Tag: سدھو

  • قتل کی اصل وجہ کیا تھی؟ سدھو موسے والا کے والد نے حقیقت بیان کردی

    قتل کی اصل وجہ کیا تھی؟ سدھو موسے والا کے والد نے حقیقت بیان کردی

    بھارتی گلوکار شبھدیپ سنگھ سدھو موسے والا کے قتل نے ان کے مداحوں کو افسردہ کردیا ہے، اس حوالے سے مقتول کے والد نے بیٹے کے قتل کی اصل وجہ بتادی۔

    سدھو موسے والا کے والد نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انکشاف کیا ہے کہ ان کے بیٹے کو کچھ عرصے سے تاوان کی کالیں آرہی تھیں۔

    سدھو موسے والا کے والد نے بتایا کہ دو مسلح اہلکاروں کے ساتھ ایک کار میں ان کا پیچھا کر رہے تھے جب ان کے قاتلوں نے 28 سالہ گلوکار اور ان کے دو دوستوں پر گولیاں برسادیں۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق والد بلکور سنگھ نے پولیس کو بتایا کہ اُن کے بیٹے کو کچھ عرصے سے بدمعاشوں کی طرف سے تاوان کی کالیں آرہی تھیں، کئی غنڈوں نے انہیں فون پر دھمکیاں دیں۔

    گلوکار کے والد نے کہا کہ اتوار کو میرا بیٹا اپنے دوستوں گروندر سنگھ اور گرپریت سنگھ کے ساتھ تھر کار میں روانہ ہوا تھا، اس نے بلٹ پروف فارچیونر اور دو گارڈز کو اپنے ساتھ نہیں لیا تھا، میں نے دو مسلح اہلکاروں کے ساتھ دوسری کار میں اس کا پیچھا کیا۔

    یاد رہے کہ اس میں لارنس بشنوئی گینگ بھی شامل ہے جس نے اس حملے کی ذمہ داری قبول کی ہے۔

    تاہم اس کیس کے حوالے سے پنجاب پولیس نے قتل اور اسلحہ ایکٹ کے الزامات کے تحت ایف آئی آر درج کر لی ہے۔

    والد نے بتایا کہ ایک SUV اور ایک پالکی سڑک پر انتظار کر رہی تھیں، ہر ایک کے اندر چار مسلح آدمی تھے۔ اس میں مزید کہا گیا ہے کہ ان افراد نے موسے والا کی گاڑی پر گولیاں چلائیں۔

    گلوکار کے والد نے کہا کہ کچھ ہی منٹوں میں، کاریں تیزی سے چلی گئیں، میں نے چیخنا شروع کر دیا اور لوگ جمع ہو گئے۔

    تاہم بعد ازاں میں نے اپنے بیٹے اور اس کے دوستوں کو اسپتال پہنچایا جہاں اس کی موت ہوگئی۔

    واضح رہے کہ پنجابی گلوکار کے مداحوں کی تعداد لاکھوں میں ہے انہوں نے رواں سال 20 فروری کو کانگریس کے ٹکٹ پر اسمبلی انتخابات میں حصہ لیا تھا لیکن 63 ہزار ووٹوں سے ہار گئے تھے۔

  • مقبوضہ کشمیر دھماکا، امن کی حمایت سدھو کو مہنگی پڑی گئی، ٹی وی شو سے علیحدہ

    مقبوضہ کشمیر دھماکا، امن کی حمایت سدھو کو مہنگی پڑی گئی، ٹی وی شو سے علیحدہ

    ممبئی: پلوامہ حملے کے بعد امن کی حمایت سدھو کو مہنگی پڑی گئی، ٹی وی چینل انتظامیہ نے شو سے علیحدہ کر دیا.

    تفصیلات کے مطابق مقبوضہ کشمیر میں ہونے والے حملے کے بعد بھارتی میڈیا نے حسب روایت پاکستان کے خلاف محاذ کھول لیا اور تنقید شروع کر دی.

    البتہ سابق کرکٹر اور کانگریس کے رہنما نوجوت سنگھ سدھو نے پاکستان کو مورد الزام ٹھہرانے کے بجائے ذمے داروں کو کٹہرے میں لانے کا مطالبہ کرتے ہوئے دشنام طرازی کی مذمت کی۔

    انھوں نے کہا کہ دہشت گردی کا کوئی ملک، شدت پسندوں کا کوئی مذہب نہیں ہوتا، کوئی ذات نہیں ہوتی۔

    نوجوت سنگھ سدھو کے بیان پر انھیں شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا، مختلف طبقات سے تعلق رکھنے والے انتہا پسندوں نے ان پر غداری کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ وہ معافی مانگیں، بیان کے بعد انھیں کپل شرما شو سے بھی علیحدہ کر دیا گیا۔

    مزید پڑھیں: بابا نانک دربار کو ورثے کا درجہ دیا جانا چاہیے: نوجوت سدھو کا وزیرِ اعظم عمران خان کو خط

    سدھو نے یہ بھی کہا تھا کہ چند لوگوں کی وجہ سے کسی ملک کو یا کسی ایک شخص کو قصوروار نہیں ٹھہرایا جا سکتا ہے۔

    یاد رہے کہ بدھ کے روز مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کے ایک قافلے کو نشانہ بنایا گیا تھا، جس میں 46 فوجی ہلاک ہو ئے۔

    خیال رہے کہ سدھو کو پاکستان نواز سیاست داں کی شہرت حاصل ہے، وہ وزیر اعظم عمران خان کی تقریب حلف برداری میں شرکت کے لیے پاکستان بھی آئے تھے۔

  • پاکستانیوں نے پاؤں زمین پرنہیں لگنے دیے، عمران خان نے جھک کر سلام کیا: نوجوت سنگھ سدھو

    پاکستانیوں نے پاؤں زمین پرنہیں لگنے دیے، عمران خان نے جھک کر سلام کیا: نوجوت سنگھ سدھو

    اسلام آباد: سابق بھارتی کرکٹرنوجوت سنگھ سدھو نے وطن لوٹ‌کر بھی پاکستانیوں‌کی مہمان نواز کی تعریفوں‌ کا سلسلہ جاری رکھا.

    تفصیلات کے مطابق نوجوت سنگھ سدھ عمران خان کی تقریب حلف برداری میں شرکت کے بعد بھارت لوٹ چکے ہیں.

    انھوں‌ نے اپنے ایک انٹرویو میں کہا کہ پاکستانیوں نے شان دار مہمان نوازی کی، پاؤں زمین پرنہیں لگنے دیے.

    انھوں‌ نے وزیراعظم عمران خان کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ انھوں‌ نےحلف برداری کی تقریب میں مجھےدیکھ کرجھک کرسلام کیا، میں‌ نے بھی دل پر ہاتھ رکھ کر جواب دیا.

    انھوں نے آرمی چیف سے ہونے والی گفتگو کا بھی تذکرہ کیا. نوجوت سنگھ سدھو کا کہنا تھا کہ آرمی چیف نے کہا کہ ہمیں بہادرلوگ پسند ہیں، آپ نےبہت بہادری کی.

    مزید پڑھیں: نوجوت سنگھ سدھو کی لاہور کے ٹکسالی بازار سے شاپنگ، شہریوں میں گھل مل گئے

    واضح رہے کہ سابق بھارتی کرکٹر، سیاست داں اور ٹی وی ہوسٹ کا شمار عمران خان کا دوستوں میں ہوتا ہے، وہ تقریب حلف برداری میں شرکت کے لیے خصوصی طور پر پاکستان آئے تھے، جہاں‌ وہ میڈیا اور عوام کی توجہ کا مرکز بنے رہے.

    یاد رہے کہ سابق بھارتی کرکٹر نوجوت سنگھ سدھو  نے واپسی سے قبل ٹکسالی بازار سے خریداری کی تھی، جہاں  شہریوں نے انہیں دیکھ کر خوشی کا اظہار کیا اور سیلفیاں بنوائیں۔