Tag: سخت شرائط

  • قرض کی دوسری قسط کیلئے آئی ایم ایف  کی سخت شرائط سامنے آگئیں

    قرض کی دوسری قسط کیلئے آئی ایم ایف کی سخت شرائط سامنے آگئیں

    اسلام آباد : قرض کی دوسری قسط کیلئے آئی ایم ایف کا شرائط نامہ سامنے آگیا، تاہم کئی شرائط تاحال پوری نہ ہوسکیں۔

    تفصیلات کے مطابق نئے قرض پروگرام کی دوسری قسط وصولی سےقبل آئی ایم ایف کا 7 صفحات کا شرائط نامہ سامنے آگیا۔

    قرض حصول کیلئےآئی ایم ایف کی سخت شرائط میں سے بیشتر پر عملدرآمد جاری تاہم کئی شرائط تاحال پوری نہ ہو سکیں، فروری 2025 سے قبل عملدرآمد یقینی بنانا ہوگا۔

    دستاویز میں بتایا گیا کہ نیٹ ٹیکس ریونیو تعلیم اور صحت کے اخراجات کیلئے طے شدہ اہداف کا حصول باقی ہے جبکہ 39 میں سے 22 اسٹرکچرل بینچ مارک پر جولائی 2025 تک عملدرآمد کی شرط ہے۔

    دستاویز میں کہنا تھا کہ بینچ مارک میں سے 18 وفاق سے متعلق اور 4 مرکزی بینک سے متعلق ہیں، رواں مالی سال تعلیم اور صحت کے شعبے پر اخراجات کے ہدف کا حصول تاحال باقی ہے۔

    دستاویز میں مزید کہنا تھا کہ وفاقی حکومت شرائط کے تحت گورننس اور کرپشن سے متعلق رپورٹ جاری کرنے کی پابند ہے جبکہ مارچ 2025 تک زرمبادلہ ذخائر 3 ماہ کے درآمدی بل کے برابر لانے کی شرط ہے۔

    دستاویز کے مطابق پبلک فنانس، رائٹ سائزنگ اور محصولات ہدف کے مطابق پورے کرنا ہوں گے، اوپن مارکیٹ اور انٹر بینک میں ایکسچینج ریٹ میں1.25 فیصد سے زیادہ فرق نہ ہوگا، کرنسی سوئپ کا حجم 2.75 ارب ڈالر سے زائد نہ ہونا بھی شرائط میں شامل ہے۔

    شرائط کے تحت حکومت مرکزی بینک سے کوئی قرضہ نہیں لے گی، وفاقی حکومت گزشتہ سال مرکزی بینک سے قرضہ نہ لینے کی شرط پرعمل کررہی ہے، ایف بی آر کو رواں مالی سال 12 ہزار 913 ارب روپے کا ٹیکس ہدف حاصل کرنا ہوگا۔

  • کراچی  میں سخت شرائط پر کاروبار کھولنے کی تیاریاں شروع

    کراچی میں سخت شرائط پر کاروبار کھولنے کی تیاریاں شروع

    کراچی: شہر قائد میں سخت شرائط پر کاروبار کھولنے کی تیاریاں شروع کردی گئی ، پولیس کا کہنا ہے کہ حلف نامے پر عملدرآمد کرنے والوں کوہی کاروبارکھولنے دیا جائے گا۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی میں سخت شرائط پرکاروبارکھولنےکی تیاریاں شروع کردی گئی، اس سلسلے میں متعلقہ محکمےکی جانب سےحلف نامےتیارکرلیےگئے ہیں۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ حلف نامےپرعملدرآمدکرنےوالوں کوہی کاروبارکھولنےدیاجائےگا، علاقہ پولیس حلف نامےچیک کرےگی اور حکومت کے ایس او پیز پر عمل لازمی ہوگا۔

    پولیس کا مزید کہنا ہے کہ کوروناسےمتعلق بینر،سینیٹائزرسمیت تمام چیزوں پرعمل کرناہوگا۔

    یاد رہے وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے چھوٹے تاجروں کو ہوم ڈیلیوری کے ذریعے کام کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا تھا ہوم ڈیلیوری ایس اوی پیز کے تحت ہوگی۔

    وزیراعلیٰ سندھ نے ایس او پی کو مدنظر رکھ کر چھوٹے تاجروں کو روٹیشن کی بنیاد پر دکانیں کھولنے کی تجویز دیتے ہوئے کہا تھا کہ ہفتہ کے روز بانٹ لیتے ہیں کہ کس دن کس شعبے کی دکانیں کھلیں گی۔

    مراد علی شاہ نے تجویز دی تھی کہ جس دن کپڑے کے دکانیں کھلیں اسی روز درزی اور انسے منسلک دکاںیں کھولیں گے اور جس دن اے سیز والوں کی دکاںیں کھلیں گی اس دن الیکٹرانک، اے سیز لگانے والوں کی دکانیں بھی کھولیں گے۔

    وزیراعلیٰ سندھ نے صوبائی وزراء سعید غنی، سید ناصر حسین شاہ، امتیاز شیخ پر کمیٹی قائم کردی تھی ، مجوزہ کمیٹی 24 گھنٹوں میں تاجروں سے ملکر ایس او پیز بنائیں گے۔