Tag: سرائےعالمگیر

  • تیز رفتار گاڑی نہر میں گرنے سے ایک ہی خاندان کے 5 افراد جاں بحق

    تیز رفتار گاڑی نہر میں گرنے سے ایک ہی خاندان کے 5 افراد جاں بحق

    سرائےعالمگیر : سرائے عالمگیر میں تیزرفتارگاڑی نہر میں گرنے سے ایک ہی خاندان کے پانچ افراد جاں بحق ہوگئے، جس میں چھ ماہ کی بچی بھی شامل ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق سرائےعالمگیر میں تیزرفتارگاڑی نہر میں جا گری ، جس کے نتیجے میں کار میں سوار پانچ افراد جاں بحق ہوگئے، جس میں چھ ماہ کی بچی بھی شامل ہیں۔

    حادثہ منڈی بہاالدین روڈ پر پیش آیا، جہاں تیز رفتار گاڑی خاتون ڈرائیور سے بے قابو ہو کر نہر اپرجہلم میں گری، ایک خاتون کو ریسکیواہلکاروں نے بچالیا تاہم  چھ ماہ کی نائبہ خالد کی تلاش جاری ہے۔

    گاڑی میں سوار خواتین جہلم سے منڈی بہا الدین رشتہ داروں کےگھرجارہی تھیں، پانچوں کا تعلق ایک ہی خاندان سے ہے۔

    یاد رہے گھوٹکی میں خانپور مہر کے قریب تیز رفتار کار نہر میں جاگری تھی اور حادثے میں تین افرادجاں بحق جبکہ دو کو زندہ بچالیا گیا تھا۔

    پولیس حکام کے مطابق کار میں پانچ افراد سوار تھے، حادثے کا شکار تینوں افراد کی لاشیں نہر سے نکالی گئیں، دوسری جانب ریسکیو حکام کا کہنا تھا کہ پانی کا بہاؤ تیز ہونے کے باعث ریسکیو آپریشن میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔

  • 4 سالہ زہرہ کا قاتل کونسا قریبی شخص نکلا؟

    4 سالہ زہرہ کا قاتل کونسا قریبی شخص نکلا؟

    سرائےعالمگیر: 4 سالہ بچی زہرہ کا قاتل بھی ایک قریبی شخص نکلا، ننھی بچی کو درندگی کا نشانہ بنانے کے بعد پڑوسی نے قتل کیا۔

    سرائےعالمگیر میں قتل ہونے والی 4 سالہ ننھی زہرہ کا قاتل پڑوسی نکلا، پولیس نے بتایا کہ بچی زہرہ کے قتل میں ملوث ملزم محمد ندیم کو گرفتار کرلیا گیا ہے، قتل کیس میں 5 افراد سے تفتیش کی گئی جبکہ 3 کے ڈی این اے ٹیسٹ کرائے گئے۔

    گزشتہ دنوں سرائے عالمگیر میں قتل کی گئی 4 سالہ ننھی زہرہ کی پوسٹ مارٹم رپورٹ سامنے آئی تھی جس میں بچی سے زیادتی تصدیق ہوئی تھی۔

    گجرات میں قتل کی گئی ننھی زہرا سے زیادتی کی تصدیق

    ضلع گجرات کی تحصیل سرائے عالمگیر کے گاؤں کھوہار میں ایک ہفتہ پہلے چار سال کی معصوم بچی کو زیادتی کا نشانہ بنانے کے بعد قتل کرنے کا واقعہ رونما ہوا تھا۔

    بچی کی پوسٹ مارٹم رپورٹ میں زیادتی کی تصدیق ہوگئی ہے، پولیس نے بتایا تھا کہ بچی ٹیوشن پڑھنے جارہی تھی، ملزمان نے اغوا کے بعد زیادتی کی اور قتل کرکے لاش بوری میں بند کردی تھی۔

    https://urdu.arynews.tv/fake-peer-and-rapist-arrested-in-sarai-alamgir/