کہنا تھا کہ ممبئی پولیس چیف نے انہیں بتایا ہے کہ بابا صدیق کے قتل کے شبے میں دو مشتبہ افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔

    گرفتار ہونے والے افراد میں سے ایک کا تعلق یوپی اور دوسرے کا ہریانہ سے بتایا گیا جبکہ تیسرا حملہ آور فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا تھا جس کی تلاش میں پولیس چھاپے مار رہی ہے۔

  • سخت سیکیورٹی حصار ، یومِ عاشور کے جلوس نکلنا شروع

    سخت سیکیورٹی حصار ، یومِ عاشور کے جلوس نکلنا شروع

    کراچی:  دس محرم الحرام کا مرکزی جلوس نشترپارک سے برآمد ہوگا، پولیس اور رینجرز کی جانب سے سیکیورٹی کو فول پروف بنانے کے اقدامات کئے گئے ہیں۔

    لاہور میں نثار حویلی سے برآمد ہونے والا یومِ عاشورہ کا مرکزی جلوس اپنے روایتی راستوں سے ہوتا ہوا حسینیہ ہال پہنچ چکا ہے، عزادار حسین سید شہداء کی عظیم شان قربانی کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے عزاداری کر رہے ہیں۔

    کوئٹہ میں دسویں محرم الحرام کا مرکزی جلوس علمدار روڈ سے بر آمد ہوگیا ہے۔

    گوجرانوالہ میں امام بارگاہ حیدری روڈ سے شہر کا پہلا جلوس برآمد ہو کر اپنے مقررہ راستوں پر رواں دواں ہے ، سیکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کئے گئے تھے ۔
    یوم عاشور دس محرم کو نواسہ رسول ﷺ اور انکے رفقاء کی میدان کربلا میں عظیم قربانی کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے ضلع بھر میں علم ، ذوالجناح اور تعزئے کے ستانوے ماتمی جلوس برآمد ہونگے اورستاسی مجالس منعقد کی جائیں گی، اس وقت شہر میں پہلا جلوس امام بارگاہ حیدری روڈ سے برآمد ہو چکا ہے ، جلوس سے قبل یہاں پر مجلس جاری تھی جو گذشتہ شب سے شروع کی گئی تھی۔

    جلوس کا آغاز ذولجناح کی آمد پر ہوا جس کے بعد عزاداروں نے زنجیر زنی بھی کی ، اب یہ جلوس اپنے قدیمی مقررہ راستوں حیدری روڈ ، انڈر پاس ، جی ٹی روڈ پر رواں دواں ہے جس کے بعد یہ جلوس گوندلانوالہ چوک سے ہوتا ہوا گھنٹہ گھر پہنچے گا جہاں پر مرکزی مجلس منعقد کی جائے گی۔

    اس موقع پر ضلعی انتظامیہ کی جانب سے سیکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کئے گئے تھے ،پولیس کے مسلح اور چاک و چوبند جوان جلوس کے ہمراہ تھے جو جلوس پر کڑی نگرانی رکھنے کے علاوہ جلوس میں داخل ہونے والے ہر شخص کی سخت چیکنگ کر رہے ہیں جبکہ بم ڈسپوزل اسکواڈ اور ریسکیو اہلکاروں کی ٹیمیں بھی جلوس کے ہمراہ  ہیں۔

    ملک کے دیگر شہر وں کی طر ح ہزارہ ڈویثرن کے صدر مقام ایبٹ آباد میں بھی یوم عاشور نہایت احترام سے منایاجا رہا ہے، ذولجناح اور علم کے مر کزی جلوس مر کزی امام بارگاہ  ڈگی محلہ سے بر آمد ہوئے، جو اپنے روایتی راستوں پر رواں دواں ہیں۔

    زائرین سینہ قوبی اور ماتم کرنے میں مصروف ہیں،عزاداران حسین کینٹ چوک میں نماز ظہرین ادا کرنے کے بعد جناح چوک میں زنجیر زنی کریں گے جبکہ جلوس کے اختتام پر مذہبی اسکالر ڈاکٹر حسنین رضا خطاب کریں گے۔

    زائرین کیلئے تاجروں اور امن کمیٹی نے جگہ جگہ پر سبیلیں لگائی ہیں۔جلوس کے راستوں پر سیکو ر ٹی کے سخت تر ین انتظامات کئے گئے تھے،جلوس کے لئے ایک ہزار پولیس اہلکارتعینات کئے گئے ہیں جبکہ شہر کو مکمل طور پر سیل کیا گیا ہے۔