Tag: سراج الحق

  • سیاست تجارت بن گئی عوام اس نظام کیخلاف بغاوت کریں، سراج الحق

    سیاست تجارت بن گئی عوام اس نظام کیخلاف بغاوت کریں، سراج الحق

    امیر جماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق نے کہا ہے کہ بیس کروڑ عوام کو طویل عرصے سے یرغمال بنایا گیا ہے، سیاست اب تجارت بن گئی ہے، عوام اس نظام کے خلاف بغاوت کریں ۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے راولپنڈی میں شیخ رشید احمد کی رہائش گاہ لال حویلی آمد کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کیا، عوامی مسلم لیگ کر سربراہ شیخ رشید نے ان کا پرتپاک استقبال کیا۔

    امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ شیخ رشید کافی عرصے سے ملاقات کی دعوت دے رہے تھے آج ملنے چلا آیا۔ ملاقات کے بعد صحافیوں سے بات میں ان کا کہنا تھا کہ غریب آدمی ووٹ دینے کے بعد ٹیکس اور بل دیتا ہے پھر بھی روتا ہے، جس کے پاس کروڑوں روپیہ ہے وہ ایوان میں جاسکتا ہے، جس کے پاس کروڑوں روپیہ نہیں وہ امیدوار بھی نہیں بن سکتا۔

    سیاست اب تجارت بن گئی ہے، عوام اس نظام کے خلاف بغاوت کریں، ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ حکومت نے پاناما کیس پر نہ تو کمیشن بنایا اور نہ ہی ہمارے ٹی اوآر زتسلیم کئے گئے، ہم نے مجبوری میں عدالت کا دروازہ کھٹکٹھایاتھا، عدالت نے حکمرانوں کو عبوری ضمانت دی ہے۔

    انہوں نے کہا کہ نوازشریف آزادانہ تحقیقات کے لئے عہدے سے مستعفی ہوجاتے تواچھا تھا۔ افسوس ہے وزیراعظم اخلاقی طور پر مستعفی نہیں ہوئے، اپوزیشن نے مطالبہ کیا ہے وزیراعظم مستعفی ہوجائیں۔

    امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ ہم خودی اور وحدت کی بات کرتے ہیں، ملک میں ایک جماعت ظالموں کی ہے اور ایک مظلموں کی، ظالم متحد اور مظلوم منتشر ہے، سائیکل والے کےلئے جہاز والے نہیں رکتے ہیں، ایک مخصوص طبقے نے سیاست اور معیشت پر قبضہ کررکھا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ ہم نے انتخابی اصلاحات کا عزم کرنا ہے، ایسا انتخابی نظام چاہئے، جس میں غریبوں کیلئے ایوان کے دروازے کھل جائیں، اپوزیشن میں کم ازکم ایجنڈے پراتفاق ہوجائے تو قوم کیلئے بہتر ہے۔

  • امریکا خطے کے امن کے لیے خطرہ ہے، سراج الحق

    امریکا خطے کے امن کے لیے خطرہ ہے، سراج الحق

    پشاور : امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ امریکا نے اپنی پالیسیوں سے پورے خطے کے امن کو تباہ کرکے رکھ دیا ہے اور دنیا کو انتہا پسندی کی آگ میں دھکیل دیا۔

    میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہمارے حکمران بہرے اور گونگے بن گئے ہیں اور ذہنی غلامی نے ملک کو ابتر حالات تک پہنچا دیا ہے۔

    امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ ملک کی خارجہ اور معاشی پالیسیاں مکمل طور پر ناکام ہوگئی ہیں ایسی صورت حال میں اس ملک کو سب سے زیادہ ایک جرات مند لیڈر کی ضرورت ہے اور اگر قوم نے ساتھ دیا تو جماعت اسلامی ہر قسم کی مافیا کا خاتمہ کرکے ملک کو مثبت راہ پر گامزن کرے گی۔

    انہوں نے کہا کہ پاناما کیس میں فیصلے کا انتظار ہے لیکن اگر ہمیں حکوقمت کرنے کا موقع ملا تو ہم کرپٹ افراد کو اقتدار کے تخت پر بیٹھانے کے بجائے جیلوں میں ڈالیں گے کیونکہ جیل ہی ایسے لوگوں کے لیے بہترین جگہ ہے۔

    امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ غریب اور مظلوم عوام ایک طاقت ہیں اور وہ طاقت اس کا ووٹ طاقت ہے جس کے بل پر ہم نے کرپشن کے سومنات کو توڑنا ہے اور ملک کے عوام کو کرپشن سے پاک ماحول فراہم کرنا ہے۔

  • مذہبی جماعتیں اگلےالیکشن میں ایک پلیٹ فارم سے حصہ لیں گی، سراج الحق

    مذہبی جماعتیں اگلےالیکشن میں ایک پلیٹ فارم سے حصہ لیں گی، سراج الحق

    لوئر دیر: امیر جماعتِ اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ ہم دینی جماعتوں کومتحد کریں گے اور 2018 کا الیکشن تمام مذہبی جماعتیں مشترکہ طور پرایک ہی پلیٹ فارم سےلڑیں گی۔

    امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے لوئر دیر میں ایک جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکمرانوں نے اسلام اور پاکستان کا حلیہ بگاڑ دیا ہے جب کہ میں ایسا پاکستان چاہتا ہوں جہاں اقلیتیوں کو مکمل حقوق اورعام عوام کو پروٹوکول حاصل ہو۔

    انہوں نے کہا کہ حکمرانوں نے اپنے لیے فیکٹریاں لگا رکھی ہیں اور کامیاب کاروبار بھی کر رہے ہیں لیکم عوام ذبوں حالی کا شکار ہیں لیکن اب ہمیں بھی فیکٹریوں اورکاروبار کی جب کہ بچوں کے لیے قلم کی ضرورت ہے۔

    سراج الحق نے اسلام آباد میں سود کے خلاف دھرنا دینے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ سود جیسی لعنت سے چھٹکارہ حاصل کیے بغیرمعاشی ترقی اور روح کی بالیدگی حاصل کرنا ناممکن ہے یہ اللہ اور اس کے رسول محمد صلی اللہ علیہ وسلم سے اعلانِ جنگ ہے۔

    انہوں نے وفاقی وزیرخزانہ اسحاق ڈار کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ’’اسحاق ڈار صاحب قرضے لینا نہیں بلکہ عوام کو خوشحال بنانا کامیابی ہے۔‘‘

    امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ پختونوں کی پکڑدھکڑسےملک میں نفرت پیدا ہورہی ہے دوساری جانب پختونوں کے شناختی کارڈز بلاک کیے جا رہے ہیں اور تصدیق کے باوجود جاری نہیں کیے جا رہے ہیں اگرایک ماہ میں بلاک کیے گئے شناختی کارڈز جاری نہیں کیے گئے تو نادرا دفاترکا گھیراؤ کریں گے۔

    انہوں نے کہا کہ پانامالیکس پرسپریم کورٹ کا فیصلہ کرپشن کےخلاف آئے گا کیوں کہ کرپشن کی وجہ سےپاکستان کا بچہ بچہ مقروض ہے اورکرپشن کی ہی وجہ سے پی آئی اے، ریلوے اور واپڈا جیسے بڑے ادارے خسارے میں جا رہے ہیں۔

    اس موقع پر امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے وفاقی حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ مالا کنڈ کو بھی سی پیک کا حصہ بنایا جائے اور اسے پاک چین اقتصادی راہداری میں بہ طور متبادل روٹ شامل کرنے کی منظوری دی جائے۔

  • قبائلی علاقوں میں رائج انگریزوں کا کالا قانون ختم کیا جائے، سراج الحق

    قبائلی علاقوں میں رائج انگریزوں کا کالا قانون ختم کیا جائے، سراج الحق

    لاہور : امیرِ جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ 70 سال بعد بھی قبائلی عوام پر انگریز کا کالا قانون نافذ ہے جس کے باعث وہاں کے عوام احساس محرومی کا شکار ہیں اس لیے ضروری ہے کہ قبائلی اصلاحات کو 2018 تک مکمل کر لیا جائے۔

    وہ لاہور میں مرکزی دفتر میں قبائلی وفد سے گفتگو کر رہے تھے انہوں نے کہا کہ قبائلی علاقوں سےمتعلق کابینہ کے فیصلوں پر جلد عمل درآمد کیا جائے۔

    امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ ایف سی آر کا کالا قانون قبائلیوں کوغلام بنانےکے لیےنافذ ہوا تھا جو تاحال رائج ہے اور قبائلیوں میں احساسِ محرومی کا باعث بن رہے ہیں اس لیے ضروری ہوگیا ہے کہ 2018 تک قبائلی اصلاحات کو نافذ العمل کردیا جائے۔

    امیر جماعت سراج الحق قبائلی علاقوں کو خیبر پختونخوا میں ضم کرنے کےتاخیری حربے قابل قبول نہیں ہیں اور صوبائی حکومت کو قبائلی علاقوں سےمتعلق اختیارات دیے جائیں تاکہ وہاں کے عوام میں احساس محرومی ختم ہو۔

    واضح رہے فاٹا علاقوں کو خیبر پختونخوا میں ضم کرنے کا فیصلہ کیا گیا تھا تاہم اس سے قبل 2018 تک اصلاحات متعارف کرائی گئی ہیں تاکہ فاٹا کے عوام کو قومی دھارے میں شامل کیا جاسکے جس کے بعد فاٹا کو خیبرپختونخوا میں ضم کردیا جائے گا۔

  • جنوبی پنجاب کوعلیحدہ صوبے کی حیثیت دی جائے، سراج الحق

    جنوبی پنجاب کوعلیحدہ صوبے کی حیثیت دی جائے، سراج الحق

    شجاع آباد : جماعت اسلامی پاکستان کے امیر سراج الحق نے کہا ہے کہ غربت ، جہالت ، مہنگائی ، بے روز گاری ، بدامنی اور لوڈ شیڈنگ جیسے مسائل حکمرانوں کے پیدا کردہ ہیں جب کہ ملک میں وسائل کی کمی نہیں مگر دولت کی غیر منصفانہ تقسیم اور حکمرانوں کی لوٹ مار نے ملک و قوم کو تباہی کے دھانے پر لا کھڑا کیا ہے۔

    وہ شجاع آباد میں ایک جلسہ عام سے خطاب کر رہے تھے انہوں نے کہا کہ وسائل کی غیر منصافہ تقسیم نے تمام مسائل کو جنم دیا ہے اور اس کی ذمہ دار حکمراں طبقہ ہے جس نے عوام کو کھوکھلے نعروں کے سوا کچھ نہیں دیا۔

    سراج الحق نے کہا کہ مسلح دہشت گردی نے معاشی اور سیاسی دہشت گردی کی کوکھ سے جنم لیا ہے جہاں معاشی دہشت گردی ہوگی وہاں مسلح دہشت گردی کا ہونا لازمی امر ہے اس لیے دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے لیے معیشت اور سیاست میں شرافت، رواداری اور انصاف کو عام کرنا ہوگا۔

    انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی دہشت گردی کے خاتمہ کے لیے کرپٹ حکمرانوں ، بے رحم اشرافیہ ، ظالم جاگیرداروں اور لینڈ و شوگر مافیاکے خلاف جہاد کررہی ہے اور عوام کی ترجمانی کا مکمل حق ادا کر رہی ہے۔

    امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ جنوبی پنجاب کے عوام قیام پاکستان کے بعد سے الگ صوبے کا مطالبہ کر رہے ہیں لیکن یہاں سے منتخب ہونے والی پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ نے جنوبی پنجاب کے عوام سے کیے گئے وعدے پورے نہیں کیے حالانکہ جنوبی پنجاب کے مسائل کا واحد حل اسے ایک الگ صوبے کی حیثیت دینا ہے۔

  • جبر و تشدد سے کارکنوں کے حوصلے پست نہیں ہونگے، سراج الحق

    جبر و تشدد سے کارکنوں کے حوصلے پست نہیں ہونگے، سراج الحق

    لاہور : امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹرسراج الحق نے کراچی میں کارکنوں پرتشدد کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ گرفتار کارکنوں کو فوری رہا نہ کیا گیا تو پورے ملک میں احتجاج کریں گے۔ جبر اور تشدد سے کارکنوں کے حوصلے پست نہیں ہوں گے۔

    تفصیلات کے مطابق امیرجماعت اسلامی پاکستا ن سینیٹرسراج الحق، سیکرٹری جنرل لیاقت بلوچ ، نائب امراء حافظ محمد ادریس ، راشد نسیم ، اسد اللہ بھٹو ، ڈاکٹر فرید احمد پراچہ، میاں محمد اسلم اور پروفیسر محمد ابراہیم نے کراچی میں جماعت اسلامی کے کارکنوں کی گرفتاریوں کی شدید مذمت کی ہے۔

    رہنماؤں نے کہا ہے کہ گرفتاریوں اور پکڑ دھکڑ سے احتجاج کا حق نہیں چھینا جاسکتا۔ پولیس ظلم و جبر اورتشدد سے کارکنوں کے حوصلے پست نہیں کرسکتی۔ جلسہ جلوس اور احتجاج عوام کا جمہوری حق ہے۔

    انہوں نے مطالبہ کیا کہ صوبائی و ضلعی حکومتیں احتجاج روکنے کی بجائے لوڈ شیڈنگ ختم کرائیں، وزیراعلیٰ سندھ کے الیکٹرک کی زیادتیوں کا نوٹس لیں اور شہریوں کو ظالمانہ لوڈشیڈنگ سے نجات دلائیں۔

    انہوں نے کہا کہ گرفتارکارکنوں کو فوری رہا نہ کیا گیا تو پورے ملک میں احتجاج کریں گے۔

  • ملک میں قرآن کا نظام نافذ کریں گے، سراج الحق

    ملک میں قرآن کا نظام نافذ کریں گے، سراج الحق

    لاہور: جماعت اسلامی کے امیر سراج الحق نے کہا ہے کہ پاکستان چار صوبوں کا مجموعہ نہیں بلکہ نظریے کا نام ہے، ملکی معیشت قرآن کے مطابق نہیں موقع ملا تو ملک میں قرآن کا نظام نافذ کریں گے۔

    منصورہ میں جماعت اسلامی کی جانب سے منعقدہ محفلِ حسن قرات کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سراج الحق نے کہا کہ قرآن پاک میں دنیا کے ہر شعبہ ہائے زندگی سے وابستہ افراد کے لیے رہنمائی موجود ہے مگر افسوس پاکستان جیسے اسلامی ملک میں اس کے قوانین آج تک لاگو نہیں کیے گئے۔

    انہوں نے کہا کہ ہماری معیشت قرآن کے مطابق نہیں، غیر اسلامی نظام کی وجہ سے ملک غربت اور بدامنی کا شکار ہے اور اُس پر ستم ظریفی یہ ہے کہ دینی طالب علم کو دہشت گرد قرار دیا جاتا ہے۔

    پڑھیں: ’’ حکمرانوں کی بد اعمالیوں اور کردار کی وجہ سے پاکستانی پریشان ہیں، سراج الحق ‘‘

    سراج الحق نے کہا کہ ملک میں شراب خانے کھولنے کے یلے کسی رجسٹریشن کی ضرورت نہیں مگر مدارس کھولنے کے لیے اجازت لینا ضروری ہے، حکومت میں بیٹھے لوگوں نے ہمیشہ مدارس کے خلاف سازشیں کر کے انہیں بدنام کرنے کی کوشش کی۔

    جماعت اسلامی کے امیر کا مزید کہنا تھا کہ ملک بھر کے دینی لوگوں اور جماعتوں کو اکٹھا کر یں گے اور موقع ملا تو پاکستان میں قرآن کا نظام نافذ کریں گے کیونکہ پاکستان کو مسائل سے نکالنے کے لیے شرعی تعلیمات بہت اہم ہیں۔

  • اپنے دوراقتدارمیں خواتین کوبلاسود قرض دیں گے، سراج الحق

    اپنے دوراقتدارمیں خواتین کوبلاسود قرض دیں گے، سراج الحق

    لاہور: امیر جماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق نے کہا ہے کہ اقتدار میں آنے کے بعد خواتین کو بلاسود قرض دینے والا بینک قائم کریں گے، ہماری حکومت میں بچوں،بچیوں کیلئے تعلیم مفت ہوگی۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے لاہور میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا، سینیٹر سراج الحق نے کہا کہ ملک میں قوانین تو موجود ہیں مگراس پرعمل درآمد کرنے والی حکومت نہیں ہے۔

    ہمارے دور حکومت میں تمام بچوں کو مفت تعلیم فراہم کی جائے گی اور مفت تعلیم پر بھی اگر کوئی اپنے بچوں کونہیں پڑھائے گا تو ایسے والدین کو جیل بھیج دیاجائے گا۔

    صحت کی سہولیات کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں جب جمہورکی حکومت ہوگی توعلاج معالجہ بھی مفت فراہم کریں گے۔

    اس کے علاوہ ہربیوہ کو اس کے بچوں کی کفالت اورتعلیم کیلئے بلا سود قرضہ دئیے جائیں گے، ہر70 سال کے ضعیف شہری کو خصوصی الاؤنس دیا جائے گا۔

    امیرجماعت اسلامی نے کہا کہ ملک بھرسےجہیزکی لعنت کا خاتمہ چاہتےہیں،خواتین کوبلاسودقرض دینےوالابینک قائم کریں گے، انہوں نے کہا کہ خواتین پرتشدد کرنے والےمرد سے زیادہ بزدل کوئی نہیں ہے۔

  • نیب کا ادارہ گونگا،بہرااوراندھا ہے‘سراج الحق

    نیب کا ادارہ گونگا،بہرااوراندھا ہے‘سراج الحق

    اسلام آباد: جماعت اسلامی کےامیر سراج الحق کاکہناہےکہ بعض لوگ عدالت کودھمکیاں دے رہے ہیں،انہوں نےکہاکہ 20کروڑ عوام عدالت کےتحفظ کےلیےتیار ہیں۔

    تفصیلات کےمطابق سپریم کورٹ آف پاکستان کےباہرمیدیا سےگفتگوکرتےہوئےامیرجماعت اسلامی کا کہناتھاکہ پاناماکیس سے پاکستان کی عوام کی تقدیروابستہ ہے۔

    جماعت اسلامی کےسربراہ کا کہناتھاکہ ماضی کی تاریخ دہرائی نہیں جائےگی،انہوں نےکہاکہ اس کرپٹ سسٹم کی وجہ سے غریب کا بیٹا قابل ہونے کے باوجودمنصب سےمحروم ہے۔

    سراج الحق کاکہناتھاکہ صلاحیت کے مطابق نوجوانوں کو نوکریاں نہیں ملتی ہیں اس وجہ سے ملک سے باصلاحیت نوجوان بھی بھاگ رہے ہیں۔

    مزید پڑھیں:سپریم کورٹ نےپانامالیکس سےمتعلق درخواستوں پرفیصلہ محفوظ کرلیا

    انہوں نےکہاکہ حکومت میں آنے کے بعد دن دگنی ترقی کیسے کی گئ ان کا کارخانہ منافع میں اور پاکستان کے ادارے خسارے میں ہیں۔یہ کرپٹ حکمران اور کرپٹ سسٹم کی وجہ سے ہے۔

    امیر جماعت اسلامی سراج الحق نےکہاکہ یقین ہےکہ عدالت نہ جھکنےوالی ہےنہ بکنےوالی ہے۔انہوں نےکہا یہ معاملہ لندن یاقطرمیں سرمایہ کاری کانہیں کرپٹ سسٹم کاہے۔

    مزید پڑھیں:مقدمہ ختم ہوگیا‘دلائل مکمل ہوگئے‘فیصلہ عدالت نے کرناہے‘فوادچوہدری

    واضح رہےکہ اس سےقبل پاکستان تحریک انصاف کےرہنما فوادچودھری کاکہناتھاکہ سپریم کورٹ کےفیصلےسےبڑے لوگوں کےاحتساب کی روایت کاآغاز ہوگا۔

  • سرکاری ادارے صرف غریبوں کے احتساب کےلیے ہیں‘سراج الحق

    سرکاری ادارے صرف غریبوں کے احتساب کےلیے ہیں‘سراج الحق

    اسلام آباد : جماعت اسلامی کے امیرسراج الحق کا کہناہےکہ آٹھ ماہ گزر گئے نیب کی جانب سے کوئی کارروائی نہیں کی گئی،نیب اب بھی معلومات جمع کررہاہے۔

    تفصیلات کےمطابق سپریم کورٹ آف پاکستان میں پاناماکیس کی سماعت کے وقفے کےدوران سپریم کورٹ کےباہر میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئےسراج الحق کا کہناتھاکہ آج عدالت نےچیئرمین نیب اورچیئرمین ایف بی آرکو طلب کیاتھا۔

    امیرجماعت اسلامی کا کہناتھاکہ چیئرمین ایف بی آر اور چیئرمین نیب کے بیانات سے ثابت ہوا ماضی میں فیصلےسیاسی بنیادوں پرکیےگئے۔انہوں نےکہاکہ ثابت ہورہاہےنیب،ایف بی آرنےپاناماکیس پرذمہ داری ادانہیں کی۔

    سراج الحق کاکہناتھاکہ سرکاری ادارے صرف غریبوں کے احتساب کے لیے ہیں،تمام ادارے فیصلے دیتے وقت حکومت کی طرف دیکھتے ہیں۔

    امیرجماعت اسلامی نےکہاکہ دہشت گرد اوران کے سہولت کار بھی مجرم ہیں، کرپشن کرنے والے لوگ اور ان کے سہولت کار بھی مجرم ہیں۔

    مزید پڑھیں: سرکاری وکیل کےپاس عدالت کےکسی سوال کاجواب نہیں‘سراج الحق

    واضح رہےکہ پاناماکیس کی گزشتہ سماعت پرجماعت اسلامی کےسربراہ سراج الحق نےکہاتھاکہ سرکاری وکیل کے پاس آج بھی عدالت کے کسی سوال کا کوئی جواب نہیں تھا۔