Tag: سراج الحق

  • بلوچ قوم کو غدار کہناملک کوبربادکرناہے،سراج الحق

    بلوچ قوم کو غدار کہناملک کوبربادکرناہے،سراج الحق

    لاہور: امیر جماعت اسلامی سراج الحق کا کہناہے کہ بلوچ قوم کو غدار کہناملک کوبرباد کرنا ہے۔انہوں نے کہاکہ بلوچ قوم محب وطن ہیں ان کو محبت کی ضرورت ہے۔

    تفصیلات کےمطابق لاہور میں جماعت اسلامی کے کرپشن کے خلاف مارچ میں خطاب کرتے ہوئے سربراہ جماعت اسلامی سراج الحق کا کہناتھا کہ بلوچستان جل رہا ہے اور نوجوان تعلیم اور روزگار مانگ رہے ہیں۔

    سربراہ جماعت اسلامی کا کہناتھاکہ میں اس نظام کا باغی ہوں جس میں بڑوں کے کتے مزے کرتے ہیں اور غریب کے بچے کھانے کو ترستے ہیں۔

    سراج الحق کا کہناتھا کہ قوم کے نوجوانوں کے دلوں میں ترقی کا جذبہ موجود ہے لیکن ملک میں غریبوں کے پاس وسائل نہیں ہیں۔

    جماعت اسلامی کے سربراہ کا کہناتھا کہ قوم نےپیپلزپارٹی اور ن لیگ کومتعدد باراقتدارسے نوازا تاہم حکمران حکمران 45سالوں میں روٹی،کپڑا اور مکان فراہم نہیں کرسکے۔

    امیر جماعت اسلامی کا کہناتھا کہ بلوچ قوم محب وطن ہیں ان کو محبت کی ضرورت ہے لیکن ان کے زخموں ہر مرہم رکھنے والا کوئی نہیں ہے۔

    واضح رہے کہ سراج الحق کا کہناتھا کہ بڑےلوگ اگر بیمارہوجائیں تو علاج کے لیے لندن جاتے ہیں تاہم ملک میں غریب کو علاج کی سہولیات تک میسرنہیں ہیں۔

  • حکومت ملی تو 70 سالہ خواتین کو بڑھاپا الاؤنس دیں گے،سراج الحق

    حکومت ملی تو 70 سالہ خواتین کو بڑھاپا الاؤنس دیں گے،سراج الحق

    نوشہرہ: جماعت اسلامی کے امیر سراج الحق کا کہنا ہے کہ اسٹیٹس کو اور اس نظام کے خلاف کھڑے ہونے کا وقت آگیا، ہمیں حکومت ملی تو نوجوانوں کو بلا سود قرضے اور 70سالہ خواتین کو بڑھاپا الائونس دیں گے، خواتین کو وراثت میں حصہ نہ دینے والوں کے خلاف کارروائی کریں گے۔

    نوشہرہ میں عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا کہ وقت آگیا ہے کہ قوم اس نظام اور اسٹیٹس کو کے خلاف اٹھ کھڑی ہو،تبدیلی کا نعرہ لگ رہا ہے لیکن تبدیلی اسلامی ہونی چاہیے امریکی نہیں۔

    قبل ازیں ایک اور تقریب میں خطاب کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی  کا کہنا تھا کہ ہمیں حکومت ملی نوجوانوں کو بلاسود قرضے فراہم کریں گے اور سترسال کی خواتین کو بڑھاپا الاؤنس دیں گے۔ اس تقریب میں خواتین کی بڑی تعداد موجود تھی۔

    ساتھ ہی انہوں ںے یہ بھی کہا کہ خواتین کو وراثت میں حصہ ملنا ان کا حق ہے ، حصہ نہ دینے والوں کے خلاف کارروائی کریں گے۔

  • اداروں میں کرپشن کی وجہ سے ملک ناکام ریاست بن گیا، سراج الحق

    اداروں میں کرپشن کی وجہ سے ملک ناکام ریاست بن گیا، سراج الحق

    لاہور: امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ اسحاق ڈار کو آئی ایم ایف اور عالمی بینک کی جانب سے ایشیاء کا بہترین وزیر خزانہ کا ایوارڈ اس لیے دیا گیا کہ انہوں نے قرضے حاصل کر کے ملک پر سودی قرضوں کا پہاڑ کھڑا کیا۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے لاہور میں منعقدہ انجینئرنگ فورم کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ سراج الحق کا کہنا تھا کہ اداروں میں کریشن کی وجہ سے پاکستان ناکام ریاست بن گیا ہے، بے پناہ وسائل کی موجودگی کے باوجود ملک کو قرضوں اور سود کے بوجھ تلے دبا دیا گیا۔

    سینیٹر سراج الحق نے کہا کہ ’’سی پیک منصوبے پر حکومتی سرگرمیاں عوام میں شک و شبہات پیدا کرررہی ہیں۔ اس حوالے سے حکومت صرف زبانی کلامی دعوے کرتی نظر آتی ہے تاہم عوام کے لیے ابھی تک کوئی عملی اقدمات بروئے کار نہیں لائے گئے‘‘۔

    پڑھیں:  عالمی بینک نے اسحاق ڈار کو ایشیاء کا بہترین وزیرخزانہ قرار دے دیا

     انہوں نے کہا کہ خیبر پختونخواہ اور بلوچستان کو مسلسل نظر انداز کیا جارہا ہے جس کی وجہ سے وہاں کے عوام میں پریشانی اور تشیویش کی لہر موجود ہے ، آج بھی اگر حکومت وسائل کی تقسیم منصانہ طریقے سے کرے تو چھوٹے صوبوں میں پیدا ہونے والی احساس محرومی کو دور کیا جاسکتا ہے‘‘۔

    امیر جماعت اسلامی نے مطالبہ کیا کہ  نوجوان انجینئرز کی بے روز گاری کے مسئلہ کو فوری طور پر حل کیا جائے اور  وفاقی حکومت انجینئرز کے سروس سٹریکچر کی فوری منظوری اورنوجوان انجینئرز کو اسپیشل الاﺅنس دے۔

     

  • جماعت اسلامی نے غیرت کے نام پر قتل بل کی مخالفت کردی

    جماعت اسلامی نے غیرت کے نام پر قتل بل کی مخالفت کردی

    لاہور: امیرجماعت اسلامی سینیٹرسراج الحق نے خواتین سے زیادتی اور غیرت کے نام پر قتل بل کی مخالفت کرتے ہوئے کہا ہے کہ شریعت کے منافی قوانین کو ہرگز برداشت نہیں کیا جائے گا، بل میں اسلامی نظریاتی کونسل کی آئینی حیثیت کو بھی چیلنج کیا گیا ہے، قانون میں صلح کاحق نہ دینا اسلامی احکامات کی کھلی خلاف ورزی ہے۔

    سراج الحق نے کہا کہ غیرت کے نام پرقانون سازی کابل ہٹ دھرمی اوردہشت گردی کے مترادف ہے، انہوں نے کہا کہ قومی اسمبلی میں اکثریت کی بنا پر مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی نے قرآن و سنت سے متصادم قانون سازی کی۔

    انہوں نے کہا کہ حضرت امام حسین ؓ سے محبت کاحق اداکر نے کیلیے یزیدی نظام سے ٹکراناہوگا،حکمرانوں نے ملک میں ظالمانہ نظام مسلط کررکھاہے۔

    دوسری جانب  وفاقی وزیر قانون زاہد حامد کا کہنا ہے کہ مذکورہ قانون کی منظوری سے غیرت کے نام پر قتل جیسے واقعات میں کمی آئے گی۔ اس طرح کے واقعات نے عالمی برادری میں پاکستانی معاشرے کا برا تصور دیا ہے۔

    زاہد حامد نے کہا کہ ن لیگ کےمنشور میں یہ بات درج ہے کہ انصاف کی فراہمی کو تیز رفتار بنانا ہے، بہت سارے قوانین بنالئے ہیں، کوشش کررہےہیں کہ منشور کے مطابق قوم کے ساتھ جو قانونی اصلاحات کے وعدے کئے ہیں انہیں پورا کریں۔

    وفاقی وزیرکا کہنا تھا کہ خاتون کی گواہی کسی خاتون پولیس افسر یا اس خاتون کے فیملی ممبر کے سامنے لی جائے گی،اس طرح کے کیسز میں پہلی بار ڈی این اے سیمپل بھی لینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

     

  • نواز شریف عدالت میں پیش ہوجاتے تو کرپشن ختم ہوجاتی، سراج الحق

    نواز شریف عدالت میں پیش ہوجاتے تو کرپشن ختم ہوجاتی، سراج الحق

    لاہور: امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ قومی سلامتی اور کشمیر ایشو پر حکومت سے یکجہتی کا یہ مطلب نہیں کہ احتساب کے مطالبے سے دست بردار ہوگئے۔

    اپنے ایک بیان میں سراج الحق کا کہنا تھا کہ حکمرانوں کا احتساب مخالف رویہ ناقابل برداشت اور قومی یکجہتی کے لیے زہر قاتل ہے، کرپٹ حکمرانوں نے قوم کے اعتماد کو بری طرح مجروح کیا ہے۔

    سراج الحق کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم عدالت کے سامنے پیش ہوجاتے تو کرپشن کا خاتمہ مشکل نہیں تھا، آئین و قانون کی بالادستی کی راہ میں حکومتی رویہ سب سے بڑی رکاوٹ ہے۔

    امیر جماعت اسلامی کا کہنا تھا کہ پاناما لیکس کی تحقیقات اور لٹیروں کے احتساب کے بغیر حکمرانوں کے پاس حکومت کرنے کا اخلاقی جواز نہیں، اپوزیشن جماعتیں بہت جلد مل بیٹھ کر پاناما لیکس اور جوڈیشل کمیشن پر مشترکہ لائحہ عمل دیں گی۔

    سراج الحق کا کہنا تھا کہ کشمیر پر قومی یکجہتی اور اتحاد وقت کی ضرورت ہے۔

  • مسئلہ کشمیر کا واحد حل آزادی ہے، سراج الحق

    مسئلہ کشمیر کا واحد حل آزادی ہے، سراج الحق

    کوئٹہ : جماعت اسلامی کے امیر سراج الحق نے کہا ہے کہ مسئلہ کشمیر کا واحد حل آزادی ہے ،ملک میں اسٹیٹس کو کا نظام ختم کرنا ہوگا.

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے کوئٹہ میں عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا، امیر جماعت اسلامی کا کہنا تھا کہ بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کی وجہ سے بھارت تقسیم ہو رہا ہے، وہ ہوش کے ناخن لیں ،بھارتی وزیر اعظم کی جنگ کی خواہش ان ہی کے گلے پڑ جائے گی۔

    سراج الحق نے کہا کہ بلوچستان کے عوام آج بھی پانی کے لیے ترس رہے ہیں ،صوبے میں باغات خشک ہو گئے ،قدرتی وسائل ہونے کے باوجود بلوچستان مسائل کا شکار ہے.

    انہوں نے کہا کہ بلوچستان کی عوام ایک سے دوسری جگہ ہجرت کرنے پر مجبور ہے لیکن تمام تر مسائل کے باوجود بلوچستان کے عوام پاکستان کے وفادارہیں.

    مزید پڑھیں : مسئلہ کشمیر حل ہونے تک بھارتی فلموں پر پابندی لگانے کی درخواست

     اپنے خطاب میں ان کا کہنا تھا کہ کوئی غریب آدمی اس سسٹم میں حکومت کا حصہ نہیں بن سکتا، موجودہ قیادت سے بھی بے روز گاری اور مسائل کے حل کی کوئی توقع نہیں ہے.
     ان کا کہنا تھا کہ بے روز گاری اور دیگر مسائل کی وجہ حکمرانوں کی غلط پالیسیاں ہیں ،ملک میں طبقاتی نظام کو ختم کرنے کی ضرورت ہے۔

     

  • حکومت پاناما لیکس سے بچنے کے لئے بہانے بنارہی ہے، سراج الحق

    حکومت پاناما لیکس سے بچنے کے لئے بہانے بنارہی ہے، سراج الحق

    لاہور : امیرجماعت اسلامی سینیٹرسراج الحق نے کہا ہے کہ حکومت پاناما لیکس کی تحقیقات سے بچنے کے لئے الٹےسیدھے بہانے بنارہی ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ پاکستانی حکمران پانامہ لیکس پر احتساب ہی نہیں چاہتے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ سینیٹرسراج الحق نے کہا کہ کرپٹ سسٹم اور کرپشن اب ساتھ ساتھ نہیں چل سکتے۔

    حکومت احتساب اور ٹی او آر سے خود کو بچانے کی کوشش کر رہی ہے ،پاناما لیکس معاملے کو پانچ ماہ ہو چکے، موجودہ حکومت کمیشن بنانے میں ناکام ہو گئی۔

    ان کا کہنا تھا کہ حکومت احتساب کے لیے میکینزم بنانے کے لیے تیار نہیں ہے، حکومت نہیں چاہتی کہ مسائل ایوانوں میں حل ہوں ۔

    امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ چاہتے ہیں کہ اپوزیشن مل کرحکومت کا احتساب کرے ، پاناما لیکس پر مشترکہ حکمت عملی بنانے کی کوشش کر رہے ہیں،عدالت میں حکومت کے خلاف لڑائی لڑیں گے۔

     

  • بھارت نے جارحیت کی تومنہ توڑ جواب دیا جائے گا، سراج الحق

    بھارت نے جارحیت کی تومنہ توڑ جواب دیا جائے گا، سراج الحق

    لاہور : جماعت اسلامی پاکستان کے امیر سینیٹر سراج الحق نے کہا ہے کہ اگر بھارت نے پاکستان کے ساتھ کوئی مہم جوئی کرنے کی کوشش کی تو وہ ہندوستان میں ایک نئے پاکستان کی بنیاد ہو گی۔

    ان خیالات کا اظہارانہوں نے لاہور میں جماعت اسلامی کے زیراہتمام خواتین یوتھ فیسٹیول میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، سنیٹرسراج الحق کا کہنا تھا کہ پاکستان 1965 کی نسبت آج ایک ہزار گنا زیادہ مستحکم ہے۔

    بھارت کو مہم جوئی مہنگی پڑے گی۔ بھارت نے اس مرتبہ جارحیت کی تو اس کو منہ توڑ جواب دیا جائے گا۔ سراج الحق کا کہنا تھا بھارت کو یاد ہوگا جب اس نے 65ء میں حملہ کیا تھا تو پاکستانی خواتین نے ڈنڈے اٹھا کر اس جارحیت کا جواب دیا تھا۔

    امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ کرپشن کیخلاف 30 ستمبر کو فیصل آباد میں الگ مارچ کر رہے ہیں، بدعنوان حکمرانوں کیخلاف اپوزیشن اتحاد کیلئے اکتوبر میں پیش رفت ہو گی۔

    کرپشن کیخلاف اکتوبر کے پہلے ہفتے میں اپوزیشن جماعتوں کو متحد کرنے کی کوشش کریں گے، سنیٹر سراج الحق کنے کہا کہ وسائل کی غیر مساوی تقسیم پاکستان کا بڑا مسئلہ ہے۔

    ایک جانب اربوں روپے لاگت کی اورنج لائن بنائی جا رہی ہے تو دوسری جانب شہری صحت کی سہولتوں سے محروم ہیں، ایسے نظام کیخلاف بغاوت ہر شخص پر فرض ہے۔

     

  • میر قاسم کی پھانسی کیخلاف جماعت اسلامی کا احتجاج، غائبانہ نمازجنازہ ادا

    میر قاسم کی پھانسی کیخلاف جماعت اسلامی کا احتجاج، غائبانہ نمازجنازہ ادا

    اسلام آباد : بنگلہ دیش میں جماعت اسلامی کے رہنما میر قاسم کی پھانسی کیخلاف اسلام آباد میں جماعت اسلامی کی جانب سے احتجاج کیا گیا۔

    امیر جماعت اسلامی نے میر قاسم کی غائبانہ نماز جنازہ بھی پڑھائی۔ تفصیلات کے مطابق بنگلہ دیش میں جماعت اسلامی کے رہنما میر قاسم کی پھانسی کیخلاف جماعت اسلامی نے احتجاجی مظاہرہ کیا۔

    اسلام آباد میں بنگلہ دیش جماعت اسلامی کے رہنما میر قاسم کی غائبانہ نماز جنازہ ادا کی گئی۔ غائبانہ نماز جنازہ امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے پڑھائی۔

    مزید پڑھیں: بنگلہ دیش: جماعت اسلامی کے ایک اور رہنما میر قاسم علی کو پھانسی دیدی گئی

    امیرجماعت اسلامی نےمیر قاسم کی پھانسی کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ نام نہاد ٹریبونل کو انسانی حقوق کی عالمی تنظیموں نے ڈھکوسلہ قراردیا ہے۔

    انہوں نےحکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ جن لوگوں نے پاکستان کیلئے جان دی انہیں بھلادیا گیا۔ امیرجماعت اسلامی کا کہنا تھا کہ پاکستان بچانے کی پاداش میں جماعت اسلامی کے رہنماؤں کو بنگلہ دیش میں سزائیں دی جا رہی ہیں۔

     

  • سانحہ کوئٹہ پاکستان کا نائن الیون ہے، سینیٹرسراج الحق

    سانحہ کوئٹہ پاکستان کا نائن الیون ہے، سینیٹرسراج الحق

    ژوب : امیرجماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق نے کہا ہے کہ سانحہ کوئٹہ پاکستان کا نائن الیون ہے۔ مولانا عبدالحئی مندوخیل نے پوری زندگی غلبہ اسلام کی جدوجہد کی۔

    بلوچستان کے ضلع ژوب میں تعزیتی ریفرنس سے خطاب کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ بلوچستان کے عوام محب وطن ہیں۔

    بلوچستان کے بارے میں بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کے بیان پر یہاں کے محب وطن عوام کی طرف سے جو شدید ردعمل آیا ہے اس نے ثابت کردیا ہے کہ یہاں کے عوام پاکستان کی خا طر مرمٹنے کیلئے تیار ہیں۔

    بھارتی وزیر اعظم نے بیان دیا تو بلوچستان کے عوام نے ہی اس کا منہ توڑجواب دیا تھا، انہوں نے کہا کہ بلوچستان کے عوام ملک کے خلاف نہیں بلکہ ظلم اور ناانصافی کیخلاف ہیں اور میں ان کے ساتھ ہوں۔

    انہوں نے کہا کہ وسائل کی غیر منصفانہ تقسیم اورصوبے کے عوام کو تعلیم صحت اورروز گارسے محرورم رکھنا ظلم ہے ،اس ظلم کے خلاف آواز اٹھانے والوں کو ملک دشمن قرار نہیں دیا جاسکتا۔

    وفاقی حکومت بلوچستان کے عوام کے ساتھ کئے گئے وعدوں کا پاس کرتی تو یہاں سے اسلام آباد کے خلاف کوئی آواز نہ اٹھتی، مولانا عبدالحئی مندوخیل نے پوری زندگی غلبہ اسلام کی جدوجہد کی۔

    سراج الحق نے کہا کہ کوئٹہ سانحہ کے بعد میں نے وزیر اعظم کو تجویز دی تھی کہ کوئٹہ میں تمام سیاسی قائدین کا مشاورتی اجلاس طلب کیاجائے جس میں سیکیورٹی اداروں کے سربراہان اور آرمی چیف کو بھی بلایا جائے اور مل بیٹھ کر یہاں کے مسائل اور بدامنی کا حل تلاش کیا جائے لیکن مرکزی حکومت نے اس تجویز پر عمل نہیں کیا۔

    یہی وجہ ہے کہ مودی کو بھی جلتی پر تیل ڈالنے کا موقع ملا ،جس کا بلوچستان کے غیورعوام نے متحد ہوکر مودی کو منہ توڑ جواب دیا ہے۔