Tag: سدھو موسے والا

  • سدھو موسے والا نے کیا کیا تھا کہ قتل ہوا؟ گینگسٹر نے بی بی سی کو انٹرویو میں بتا دیا

    سدھو موسے والا نے کیا کیا تھا کہ قتل ہوا؟ گینگسٹر نے بی بی سی کو انٹرویو میں بتا دیا

    بھارت کے عالمی شہرت یافتہ ہپ ہاپ گلوکار سدھو موسے والا کے گینگسٹر کے ہاتھوں بہیمانہ قتل کی وجوہ منظر عام پر آ گئیں۔

    3 سال قبل 2022 میں دن دہاڑے سدھو موسے والا کے سفاکانہ قتل کے ماسٹر مائنڈ اور مفرور گینگسٹر گولڈی برار نے برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی کو انٹرویو میں بتایا کہ سدھو موسے والا کی اکڑ برداشت سے باہر ہو گئی تھی۔

    گینگسٹر گولڈی برار نے کہا موسے والا نے ایسی غلطیاں کیں جنھیں معاف نہیں کیا جا سکتا تھا، ہمارے پاس اور کوئی راستہ نہیں تھا، یا وہ بچتا یا ہم۔

    جھگڑا کبڈی میچ سے شروع ہوا


    گولڈی برار کا مزید کہنا تھا کہ موسے والا کا مخالف گروپ کے کبڈی گینگ کو سپورٹ کرنا گینگ لیڈر لارنس بشنوی کی ناراضی کی وجہ بنا۔ خیال رہے کہ گولڈی برار کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ وہ سدھو موسے والا کے قتل کے بعد سے کینیڈا فرار ہو گیا تھا۔

    گولڈی برار اور لارنس بشنوئی
    گولڈی برار اور لارنس بشنوئی

    واضح رہے کہ پنجابی کے ہپ ہاپ اسٹار سدھو موسے والا کے قتل نے ہندوستان کو ہلا کر رکھ دیا تھا، جنھیں کرائے کے قاتلوں نے ان کی گاڑی پر فائرنگ کر کے زندگی سے محروم کر دیا تھا، چند ہی گھنٹے بعد فیس بک پر گولڈی برار کے نام سے ایک پنجابی گینگسٹر نے قتل کے حکم کی ذمہ داری قبول کی۔

    لیکن اس قتل کے تین سال بعد بھی آج تک کسی کو بھی ٹرائل کا سامنا نہیں کرنا پڑا ہے، جب کہ گولڈی برار بھی ابھی تک مفرور ہے، اور اس کا ٹھکانا کسی کو معلوم نہیں، تاہم بی بی سی نے اس سے رابطہ قائم کرنے میں کامیابی حاصل کی۔

    گولڈی برار نے نہایت سرد مہری نے جواب دیتے ہوئے کہا ’’موسے والا نے اپنے تکبر میں کچھ غلطیاں کیں جو ناقابل معافی تھیں، ہمارے پاس اسے مارنے کے سوا کوئی چارہ نہیں تھا، اسے اپنے کیے کے نتائج کا سامنا کرنا پڑا، یا تو وہ رہتا یا ہم، اتنی سی بات تھی۔‘‘

    موسے والا لارنس بشنوئی کو گڈ مارننگ گڈ نائٹ میسجز بھیجتا تھا


    گولڈی برار نے بتایا کہ موسے والا لارنس بشنوئی سے رابطے میں تھا، وہ لارنس کی چاپلوسی کرتا تھا، اسے ’گڈ مارننگ’ اور ’گڈ نائٹ‘ میسجز بھیجتا تھا۔ ’’ہمارے درمیان پہلا تنازعہ کبڈی کے میچ سے شروع ہوا، موسے والا اس ٹورنامنٹ کو فروغ دے رہا تھا، لیکن مسئلہ یہ تھا کہ اس ٹورنامنٹ کا اہتمام بشنوئی کے دشمن گینگ بامبیہا کر رہا تھا۔‘‘

    برار کے مطابق موسے والا ان کے دشمنوں کی تشہیر کر رہا تھا، لارنس بشنوئی اور دیگر اس سے ناراض ہو گئے تھے، اور انھوں نے سدھو کو دھمکی دی کہ وہ اسے نہیں چھوڑیں گے۔ تاہم بعد میں ودھو مدکھیڑا نے معاملہ رفع دفع کرا دیا، لیکن جلد ہی دشمن گینگ نے مدکھیڑا کو مار دیا، اور برار کا دعویٰ ہے کہ اس قتل میں سدھو شامل تھا۔

    گولڈی برار نے کہا موسے والا سیاست دانوں اور اقتدار میں لوگوں کے ساتھ مل گیا تھا، اور وہ ہمارے حریفوں کی مدد کے لیے سیاسی طاقت، رقم اور اپنے وسائل کا استعمال کر رہا تھا، ہم نے اسے قانون کے ہاتھوں گرفتار کر کے سزا دلوانی چاہی لیکن کسی نے ہماری بات نہیں سنی، آخر ہم نے خود ہی یہ معاملہ نمٹانے کا فیصلہ کر لیا۔

  • سدھو موسے والا کے قاتل گولڈی برار کو گولی مار کر ہلاک کردیا گیا

    سدھو موسے والا کے قاتل گولڈی برار کو گولی مار کر ہلاک کردیا گیا

    پنجابی گلوکار سدھو موسے والا قتل کیس کے مرکزی ملزم گینگسٹر گولڈی برار کو مبینہ طور پر امریکا میں گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔

    میڈیا رپورٹس کے مطابق گولڈی برار کو گولی مارنے کا واقعہ فیئرمونٹ اینڈ ہولٹ ایونیو نامی علاقے میں پیش آیا جہاں منگل کی شام امریکا کے مقامی وقت کے مطابق تقریباً 5:25 بجے کے قریب اسے گولیوں کا نشانہ بنایا گیا۔

    گولڈی ایک ساتھی کے ہمراہ اپنی رہائش گاہ کے باہر کھڑا تھا کہ نامعلوم حملہ آور وہاں پہنچے مبینہ طور پر اس پر اندھا دھند فائرنگ کرنے کے بعد وہاں سے فرار ہوگئے۔ دونوں افراد کو اسپتال لے جایا گیا جہاں زخموں کی کی تاب نہ لاتے ہوئے گولڈی دم توڑ گیا۔

    گینگسٹرز عرش دالا اور لکبھیر جو کہ گولڈی کے حریف سمجھے جاتے ہیں انھوں نے پرانی دشمنی کو محرک قرار دیتے ہوئے اس حملے کی ذمہ داری قبول کی ہے۔

    تاہم ان الزامات کے حوالے سے لارنس بشنوئی یا کسی دوسرے گینگسٹر کی جانب سے اب تک کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا ہے۔

    گولڈی برار کون تھا؟
    گولڈی برار، 1994 میں مکتسر صاحب، پنجاب میں پیدا ہوا، اس کا تعلق ایک ایسے خاندان سے تھا جس کے زیادہ تر افراد پولیس کی ملازمت سے وابستہ تھے۔ خاندارن والوں کی چاہت کے برعکس گولڈی نے ایک مختلف راستہ منتخب کیا۔

    اسے حلقہ احباب میں ستوندرجیت سنگھ کے نام سے بھی جانا جاتا تھا، وہ بی اے گریجویٹ تھا جو کہ کینیڈا میں رہائش پذیر تھا اور وہاں سے خاص طور پر پنجاب میں آپریٹ کیا کرتا تھا۔ گولڈی برار کے کزن گرلال برار کو گزشتہ سال چندی گڑھ میں ایک نائٹ کلب کے باہر قتل کر دیا گیا تھا۔

  • سدھو موسے والا کے نومولود بھائی کا نام کیا رکھا گیا؟

    سدھو موسے والا کے نومولود بھائی کا نام کیا رکھا گیا؟

    ممبئی: آنجہانی پنجابی گلوکار شبھ دیپ سنگھ المعروف سدھو موسے والا کے والد بلکور سنگھ نے نومولود بیٹے کا نام بتادیا۔

    بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق سدھو موسے والا کے والد بلکور سنگھ سے جب نومولود کے نام کے بارے میں پوچھا گیا تو انہوں نے کہا کہ ’یہ میرے لیے ’شبھ دیپ‘ ہی ہے، اس کا چہرہ اور نین نقش بھی شبھ دیپ جیسے ہی ہیں۔

    واضح رہے کہ گلوکار سدھو موسے والا کو 29 مئی 2022 میں ضلع مانسا کے گاؤں جواہر میں نامعلوم حملہ آوروں کی جانب سے فائرنگ کر کے قتل کر دیا گیا تھا اور اس وقت ان کی عمر 28 سال تھی۔

    سدھو موسے والا کے والد بلکور سنگھ نے بذریعہ سوشل میڈیا ننھےمہمان کی آمد کا اعلان کیا تو ایک جانب صارفین نے انہیں مبارک باد پیش کی تو بعض صارفین نے کہا ’سدھو موسے والا لوٹ آیا ہے‘۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Balkaur Singh (@sardarbalkaursidhu)

    سدھو موسے والا کے والد بلکور سنگھ نے گزشتہ روز فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر ننھے مہمان اور آنجہانی گلوکار کی تصویر کے ساتھ نئی تصویر شیئر کی۔

    مذکورہ پوسٹ پر تبصرہ کرتے ہوئے سوشل میڈیا صارفین کی بڑی تعداد نے آنجہانی گلوکار کے والدین کو ننھے مہمان کی آمد پر مبارک باد دی۔

    بیشتر مداحوں نے تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ ’کنگ لوٹ آیا ہے‘، ’ سدھو واپس آگیا ہے‘، ’لیجنڈ کبھی مرتا نہیں‘ بعض صارفین نے ننھے مہمان کے لیے دعا بھی کی کہ اسے صحت و تندرستی والی زندگی ملے۔

  • سدھو موسے والا کے قریبی دوست قاتلانہ حملے میں بال بال بچ گئے

    سدھو موسے والا کے قریبی دوست قاتلانہ حملے میں بال بال بچ گئے

    گینگسٹر کی فائرنگ سے اپنی جان گنوانے والے پنجابی گلوکار سدھو موسے والا کے قریبی دوست قاتلانہ حملے میں بچے نکلے۔

    پنجابی موسیقار اور گیت نگار بنٹی بینس جو کہ سدھو موسے والا کے قریبی دوست رہے ہیں، وہ موہالی میں ایک مہلک قاتلانہ حملے میں بال بال بچ گئے۔ بنٹی پنجاب کے موہالی کے سیکٹر 79 کے ایک ریسٹورنٹ میں تھے جہاں ان پر قاتلانہ حملہ ہوا۔

    بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق موسیقار اس حملے میں محفوظ رہے اور وہاں سے بچ نکلنے میں کامیاب ہو گئے۔ حملے کے بعد بنٹی بینس کو دھمکی آمیز فون کال بھی موصول ہوئی، جس میں ان سے ایک کروڑ روپے تاوان کا مطالبہ کیا گیا۔

    بنٹی نے اس حملے کے خلاف پولیس میں شکایت درج کروادی ہے اور معاملے کی تحقیقات شروع کردی گئی ہے۔ رپورٹ میں حملے کے ویڈیو شواہد بھی دکھائے گئے، جہاں لکڑی کے فریم میں لگی گولی سے شیشے کی کھڑکیاں ٹوٹ گئیں۔

    موسیقار کو یہ دھمکی مبینہ طور پر لکی پٹیال نامی شخص کے نام سے دی گئی تھی۔ کہا جاتا ہے کہ اس نام کے شخص کے لارنس بشنوئی اور بمبیہا کے گروہوں سے قریبی روابط ہیں۔

    واضح رہے بنٹی بینس کا جاں بحق ہونے والے سدھو موسے والا سے گہرا تعلق تھا وہ آنجہانی گلوکار کی زندگی میں ان کے کام اور کاروباری معاملات کو سنبھالتے تھے۔ انھیں پروڈیوسر اور ٹیلنٹ مینیجر کے طور پر بھی جانا جاتا ہے۔

  • ’ہو کِلڈ سدھو موسے والا ‘ بھارتی گلوکار کی زندگی پر فلم یا سیریز بنانے کی تیاری

    ’ہو کِلڈ سدھو موسے والا ‘ بھارتی گلوکار کی زندگی پر فلم یا سیریز بنانے کی تیاری

    بھارتی موسیقار سدھو موسی والا کے المناک قتل اورزندگی سے متعلق آن اسکرین پروجیکٹ پر کام جاری ہے۔

    بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق بھارتی فلمساز سری رام راگھون پروڈکشن ہاؤس کی جانب سے کتاب ’ہو کِلڈ سدھو موسے والا‘ پر فلم یا سیریز بنانے کی تیاری کی جارہی ہے۔

    رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ بھارتی فلمساز سری رام راگھون کے پروڈکشن ہاؤس نے گذشتہ برس پنجاب میں قتل ہونے والے گلوکار سدھو موسے والا کی زندگی پر لکھی جانے والی کتاب کے حقوق حاصل کر لیے ہیں۔

    اس حوالے سے سری رام راگھون کے پروڈکشن ہاؤس کا کہنا ہے کہ یہ کتاب پنجابی میوزک انڈسٹری کے پُراسرار پہلوؤں، قتل کی دل دہلا دینے والی کہانی، شہرت اور المیے کی کہانی ہے۔

    راحت فتح علی خان کا پرفارمنس کے دوران سدھو موسے والا کو خراج تحسین

    کتاب کے لکھاری جُپندرجیت سنگھ کا اس حوالے سے کہنا تھا کہ اُن کی کتاب کے حقوق حاصل کرنے کے لیے متعدد پروڈکشن ہاؤسز نے اُن سے رابطہ کیا لیکن وہ سری رام راگھون کے ماضی کے کام سے بہت متاثر ہیں۔

    یاد رہے کہ سری رام راگھون کے پروڈکشن ہاؤس نے حال ہی میں ’اندھادھن‘ اور ’مونیکا مائی ڈارلنگ‘ جیسی فلمیں اور ’اسکوپ‘ جیسی مشہور سیریز بنائی ہے۔

    تاہم اب تک پروڈکشن ہاؤس کی جانب سے یہ واضح نہیں کیا گیا کہ اس کتاب پر فلم بنائی جائے گی یا سیریز۔

    خیال رہے کانگریس کے رکن گلوکار سدھو موسے والا کو 29 مئی 2022 میں بھارت پنجاب کے ضلع مانسہ میں فائرنگ کر کے قتل کیا گیا تھا اور وہ موقعے پر ہی دم توڑ گئے تھے۔

    انڈین اداروں کی تفتیش کے دوران یہ بات سامنے آئی تھی کہ سدھو موسے والے کے قتل کا ماسٹر مائنڈ بدنام زمانہ گینگسٹر لارنس بشنوئی تھا جبکہ کینیڈا میں مقیم اس کا قریبی ساتھی گولڈی برار بھی اس کیس میں زیر تفتیش رہا ہے۔

  • گینگسٹر لارنس بشنوئی کی جیل میں طبیعت بگڑ گئی، اسپتال منتقل

    گینگسٹر لارنس بشنوئی کی جیل میں طبیعت بگڑ گئی، اسپتال منتقل

    پنجاب: کانگریس لیڈر سدھو موسے والا کے قتل کے ملزموں میں سے ایک گینگسٹر لارنس بشنوئی کی جیل میں طبیعت بگڑ گئی۔

    بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارت کے معروف پنجابی گلوکار سدھو موسے والا کے قتل کا منصوبہ بنانے کے الزام اور سلمان خان کو مسلسل قتل کرنے کی دھمکیاں دینے والے گینگسٹر لارنس بشنوئی کی جیل میں طبیعت بگڑ گئی۔

    رپورٹس کے مطابق لارنس بشنوئی کی بھٹنڈا جیل میں طبیعت ناساز ہوگئی جس کے بعد اسے اسپتال منتقل کردیا گیا، بشنوئی کے وکیل کے مطابق ملزم کو پچھلے کچھ دنوں سے تیز بخار ہے اور پیٹ میں انفیکشن ہے۔

    وکیل کا کہنا ہے کہ بشنوئی نے یرقان کی شکایت بھی کی جس کے بعد اس کی طبیعت مزید بگڑ گئی۔

    سدھو موسے والا کو کس نے قتل کیا؟ گینگسٹر بشنوئی نے آخرکار منہ کھول لیا

    واضح رہے کہ سدھو موسے والا کو 29 مئی 2022 کو ضلع مانسا کے گاؤں جواہرکے میں نامعلوم حملہ آوروں نے فائرنگ کرکے قتل کیا، اس واقعے میں سدھو کی گاڑی پر 30 گولیاں برسائی گئیں جس کے نتیجے میں سدھو موقع پر ہلاک ہوگئے جب کہ ان کی گاڑی میں موجود دو افراد شدید زخمی ہوئے۔

    بعد ازاں گینگسٹر لارنس بشنوئی نے اعتراف کیا تھا کہ سدھو موسے والا کا قتل اس کے گینگ نے کیا ہے تاہم اب لارنس بشنوئی بالی وڈ کے سپر اسٹار سلمان خان کو قتل کرنے کیلئے منصوبہ بندی کرنے کا انکشاف کردیا ہے۔

    گینگسٹر لارنس بشنوئی کا سلمان خان کو قتل کرنے سے متعلق اہم انکشاف

    لارنس بشنوئی نے نیشنل انویسٹی گیشن ایجنسی حکام کے سامنے اس بات کا انکشاف کیا تھا کہ وہ سُپر اسٹار کے قتل کی منصوبہ بندی کر چکا تھا۔

    گینگسٹر نے بتایا تھا کہ سلمان خان کا نام میرے 10 اہم ٹارگیٹس کی فہرست میں تھا، ہم ممبئی میں اداکار کی رہائشگاہ کی ریکی بھی کر چکے تھے لیکن مجھے گرفتار کرلیا گیا۔

  • راحت فتح علی خان کا پرفارمنس کے دوران سدھو موسے والا کو خراج تحسین

    راحت فتح علی خان کا پرفارمنس کے دوران سدھو موسے والا کو خراج تحسین

    معروف بھارتی گلوکار سدھو موسے والا کے قتل کو ایک برس بیت گیا، اس موقع پر پاکستانی گلوکار راحت فتح علی خان نے اپنی قوالی کے دوران انہیں خراج عقیدت پیش کیا۔

    پاکستانی گلوکار راحت فتح علی خان نے اپنے ایک کانسرٹ کے دوران اپنی پرفارمنس، بھارتی پنجاب سے تعلق رکھنے والے گلوکار سدھو موسے والا کے نام کی۔

    گلوکار اور اپوزیشن جماعت کانگریس کے رہنما سدھو موسے والا 29 مئی کو قتل کردیے گئے تھے، نامعلوم افراد نے بھارتی پنجاب کے ضلع مانسا میں سدھو کی گاڑی پر فائرنگ کر کے انہیں نشانہ بنایا تھا۔

    سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ امریکی ریاست کیلی فورنیا میں ہونے والے ایک کانسرٹ میں، قوالی شروع کرنے سے پہلے گلوکار نے کہا کہ وہ یہ قوالی سدھو موسے والا کا نام کر رہے ہیں۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Brut India (@brut.india)

    اس کے بعد وہ آجا تینوں اکھیاں اڈیک دیاں گاتے ہوئے درمیان میں سدھو کا نام بھی لے رہے ہیں۔

    راحت فتح علی خان کی یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی جسے دنیا بھر کے مداح بے حد پسند کر رہے ہیں۔

  • سدھو موسے والا کے قتل کے ماسٹر مائنڈ گولڈی برار نے اپنی گرفتاری کی تردید کردی

    سدھو موسے والا کے قتل کے ماسٹر مائنڈ گولڈی برار نے اپنی گرفتاری کی تردید کردی

    ممبئی: سدھو موسے والا کے قتل کا ماسٹر مائنڈ گولڈی برار نے مبینہ آڈیو کے ذریعے اپنے حراست میں لیے جانے والی خبروں کی تردید کی ہے۔

    بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق چند روز قبل پنجاب کے وزیر اعلیٰ بگھونت مان نے سدھو موسے والا کے قتل کے ماسٹر مائنڈ گولڈی برار کے کیلیفورنیا میں حراست میں لیے جانے کی تصدیق کی گئی تھی۔

    تاہم اب کیس میں ایک نیا موڑ آیا ہے، وزیر اعلیٰ کی جانب سے جاری بیان کے بعد گولڈی برار کی مبینہ آڈیو انٹرویو سامنے آیا ہے، جس میں ملزم گولڈی برار کا کہنا تھا کہ ’ مجھے حراست میں نہیں لیا گیا، نہ ہی میں امریکا میں تھا‘۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق آڈیو میں سنا جاسکتا ہے کہ ایک شخص خود کو گولڈی برار بتا رہا ہے اور اسے وزیر اعلیٰ پنجاب کے دعووں کی تردید کرتے بھی سنا جاسکتا ہے۔

  • سدھو موسے والا کا قاتل گولڈی برار کیلیفورنیا سے گرفتار

    سدھو موسے والا کا قاتل گولڈی برار کیلیفورنیا سے گرفتار

    ممبئی: پنجابی گلوکار شبھ دیپ سنگھ سدھو عرف سدھو موسے والا کے قتل کا ماسٹرمائنڈ گولڈی برار گرفتار کرلیا گیا۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق ملزم گولڈی برار کو کیلیفورنیا سے 20 نومبر کو گرفتار کیا گیا، لیکن اب تک کلیفورنیا پولیس کی جانب سے کوئی باضابطہ تصویق نہیں کی گئی ہے۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق بھارت کی خفیہ ایجنسی گولڈی برار سے متعلق امریکی ایجنسی سے رابطہ کررہی ہے، گولڈی کینیڈا سے کیلیفورنیا چلا گیا تھا۔

    واضح رہے کہ پنجابی گلوکار سدھو موسے والا کو 29 مئی کی شام نامعلوم حملہ آوروں کی جانب سے فائرنگ کر کے قتل کر دیا گیا تھا۔

  • سدھو موسے والا قتل کیس: ملزمان انجام کے قریب

    سدھو موسے والا قتل کیس: ملزمان انجام کے قریب

    چندی گڑھ: بھارتی آنجہانی گلوکار سدھو موسے والا کے قتل میں، تمام ملزمان کے خلاف فرد جرم داخل کردی گئی جس میں ماسٹر مائنڈ لارنس بشنوئی سمیت دیگر ملزمان کے نام شامل ہیں۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق پنجاب پولیس نے جمعہ کو مشہور پنجابی گلوکار سدھو موسے والا قتل کیس میں مانسا کی ایک عدالت میں فرد جرم داخل کر دی جس میں جیل میں موجود گینگسٹر لارنس بشنوئی کو قتل کا ماسٹر مائنڈ قرار دیا گیا ہے۔

    جرم میں 1850 صفحات کی فرد جرم داخل کی گئی ہے جس میں 34 شوٹرز، ملزمان، ماسٹر مائنڈ اور دیگر لوگوں کے نام ہیں۔

    اینٹی گینگسٹر ٹاسک فورس کے چیف پرمود بان کی قیادت میں خصوصی ٹیم قتل کی تفتیش کر رہی ہے۔ بان کا کہنا ہے کہ بشنوئی نے اعتراف کیا ہے موسے والا کا قتل، یوتھ اکالی دل لیڈر وکی مڈدوکھیڑا کے قتل کے بدلہ لینے کے لیے کیا گیا اور اس کا منصوبہ گزشتہ سال اگست میں بنایا گیا۔

    پرمود بان کے مطابق شوٹرز 25 مئی کو جائے وقعہ موسیٰ گاؤں کے پاس مانسا پہنچے تھے۔

    انہوں نے کہا کہ پنجاب پہنچنے پر انہیں کچھ ہتھیار فراہم کیے گئے، قتل میں اے کے سیریز کی رائفلز کا استعمال کیا گیا، موسے والا کے قتل کے دن سے پہلے کئی بار ان کا پیچھا بھی کیا گیا تھا۔

    یاد رہے کہ سدھو موسے والا کو 29 مئی کو لارنس بشنوئی گینگ کے رکن انکیت سرسا نے پنجاب کے ضلع مانسا میں گولی مار کر قتل کر دیا تھا، یہ قتل پنجاب حکومت کی جانب سے سدھو موسے والا کی سیکیورٹی واپس لیے جانے کے اگلے روز ہوا تھا۔

    ان کی پوسٹ مارٹم رپورٹ میں بتایا گیا تھا کہ انہیں 19 گولیاں لگی تھیں اور وہ 15 منٹ کے اندر دم توڑ گئے تھے جبکہ جیپ میں موجود 2 افراد زخمی ہو گئے تھے۔