Tag: سراج الحق

  • امیر جماعت اسلامی سراج الحق 29 لاکھ کے اثاثوں کے مالک

    امیر جماعت اسلامی سراج الحق 29 لاکھ کے اثاثوں کے مالک

    پشاور: امیر جماعت اسلامی سراج الحق کے اثاثوں کی تفصیلات سامنے آگئیں۔ سراج الحق 29 لاکھ کے اثاثوں کے مالک ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق کاغذات نامزدگی جمع کروانے کے بعد امیر جماعت اسلامی سراج الحق کے اثاثوں کی تفصیلات سامنے آگئیں۔

    کاغذات کے مطابق سراج الحق ساڑھے 4 تولے زیور کے مالک جبکہ 12 کنال اراضی میں حصے دار ہیں۔ سراج الحق ایک نجی اسکول میں بھی شراکت دار ہیں۔

    سراج الحق کے 3 بینک اکاؤنٹس میں 18 لاکھ سے زائد رقم موجود ہے۔ ان کے پاس ذاتی گاڑی اور بیرون ملک میں کسی قسم کے کوئی اثاثے موجود نہیں۔

    کاغذات نامزدگی کے مطابق سراج الحق کسی بینک کے ڈیفالٹر بھی نہیں ہیں۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • سیکولر اور لبرل لابی آئین کو سیکولر بنانے کی سازش کررہی ہے: سراج الحق

    سیکولر اور لبرل لابی آئین کو سیکولر بنانے کی سازش کررہی ہے: سراج الحق

    لاہور: امیر جماعت اسلامی سراج الحق کا کہنا ہے کہ آئین کی بالادستی کے لئے قوم کو متحد ہو کر جدوجہد کرنا ہوگی.

    تفصیلات کے مطابق سراج الحق نے ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ قوم کے متحدہ ہونے کا وقت آگیا، سیکولر اور لبرل لابی آئین کو سیکولربنانے کی سازشیں کررہی ہے.

    سینیٹر سراج الحق کے مطابق سود کی وجہ سے پاکستان کا پورا معاشی نظام تباہی کے دہانے پر پہنچ چکا ہے، عالمی اسٹیبلشمنٹ کے مہرے ایڑی چوٹی کا زور لگا رہے ہیں.

    سراج الحق نے کہا کہ متحدہ مجلس عمل آئین میں موجود اسلامی دفعات کی حفاظت کرے گی، 2018 کا انتخابی معرکہ ملک کے اسلامی تشخص کی حفاظت کا معرکہ ہے.

    امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ ہے کہ متحدہ مجلس عمل ملک میں نظام مصطفیٰ کے نفاذ کی جدوجہد کر رہی ہے، عوام اس معرکے میں متحدہ مجلس عمل کےامیدواروں کو کامیاب کرائیں.

    یاد رہے کہ جماعت اسلامی اس بار مذہبی جماعت کے اتحاد متحدہ مجلس عمل (ایم اے اے) کے پلیٹ فارم سے کتاب کے نشان پر الیکشن لڑے گی۔

    جماعت اسلامی خیبرپختون خواہ میں تحریک انصاف کی اتحادی تھی، مگر سینیٹ انتخابات کے بعد دونوں جماعتوں کی راہیں جدا ہوگئیں اور جماعت اسلامی ایم ایم کا حصہ بن گئی۔


    پرویزمشرف سمیت کوئی بھی شخص قانون سے بالاتر نہیں: سراج الحق


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔ 

  • پرویزمشرف سمیت کوئی بھی شخص قانون سے بالاتر نہیں: سراج الحق

    پرویزمشرف سمیت کوئی بھی شخص قانون سے بالاتر نہیں: سراج الحق

    لاہور: امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ پرویزمشرف سمیت کوئی بھی شخص قانون سے بالاتر نہیں.

    ان خیالات کا اظہار انھوں نے ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا. سینیٹر سراج الحق کا کہنا تھا کہ انصاف سےمحروم معاشرے زیادہ دیر تک قائم نہیں رہتے.

    امیر جماعت اسلامی کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن 63 ،62 پرعمل درآمد کو یقینی بنائے، یہ اس کی ذمے داری ہے، یہاں غریب کو کبھی انصاف نہیں ملا، تھانا کچہری پرہمیشہ جاگیرداروں، وڈیروں کا قبضہ رہا.

    سراج الحق کا کہنا تھا کہ حکمران خود کو آسمانی مخلوق اورعوام کو کیڑے مکوڑے سمجھتے ہیں، پاناما لیکس کے 436 ملزمان کو احتساب کے کٹہرے میں لایا جائے، تب ہی انصاف ممکن ہے.

    یاد رہے کہ جماعت اسلامی اس بار مذہبی جماعت کے اتحاد متحدہ مجلس عمل (ایم اے اے) کے پلیٹ فارم سے کتاب کے نشان پر الیکشن لڑے گی۔

    جماعت اسلامی خیبرپختون خواہ میں تحریک انصاف کی اتحادی تھی، مگر سینیٹ انتخابات کے بعد دونوں جماعتوں کی راہیں جدا ہوگئیں اور جماعت اسلامی ایم ایم کا حصہ بن گئی۔


    حکومت نے پانچ سال پورے کیے، مگر اپنے وعدے پورے نہیں کرسکی: سراج الحق


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔ 

  • اصغر خان کیس: نواز شریف، سراج الحق کی رقم لینے کی تردید، سابق آرمی چیف کی تصدیق

    اصغر خان کیس: نواز شریف، سراج الحق کی رقم لینے کی تردید، سابق آرمی چیف کی تصدیق

    اسلام آباد: اصغر خان کیس میں نا اہل وزیر اعظم نواز شریف اور جماعت اسلامی کے امیر سراج الحق نے رقم لینے کی تردید کردی جب کہ سابق آرمی چیف نے رقوم دینے کی تصدیق کی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق اصغر خان کیس میں نواز شریف نے سپریم کورٹ میں جواب جمع کرادیا ہے، انھوں نے رقم وصول کرنے کے الزامات کو مسترد کردیا۔

    نواز شریف کا کہنا تھا کہ انھوں نے 1990 کی انتخابی مہم کے لیے سابق ڈی جی آئی ایس آئی اسد درانی یا کسی سے 35 لاکھ کی رقم نہیں لی، ان کا کہنا تھا کہ کبھی یونس حبیب سے 35 لاکھ یا 25 لاکھ وصول نہیں کیے، ان الزامات سے متعلق 14 اکتوبر 2015 کو اپنا بیان ریکارڈ کرا چکا ہوں۔

    دریں اثنا امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق نے بھی اصغر خان کیس میں جواب جمع کرا دیا ہے، انھوں نے 1990 کے انتخابات میں پیسے لینے کی تردید کردی۔

    انھوں نے اپنے جواب میں کہا کہ جماعت اسلامی نے آئی ایس آئی سمیت کسی سے بھی رقم نہیں لی بلکہ جماعت اسلامی 2007 میں رضاکارانہ طور پر اس کارروائی کا حصہ بنی۔

    سراج الحق نے کہا کہ میں نے بیان حلفی دیا تھا جماعت اسلامی پرعائد الزامات غلط ہیں، بہ طور امیرجماعت ہر تحقیقات، کمیشن یا فورم پر پیش ہونے کو تیار ہوں۔

    اصغر خان عملدر آمد کیس: آج سے سپریم کورٹ میں سماعت ہوگی


    دوسری طرف سابق آرمی چیف مرزا اسلم بیگ نے نواز شریف کو رقوم دینے کی تصدیق کی ہے، انھوں نے ایف آئی اے کی تحقیقاتی ٹیم کے سامنے رقوم دینے کا اعتراف کرلیا ہے۔

    ذرائع کے مطابق اسلم بیگ نے تحقیقاتی ٹیم کو جواب دیا ہے کہ ان کے پاس رقم کے شواہد موجود ہیں، نواز شریف کو سامنے بٹھایا جائے تو ثبوت دے دوں گا، ان کا کہنا تھا کہ اپنا تفصیلی بیان بھی اس وقت دوں گا جب نوازشریف سامنے ہوں گے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں۔

  • حکومت نے پانچ سال پورے کیے، مگر اپنے وعدے پورے نہیں کرسکی: سراج الحق

    حکومت نے پانچ سال پورے کیے، مگر اپنے وعدے پورے نہیں کرسکی: سراج الحق

    کراچی: امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ کراچی کو قومی وحدت اورامن کی ضرورت ہے۔

    ان خیالات کا اظہار انھوں نے کراچی میں دعوت افطار سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ امیر جماعت اسلامی کا کہنا تھا کہ شہر قائد تین دہائیوں سے سازشوں کا شکار ہے۔

    [bs-quote quote=”کراچی کے شہری آج بھی پانی کو ترس رہے ہیں، پانی کا مسئلہ صرف کرپشن کی وجہ سے ہے۔ کراچی کےعوام الیکشن میں اچھی قیادت کا انتخاب کریں” style=”style-2″ align=”left” author_name=”سراج الحق”][/bs-quote]

    سینیٹر سراج الحق نے کہا کہ شہرکی ترقی میں ہرفرد کردار ادا کرے، یہ ملکی ترقی میں کلیدی حیثیت رکھتا ہے۔

    امیر جماعت اسلامی کا کہنا تھا کراچی کے شہری آج بھی پانی کو ترس رہے ہیں، پانی کا مسئلہ صرف کرپشن کی وجہ سے ہے۔ کراچی کےعوام الیکشن میں اچھی قیادت کا انتخاب کریں۔

    سراج الحق کا کہنا تھا کہ حکومت کا پانچ سال مکمل کرنا بڑا کام ہے، البتہ حکومت نےعوام سے کیےگئےوعدے پورےنہیں کیے۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں جمہوری حکومت بھی خوف میں رہتی ہے۔

    یاد رہے کہ اس وقت کراچی میں قلب آب اور توانائی کے بحران کا مسئلہ شدت اختیار کر گیا ہے اور جماعت اسلامی کی جانب سے اس ضمن میں احتجاج کا سلسلہ جاری ہے۔


    بھارت پاکستان کے خلاف آبی جارحیت کر رہا ہے، سینیٹر سراج الحق


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔ 

  • بھارت پاکستان کے خلاف آبی جارحیت کر رہا ہے، سینیٹر سراج الحق

    بھارت پاکستان کے خلاف آبی جارحیت کر رہا ہے، سینیٹر سراج الحق

    لاہور : امیر جماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق نے کہا ہے کہ بھارت پاکستان کے خلاف آبی جارحیت کر رہا ہے، حکومت نے قرضے لے کر قوم کے مستقبل کو گروی رکھ دیا۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، سینیٹر سراج الحق نے کہا کہ وفاقی وصوبائی حکومتوں کا مدت پوری کرنا جمہوریت کے لئے نیک شگون ہے، حکومت نے مدت تو پوری کی مگرعوام سے کیا گیاایک بھی وعدہ پورا نہیں کیا۔

    ان کا کہنا تھا کہ چاروں صوبوں میں مختلف حکومتیں ہونے سے سیاسی ہم آہنگی نہیں ہے، جمہوری رویوں کے فروغ سے ہی ملک میں جمہوریت مستحکم ہوسکتی ہے۔

    عوام کے مسائل وہی ہیں جو2013 یااس سے پہلے تھے، حکومت نے تاریخی قرضے لے کر قوم کے مستقبل کو گروی رکھ دیا، امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ بھارت پاکستان کے خلاف آبی جارحیت کررہا ہے، بھارت متنازع ڈیم بنا کر پاکستان کا پانی اپنی طرف موڑ رہا ہے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔ 

  • ایم ایم اےعام آدمی کے لئے ایوانوں کے دروازے کھول دے گی: سراج الحق

    ایم ایم اےعام آدمی کے لئے ایوانوں کے دروازے کھول دے گی: سراج الحق

    لاہور: امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ موجودہ سیاست دانوں نےایوانوں کے دروازے عام آدمی پربند کر دیے.

    ان خیالات کا اظہار سراج الحق نے لاہور میں خطاب کرتے ہوئے کیا. ان کا کہنا تھا کہ ایم ایم اےعام آدمی کے لئے ایوانوں کے دروازے کھولنا چاہتی ہے.

    [bs-quote quote=”عوام انتظارمیں ہیں کہ نواز شریف کے بعد عدالت کب پاناما لیکس میں نامزد دیگر افراد کو بلا کر کٹہرے میں کھڑا کرتی ہے” style=”style-2″ align=”left” author_name=”سراج الحق”][/bs-quote]

    امیر جماعت اسلامی کا کہنا تھا کہ اب عوام انتظارمیں ہیں کہ نواز شریف کے بعد عدالت کب پاناما لیکس میں نامزد دیگر افراد کو بلا کر کٹہرے میں کھڑا کرتی ہے.

    سینیٹر سراج الحق کا کہنا تھا کہ موجودہ سیاست دانوں نے عوام سے رشتہ منقطع کرلیا، ایم ایم اےعام آدمی کے لیے ایوانوں کے دروازے کھولنا چاہتی ہے.

    انھوں نے کہا کہ عوام انتخابات میں نام نہاد سیاست دانوں کومسترد کردیں، چند خاندان سیاست کو اپنے گھر کی لونڈی اور اقتدار پر اپنا حق سمجھتے ہیں.

    امیر جماعت اسلامی کا مزید کہنا تھا کہ فاٹا سے متعلق آئینی ترمیم پراتفاق رائے تاریخی کامیابی ہے.

    واضح رہے کہ جماعت اسلامی مذہبی جماعتوں کے اتحاد متحدہ مجلس عمل کا حصہ ہے، جس کی سربراہی مولانا فضل الرحمان کر رہے ہیں۔ جماعت اسلامی نے اس اتحاد میں شمولیت کے بعد خیبرپختون خواہ کی حکومت سے علیحدگی اختیار کر لی تھی۔

    یاد رہے کہ پی ٹی آئی اور جماعت اسلامی کے رشتے میں سینیٹ انتخابات کے وقت دراڑ پڑی تھی، جب جماعت اسلامی نے اپنے اتحادی کے کے خلاف جاتے ہوئے ن لیگ کے امیدوار کو ووٹ دیا تھا۔


    نااہل قیادت کی وجہ سے پاکستان کا جغرافیہ اور نظریہ خراب ہوگیا، سراج الحق


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • نگراں وزیراعظم کے نام پر اب تک اتفاق نہ ہونا قابل افسوس ہے، سراج الحق

    نگراں وزیراعظم کے نام پر اب تک اتفاق نہ ہونا قابل افسوس ہے، سراج الحق

    لاہور : امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق نے کہا ہے کہ نگراں وزیراعظم کے نام پر اب تک اتفاق نہ ہونا افسوسناک بات ہے، سیاست دان کسی معاملے پر متفق نہیں ہوتے تو پھر فیصلے کہیں اور ہوتے ہیں۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے جماعت اسلامی کے مرکز منصورہ لاہور میں افطار ڈنر کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، سراج الحق نے کہا کہ احتساب کا عمل جلد مکمل ہونا چاہیے، ادھورا احتساب مزید خرابیوں کا باعث بنتا ہے۔

    نگراں وزیراعظم کے نام پر تمام سیاسی جماعتوں میں اب تک اتفاق ہوجانا چاہیے تھا، اگر سیاست دان کسی معاملے پر متفق نہیں ہوتے تو پھر فیصلے کہیں اور ہوتے ہیں۔

    مزید پڑھیں: سراج الحق نے بجٹ کو معاشی زبوں حالی کی تصویر قرار دے دیا

    امیر جماعت اسلامی کا مزید کہنا تھا کہ گزشتہ روز او آئی سی کے اجلاس میں ترک صدر رجب طیب اردوان نے جرات کا مظاہرہ کیا، ان کی طرح دیگر اسلامی ممالک کے حکمرانوں کو بھی جرات کا مظاہرہ کرنا چاہیے اور بیت المقدس کی آزادی کیلئے عالم اسلام کو طیب اردوان کاساتھ دینا چاہیے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں۔ 

  • سیاسی جماعتیں اسلامی نظام کے رائج ہونے میں رکاوٹ ہیں: سراج الحق

    سیاسی جماعتیں اسلامی نظام کے رائج ہونے میں رکاوٹ ہیں: سراج الحق

    لاہور: امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ سیاسی جماعتیں اسلامی نظام کے رائج ہونے میں رکاوٹ ہیں.

    تفصیلات کے مطابق سینیٹر سراج الحق نے کہا ہے کہ اسلامی نظام کی راہ میں‌ سیاسی جماعتیں‌ رکاوٹیں بنیں، ہم ملک سے وی آی پی کلچر کا خاتمہ چاہتے ہیں.

    [bs-quote quote=”عدالتی فیصلوں میں قرآن اور حدیث کے فیصلے نظرنہیں آئے، ہم چیف جسٹس کے ہاتھ میں قرآنی فیصلے چاہتے ہیں” style=”style-2″ align=”left” author_name=”سراج الحق” author_job=”امیر جماعت اسلامی”][/bs-quote]

    سراج الحق نے کہا کہ 70 سال گزر گے، پاکستان میں اسلامی نظام رائج نہ ہو سکا، 111 دن عدالتی نظام کا مشاہدہ کیا، عدالتی فیصلوں میں قرآن اور حدیث کے فیصلے نظرنہیں آئے، ہم چیف جسٹس کے ہاتھ میں قرآنی فیصلے چاہتے ہیں.

    امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ مظلوم کو انصاف کی فراہمی چاہتے ہیں، خواہش ہے کہ ہماری عدالتوں میں طاقتور کمزور نظر آئیں، ہم عوام کے چہرے پر خوشیاں اور سکون چاہتے ہیں، کسان کو اس کی محنت کا صلہ ملے، عوام ترقی کریں.

    ان کا کہنا تھا کہ رمضان کریم کا پیغام اللہ کو راضی کرنا ہے، رمضان کا مہینہ قرآن کا مہینہ ہے، قرآن ہماری زندگی گزارنے کا چارٹر ہے.

    ان کا کہنا تھا کہ اسلامی نظام رائج کرنے کے لیے سیاسی جماعتوں‌ کو کردار ادا کرنا ہوگا، وی آئی پی کلچر ختم ہو، سپریم کورٹ کو درخواست کی ہے کہ پانامالیکس کے تمام ناموں کا احتساب ہو۔

    انھوں نے کہا کہ رمضان کا مہینہ جہاد کامہینہ ہے، قوم آئندہ انتخابات میں اسلامی نظام کو ووٹ دے.


    یہود وہنود اور امریکا کا اتحاد مسلمانوں کے خلاف متحد ہوچکا ہے: سراج الحق


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • بیت المقدس کو اسرائیلی دارالحکومت تسلیم کرنا ہمارے ایمان کے لیے چیلنج ہے: سراج الحق

    بیت المقدس کو اسرائیلی دارالحکومت تسلیم کرنا ہمارے ایمان کے لیے چیلنج ہے: سراج الحق

    لاہور: امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ بیت المقدس کو اسرائیلی دارالحکومت تسلیم کرنا ہمارے ایمان کے لیے چیلنج ہے.

    تفصیلات کے مطابق امیرجماعت اسلامی سراج الحق نے اسرائیلی مظالم کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ لاکھوں مسلمانوں کی قربانیوں سے بیت المقدس آزادہوا تھا.

    [bs-quote quote=”ٹرمپ انسانی اوراخلاقی اقدار اورکسی قانون کاپابند نہیں، اوآئی سی ممالک مذمت کے بجائے عملی اقدامات کریں” style=”style-2″ align=”left” author_name=”سراج الحق” author_job=”امیر جماعت اسلامی”][/bs-quote]

    سراج الحق کا کہنا تھا کہ ہمارے وزیراعظم کواستنبول اجلاس میں 21 کروڑ عوام کی نمائندگی کرنی ہوگی، مسلم ممالک امریکا میں سفارت خانے بند کریں اور سفیروں کو واپس بلائیں.

    سراج الحق کا کہنا تھا کہ فلسطین کی صورت حال عالم اسلام کا امتحان ہے، سعودی عرب اور ایران آپس کے جھگڑے ختم کرکے کافر کامقابلہ کریں.

    امیر جماعت اسلامی کا کہنا تھا کہ عالم اسلام نے بیداری کا ثبوت دیا، تو اللہ کی برکت نصیب ہوگی، ٹرمپ انسانی اوراخلاقی اقدار اورکسی قانون کاپابند نہیں، اوآئی سی ممالک مذمت کے بجائے عملی اقدامات کریں.

    سراج الحق کا کہنا تھا کہ لاہورکے عوام نے احتجاج کرکے اہل فلسطین کو یک جہتی کاپیغام دیا، اہل پاکستان کو کشمیریوں اور فلسطینیوں کے حق کے لیے ان کے ساتھ کھڑا ہونا ہے، فلسطینی اپنے گھروں میں دوبارہ جانے کا حق مانگ رہے ہیں.


    عالمی برادری فلسطینیوں کے قتل عام کا نوٹس لے، سراج الحق


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔