Tag: سدھارتھ ملہوترا اور کیارا اڈوانی

  • کن فلمی ستاروں کی سیٹ سے شروع ہونے والی محبت شادی میں تبدیل ہوئی؟

    کن فلمی ستاروں کی سیٹ سے شروع ہونے والی محبت شادی میں تبدیل ہوئی؟

    بالی ووڈ میں رشتوں کا جڑنا اور ٹوٹنا تو عام ہی ہے اس کے ساتھ ساتھ بالی ووڈ کی فلمی دنیا میں ایسی ہی کئی جوڑی جن کی محبت کی داستان سیٹ سے شروع ہونے کے بعد شادی میں تبدیل ہوئی، جوڑوں نے دوستی کو اس طرح نبھایا کہ آج وہ ایک کامیاب زندگی گزار رہے ہیں۔

    آج ہم ایسے ہی 8 بالی ووڈ جوڑے کی بات کریں گے جن کی ملاقات تو سیٹ پر ہوئی لیکن دیکھتے ہی دیکھتے ان  کی پیشہ وارانہ دوستی حقیقی محبت میں بدل گئی۔

    دپیکا پاڈوکون اور رنویر سنگھ

    بالی ووڈ کی رومانٹک جوڑی دپیکا پاڈوکون اور رنویر سنگھ کی ملاقات 2013 میں ریلیز ہونے والی فلم ’گولیوں کی راس لیلا، رام لیلا‘ کی شوٹنگ کے دوران ہوئی، یوں تو دونوں سپر اسٹارز کی پہلی ملاقات فلم بومبے ٹاکیز کے سیٹ پر ہوئی تھی لیکن سنجے لیلا کی فلم ’رام لیلا ‘ کی شوٹنگ کے دوران دونوں ایک دوسرے کی محبت میں گرفتار ہوئے، دونوں نے کئی سالوں تک اپنے افیئر کو خفیہ رکھا اور 2018 میں جوڑے نے اٹلی میں شادی کر لی، اب جوڑے کے پہاں جلد ہی پہلے بچے کی پیدائش متوقع ہے۔

    عالیہ بھٹ اور رنبیر کپور

    عالیہ بھٹ نے 2013 میں مشہور ٹی وی شو کافی وِد کرن میں اس بات کا انکشاف کیا تھا کہ انہیں بچپن سے رنبیر کپور پر کرش ہے تاہم فلم براہمسترا کے سیٹ پر دونوں سپر اسٹارز میں قربت بڑھی تھی، 2017 میں دونوں کی افئیر کی افوہیں میڈیا پر آگ کی طرح پھیل گئئی تھی جس کے بعد دونوں 14 اپریل 2022 کو رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے، شوبز کی مقبول جوڑی کی ایک بیٹی راہا کپور بھی ہے۔

    سدھارتھ ملہوترا اور کیارا اڈوانی

    اس جوڑے کی محبت کی داستان بھی ایک سیٹ سے شروع ہوئی، سدھارتھ ملہوترا اور کیارا اڈوانی دو سال سے ایک دوسرے کے ساتھ تعلقات میں تھے انہوں نے اپنی سپر ہٹ فلم شیرشاہ میں ایک ساتھ کام کیا اور یہاں سے ہی ان کی محبت کی داستان شروع ہوئی، اس کے بعد کرن جوہر نے شو میں دونوں کے تعلقات کی خبروں کو لیک کیا، جوڑے نے فروری 2023 میں سوریہ گڑھ کے محل میں شادی کی تھی۔

    رتیش دیشمکھ اور جینیلیا ڈی سوزا

    بالی ووڈ کی مقبول اداکارہ رتیش دیشمکھ اور جنیلیا ڈی سوزا کی دوستی فلم ’تجھے میری قسم‘ کے سیٹ پر ہوئی، اس کے بعد دونوں ایک دوسرے کے ساتھ وقت گزارتے گئے اور پھر یہ دوستی محبت میں تبدیل ہوگئی، بالی وڈ اداکارہ جنیلیا اور رتیش دیشمک 2013 میں رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے تھے اور اب ان کے 2 بیٹے بھی ہیں۔

    سیف علی خان اور کرینہ کپور

    بالی ووڈ کے نواب سیف علی خان کسی تعارف کے محتاج نہیں، وہ بالی ووڈ پر کامیابی سے راج کررہے ہیں جبکہ بالی وڈ میں ’بیبو‘ کے لقب سے پہچان بنانے والی کرینہ کپور نے بھی اس انڈسٹری پر راج کیا ہے، دونوں کا شمار بالی وڈ کے مشہور جوڑوں میں ہوتا ہے، بالی ووڈ کے دونوں اسٹارز کئی فلموں میں ساتھ کام کرچکے ہیں لیکن دونوں کی محبت کی داستان فلم ’ٹشن ‘ کے سیٹ سے شروع ہوئی، سیف علی خان اور کرینہ کپور نے 2008 میں اپنے افیئر کا اعلان کیا دونوں نے 2012 میں شادی کی تھی اور دونوں کے دو بچے بھی ہیں۔

    کاجل اور اجے دیوگن

    بالی ووڈ کی معروف اداکار کاجل نے فلم ’دل والے دلہنیالے جائیں گے‘ سے انڈسٹری میں شہرت حاصل کی، جبکہ اداکار اجے دیوگن نے بالی ووڈ میں اپنے کیرئیر کا آغاز فلم ’پھول اور کانٹے‘ سے کیا دونوں اداکاروں کی جوڑی نے ’عشق‘، ’ راجو چاچا‘ اور ’دل کیا کرے‘ جیسی بے مثال فلمیں بنائیں اور ان فلموں کی کامیابی کے بعد ہی دونوں ایک دوسرے کی محبت میں گرفتار ہوگئے، بالی ووڈ اسٹارز نے 24 فروری 1999 میں شادی کی۔

    اکشے کمار اور ٹوئنکل کھنا

    بالی ووڈ کے کھلاڑی اکشے کمار اور ٹوئنکل کھنا کی جوڑی بالی ووڈ کی کامیاب جوڑی ہے جسے مداحوں نے بڑی اسکرین کے علاوہ حقیقی زندگی میں بھی خوب سراہا ہے، دونوں اداکاروں کی محبت کی داستان بھی سیٹ سے شروع ہوئی، اکشے کمارا اور ٹوئنکل کھنا نے 17 جنوری 2001 کو شادی کی، شادی کے بعد اکشے کمار کی اہلیہ نے فلمی دنیا کو خیر باد کہہ دیا تھا۔

    ابھیشیک بچن اور ایشوریا رائے

    سابق مس یونیورس ایشوریا رائے بالی ووڈ کی کئی کامیاب فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھا چکی ہیں جب کہ بالی ووڈ کے اداکار ابھیشیک بچن بھی کئی فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے ہیں، دونوں اداکاروں کی جوڑی نے صرف 3 فلموں میں ایک ساتھ کام کیا اور اس کے بعد 20 اپریل 2006 کو شادی کرلی۔