Tag: سرائے عالمگیر

  • 19سالہ عائشہ اور 22سالہ حسن کو پسند کی شادی کرنے پر قتل کردیا گیا

    19سالہ عائشہ اور 22سالہ حسن کو پسند کی شادی کرنے پر قتل کردیا گیا

    سرائے عالمگیر: پسند کی شادی کرنے کی پاداش میں نوجوان جوڑا اپنی جان گنوا بیٹھا، 19سالہ عائشہ اور 22 سالہ حسن کو قتل کردیا گیا۔

    پولیس نے بتایا کہ نواحی گاؤں کنارہ کے قریب کھیتوں سے دونوں کی لاشیں برآمد ہوئیں، پسند کی شادی کرنے پرلڑکی اور لڑکے کو قتل کیا گیا ہے، 19سال کی عائشہ اور 22 سال کے حسن سلیم نے اپنی پسند سے شادی کی تھی۔

    عائشہ کے والد کی مدعیت میں جہلم کے تھانہ ڈومیلی میں اغوا کا مقدمہ درج ہے، پولیس کی ابتدائی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ لڑکا لڑکی کو غیرت کے نام پر قتل کیا گیا۔

    پسند کی شادی نہ ہونے پر ملزم نے لڑکی کی فیملی پر گولیاں چلا کر گھر کو آگ لگادی

    دریں اثنا لاہور میں باپ نے پسند کی شادی کی خواہش پر اپنی 16 سالہ بیٹی کو قتل کردیا، یہ واقعہ لاہور کے علاقے رائیونڈ میں پیش آیا۔

    پولیس کا کہنا ہےکہ مقتولہ پسند کی شادی کرنا چاہتی تھی، جس پر ملزم عمر نے بیٹی کو تیز دھار آلے سے قتل کیا، لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے بھجوا دیا ہے، بعد ازاں رائیونڈ میں بیٹی کو قتل کرنے والا باپ گرفتاری دینے خود تھانے پہنچ گیا۔

    https://urdu.arynews.tv/okara-father-attempts-to-kill-daughter/

  • 4 سالہ ننھی زہرا  اغوا کے بعد قتل

    4 سالہ ننھی زہرا اغوا کے بعد قتل

    سرائے عالمگیر : چار سالہ ننھی زہرا جنید کو اغوا کے بعد قتل کردیا گیا ، والدین کا کہنا ہے کہ بچی ٹیوشن پڑھنے گئی تھی اور خون میں لت پت لاش ملی۔

    تفصیلات کے مطابق پنجاب کے ضلع گجرات تحصیل سرائے عالمگیر میں چار سالہ بچی کو اغوا کے بعد قتل کردیا گیا، لیکن پولیس پانچ دن بعد بھی قاتلوں کو گرفتار نہ کرسکی۔

    سرائے عالمگیر کے گاؤں کھوہار سے تعلق رکھنے والی زہرہ گھر سے ٹیوشن کیلئے نکلی لیکن واپس نہ آئی، جس کے بعد گھر والوں کو دو دن بعد لخت جگر کی خون میں لت پت لاش گھر کے قریب حویلی سے ملی۔

    والدین کا کہنا ہے کہ ننھی پری کو اغوا کے بعدقتل کیا گیا اور دھمکی دی کہ پولیس نے قاتل گرفتارنہ کیےتواحتجاج کا دائرہ وسیع کریں گے۔

    پولیس نے بتایا کہ معصوم زہرا 5 جنوری کو مبینہ طور پر اغواء ہوئی اور 6 جنوری کو اس کی لاش ملی تھی، جس کے بعد انکشاف ہوا تھا کہ بچی کے ساتھ جنسی درندگی کی گئی،

    والدین ہی نہیں معاملے پر اہل علاقہ بھی شدید غصے میں ہیں اور ننھی بچی کے ڈی این اے ٹیسٹ رپورٹ تاحال نہیں آسکی ہے۔

    پولیس کا کہنا تھا کہ مبینہ زیادتی کا نشانہ بنانے والے سفاک قاتل کی گرفتاری کیلئے کئی مشکوک افراد کو بھی حراست میں لیا جاچکا ہے۔

  • دولہا کی کار نہر میں جاگری، دو افراد جاں بحق

    دولہا کی کار نہر میں جاگری، دو افراد جاں بحق

    سرائے عالمگیر میں دولہا کی کار نہر میں گرگئی، حادثے میں دولہا اور اس کی سالی ڈوب کر جاں بحق ہوگئے، کار میں دلہن سمیت 5افراد سوار تھے۔

    اے آر وائی نیوز سرائے عالمگیر کے نمائندے چوہدری ظفر کی رپورٹ کے مطابق شادی کی خوشیوں سے بھرا گھر ماتم کدے میں تبدیل ہوگیا۔

    حادثہ اس وقت پیش آیا جب دولہا دلہن اپنے ولیمے کی تقریب کے بعد اہل خانہ کے ہمراہ گھر واپس جارہے تھے کہ ٹبی ٹاوان کے قریب دولہا کی کار نہر میں گرگئی۔

    دولہا اور دلہن سمیت کار میں پانچ افراد سوار تھے، واقعے کی اطلاع ملتے ہی ریکسکیو 1122 اور علاقہ پولیس جائے وقوعہ پر پہنچے ریکسکیو ٹیم نے فوری کارروائی کرتے ہوئے دلہن سمیت تین خواتین کو نہر سے زندہ نکال لیا۔

    حادثے میں دولہا اسامہ اور اس کی سالی مریم جاں بحق ہوگئے جن کی لاشیں ضروری قانونی کارروائی کیلئے متعلقہ اسپتال پہنچادی گئیں ہیں, بعد ازاں دولہا کی کار کو بھی نہر سے نکال لیا گیا۔

  • راستے بند، جہلم پل کے قریب مریض ایمبولینس میں ہی دم توڑ گیا

    راستے بند، جہلم پل کے قریب مریض ایمبولینس میں ہی دم توڑ گیا

    سرائےعالمگیر: پی ٹی آئی احتجاج کو روکنے کے لیے جگہ جگہ رکاوٹیں کھڑی ہونے کے سبب جہلم پل کے قریب ایک مریض ایمبولینس میں ہی دم توڑ گیا۔

    تفصیلات کے مطابق سرائے عالمگیر سے ایک مریض کو ایمرجنسی کی حالت میں ڈی ایچ کیو اسپتال جہلم منتقل کیا جا رہا تھا، لیکن مبینہ طور پر ایمبولینس کو جہلم پل سے گزرنے کی اجازت نہیں دی گئی۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ راستہ بند ہونے کی وجہ سے مریض کو اسپتال بروقت نہ پہنچایا جا سکا، جس کی وجہ سے وہ ایمبولینس ہی میں جاں بحق ہو گیا، اس کے بعد متوفی کے لواحقین کو میت کو بھی اٹھا کر پیدل ہی روانہ ہونا پڑا، جس کی فوٹیج منظرعام پر آ گئی ہے۔

    اطلاعات کے مطابق دریائے جہلم کے دونوں پل کنٹینرز لگا کر بند کر دیے گئے ہیں اور پولیس کی بھاری نفری تعینات کی گئی ہے، موٹر وے ایم 2 کو لِلہ انٹر چینج سے کنٹینرز لگا کر بند کیا گیا ہے، پنڈدادن خان جہلم روڈ کو مصری موڑ کے مقام پر بند کیا گیا ہے۔ شاہراہیں بند ہونے سے شہریوں کو شدید مشکلات پیش آ رہی ہیں جب کہ ضلع بھر کی شاہراہوں پر پولیس کی اضافی نفری تعینات ہے۔

    احتجاج اور دھرنا، پی ٹی آئی نے تمام حکومتی تجاویز مسترد کر دیں

    واضح رہے کہ تحریک انصاف کے احتجاج سے قبل اسلام آباد اور راولپنڈی جانے والے راستے بند کر دیے گئے ہیں، ہاسٹل، گیسٹ ہاؤس اور ہوٹل خالی کرا لیے گئے، موٹر وے پر گاڑیوں کے لیے نو انٹری کے بورڈ لگا دیے گئے، اور جڑواں شہروں میں 33 مقامات پر بندشیں کھڑی کی گئی ہیں، جگہ جگہ کنٹینر کھڑے کیے گئے ہیں۔

  • پنجاب: خاتون اور 2 سالہ بچی اغوا، والد کو قتل کی دھمکیاں موصول

    پنجاب: خاتون اور 2 سالہ بچی اغوا، والد کو قتل کی دھمکیاں موصول

    سرائے عالمگیر: پنجاب کے ضلع کے تھانہ صدر کے علاقے  سے خاتون اور 2 سالہ بچی کو اغوا کرلیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان کے صوبہ پنجاب کے ضلع گجرات کی تحصیل سرائے عالمگیر میں تھانے صدر کے علاقے سے خاتون اور بچی کو اغوا کرلیا گیا۔

    بچی کے والد کا کہنا ہے کہ بچی اور بیوی کے اغوا کے بعد پولیس کو درخواست دینے کے باوجود پولیس نے اب تک کوئی کارروائی نہیں کی۔

    شوہر کا کہنا تھا کہ اغوا کار اخلاق شاہ ساتھیوں سمیت  بیوی اور 2  سال کی بچی کو اغوا کر کے لے گئے، اغوا کار  اخلاق شاہ فون  پر مجھے قتل کی دھمکیاں دیتا ہے۔

  • سرائے عالمگیر میں ایک ہی خاندان کے  6 افراد میں کورونا کی تصدیق، گاؤں سیل

    سرائے عالمگیر میں ایک ہی خاندان کے 6 افراد میں کورونا کی تصدیق، گاؤں سیل

    سرائےعالمگیر: ایک ہی خاندان کے 6 افراد میں کورونا کی تصدیق ہوگئی، جس کے بعد پورے گاؤں کو سیل کردیا گیا ، اسسٹنٹ کمشنر کا کہنا ہے کہ اسپین سےآئےشہری میں کوروناوائرس ٹیسٹ مثبت آیا۔

    تفصیلات کے مطابق سرائے عالمگیر کے نواحی گاؤں سمبلی میں ایک ہی خاندان کےچھ افرادمیں کورونا کی تصدیق ہونے پر گاؤں کو سیل کردیاگیا، پولیس اور پاک آرمی نے گاٶں کا کنٹرول سنبھال لیا ہے۔

    نواحی گاؤں میں پندرہ روز قبل اسپین سے واپس آنےوالے شخص میں کورونا کی تصدیق ہوئی، متاثرہ شخص گاؤں بھرمیں میل ملاپ کرتارہا، متاثرہ شخص کے خاندان کےمزید پانچ افرادمیں کوروناوائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔

    خاندان کے افراد میں کورونا کی تصدیق کے بعد پورے گاٶں کو مکمل طور پر سیل کردیاگیا ہے

    اسسٹنٹ کمشنر نے گاؤں سیل کرنے اور کوروناکے6مریضوں کی تصدیق کردی ہے اور کہا پورے خاندان کوگجرات قرنطینہ میں رکھا گیا ہے۔

    خیال رہے پاکستان میں کوروناوائرس کےمریضوں کی تعدادایک ہزار102ہوگئی ہے ، سندھ میں سب سے زیادہ417 افراد وبا سے متاثر ہیں ،پنجاب میں323،بلوچستان میں117 ، گلگت بلتستان میں84،کےپی میں121 ،اسلام آباد میں25 کیس رپورٹ ہوچکے ہیں۔

    پاکستان میں کوروناوائرس کے21مریض صحت یاب ہوچکے اور وائرس سےانتقال کرجانےوالوں کی تعداد8ہوگئی ہے جبکہ کوروناوائرس کے زیرعلاج پانچ مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔

  • 4 بچوں کو قتل کرنے والے باپ کو عدالت نے 4 بار سزائے موت سنا دی

    4 بچوں کو قتل کرنے والے باپ کو عدالت نے 4 بار سزائے موت سنا دی

    سرائےعالمگیر: 4 بچوں کو قتل کرنے والے باپ کو عدالت نے سزائے موت سنا دی۔

    تفصیلات کے مطابق گجرات کی تحصیل سرائے عالم گیر میں غربت سے تنگ 50 سالہ باپ ایوب نے دو سال قبل 3 بیٹیوں سمیت اپنے 4 بچوں کو قتل کر دیا تھا، ایڈیشنل سیشن جج نے قاتل باپ کو 4 بار سزائے موت اور 16 لاکھ جرمانے کی سزا سنائی۔

    مقتول بچیوں کی عمریں 6، 8 اور 10 سال تھیں، بیٹا معذور تھا جس کی عمر 12 سال تھی، مجرم ایوب کے خلاف 2018 میں قتل کا مقدمہ درج ہوا تھا۔

    یہ واقعہ تھانہ صدر کے علاقے ڈیرہ پہاڑیاں میں پیش آیا تھا، جب سنگ دل باپ نے اپنے 4 جگر گوشوں کو کلہاڑی کے وار سے ابدی نیند سلا دیا تھا، جب کہ ایک بچے نے بھاگ کر جان بچائی تھی، قتل ہونے والوں میں 12 سالہ علی شان، 10 سالہ زینب، 8 سالہ عشا، اور 6 سالہ ایمن شامل تھیں۔

    سنگ دل باپ نے بچوں کو کمرے میں بند کر کے کلہاڑی مار کر قتل کیا تھا، بعد ازاں اہل علاقہ نے اسے پکڑ کر پولیس کے حوالے کر دیا۔

  • سرائے عالمگیر: بچیوں کو زیادتی کا نشانہ بنانے والا جعلی پیر گرفتار

    سرائے عالمگیر: بچیوں کو زیادتی کا نشانہ بنانے والا جعلی پیر گرفتار

    سرائے عالمگیر: ضلع گجرات کے شہر سرائے عالم گیر میں بچیوں کو زیادتی کا نشانہ بنانے والے جعلی پیر کو پولیس نے گرفتار کر لیا۔

    تفصیلات کے مطابق سرائے عالم گیر میں کم سِن بچیوں کو زیادتی کا نشانہ بنانے والا جعلی پیر دھر لیا گیا، ملزم زیادتی کا شکار بچیوں کو قتل کی دھمکیاں بھی دیتا تھا۔

    [bs-quote quote=”ملزم بچیوں کو دھمکاتا تھا کہ اگر کسی کو بتایا تو تمھارے والدین اور بہن بھائیوں کو قتل کردوں گا” style=”style-7″ align=”left” color=”#dd3333″][/bs-quote]

    جعلی پیر ملزم عابد پر الزام ہے کہ وہ تین ماہ سے دو کم سِن بچیوں اریبہ اور علینہ کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنا رہا تھا، پولیس کے مطابق ملزم نے کئی سال سے بچیوں کو ہوس کا نشانہ بنانے کا اعتراف کیا۔

    والدین کا کہنا ہے ملزم بچیوں کو دھمکاتا تھا کہ اگر تم نے کسی کو بتایا تو تمھارے والدین اور بہن بھائیوں کو قتل کردوں گا۔

    تیرہ سالہ اریبہ نے والدہ کو زیادتی کے متعلق بتایا تو گھر والوں نے پولیس سے رابطہ کیا، تھانہ بلانی پولیس نے ملزم کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا۔


    یہ بھی پڑھیں:  پاکپتن : چھ سالہ بچے کا سرکاری اسکول میں زیادتی کے بعد قتل، دو ملزمان گرفتار


    متاثرہ بچیوں کے والد کا کہنا ہے کہ ملزم دعا کرانے کے بہانے سے بچیوں کو لے گیا اور زیادتی کا نشانہ بنایا۔ ملزم عابد نے میڈیا کو بتایا کہ وہ عرصہ دراز سے درندگی کر رہا تھا۔

    خیال رہے کہ 26 اکتوبر کو پاکپتن میں سرکاری اسکول کے تالاب سے چھ سالہ بچے غلام مصطفیٰ کی لاش ملی تھی، جسے سفاک ملزمان نے زیادتی کے بعد قتل کیا۔

  • گالیوں پر تحمل کا مظاہرہ کرنے والے ججوں پر آفرین ہے، چودھری شجاعت حسین

    گالیوں پر تحمل کا مظاہرہ کرنے والے ججوں پر آفرین ہے، چودھری شجاعت حسین

    سرائے عالمگیر : مسلم لیگ ق کے صدر چودھری شجاعت حسین نے کہا ہے کہ گالی گلوچ پر بھی تحمل کا مظاہرہ کرنے والے ججوں پر آفرین ہے، فاضل جج چاہیں تو توہین عدالت کے مجرموں کو جیل بھیج سکتے ہیں،مجھے عام انتخابات ہوتے نظر نہیں آرہے۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے تحصیل سرائے عالمگیر راجہ محمد اسلام ذمہ واریا کے کمیونٹی سینٹر کا افتتاح کرنے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

    چوھدری شجاعت حسین کا کہنا تھا کہ میں نے اپنی 45 سالہ سیاسی زندگی میں فوجی دور بھی دیکھے اور سویلین بھی، اپوزیشن میں رہا اور حکومت میں بھی لیکن ایسا گندا دور نہیں دیکھا جس میں جمہوریت کے نام پر جمہوریت کی مٹی پلید کی جا رہی ہو۔

    عدلیہ کو گالیاں نکالی جا رہی ہیں لیکن آفرین ہے ان ججوں پر جو ابھی تک صبر کا مظاہرہ کر رہے ہیں، انہوں نے کہا کہ فاضل جج چاہیں تو سوٹ پہن کرآنے والے توہین عدالت کے مجرموں کو6،6ماہ کیلئے مچھ جیل بھیج سکتے ہیں تاکہ وہاں سوٹوں میں اگلا موسم انجوائے کریں۔

    چوھدری شجاعت حسین کا کہنا تھا کہ اگر کسی کو کرپشن میں سزا ہوئی تو اس کے حق میں کسی نے بھی ہڑتالیں اور ہنگامے نہیں کیے۔

    ایک سوال کے جواب میں چوھدری شجاعت حسین کا کہنا تھا کہ مجھے2018 میں الیکشن ہوتے نظر تو نہیں آ رہے ہیں کیونکہ حلقہ بندیوں میں کافی گڑبڑ ہوئی ہے اگرالیکشن ہوئے بھی تو کسی سیاسی جماعت کے ساتھ اتحاد ہو یا نہ ہو ہم پوری قوم کے ساتھ لڑیں گے۔

     رہنماق لیگ نے مزید کہا کہ ہم کوئی اور بات کرنے کے بجائے پہلے پاکستان کی بات کرتے ہیں کیونکہ پاکستان ہے تو ہم سب ہیں، سینیٹ الیکشن میں ہارس ٹریڈنگ پر افسوس ہے، ملک انتشارکا متحمل نہیں ہوسکتا، تحمل اور رواداری میں ہی کامیابی ہے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • بد نصیب بیٹوں نے ضعیف باپ کو سڑک پر چھوڑ دیا

    بد نصیب بیٹوں نے ضعیف باپ کو سڑک پر چھوڑ دیا

    سرائے عالمگیر : اولاد بڑھاپے کیا سہارا ہوتی ہے، مگر سرائے عالمگیر میں بد نصیب بیٹوں نے ضعیف باپ کو بیساکھیوں سمیت سڑک پر چھوڑ دیا۔

    جس باپ نے بیٹوں کو اپنے پاؤں پر کھڑا کیا ان ہی بیٹیوں نے اسے بیساکھیوں کے سہارے سڑک پر بے یارومدد گار چھوڑ دیا۔

    سرائے عالمگیر کا رہائشی ستر سالہ بشیر احمد اپنی زندگی کی سانسیں فٹ پاتھ پرگزار رہا ہے، بشیر احمد نے جن چاربیٹوں کو پالا مگر چار بیٹے مل کر بھی بوڑھےباپ کو نہ پال سکے۔

    بیٹوں نے بوڑھی ہڈیوں کا سہارا بننے کےبجائے اپنے باپ کو بیساکھیوں کے سہارے پر چھوڑ دیا، ساری زندگی پیٹ کاٹ کر اپنا نوالہ بچوں کے منہ میں ڈالنے والا آج دوسروں کے ٹکروں پر پل رہا ہے۔

    آس پڑوس کے دکاندار اس ضعیف شخص پر ترس کھا کر روٹی دے جاتے ہیں، مکان کے ہوتے ہوئے پنکچر کی دکان ہی اس کی کٹیا ہے جہاں بشیر احمد بستر ڈال کر پڑا رہتا ہے، پاؤں میں لگا زخم بھی ناسور بن رہا ہے۔

    بیماری سے ہاتھ مڑ گئے، بوڑھے باپ کو بیٹوں کا انتظارنہیں مگر شاید کوئی مسیحا آجائے اور اس کا بڑھاپا سکون سے کٹ جائے۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر ضرور شیئر کریں۔