Tag: سراج الحق

  • پاناما اسکینڈل کے تمام لوگوں کا احتساب چاہتے ہیں، سراج الحق

    پاناما اسکینڈل کے تمام لوگوں کا احتساب چاہتے ہیں، سراج الحق

    کراچی: امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق نے کہا ہے کہ احتساب بلا تفریق ہونا چاہیے، انتقامی کارروائی نہیں ہونی چاہیے، پانامہ اسکینڈل کے تمام لوگوں کا احتساب چاہتے ہیں۔

    سراج الحق کراچی میں پریس کانفرنس کر رہے تھے، انھوں نے کہا ’حکومت کے 100 دن کے اعلان کے حامی ہیں، ابھی 2 ماہ ہوئے ہیں، 100 دن کا مطلب یہ نہیں کہ مہنگائی میں اضافہ کیا جائے۔

    [bs-quote quote=”سڑکوں پر آنے کا فیصلہ نہیں کیا، 100 دن کا انتظار ہے: امیر جماعت اسلامی” style=”style-7″ align=”left” color=”#dd3333″][/bs-quote]

    انھوں نے کہا کہ ہم چاہتے ہیں حکومت اپنے ایجنڈے پر عمل کرے، سودی نظام کے خاتمے کے لیے حکومت سے تعاون کو تیار ہیں، کوئی پاکستانی گیس کی قیمتوں میں اضافے پر خوش نہیں، سڑکوں پر آنے کا فیصلہ نہیں کیا، 100 دن کا انتظار ہے۔

    امیرِ جماعت اسلامی کا کہنا تھا کہ نئی حکومت کا تبدیلی کا نعرہ اب تک ایک نعرہ ہے، بجلی، گیس اور دیگر اشیا کی قیمتیں بے انتہا بڑھا دی گئی ہیں، عوام کہتے ہیں نئی حکومت آئی ہے مہنگائی ساتھ لائی ہے۔


     ’کراچی والے پان کھاتے ہیں پاناما نہیں‘


    سراج الحق نے کہا کہ ناموسِ رسالت قوانین میں تبدیلی برداشت نہیں کریں گے، نئی حکومت ملک میں مدینہ جیسی ریاست قائم کرنے کا کہتی ہے، نئے پاکستان میں لوگ لاپتا ہوئے ہیں۔

    امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے مزید کہا کہ سندھ میں بد ترین کرپشن ہے، کوئی ادارہ اپنا کام نہیں کر رہا، کراچی میں امن و امان، پانی اور بجلی کا مسئلہ سنگین ہے، سندھ حکومت سنجیدہ اقدام نہیں کر رہی۔

  • کرپشن کے خلاف پی ٹی آئی حکومت کے اقدامات مثبت ہیں: امیر جماعت اسلامی

    کرپشن کے خلاف پی ٹی آئی حکومت کے اقدامات مثبت ہیں: امیر جماعت اسلامی

    مٹیاری: امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ نیب میں موجود تمام میگا اسکینڈلز کے خلاف کارروائی کی جائے.

    ان خیالات کا اظہار امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے منصورہ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا.

    ان کا کہنا تھا کہ کرپشن کے خلاف پی ٹی آئی حکومت کے اقدامات مثبت ہیں.

    امیر جماعت اسلامی کا کہنا تھا کہ کرپشن کے ملزمان کے خلاف کارروئی بند کمروں میں نہیں ہونی چاہیے، کیا اینٹی کرپشن خود کرپشن کا شکار ہے.

    سراج الحق نے کہا کہ شہبازشریف سمیت تمام ملزمان کے خلاف کارروائی عوام کے سامنےکی جائے، حکمرانوں نے پہلے ہی بجٹ میں ریلیف کے بجائےمہنگائی بم گرایا.

    سراج الحق نے کہا کہ حکومت کی جانب سےکشمیرکے موجودہ مؤقف کی حمایت کرتے ہیں.


    مزید پڑھیں: آشیانہ ہاؤسنگ اسکینڈل : شہبازشریف کا 10 روز کا جسمانی ریمانڈ منظور


    سینیٹرسراج الحق نے کہا کہ بھارت کی ہرجارحیت کا منہ توجواب دیا جائے گا، ملک میں پانی کی شدیدقلت ہےڈیم بننے چاہییں.

    یاد رہے کہ گذشہ روز مسلم لیگ ن کے سربراہ میاں شہباز شریف کو نیب نے گرفتار کر لیا تھا. انھیں صاحب پانی کیس میں‌ طلب کیا گیا تھا، دوران تفتیش آشیانہ اسکینڈل سے متعلق بھی سوالات ہوئے، جس کے بعد انھیں گرفتار کیا گیا.

  • سیاسی رہنماؤں کی پشاور یونیورسٹی کے طلبہ پر پولیس کے تشدد کی شدید مذمت

    سیاسی رہنماؤں کی پشاور یونیورسٹی کے طلبہ پر پولیس کے تشدد کی شدید مذمت

    پشاور: خیبر پختونخوا میں جامعہ پشاور کے طلبہ کا فیسوں میں اضافے کے خلاف احتجاج کے دوران پولیس کی جانب سے تشدد پر سیاسی رہنماؤں نے سخت ردِ ظاہر کرتے ہوئے واقعے کی شدید مذمت کی۔

    دوسری طرف ترجمان صوبائی حکومت شوکت یوسف زئی کہتے ہیں کہ معاملے کو سیاسی رنگ نہ دیا جائے، کسی کو من مانی اور ایڈمنسٹریشن پر دھاوا بولنے کی اجازت نہیں دے سکتے۔

    [bs-quote quote=”پیپلز پارٹی کا طلبہ پر تشدد کا مقدمہ گورنر کے خلاف درج کرانے کا اعلان” style=”style-7″ align=”left” color=”#dd3333″][/bs-quote]

    پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر میاں شہباز شریف نے طلبہ پر پولیس تشدد کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ گرفتار طلبہ کو فوری رہا اور زخمیوں کو بہترین طبی سہولتیں دی جائیں، فیسوں میں اضافے کے نوٹس کے بجائے طلبہ پر لاٹھی چارج قابلِ مذمت ہے۔

    انھوں نے کہا کہ طلبہ کے مطالبات فی الفورتسلیم کیے جائیں، طلبہ پر تشدد کی اجازت دینے والوں کے خلاف بھی فوری کارروائی کی جائے۔

    [bs-quote quote=”جماعت اسلامی طلبہ پر لاٹھی چارج کا معاملہ اسمبلی میں اٹھائے گی” style=”style-7″ align=”right” color=”#dd3333″][/bs-quote]

    پشاور یونی ورسٹی کے طلبہ پر پولیس لاٹھی چارج کے خلاف پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری، اور چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے بھی آواز اٹھائی، پی پی رہنما نگہت اورکزئی نے طلبہ پر تشدد کا مقدمہ گورنر کے خلاف درج کرانے کا اعلان کر دیا۔


    تفصیلی خبر یہاں  پڑھیں:  جامعہ پشاور کے طلبہ کا احتجاج، لاٹھی چارج اور پتھراؤ


    عوامی نیشنل پارٹی کے رہنما اسفندیار ولی خان نے بھی طلبہ پر پولیس تشدد کی مذمت کی، کہا واقعہ قابلِ مذمت ہے، پولیس نے نہتے طلبہ پر لاٹھی چارج کیا۔

    جماعت اسلامی پاکستان کے امیر سراج الحق نے طلبہ پر پولیس تشدد اور گرفتاریوں کی مذمت کرتے ہوئے کہا طلبہ جمہوری حقوق کے لیے قانونی دائرے میں احتجاج کر رہے تھے، فیسوں میں اضافے کے خلاف احتجاج کوئی جرم نہیں۔

    انھوں نے کہا کہ یونی ورسٹی انتظامیہ کا فرض تھا طلبہ قیادت سے مذاکرات کرتی، جماعت اسلامی طلبہ پر لاٹھی چارج کا معاملہ اسمبلی میں اٹھائے گی۔ انھوں نے مطالبہ کیا کہ گرفتار طلبہ کو فوری رہا کیا جائے۔

  • حکومت نے آئی ایم ایف کے مطالبے پر اشیائے خورونوش کی قیمتوں میں اضافہ کیا: سراج الحق

    حکومت نے آئی ایم ایف کے مطالبے پر اشیائے خورونوش کی قیمتوں میں اضافہ کیا: سراج الحق

    لاہور: جماعت اسلامی کے امیر سراج الحق نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف کے مطالبے پر ہی اشیائے خورونوش کی قیمتوں میں اضافہ کیاگیا.

    ان خیالات کا اظہار انھوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا. سینیٹر سراج الحق کے مطابق حکومت نےکہا تھا کہ آئی ایم ایف کے پاس نہیں جائے گی، اسے اپنے قول پر قائم رہنا چاہیے.

    سینیٹرسراج الحق نے عوامی مسائل کی نشان دہی کرتے ہوئے کہا کہ اشیائے کی بڑھتی قیمتوں کے باعث عوام کو شدید مسائل کا سامنا ہے.

    انھوں‌نے کہا کہ حکومت ایک بارپھرآئی ایم ایف کے ساتھ مذاکرات کررہی ہے، قیمتوں میں‌اضافے کے پیچھے آئی ایم ایف کا مطالبہ ہے.


    مزید پڑھیں: حکومت نے عام آدمی کی زندگی مشکل بنادی: سراج الحق


    سینیٹر سراج الحق نے کہا کہ روزمرہ کی 1800 سے زائد چیزوں کی قیمتیں بڑھا دی گئیں، نان فائلرکے خلاف بھی حکومت آئی ایم ایف کے مطالبے پرایکشن لے رہی ہے.

    امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ حکومت آئی ایم ایف کے شکنجےمیں آنے کے بجائے خودانحصاری پرعمل کرے، ورنہ صورت حال گمبھیر شکل اختیار کرسکتی ہے۔

  • گستاخانہ خاکوں کا معاملہ صرف عارضی طور پر منسوخ‌ ہوا ہے: امیر جماعت اسلامی نے خبردار کر دیا

    گستاخانہ خاکوں کا معاملہ صرف عارضی طور پر منسوخ‌ ہوا ہے: امیر جماعت اسلامی نے خبردار کر دیا

    اسلام آباد: امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے خبردار کیا ہے کہ نیدرلینڈز میں گستاخانہ خاکوں کا معاملہ صرف عارضی طور پر منسوخ‌ ہوا ہے.

    ان خیالات کا اظہار انھوں نے اسلام آباد میں ایک کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا.

    امیر جماعت اسلامی نے واضح کیا ہے کہ گستاخانہ خاکوں کا معاملہ مستقل طور پر منسوخ نہیں ہوا، فقط عارضی طور پر رکا ہے.

    سراج الحق کے مطابق ان کی نیدرلینڈز کے سفیر سے ملاقات ہوئی تھی، جس میں انھوں نے سوال کیا کہ گستاخانہ خاکوں کے متنازع مقابلے سے کیا حاصل ہوتا ہے.

    امیر جماعت اسلامی کے مطابق نیدرلینڈز کے سفیر نے اس ضمن میں مثبت جواب دیا اور اپنی حکومت سے بات کی.

    انھوں نے مزید کہا کہ مغربی قوتوں کو سمجھانا ہوگا، وہ توہین کرنے والوں کی حمایت نہ کریں، اس سے مسلمانوں کے جذبات مجروح ہوتے ہیں.


    مزید پڑھیں: امت مسلمہ کا احتجاج رنگ لے آیا، نیدرلینڈز میں ہونے والا گستاخانہ خاکوں کا مقابلہ منسوخ

    یاد رہے کہ حکومت پاکستان کی سفارتی کوششوں اور امت مسلمہ کے شدید احتجاج کے بعد 31 اگست کو نیدرلینڈز حکومت نے یہ متنازع منصوبہ منعقد کروانے کا فیصلہ منسوخ کر دیا تھا.

    ڈچ حکومت نے اس ضمن میں تحریری حکم نامہ جاری کیا، جس میں یہ اعلان کیا گیا تھا.

  • ناتجربہ کار حکومت پہلے ایکشن کرتی ہے اور بعد میں سوچتی ہے، سراج الحق

    ناتجربہ کار حکومت پہلے ایکشن کرتی ہے اور بعد میں سوچتی ہے، سراج الحق

    لاہور : سینیٹر سراج الحق نے کہا ہے کہ ناتجربہ کار حکومت پہلے ایکشن کرتی ہے اور بعد میں سوچتی ہے، کھاد، گیس، بجلی اور پیٹرولیم کی قیمتیں بڑھنے سےعام آدمی متاثر ہوگا۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے لاہور میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ سراج الحق نے حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ نظرثانی شدہ بجٹ بھی حکومت کی ناتجربہ کاری کا مظہر ہے۔

    موجودہ حکمران سوچتے بعد میں ہیں اور ایکشن پہلے کردیتے ہیں، حکومت نے جو بھی اقدامات کیے، وہ بغیر ہوم ورک اور تیاری کے کیے، کھاد، گیس، بجلی، پٹرولیم کی قیمتوں بڑھنے سے عام آدمی متاثر ہوگا، اس اضافے سے مہنگائی کا ایک نہ رکنے والا طوفان اٹھے گا۔

    سینیٹر سراج الحق کا مزید کہنا تھا کہ حکومت نے ترقیاتی بجٹ میں350ارب کم کردیے، اتنے بڑے کٹ سے ترقیاتی کام متاثرہوں گے، کٹوتی سے فوری مکمل کیے جانے والے کام ادھورےرہ جائیں گے۔

  • سعودی عرب کی سی پیک میں شمولیت سے نوجوانوں کو روزگار ملے گا، سراج الحق

    سعودی عرب کی سی پیک میں شمولیت سے نوجوانوں کو روزگار ملے گا، سراج الحق

    گوجرانوالہ : امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ بھارت پاکستان سے چھیڑ چھاڑ کرکے اپنی عوام کی توجہ اندرونی مسائل سے ہٹانا چاہتا ہے، سعودی عرب کی سی پیک میں شمولیت خوش آئند ہے۔

    یہ بات انہوں نے گوجرانوالہ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ بھارت سے مذاکرات میں کشمیر نہیں تو کوئی فائدہ نہیں۔

    حکومت کو کشمیر سے متعلق بھارت سے کھل کربات کرنی چاہیے، سرحدوں پر بھارتی فوج چھیڑ چھاڑ کا مقصد یہ ہے کہ بھارتی عوام کی توجہ ملک کے اندرونی مسائل سے ہٹ جائے۔

    سراج الحق نے کہا کہ سعودی عرب سی پیک کا حصہ بنے تو پاکستان کے لیے بہتر ہے، سی پیک میں سعودی سرمایہ کاری سے ہمارے نوجوانوں کو روزگار ملے گا۔

    انہوں نے کہا کہ حکومت کا ہنی مون بڑھتاجارہا ہے پہلے سو دن اب دو سال مانگ رہے ہیں، عافیہ صدیقی کی رہائی کیلئے امریکا سے بات کرنی چاہیے۔

  • بھارت ہندوآبادی کا تناسب بڑھا کر کشمیر کی تحریک آزادی ختم کرنا چاہتا ہے: سراج الحق

    بھارت ہندوآبادی کا تناسب بڑھا کر کشمیر کی تحریک آزادی ختم کرنا چاہتا ہے: سراج الحق

    لاہور:  امیرجماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ بھارت نےخطے میں امن کے لئے پاکستانی کوششوں کا ہمیشہ مذاق اڑایا۔

    ان خیالات کا اظہار انھوں نے بھارتی آرمی چیف جنرل چیف بپن راوت کے غیرذمے دارانہ بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کیا۔

    سراج الحق کا کہنا تھا کہ بھارتی نے مثبت جواب دینےکے بجائے پاکستان کی امن کی خواہش کو اس کی کمزوری سمجھا۔

    امیر جماعت اسلامی کا کہنا تھا کہ بھارت کشمیر میں مسلمانوں کی نسل کشی کررہا ہے، بھارت ہندوؤں کو دوسری ریاستوں سےلا کر کشمیرمیں آباد کر رہا ہے۔

    سراج الحق کا کہنا تھا کہ بھارت کشمیر پر زبردستی قبضہ کرکے بیٹھا اور وادی میں ہندو آبادی کا تناسب بڑھا کرتحریک آزادی ختم کرانا چاہتاہے۔

    امیرجماعت اسلامی سراج الحق نے کہا کہ اقوا م متحدہ کی قراردادوں کے مطابق کشمیر متنازع علاقہ ہے، اس کا حل قراردادوں کے تحت کیا جائے۔

    یاد رہے کہ بھارتی نے روایتی ہٹ دھرمی کا مظاہرہ کرتے ہوئے پاکستان سے مذاکرات کی دعوت پھر رد کر دی ہے. دوسری جانب بھارتی آرمی چیف پاکستان کو براہ راست دھمکیاں دینے پر اتر آئے.

    مزید پڑھیں: پاکستان جنگ کیلئے تیار ہے مگر امن چاہتا ہے، پاک فوج کا بھارت کو منہ توڑ جواب

    آج بھارتی آرمی چیف نے گیدڑ بھبکی دی ہے کہ اب پاکستان کو جواب دینے کا وقت آگیا ہے.

    اس بیان پر پاکستان کی عسکری اور سیاسی قیادت کی جانب سے شدید ردعمل آیا. ڈی جی آئی ایس پی آر نے اپنے ایک بیان میں‌ کہا امن کی خواہش کو کمزوری نہ سمجھا جائے، پاکستان جنگ کے لئے تیار ہے، مگر امن چاہتا ہے.

  • معیشت کی بہتری کے بغیر ملک ترقی نہیں کر سکتا، سراج الحق

    معیشت کی بہتری کے بغیر ملک ترقی نہیں کر سکتا، سراج الحق

    اسلام آباد : امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ حکومت نے 12 ستمبر کو پارلیمانی کمیشن بنانے کا وعدہ کیا تھا، افسوس ہے کہ حکومت نے اب تک وعدہ پورا نہیں کیا۔

    ان خیالات کا اظہار مزکری امیر جماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق نےپارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں صدر مملکت کے خطاب کے بعد میڈیا سے کیا، ان کا کہنا تھا کہ مدینہ کی ریاست بنانے کے لیے سودی نظام کا خاتمہ ضروری ہے۔

    سینیٹر سراج الحق کا کہنا ہے کہ معیشت کی بہتری کے بغیر ملک ترقی نہیں کر سکتا، کشمیر کی آزادی کے لئے کوئی روڈ میپ نہیں دیا گیا۔

    امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ سینیٹ اور پارلیمنٹ کے مشترکا اجلاس سے کچھ لوگوں نے واک آؤٹ کیا، صدر نے جو خطاب کیا اس پر عمل در آمد ہونا چاہیے، اللہ کرے صدر کے خطاب پر موجودہ حکومت عمل در آمد کرے۔

    جماعت اسلامی کے امیر کا کہنا تھا کہ کرپشن، سود کا خاتمہ، کشمیر کی آزادی کے لیے حکومت روڈ میپ دے، ملک میں عام آدمی اور طاقتور کے لیے الگ الگ قانون ہے۔

    سینیٹر سراج الحق کا کہنا تھا کہ حکومت نے 12 ستمبر کو پارلیمانی کمیشن کا وعدہ دیا تھا لیکن افسوس ہے حکومت نے اب تک وعدہ پورا نہیں کیا۔


    مزید پڑھیں : بجلی، گیس، کھاد کی قیمتوں میں اضافہ کیا گیا، توعام آدمی پس جائے گا: سراج الحق


    یاد رہے کہ تین روز قبل امیر جماعت اسلامی کا کہنا کہ حکومت کاایک کروڑنوجوانوں کوملازمتیں دینے کا اعلان خوش آئند ہے، 50 لاکھ لوگوں کو چھت مہیاکرنےکا اعلان قابل تعریف ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ ضرورت اس امر کی ہے کہ حکومت کے اعلانات پر جلد از جلد عمل درآمد کیا جائے۔

    سراج الحق کا کہنا تھا کہ عالمی بینکوں سےقرضہ نہ لینے کا حکومت کا اعلان قابل ستائش ہے، اس کی حمایت کرتے ہیں، البتہ اگر اشیائے خورد و نوش کی قیمتوں‌ میں‌ اضافہ کیا گیا تو عام  آدمی پس جائے گا۔

  • بجلی، گیس، کھاد کی قیمتوں میں اضافہ کیا گیا، توعام آدمی پس جائے گا: سراج الحق

    بجلی، گیس، کھاد کی قیمتوں میں اضافہ کیا گیا، توعام آدمی پس جائے گا: سراج الحق

    لاہور: امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ بجلی، گیس، کھاد کی قیمتوں میں اضافہ کیا گیا، تو عام آدمی پس جائے گا.

    ان خیالات کا اظہار انھوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا. سراج الحق کا کہنا تھا کہ حکومت کو اپنے وعدہ پورے کرنے ہوں‌ گے.

    امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ حکومت کاایک کروڑنوجوانوں کوملازمتیں دینے کا اعلان خوش آئند ہے، 50 لاکھ لوگوں کو چھت مہیاکرنےکا اعلان قابل تعریف ہے.

    انھوں نے کہا کہ ضرورت اس امر کی ہے کہ حکومت کے اعلانات پر جلد از جلد عمل درآمد کیا جائے.

    سراج الحق کا کہنا تھا کہ عالمی بینکوں سےقرضہ نہ لینے کا حکومت کا اعلان قابل ستائش ہے، اس کی حمایت کرتے ہیں، البتہ اگر اشیائے خورونوش کی قیمتوں‌میں‌ اضافہ کیاگیاتوعام آدمی پس جائے گا.

    مزید پڑھیں: پاک وطن کے لیے قوم تن من دھن قربان کرنے کو تیار ہے ، سراج الحق

    یاد رہے کہ جماعت اسلامی گذشتہ دور حکومت میں‌ خیبرپختون خواہ میں پی ٹی آئی کہ اتحادی تھی، مگر الیکشن 2018 سے قبل وہ حکومت سے الگ ہوگئی اور مذہبی جماعتوں کے اتحاد میں شامل ہوگئی.

    جماعت اسلامی نے کتاب کے نشان کے تحت الیکشن لڑا، مگر وہ متوقع کامیابی حاصل نہیں کرسکی.