Tag: سرائے عالمگیر

  • غیرت کے نام پرنویں جماعت کی طالبہ بھائیوں کے ہاتھوں قتل

    غیرت کے نام پرنویں جماعت کی طالبہ بھائیوں کے ہاتھوں قتل

    گجرات : سرائے عالمگیر میں غیرت کے نام پر نویں جماعت کی طالبہ کو قتل کردیا گیا، لڑکی کواس کے 2 بھائیوں نے والدین کے ساتھ مل کر قتل کیا۔

    پولیس سے ملنے والی تفصیلات کے مطابق گجرات کی تحصیل سرائے عالمگیر کے علاقے نئی آبادی کلمہ چوک کی رہائشی اور نویں جماعت کی طالبہ فضا افضل کا کسی بات پر اکثر اپنے والدین اور بھائیوں سے جھگڑٓا رہتا تھا۔

    جھگڑے کے بعد بھائیوں نے فضا افضل کے گلے میں پھندا ڈال دیا جس کے باعث لڑکی دم گھٹنے کے باعث ہلاک ہوگئی، اطلاعات کے مطابق لڑکی کے بھائیوں نے غیرت کے نام پر اسے قتل کیا واردات میں اس کے والدین بھی شامل ہیں۔

    مزید پڑھیں : غیرت کے نام پر بھائی نے بہن کو قتل کردیا

    متوفیہ فضا کا آج اسکول میں پیپر بھی تھا۔ اطلاع ملنے پر پولیس جائے وقوعہ پر پہنچ گئی اور لاش کو اپنے قبضے میں لے کر مزید قانونی کارروائی اور پوسٹ مارٹم کیلئے سول اسپتال کھاریاں منتقل کردیا۔

    مزید پڑھیں: لاہور: باپ نے غیرت کے نام پر بیٹی کو قتل کردیا

     

  • سرائے عالمگیر : کارنہر میں گرنے سے 5افراد ڈوب کر جاں بحق ہوگئے

    سرائے عالمگیر : کارنہر میں گرنے سے 5افراد ڈوب کر جاں بحق ہوگئے

    سرائے عالمگیر: خراب موسم کے باعث کارنہر میں گرنے سے پانچ افراد ڈوب کر جاں بحق ہوگئے۔

    پولیس حکام کا کہنا ہے کہ حادثے کی بڑی وجہ خراب موسم اور تیزرفتاری تھی، جس کے باعث گاڑی ڈرائیور سے بے قابو ہوکر نہر اپر جہلم میں جا گری۔

    واقعےکی اطلاع ملتے ہی امدادی رضاکاروں نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر ریسکیو آپریشن شروع کردیا اور کئی گھنٹوں کی تلاش کے بعد نہر سے پانچوں افراد کی لاشیں نکال لی گئیں۔

    مرنے والوں میں چار خواتین سمیت ایک مرد شامل ہے۔

    پولیس کہنا ہے کہ جاں بحق افراد کا تعلق آزاد کشمیر سے تھا، جو سرائے عالمگیر میں کسی عزیز کے جنازے میں شرکت کیلئے آرہے تھے۔

    پولیس نے ابتدائی کارروائی کے بعد لاشیں ورثاء کے حوالے کردی ہیں۔