Tag: سدھارتھ ملہوترا

  • سدھارتھ ملہوترا کرینہ کپور کو اپنی بیوی بنانے کے خواہش مند

    سدھارتھ ملہوترا کرینہ کپور کو اپنی بیوی بنانے کے خواہش مند

    ممبئی: بالی ووڈ اداکار سدھارتھ ملہوترا نے نامور اداکارہ کرینہ کپور کو اپنی بیوی بنانے کی خواہش کا اظہار کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق سدھارتھ ملہوترا نے اپنی ساتھی اداکارہ ادیتیا رائے کے ساتھ کافی ود کرن میں شرکت کی اور میزبان کرن جوہر کے منفرد سوالات کے جوابات بھی دیے۔

    کرن جوہر نے اداکار سے پوچھا کہ اگر انہیں بالی ووڈ اداکارؤں میں سے کسی کو اہلیہ بنانے کا موقع ملے تو وہ اس رشتے کے لیے کس اداکارہ کا انتخاب کریں گے۔

    مزید پڑھیں: سدھارتھ ملہوترا اور عالیہ بھٹ کی شادی؟

    سدھارتھ ملہوتھرا نے ایک لمحہ تاخیر کے بغیر کرینہ کپور کا نام لیا اور خواہش ظاہر کی کہ اگر ایسا ہوا تو بے بو ہی وہ واحد اداکارہ ہیں جن کو میں بیوی بنانا چاہوں گا۔

    ایک اور سوال کے جواب میں بالی ووڈ اداکار نے سیف علی خان کو بھائی بنانے کی خواہش کا بھی اظہار کیا۔ کافی ود کرن پروگرام کی یہ قسط آئندہ ہفتے ریلیز کی جائے گی۔

    یاد رہے کہ کرینہ کپور اور سدھارتھ ملہوترا 2015 میں ریلیز ہونے والی اسپورٹس ڈرامہ فلم ’برادرز‘ میں ایک ساتھ مرکزی کردار ادا کرچکے ہیں۔

    یہ بھی پڑھیں: بھنسالی نے کرینہ سے 5 سال پرانا بدلہ لے لیا، بھری محفل میں بے عزتی

    بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق سدھارتھ اور کرینہ آپس میں گہرے دوست ہیں اور وہ اکثر ایک دوسرے کے گھر ملاقاتوں کے لیے بھی جاتے ہیں۔

    یہ بھی یاد رہے کہ کرینہ کپور کی اداکار سیف علی خان سے شادی ہوئی تھی جس کے بعد اُن کے بیٹے تیمور کی پیدائش ہوئی۔

  • سدھارتھ ملہوترا اور اداکارہ عالیہ بھٹ سے شادی کا فیصلہ کرلیا

    سدھارتھ ملہوترا اور اداکارہ عالیہ بھٹ سے شادی کا فیصلہ کرلیا

    بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بالی ووڈ اداکار سدھارتھ ملہوترا اور اداکارہ عالیہ بھٹ کو کئی مقامات پر ایک ساتھ دیکھا گیا ہے۔

    یہی نہیں دونوں اداکار اکثر فلموں کے سیٹ پر بھی ملاقات کرتے دیکھے گئے ہیں تاہم دونوں نے اپنے تعلقات کے حوالے سے عوام میں کبھی اعتراف نہیں کیا۔

    عالیہ بھٹ گزشتہ دنوں اس وقت خبروں کی زینت بنیں جب انہوں نے سدھارتھ ملہوترا اور ان کی فیملی کے ہمراہ ڈنر کیا اور ان کے ساتھ کافی وقت بھی گزارا۔

    عالیہ بھٹ سے جب پوچھا گیا کیا وہ اپنے رشتے کو اگلی سطح پر لے جانا چاہتی ہیں تو انہوں نے اسے افواہ کہہ کر رد کر دیا تاہم ایک انٹرویو میں جب سدھارتھ ملہوترا سے اس حوالے سے سوال کیا گیا تو انہوں نے اس بات کی تصدیق کی تاہم انہوں نے اس پر زیادہ بات نہیں کی۔