Tag: سراج الحق

  • ’’الیکشن کمیشن الیکشن کی تاریخ نہ دے کر آئین کی خلاف ورزی کررہا ہے‘‘

    ’’الیکشن کمیشن الیکشن کی تاریخ نہ دے کر آئین کی خلاف ورزی کررہا ہے‘‘

    امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن الیکشن کی تاریخ نہ دے کر آئین کی خلاف ورزی کررہا ہے، آئین نافذ ہوجائے تو چند خاندانوں کے بجائے قانون کی حکومت قائم ہوگی۔

    تفصیلات کے مطابق سراج الحق کا کہنا تھا کہ پاکستان کو آگے لے جانا ہے تو ادارے سیاست سے غیرجانبدار ہوجائیں، الیکشن کمیشن الیکشن کی تاریخ نہ دے کر آئین کی خلاف ورزی کررہا ہے، چاہتے ہیں چاروں صوبوں میں ایک ساتھ الیکشن ہوں۔

    انھوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن کا رویہ مایوس کن ہے تاخیر کی حربے عدم استحکام کا باعث بن سکتے ہیں، الیکشن کمیشن اپنے فیصلے پر نظر ثانی کرے اور فوری الیکشن کااعلان کرے۔

    نگران حکومت اچھل کود کے بجائے شفاف الیکشن کروائے، ایک ہفتے میں 78 فیصد مہنگائی میں اضافہ ہوا ہے، 72 فیصد بجلی کی قیمت میں اضافہ ہواہے۔

    امیرجماعت اسلامی نے کہا کہ یوٹیلٹی اسٹورز پر سبسڈی ختم کر کے چیزیں مہنگی کر دی گئی ہیں، پاکستان میں اندھیر نگری چوپٹ راج ہے، سننے کو ملتا ہے آئی ایم ایف کا آرڈر ہے مہنگائی کر دو، مسائل کا حل عوام کے پاس ہے جو ووٹ سے اہل قیادت کا انتخاب کرے۔

    انھوں نے کہا کہ سانس لینے پر ٹیکس نہیں باقی ہر چیز پر ٹیکس ہے، فاطمہ کی بات کر رہے تھے تو جڑانوالہ واقعہ ہوگیا، اب صدر بھی بول اٹھا ہے، جڑانوالہ واقعے کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے،

    سراج الحق نے کہا کہ پاکستان منفی طورپر زیر بحث ہے، ہمارا مطالبہ ہے جو واقعے میں ملوث ہے اسے جلد از جلد سزا دی جائے۔

  • اتحادی حکومت نے کم ترین مدت میں بدترین گورننس کا ریکارڈ توڑا، سراج الحق

    اتحادی حکومت نے کم ترین مدت میں بدترین گورننس کا ریکارڈ توڑا، سراج الحق

    امیر جماعت اسلامی نے کہا ہے کہ اتحادی حکومت نے کم ترین مدت میں بدترین گورننس کا ریکارڈ توڑ دیا، وزیراعظم اور کابینہ عوام کو تکلیفیں دینے پر معافی مانگیں۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق سراج الحق نے اپنے بیان میں پی ڈی ایم حکومت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ اتحادی حکومت نے کم ترین مدت میں بدترین گورننس کا ریکارڈ توڑ دیا ہے، عوام کو جو تکلیفیں دی گئیں اس پر وزیراعظم اور کابینہ معافی مانگیں۔

    امیرجماعت اسلامی کا کہنا تھا کہ حکمرانوں نے 16 ماہ میں قرضے لیے، اپنے کیسز معاف کرائے، حکمران جماعتوں میں امریکی وفاداری اختیار کرنے کا مقابلہ ہے۔

    انھوں نے کہا کہ حکمران ائیرپورٹس، اسٹیل ملز، موٹرویز کے سودے کر رہے ہیں، حکمرانوں کا بس چلے تو پورا ملک بیچ دیں،انہیں بس اقتدار چاہیے۔

    سراج الحق نے کہا کہ پی ڈی ایم، پیپلزپارٹی نے غریبوں کو بجلی کے جھٹکے دیے، پٹرول بم گرائے، ہر پاکستانی کا فرض ہے کہ فرسودہ نظام کے خلاف جدوجہد کرے۔

  • نواز، زرداری، چیئرمین پی ٹی آئی ایک جیل میں ہوں تب خوشی ہوگی، سراج الحق

    نواز، زرداری، چیئرمین پی ٹی آئی ایک جیل میں ہوں تب خوشی ہوگی، سراج الحق

    حافظ آباد:امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ نواز، زرداری، چیئرمین پی ٹی آئی ایک جیل میں ہوں تب خوشی ہوگی۔

    سراج الحق کا حافظ آباد میں جلسے سے خطاب میں کہنا تھا کہ آج پیدا ہونیوالا بچہ بھی آئی ایم ایف کا مقروض ہے۔ معیشت تباہ ہو گئی، ملک میں سودی نظام چل رہا ہے۔

    ہماری حکومت آئی توسودی نظام کاخاتمہ کریں گے، ہماری کرنسی افغانستان اوربنگلادیش سے بھی کمزور ہوگئی، تاجروں سے بھتہ وصول کیا جارہا ہے حکومت کہاں ہے۔

    انہوں نے کہا کہ نواز شریف اور شہبازشریف نہیں چاہتے کہ الیکشن ہوں، یہ جانتے ہیں کہ عوام ہمیں گندے انڈے ماریں گے، پانامہ کیس میں 436 چوروں کا بتایا صرف ایک کااحتساب ہوا۔

    سراج الحق نے کہا کہ ہمیشہ سنتا آیا ہوں حالات خراب ہیں،حالات بدلنا کس کاکام ہے؟ مزدور اپنی آمدن سے دوائی اور آٹا کیسے خرید سکتا ہے؟

    امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ شہباز، نواز مردم شماری کابہانہ کرکے الیکشن ملتوی کرانا چاہتے ہیں، انہیں پتہ ہے کہ عوام ان کا گندے انڈوں سے استقبال کریں گے۔

    نوازشریف اورزرداری کاخاندان نصف صدی سے ملک پر مسلط ہے، غریب کے بیٹے کوبھی ایوان میں جانے کاحق دیا جانا چاہیے۔

  • امیر جماعت اسلامی نے پاناما کیس میں عدالتی سوالات کے جواب جمع کرا دیے

    امیر جماعت اسلامی نے پاناما کیس میں عدالتی سوالات کے جواب جمع کرا دیے

    اسلام آباد: امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے پاناما کیس میں عدالتی سوالات کے جواب جمع کرا دیے۔

    تفصیلات کے مطابق جماعت اسلامی نے پاناما پیپرز میں شامل افراد کے خلاف تحقیقات کے لیے جے آئی ٹی کی استدعا کر دی ہے، اس سلسلے میں سراج الحق نے عدالتی سوالات کے جواب جمع کرائے۔

    جماعت اسلامی نے کہا کہ جے آئی ٹی میں ایف آئی اے، نیب، ایف بی آر سمیت متعلقہ اداروں کے افسران شامل کیے جائیں، دنیا بھر میں پاناما پیپرز لیک ہونے کے بعد کارروائی کا آغاز کیا گیا۔

    عدالت کو جمع کرائے گئے جواب میں کہا گیا ہے کہ درخواست کو مرکزی پاناما کیس سے عدالتی آبزرویشن پر الگ کیا گیا تھا، جب کہ پاناما کیس میں دیگر درخواستیں صرف پبلک آفس ہولڈر کے خلاف کارروائی کے لیے تھیں، پاناما کیس ایف بی آر کا معاملہ ہونے کے حوالے سے سپریم کورٹ فیصلہ دے چکی۔

    جمع کرائے گئے جواب میں جماعت اسلامی نے کہا ہے کہ چیئرمین ایف بی آر نے عدالت کو کہا تھا کہ حسن اور حسین نواز پاکستان میں مقیم نہیں ہیں، ہم نے نیب اور ایف آئی اے سے بھی رجوع کیا لیکن اس سلسلے میں کوئی کارروائی نہیں کی گئی۔

    جماعت اسلامی نے استدعا کی کہ پاناما پیپرز میں شامل افراد کے خلاف تحقیقات کے لیے کمیشن یا جے آئی ٹی تشکیل دی جائے، اس سے کسی متعلقہ ادارے کا کام متاثر نہیں ہوگا، اور نواز شریف کے ساتھ باقیوں کے خلاف بھی کارروائی کی جائے۔

  • جاننا چاہتے ہیں ہم پر خود کش حملے میں کون ملوث ہے: سراج الحق

    جاننا چاہتے ہیں ہم پر خود کش حملے میں کون ملوث ہے: سراج الحق

    لاہور: امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق نے کہا ہے کہ عوامی حقوق کے لیے جماعت اسلامی کی جدوجہد جاری رہے گی، ہم جاننا چاہتے ہیں کہ ہم پر خود کش حملے میں کون ملوث ہے۔

    تفصیلات کے مطابق امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے منصورہ دفتر کا دورہ کیا، اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ اللہ تعالی کے کرم اور عوام کی دعاؤں سے حملے میں کوئی بڑا نقصان نہیں ہوا لیکن ہم جاننا چاہتے ہیں کہ خود کش حملے میں کون ملوث ہے۔

    سراج الحق نے کہا جماعت اسلامی بغیر کسی خوف کے عوام کے حقوق کی جدوجہد جاری رکھے گی، عوام کے تعاون کے بغیر امن قائم نہیں ہو سکتا، حکومت بلوچستان میں امن و استحکام کے لیے مشاورت کا آغاز کرے۔

    امیر جماعت اسلامی نے کہا ’’ملک کو مزید عدم استحکام سے بچانے کے لیے مذاکرات کا آغاز کرنا ہوگا، ہم اب بھی سمجھتے ہیں کہ مذاکرات ہی بہتری کا راستہ ہیں۔‘‘

    سراج الحق نے مزید کہا ’’عوام کو فیصلے کا اختیار دیا جائے، بہتر ہوگا کہ سیاسی جماعتیں اگست میں شفاف انتخابات کے لیے اتفاق رائے پیدا کر لیں۔‘‘

  • بلوچستان میں بدامنی کی وجہ نالائق لیڈر شپ ہے: سراج الحق

    بلوچستان میں بدامنی کی وجہ نالائق لیڈر شپ ہے: سراج الحق

    کوئٹہ: امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق نے بلوچستان میں بدامنی کی وجہ نالائق لیڈر شپ کو قرار دے دیا، انھوں نے کہا ’’میں ژوب پہنچا تو لوگوں نے کہا آپ نے بلٹ پروف گاڑی کیوں استعمال نہیں کی، بلٹ پروف گاڑی حل نہیں قوم کو امن چاہیے‘‘۔

    تفصیلات کے مطابق 19 مئی کو بلوچستان کے شہر ژوب میں ایک خود کش دھماکے سے بچنے کے بعد آج کوئٹہ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے سراج الحق نے کہا ’’نااہل اور نالائق لیڈر شپ کی وجہ سے پاکستان، خاص کر بلوچستان میں بدامنی ہے۔‘‘

    امیر جماعت اسلامی پاکستان نے کہا کہ ملک میں ترقی کا عمل رک گیا ہے، بلوچستان کا عام آدمی پانی اور نوجوان روزگار کے لیے تڑپ رہا ہے، بلوچستان میں گیس، بجلی، پانی اور روزگار نہیں ہے، روز سنتے ہیں گوادر اور بلوچستان میں سی پیک کی وجہ سے انقلاب آئے گا، لیکن گزشتہ 10 سال سے سڑکیں، فیکٹری، کارخانہ نہ ہی کوئی نیا پروجیکٹ دیکھا۔

    انھوں نے کہا ’’خود کش حملہ کیسے ہوا؟ کون لوگ ملوث ہیں؟ ایک شہری کی حیثیت سے میں جاننا چاہتا ہوں، حکومت سے کہوں گا کہ مکمل تحقیقات کر کے حقائق عوام کے سامنے رکھے، میں ژوب پہنچا تو لوگوں نے کہا آپ نے بلٹ پروف گاڑی کیوں استعمال نہیں کی، بلٹ پروف گاڑی حل نہیں قوم کو امن چاہیے۔‘‘

    سراج الحق نے کہا ’’بلوچستان کے نوجوانوں نے ہمارا بھرپور استقبال کیا، میں امید دلاتا ہوں کہ بلوچستان کا مستقبل روشن ہے۔‘‘

    انھوں نے الیکشن کے حوالے سے اپنے مشورے سے متعلق کہا ’’میں نے سپریم کورٹ میں کہا تھا کہ اگست کا مہینہ پاکستان کی آزادی کا دن ہے، اگست کے مہینے میں لوگ حج سے واپس بھی آ جائیں گے، اس لیے اسی مہینے میں شفاف الیکشن کا انعقاد کیا جائے۔‘‘

  • کراچی بلدیاتی ضمنی انتخابات  میں پیپلز پارٹی نے بدترین دھاندلی کی، سراج الحق کا الزام

    کراچی بلدیاتی ضمنی انتخابات میں پیپلز پارٹی نے بدترین دھاندلی کی، سراج الحق کا الزام

    کراچی : جماعت اسلامی کے امیر سراج الحق نے الزام عائد کیا ہے کہ کراچی بلدیاتی ضمنی انتخابات میں پیپلز پارٹی نے بدترین دھاندلی کی۔

    تفصیلات کے مطابق جماعت اسلامی کے امیر سراج الحق نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ کراچی بلدیاتی ضمنی انتخابات میں پیپلز پارٹی نے بدترین دھاندلی کی، پیپلزپارٹی نے ثابت کیا کہ سندھ کی حکمران جماعت دھاندلی پارٹی ہے۔

    سراج الحق کا کہنا تھا کہ لگتا ہے پیپلز پارٹی کا جمہوریت اورجمہوری اقدار سے کوئی لینا دینا نہیں، ووٹنگ کے دوران پی پی کی جانب سے تمام اخلاقی و قانونی حدود کی پامالی کی گئی۔

    امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ پولنگ اسٹیشنزپرکراچی سے باہر کے غنڈوں کو لایا گیا ، کراچی میں بیلٹ باکس کو جادو کے ڈبوں میں تبدیل کردیا گیا، انتخابات کے نتائج میں ردو بدل کی گئی جبکہ فارم میں نتائج کچھ اور بعد میں اعلانات ان کے برعکس کئے گئے۔

    ان کا کہنا تھا کہ جماعت اسلامی کے کارکنوں پر تشدد بدترین دہشت گردی ہے ، پیپلزپارٹی نےپولنگ اور بعد میں دہشت گردانہ حربے استعمال کیے ، پیپلز پارٹی ہمیشہ دھاندلی،خریدوفروخت سےاقتدارمیں آنےکی کوشش کرتی رہی ہے۔

    سراج الحق نے کہا کہ ماضی میں انہیں رویوں کی وجہ سے جمہوریت ڈی ٹریک ہوئی اور کراچی نے ہمیشہ پیپلز پارٹی کو مسترد کیا، شہر کے مینڈیٹ کو تبدیل کرنے کی کوشش باعث شرم ہے۔

    انھوں نے مزید کہا کہ جماعت اسلامی اسے مسترد اور مذمت کرتی ہے اور ایسے غیر جمہوری ہتھکنڈوں کا بھرپور مقابلہ کرے گی۔

  • جماعت اسلامی کا عید کے بعد آل پارٹیز کانفرنس بلانے کا فیصلہ

    جماعت اسلامی کا عید کے بعد آل پارٹیز کانفرنس بلانے کا فیصلہ

    لاہور: جماعت اسلامی نے عید الفطر کے بعد آل پارٹیز کانفرنس بلانے کا فیصلہ کر لیا ہے، سیاسی جماعتوں کو الیکشن کی ایک تاریخ پر متفق کرنے کے مشن کے دوران امیر جماعت اسلامی سراج الحق کی وزیر اعظم شہباز شریف اور عمران خان سے ملاقاتیں مثبت رہیں۔

    ذرائع کے مطابق امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق نے الیکشن کی کسی ایک تاریخ پر اتفاق رائے کے سلسلے میں شہباز شریف اور پی ٹی آئی چیئرمین سے ملاقاتیں کی ہیں جن کا نتیجہ مثبت نکلا ہے۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ عید الفطر کے بعد انتخابات پر سیاسی جماعتوں کی مشاورت کو عملی شکل دی جائے گی، اور جماعت اسلامی ہر جماعت سے انفرادی طور پر ملاقاتیں کرے گی۔

    ذرائع نے بتایا کہ عید الفطر کے بعد فیصلے حالات کے مطابق کیے جائیں گے، اے پی سی میں پیپلز پارٹی، تحریک انصاف اور مسلم لیگ ن سب کو دعوت دی جائے گی۔

    جماعت اسلامی کا کہنا ہے کہ مشاورتی عمل میں پارلیمان میں موجود تمام جماعتیں شامل ہوں گی، اور آل پارٹیز کانفرنس کی میزبانی جماعت اسلامی کرے گی۔

  • ’سیاسی جماعتیں مذاکرات کریں ورنہ۔۔۔‘: سراج الحق نے خبردار کر دیا

    ’سیاسی جماعتیں مذاکرات کریں ورنہ۔۔۔‘: سراج الحق نے خبردار کر دیا

    لاہور: امیر جماعت اسلامی نے خبردار کیا ہے کہ اگر سیاسی جماعتوں نےمذاکرات نہ کیےتو رہی سہی جمہوریت بھی ختم ہوجائےگی۔

    تفصیلات کے مطابق ایک بیان میں جماعت اسلامی کے امیر سراج الحق نے کہا کہ اداروں کے اندر جنگ کا آغاز بدترین حالات کا آئینہ دار ہے،قومی ادارے پی ڈی ایم اور پی ٹی آئی کی دھڑے بندی کا شکارہوگئے۔

    انہوں نے کہا کہ ججزتقسیم کےتاثر کاازالہ الیکشن سوموٹو پر فل کورٹ کی تشکیل میں ہوسکتاہے، سیاسی جماعتیں قومی انتخابات کےلیےراضی ہوجائیں اگر سیاسی جماعتوں نے مذاکرات نہ کیےتو رہی سہی جمہوریت بھی ختم ہوجائےگی۔

    موجودہ حکومت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ ملک پرایسا ٹولہ مسلط ہےجس نےعوام کا جینا عذاب بنادیا ہے، ماہ رمضان کےمقدس مہینےمیں لاکھوں لوگ صبح آٹےکی تلاش میں نکلتےہیں،قطاروں میں گھنٹوں تضحیک اورتذلیل کے بعد10 کلوکاتھیلاملتاہے، حکومت اتنی ناکارہ ہے کہ عوام کوآٹادینےکی صلاحیت نہیں رکھتی؟۔

  • کیا قرض اتارنے کیلئے بلاول ہاؤس اور جاتی امراء گروی رکھیں گے؟

    کیا قرض اتارنے کیلئے بلاول ہاؤس اور جاتی امراء گروی رکھیں گے؟

    لاہور : امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ کیا حکمران ملک کا قرض اتارنے کیلئے بلاول ہاؤس اور جاتی امراء کو گروی رکھنے کو تیار ہیں؟

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے جماعت اسلامی کے تحت’’مارگئی مہنگائی لانگ مارچ‘‘کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہی، انہوں نے کہا کہ حکمران یہ چاہتے ہیں عوام ہی قربانی دیں۔ ،

    انہوں نے کہا کہ اب عوام نہیں بلکہ شہباز، عمران، بلاول اور فضل الرحمان قربانی دیں، قرض اتارنے کیلئے کیا بلاول ہاؤس ،جاتی امرا گروی رکھنے کو تیار ہیں؟ ترک صدر نے اپنا اثاثے فروخت کرکے عوام کے قدموں میں نچھاور کیے۔

    امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ شہباز شریف کی حکومت میں آٹا مہنگا ہوگیا اور موت سستی ہوگئی، مہنگائی سیاسی پنڈتوں نے بڑھائی یہ معاشی دہشت گرد ہیں، ان کے کتوں اور بلیوں کے لئے باہر سے خوراک آتی ہے اور عوام کے لئے ایک وقت کا کھانا مشکل ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ پاکستان زرعی ملک ہے یہاں 80فیصد زرعی زمین موجود ہے مگرعوام بھوکا کیوں سوتے ہیں؟ پاکستان کو قبرستان بنانے کی کوشش ہورہی ہے، ہمارے5دریاؤں میں آب حیات بہتا ہے، اس کے باوجود لوگ گندا پانی پینے پرکیوں مجبور ہیں؟

    اپنے خطاب میں انہوں نے کہا کہ اس وقت ہر پاکستانی 2لاکھ 70ہزار روپے کا مقروض بن چکا ہے، دوائیں، پٹرول، ڈیزل کی قیمت سونے کی طرح مہنگی ہوگئی، 70لاکھ نوجوان بےروزگار ہوگئے، ہم آئی ایم ایف کے غلام نہیں، آپ حکومت چھوڑ دیں۔

    ان کا کہنا تھا کہ پی ڈی ایم میں عوام دوست نہیں بلکہ عوام دشمن پارٹیاں شامل ہیں، ان کے ہوتے نہ آپ اور نہ ہی آپ کی اولاد ترقی کرسکتی ہے، کل تک شہبازشریف کہتے تھے کہ زرداری ٹھگ ہے اور آج یہ دونوں شیر و شکر ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ زرداری، شہبازشریف، عمران خان کی لڑائی کرسی کیلئے ہے جبکہ ملک میں مہنگائی ہے لاکھوں لوگ آٹے کیلئے قطار میں کھڑے ہیں، میں نے وزارت خزانہ میں رہتے ہوئے ایک گھر تک نہیں بنایا، جماعت اسلامی نے مجھے گھر دیا، گاڑی دی اسی کو استعمال کرتا ہوں۔

    سراج الحق نے شاہدرہ میں لانگ مارچ سے خطاب میں مزید کہا کہ اگر آپ چاہتے ہیں پاکستان سود سے پاک ہو توجماعت اسلامی کا ساتھ دیں، کرپٹ لوگوں کی جگہ اسمبلیاں ہیں یا اڈیالہ جیل؟