Tag: سراج الحق

  • دہشت گرد انسان نما بھیڑیے ہیں، چن چن کرختم کیاجائے، سراج الحق

    دہشت گرد انسان نما بھیڑیے ہیں، چن چن کرختم کیاجائے، سراج الحق

    لاہور : امیر جماعتِ اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ قیامِ امن کی ذمہ داری حکومت پر عائد ہوتی ہے اور حکومت یہ ذمہ داری پورا نہیں کرپا رہی ہے۔

    امیر جماعت اسلامی میڈیا سے بات کر رہے تھے انہوں نے شکوہ کیا کہ نیشنل ایکشن پلان پرعمل ہوتا تودہشت گردی پر قابو پایا جاسکتا تھا لیکن حکمرانوں نےعوام کودہشت گردوں کےرحم وکرم پرچھوڑدیا۔

    انہوں نے کہا کہ قیامِ امن حکومت کی ذمہ داری ہے لیکن حکومت اپنی اس بنیادی ذمہ داری کو احسن طریقے سے ادا نہیں کر پا رہی ہے جس کا خمیازہ عام آدمی کو بھگتنا پر رہا ہے۔

    امیرِ جماعت اسلامی نے کہا کہ ملک میں قیام امن کے لیے انسان نما بھیڑیوں کوچُن چُن کرختم کرناضروری ہے جس کے لیے بے رحم آپریشن کی ضرورت ہے۔

    انہوں نے کہا کہ اگر قیامِ امن کے لیے فوجی عدالتوں کا قیام ناگزیر ہو گیا ہے توحکومت کو چاہیے کہ اس معاملے پر ہم آہنگی پیدا کریں گے اور جلد از جلد دہشت گردی سے نمٹنے کے اقدامات بروئے کار لایا جائے۔

    امیر جماعت اسلامی نے ایک ہفتے کے دوران دہشت گردی کا شکار بننے والے افراد کے اہل خانہ سے تعزیت اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ جماعت اسلامی تمام لواحقین کے غم میں برابر کی شریک ہے۔

  • سرکاری وکیل کےپاس عدالت کےکسی سوال کاجواب نہیں‘سراج الحق

    سرکاری وکیل کےپاس عدالت کےکسی سوال کاجواب نہیں‘سراج الحق

    اسلام آباد: جماعت اسلامی کےسربراہ سراج الحق نےکہاکہ سرکاری وکیل کے پاس آج بھی عدالت کے کسی سوال کا کوئی جواب نہیں تھا۔

    تفصیلات کےمطابق پاناماکیس کی سماعت کے وقفے کےدوران سپریم کورٹ کے باہر امیر جماعت اسلامی سراج الحق نےکہاکہ دہشت گردی اورکرپشن قومی مسائل ہیں،مسلح دہشت گردی کی طرح مالی دہشت گردی بھی قوم کےلیےخطرہ ہیں۔

    سراج الحق نےکہاکہ مسلح دہشت گردغاروں میں جبکہ مالی دہشت گرد ایوانوں میں ہوتےہیں،حالات کا تقاضاہےمالی دہشت گردوں کےخلاف بھی ایکشن پلان ہوناچاہیے۔

    انہوں نےکہاکہ اب یہ کام عدالتوں کاہے مالی دہشت گردوں کےخلاف کوئی پلان بنائیں،کرپشن ختم ہوجائےتوقوم کےبچوں کو مفت تعلیم دےسکتےہیں۔

    امیرجماعت اسلامی کا کہناتھاکہ آج اور کل کے چوروں میں سب کااحتساب چاہتے ہیں،انہوں نےکہا کہ عدالتی فیصلے سے کرپشن فری پاکستان ہمیں ملےگا۔

    سراج الحق نےکہاکہ سیاسی تعصب نہیں انصاف کی بات کرتا ہوں،انہوں نےکہاکہ وزیراعظم نوازشریف نے سرکاری حیثیت کا غلط استعمال کیا ہے۔

  • لوٹی ہوئی قومی دولت کی واپسی قوم کا بڑا مطالبہ ہے، سراج الحق

    لوٹی ہوئی قومی دولت کی واپسی قوم کا بڑا مطالبہ ہے، سراج الحق

    اسلام آباد: امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ لٹیروں سے قومی دولت واپس لینا قوم کاسب سے بڑا مطالبہ ہے۔ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ دعا ہےجج صاحب جلد صحت یاب ہوں تاکہ کرپشن کا تابوت نکل سکے، سپریم کورٹ میں پاناما کیس کی سماعت پیرکو ہوگی۔

    ان خیالات کا اظہار ان رہنماؤں نے اسلام آباد میں سپریم کورٹ کے باہرمیڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، سینیٹر سراج الحق نے کہا کہ تمام کرپٹ لوگوں کا احتساب ہوناچاہیے، سیاسی جماعتوں کو آپس میں لڑنے کے بجائے کرپشن کے خلاف مل کر لڑنا چاہئیے۔ انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ کرپٹ سسٹم کے خاتمے تک جہاد جاری رکھیں گے۔

    دریں اثناء عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے صحافیوں سے گفتگو میں کہا کہ میری دعا ہے کہ جسٹس عظمت سعید جلد از جلد صحت یاب ہوں تاکہ عدالت عظمیٰ سےکرپشن کا تابوت نکلے، شیخ رشید نے کہا کہ اگر ڈاکٹروں نے جج صاحب کی صحت ٹھیک قرار دی تو پیر کو کیس کی سماعت ہوگی۔

  • امید ہے پانامہ کیس کا فیصلہ عوام کے حق میں ہوگا، سراج الحق

    امید ہے پانامہ کیس کا فیصلہ عوام کے حق میں ہوگا، سراج الحق

    کرک : امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق نے کہا ہے کہ امید ہے کہ پانامہ کیس کا فیصلہ عوام کے حق میں ہوگا اگر کرپش کے خاتمے کیلئے پانچ چھ ہزار لوگوں جیل بھیج دیا گیا تو یہ بڑی بات نہیں ہوگی۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے کرک میں جماعت اسلامی کے تحت جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کیا، سراج الحق نے کہا کہ میرا ایک ہی مطالبہ ہے کہ چوراورلٹیرا چاہے اپوزیشن میں ہو یا حکومت میں سب کا احتساب ہو، اسی لئے میرے خلاف تقاریر ہورہی ہیں۔

    میں ایسی جمہوریت سے پناہ مانگتا ہوں جس میں غریب کے بچے کیلئے اسکول اور ہسپتال کا ایک بیڈ میسر نہ ہو، ایوان میں کرپشن کے خاتمے کیلئے کوئی نظام نہیں بنا اورحکمرانوں نے بھی کوئی روڈ میپ نہیں دیا اس لئے ہم نے سپریم کورٹ سے رجوع کیا ہے اورامید ہے کہ پانا مہ کیس کا فیصلہ عوام کے حق میں ہوگا۔

    ان کا کہنا تھا کہ اگر کرپش کے خاتمے کیلئے پانچ چھ ہزار لوگوں جیل بھیج دیا گیا تو یہ بڑی بات نہیں ہوگی، 20 کروڑ لوگوں کیلئے اگر پانچ چھ ہزار لوگوں کی قربانی دینی پڑی تو یہ بڑی قربانی نہیں ہوگی اب پاکستان اور کرپشن ساتھ ساتھ نہیں چل سکتے۔

    سینیٹرسراج الحق نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اگر یہی میرا جرم ہے کہ میں احتساب چاہتا ہوں تو میں اپنے جرم کا اعتراف کرتا ہوں اور ہرسزا سہنے کیلئے تیارہوں اورجب تک ان لوگوں کو جیلوں تک نہیں پہناچایا جائے اپنے مہم کو جاری رکھوں گا۔

    انہوں نے کہا کہ کرپشن کے خلاف سپریم کورٹ سے رجوع کرنے سے پہلے بہت کوشش کی کہ کرپشن کے خاتمے کیلئے کوئی نظام وضع ہو حکومت اور اپوزیشن کی جانب سے ٹی او آرز بھی آئے لیکن نہ ایوان میں کوئی نظام آسکا اور نہ حکومت نے کوئی لائحہ عمل بنایا اورجب پانامہ کا اسکینڈل آیا تب بھی حکومت ٹس سے مس نہیں ہوئی تو صرف ایک ہی راستہ بچا کہ قانونی چارہ جوئی کی جائے۔

    سینیٹر سراج الحق نے کہا کہ امریکی صدر کی پالیسیوں سے معلوم ہورہا ہے کہ روس کی طرح بہت جلد امریکہ کے بھی ٹکڑے ٹکڑے ہونے والے ہیں کیونکہ امریکی نومنتخب صدر روز عالم اسلام کے خلاف ایک اعلان جنگ کرتے نظر آتے ہیں۔

  • وزیراعظم نے سرکاری حیثیت کوذاتی مفاد کےلیےاستعمال کیا،سراج الحق

    وزیراعظم نے سرکاری حیثیت کوذاتی مفاد کےلیےاستعمال کیا،سراج الحق

    اسلام آباد: جماعت اسلامی کے امیر سراج الحق کا کہناہےکہ سپریم کورٹ میں ہماراکیس فرد نہیں کرپشن کے خلاف ہے،انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نے سرکاری حیثیت کو ذاتی مفاد کے لیے استعمال کیا۔

    تفصیلات کےمطابق سپریم کورٹ میں پاناماکیس کی سماعت کے بعد میڈیا سےگفتگوکرتے ہوئے جماعت اسلامی کے سربراہ سراج الحق نے کہا کہ ہمارا کیس ملک کو خوشحال بنانے کے لیے ہیں۔

    سراج الحق کا کہناتھاکہ جب کسی بڑے کوسزا ہوئی قانون کی عملداری قائم ہوجائے گی،انہوں نے کہا کہ اچھی قوم بننے کے لیے صاف ستھری قیادت کی ضرورت ہے۔

    جماعت اسلامی کے امیر نے کہاکہ ہم سمجھتے ہیں حکومت پاناما اسکینڈل میں بری طرح پھنس گئی ہے،جبکہ حکومت کے پاس سچ بولنے کے سوا کوئی راستہ نہیں ہے۔

    سراج الحق نے کہا کہ وکیل پرپورا اعتماد ہے وہ بھرپور تیاری کےساتھ بول رہے ہیں،انہوں نے کہا کہ عدالت عظمیٰ حق وسچ کافیصلہ کرے گی۔

    واضح رہےکہ پاناماکیس میں جماعت اسلامی کے وکیل نے وزیراعظم کی نااہلی سے متعلق درخواست پر دلائل دیے جس کے بعد سماعت پیر تک ملتوی کردی گئی۔

  • کراچی کا مقدمہ پارلیمنٹ اور چوراہوں پر لڑیں گے، سراج الحق

    کراچی کا مقدمہ پارلیمنٹ اور چوراہوں پر لڑیں گے، سراج الحق

    کراچی : امیرجماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ پارلیمنٹ اور چوراہوں پر کراچی کا مقدمہ لڑیں گے۔ مسئلے کی چابی شہریوں کے پاس ہے، جماعت اسلامی دوسری جماعتوں کی طرح عام جماعت نہیں ہے،ہم لوگوں کے دلوں ان کے گھروں اور پاکستان کی گلیوں میں انقلاب چاہتے ہیں۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے کراچی میں جماعت اسلامی کادو روزہ ورکرز کنونشن سے دوسرے اور آخری روز خطاب کرتے ہوئے کیا۔ امیر جماعت اسلامی نے ورکرز کنونشن میں سندھ اور کراچی کا مقدمہ لڑنے کا اعلان کردیا۔

    ان کا کہنا تھا کہ کراچی کے شہری پانی کو ترس رہے گلیاں کچرے کا ڈھیر بن گئیں۔ پارلیمنٹ اورچوراہوں پرکراچی کامقدمہ لڑیں گے۔ مسئلے کی چابی شہریوں کے پاس ہے۔

    سراج الحق نے کہا کہ سندھ اورکراچی کا مقدمہ پورے پاکستان میں لڑیں گے۔ کراچی کےلیےپارلیمنٹ میں بھی آوازاٹھائیں گے، جماعت اسلامی کےامیرنے کہا کہ مسائل کےحل کی کنجی شہریوں کےپاس ہے۔

    سراج الحق نے پاناما لیکس کو کرپشن کا سمندر قراردیتے ہوئے کہا کہ موجودہ حکمرانوں نے پاکستان کو کچھ بھی نہیں دیا ،ہمارے حکمران خود باہر ممالک جاکراپنا علاج کرواتے ہیں، حکمران پاکستان سے پیسہ کما کر باہر بھیجتے ہیں اور خود کو قوم کا لیڈر کہتے ہیں۔ آف شور کمپنیوں میں جن کا نام ہے ہر ایک سے پوچھیں گے۔

    انہوں نے کہا کہ کرپشن کرنےوالوں کو بےگناہی کا ثبوت دینا ہوگا، سینیٹر سراج الحق نے کہا کہ پاکستان میں کسی بھی فرد کی بادشاہت نہیں بلکہ صرف اللہ کی حاکمیت چاہتے ہیں۔ آج بھی دنیا کو اسلامی نظام کی ضرورت ہے، دلوں کوتلوار سے نہیں اچھے اخلاق سے جیتا جاسکتا ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ ہمارے ملک کے کروڑوں بچے صرف غربت کی وجہ سے اسکول نہیں جاتے،آج بھی ہزاروں پڑھے لکھے نوجوان بے روزگار ہیں۔

    انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی ذوالفقار علی بھٹوکے آئین کی خلاف ورزی کررہی ہے،بھٹو نے پاکستان کا آئین دے کر وطن کو جوڑ کررکھا تھا۔ سراج الحق کی تقریرکے ساتھ جماعت اسلامی کا دو روزہ ورکرز کنونشن اختتام پذیرہوگیا۔

  • کشمیرمیں بھارت اور برطانیہ مظالم ڈھا رہے ہیں، سراج الحق

    کشمیرمیں بھارت اور برطانیہ مظالم ڈھا رہے ہیں، سراج الحق

    کراچی : جماعت اسلامی پاکستان کے امیر سینیٹر سراج الحق نے کہا ہے کہ بھارت اگر کشمیر میں ظلم ڈھا رہا ہے تو برطانیہ بھی اس جرم میں برابر کا شریک ہے، نئے آرمی چیف کی ضابطے کے ساتھ تقرری خوش آئند ہے، جنرل راحیل شریف سلیقے کے ساتھ رخصت ہوگئے ہیں۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے کراچی میں مزار قائد کے سامنے باغ جناح میں جماعت اسلامی سندھ کے دو روزہ کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

    دو روزہ کنوشن میں سندھ بھر سے جماعت اسلامی کے کارکنان اور ذمہ داران نے شرکت کی۔ کنونشن کامقصد جماعت اسلامی کی عوامی رابطہ مہم کو موثربنانا ہے۔

    سینیٹرسراج الحق نے کہا کہ قائد اعظم کی رحلت کے بعد نااہل لوگوں نے حکومت پر قبضہ جمالیا۔ ان کا کہناتھا کہ ہم نفرت کے ماحول میں محبت پھیلا رہے ہیں، ہمارا جہاد ظلم، کرپشن کے خلاف ہے، ہماری لڑائی ڈرگ مافیا کے خلاف ہے، ہم نئے عزم کے ساتھ قوم کی رہنمائی کریں گے۔

    انہوں نے کہا ہے کہ بھارتی فوج لائن آف کنٹرول پر بلا اشتعال فائرنگ جاری رکھے ہوئے ہے، مودی نے کوئی مہم جوئی کی تو ہم بھی چپ نہیں بیٹھیں گے۔

    انہوں نے حکمرانوں کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ قرض اتارو ملک سنوارو کے نام پر اربوں روپے بٹورے گئے وہ کہاں گئے؟

  • بینکوں سے قرض معاف کرانے والوں کو اڈیالہ جیل میں ہونا چاہیے،سراج الحق

    بینکوں سے قرض معاف کرانے والوں کو اڈیالہ جیل میں ہونا چاہیے،سراج الحق

    لاہور:امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ پانامہ ہو،لندن یا دوبئی لیکس،حقائق قوم کے سامنے پیش کیےجائیں۔انہوں نے کہا کہ بینکوں سے قرض معاف کرانے والوں کو اڈیالہ جیل میں ہونا چاہیے۔

    تفصیلات کے مطابق لاہور میں مشائخ کانفرنس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی سراج الحق کا کہنا تھا کہ مشائخ عظام نظریاتی اور مالیاتی کرپشن کےخلاف خانقاہوں سے آواز اٹھائیں گے۔

    سراج الحق نے کہا کہ نظام مصطفٰی ہی ملکی مسائل کا حل ہے۔انہوں نے کہا کہ اولیائےکرام کی تعلیمات کو نصاب تعلیم کا حصہ بنایا جائے۔

    امیر جماعت اسلامی کا کہنا تھا کہ وہ بھی سعودی عرب اور قطر جاتے رہتے ہیں لیکن کسی نے انہیں کھجور اور آب زم زم کے سوا کچھ نہیں دیا۔

    مزید پڑھیں:پانامہ کیس میں پیش کیا گیاخط سیف الرحمٰن شہزادے کاہے،پرویز الٰہی

    واضح رہے کہ اس سےقبل لاہور میں جہانگیربدرکی رہائش گاہ پر سلم لیگ ق کےمرکزی رہنما پرویز الٰہی کا کہناتھا کہ پانامہ کیس میں پیش کیا گیا خط قطری شہزادے کا نہیں بلکہ سیف الرحمٰن شہزادے کا ہے۔

  • پاناما کیس : قوم کو سپریم کورٹ سے بڑی امیدیں وابستہ ہیں، سراج الحق

    پاناما کیس : قوم کو سپریم کورٹ سے بڑی امیدیں وابستہ ہیں، سراج الحق

    بہاولپور : امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ میں جاری پانامہ کیس سے قوم کو بڑی امیدیں وابستہ ہیں، امید ہے کرپٹ ٹولہ پانامہ کیس میں ضرور پھنسے گا، صوبہ بہاولپور جنوبی پنجاب کے عوام کا حق ہے جسے مسلم لیگ اور پیپلز پارٹی کی حکومتوں نے نظر انداز کیا۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے بہاولپور میں سابق امیر جماعت اسلامی پنجاب اورپنجاب اسمبلی میں جماعت اسلامی کے پارلیمانی سیکرٹری ڈاکٹرسید وسیم اختر کی والدہ کے انتقال پر اظہار تعزیت کے بعد میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

    سینیٹر سراج الحق نے کہا کہ انہوں نے کہا کہ کچھ لوگ مقدمہ کے فیصلے سے پہلے ہی بغلیں بجا کر تاثر دے رہے ہیں کہ انہوں نے میدان مار لیا ہے ،جب کیس کا فیصلہ آئے گا تو دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی ہوجائے گا۔

    ۔انہوں نے کہا کہ اپوزیشن میں موجود کچھ لوگ یہ ثابت کرنے کی کوشش کررہے ہیں کہ احتساب صرف وزیر اعظم اور ان کے خاندان کا ہوگا اور باقی سب لٹیرے صاف بچ جائیں گے مگر یہ تمام خوش فہمیاں اس وقت دم توڑ جائیں گی جب وزیراعظم اور ان کے خاندان کے بعد دوسروں کی باری آئے گی۔

    امیر جماعت اسلامی نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ حکومت نے ترک صدرکو ریاست کی بجائے خاندانی مہمان بنا کر قومی یکجہتی و وقار کو نقصان پہنچایا، قومی قیادت ترک صدر سے گفتگو کرنا چاہتی تھی جس کا موقع نہیں دیا گیا۔

    مزید پڑھیں : پنامہ کیس سیاسی مسئلہ نہیں ملک کے مستقبل کا سوال ہے: سراج الحق

    ان کا کہنا تھا کہ صوبہ بہاولپور جنوبی پنجاب کے عوام کا حق ہے، غیرمنصفانہ تقسیم سے جنوبی پنجاب کے عوام کے اندر شدید احساس محرومی پایا جاتا ہے۔

  • نوازشریف کو آنسو بہاتا دیکھ کر ضیاء الحق کی یاد آگئی، سراج الحق

    نوازشریف کو آنسو بہاتا دیکھ کر ضیاء الحق کی یاد آگئی، سراج الحق

    لاہور : امیرجماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق نے کہا ہے کہ نواز شریف کو آنسو بہاتے دیکھا تو ضیاء الحق یاد آگئے،عدالت چاہے تو معاملہ 25 دن میں طے کرسکتی ہے، وزیراعظم کے بعد اپوزیشن کا بھی احتساب ہوگا، دوسرے ملکوں کی طرح پاکستان کو بھی کرپشن سے پاک کرنا ہوگا۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے لاہور میں جماعت اسلامی کے تحت جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

    امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ کرپشن پر اپوزیشن سے بھی حساب لیا جائے لیکن پہلے وزیراعظم اور ان کے ٹولے کا احتساب ہوگا، ضیاءالحق روتے تھے کہ میں ریفارمز نہیں لاسکا، پھر نواز شریف کو بھی روتے دیکھا، ماضی کی طرح یہ صرف انکوائری رپورٹ نہ ہو، کمیٹی کو چاہیئے کہ 25 دن میں رپورٹ مکمل کرے اور سپریم کورٹ فیصلہ کرے۔

    سینیٹرسراج الحق نے وزیر اعظم پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ دنوں نوازشریف کو ایک جلسے میں آنسو بہاتے دیکھا تو ضیاء الحق یاد آگئے۔

    انہوں نے کہا کہ تاریخ گواہ ہے کہ ملک میں جب بھی ایسے حالات پیدا ہوئے تو ڈکٹیٹر آجاتا ہے،پہلے بھی کہا تھا کہ معاملے کو گراؤنڈ سے زیادہ عدالت میں حل ہونا چاہئیے، ہم نے کوشش کی کہ خون خرابہ نہ ہو، تاریخ گواہ ہے کہ اس طرح کبھی مثبت نتائج نہیں آئے۔

    امیر جماعت اسلامی نے مزید کہا کہ ایسے حالات میں ڈکٹیٹرز آجاتے ہیں اور جب ڈکٹیٹر آتا ہے تو پھر آئین اور قانون کو الماری میں رکھ دیا جاتا ہے،ابھی لوہا گرم ہے، قوم عدلیہ کی پشت پر ہے، اب وقت ہے کہ اسے با معنی بنایا جائے اگر سنگاپور اور ہانگ کانگ کرپشن سے پاک ہوسکتے ہیں تو پاکستان کیوں نہیں ہوسکتا؟