Tag: سراج الحق

  • پرزے جوڑ کر بنایا گیاحکومتی جہاز اڑ نہیں سکتا، سراج الحق

    پرزے جوڑ کر بنایا گیاحکومتی جہاز اڑ نہیں سکتا، سراج الحق

    لاہور: امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق نے کہا ہے کہ مسائل کی دلدل سے نکلنے کیلئے چند گھوڑے نہیں بلکہ پورا اصطبل بدلنا ہو گا۔

    خیبرپختونخوا کے تین وزراء کی برطرفی پر ردعمل دیتے ہوئے سراج الحق نے کہا کہ وزارتیں نہیں پورے نظام کو تبدیل ہونا چاہیے، یہ لوگ ووٹ پر آئے نہیں بلکہ لائے گئے ہیں جبھی ڈلیور نہیں کر پا رہے۔

    انہوں نے کہا کہ حکومت کاجہاز مختلف پرزے جوڑ کر بنایا گیا ہےجو اڑ نہیں سکتا، وزیراعظم نے کہا تھا 2020 خوشخبریوں اور خوشحالی کاسال ہے، پہلی خوشخبری آٹےکی قیمتوں میں اضافہ اوربحران کر کے دی گئی۔

    سراج الحق کا کہنا تھا کہ لگتا ہے یہ سال روٹھوں کو منانے اور عوام کےامتحان کاسال ہے، حکومت وینٹی لیٹر پر ہے مصنوعی سانس سےکب تک زندگی بچائی جائےگی، عوام پرزبردستی مسلط کردہ حکومت کوزیادہ عرصہ قائم رکھنا ممکن نہیں۔

    امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ 5 فروری کو کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کیلئے مظاہرے کریں گے۔

  • عالم اسلام کو باہمی لڑائیوں سے نکل کر سازشوں کو ناکام بنانا ہوگا، سراج الحق

    عالم اسلام کو باہمی لڑائیوں سے نکل کر سازشوں کو ناکام بنانا ہوگا، سراج الحق

    لاہور: امیر جماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق نے کہا ہے کہ عالم اسلام کو باہمی لڑائیوں سے نکل کر سازشوں کو ناکام بنانا ہوگا۔

    تفصیلات کے مطابق امیر جماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق نے لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ عالم اسلام پر جنگ مسلط کرنا چاہتے ہیں، اقوام متحدہ، امن پسند ممالک جنگ کی آگ کو بجھائیں۔

    سراج الحق نے کہا کہ عالم اسلام کو باہمی لڑائیوں سے نکل کر سازشوں کو ناکام بنانا ہوگا، اگر جنگ کے شعلے ایک بار بلند ہوگئے تو پوری دنیا اس کی لپیٹ میں آئے گی۔

    انہوں نے کہا کہ اس وقت ملک کا بڑا مسئلہ یہ ہے کہ حکومت ہے بھی اور نہیں بھی، حکومت نے اتنے بحران پیدا کردئیے کہ اس کی کشتی بھنور میں پھنس گئی ہے۔

    مزید پڑھیں: موجودہ حکومت نے بھی خاموش این آراو شروع کر دیا، سراج الحق

    سراج الحق نے کہا کہ 15 ماہ میں بجلی کی قیمت میں 15 بار اضافہ کردیا گیا، آئی ایم ایف کے حکم پر حکومت ہر روز نئے ٹیکس مسلط کررہی ہے۔

    واضح رہے کہ چند روز قبل سراج الحق کا کہنا تھا کہ احتساب کا نظام 15 ماہ سے ناکارہ بن کر رہ گیا ہے اور موجودہ حکومت نے بھی خاموش این آر او شروع کردیا۔

    ان کا کہنا تھا کہ مقبوضہ کشمیر کا مسئلہ اس وقت بہت زیادہ توجہ طلب ہے، مقبوضہ کشمیر پر قبضے کے بعد بھارتی حکومت نےشہریت متنازع بل پاس کیا جس کے خلاف بھارت میں مظاہرے ہورہےہیں اور اپوزیشن سڑکوں پرہے۔

  • موجودہ حکومت نے بھی خاموش این آراو شروع کر دیا، سراج الحق

    موجودہ حکومت نے بھی خاموش این آراو شروع کر دیا، سراج الحق

    لاہور: امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق نے کہا ہے کہ احتساب کا نظام 15 ماہ سےمذاق بن کررہ گیاہےاور موجودہ حکومت نے بھی خاموش این آراو شروع کیا ہے۔

    لاہور میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ اپوزیشن کہتی ہے آرڈیننس نہیں چاہیےفیصلے پارلیمنٹ میں کریں، ابھی جنگ کی صورتحال نہیں ہے تو حکومت کیوں آرڈیننس کا سہارالیتی ہے۔

    انہوں نے کہا کہ حکومت 15ماہ بھی اپنی سمت کا تعین نہیں کرسکی، موجودہ دورحکومت میں شرح سود میں اضافہ ہوا ،جو ن لیگ،پی پی میں تھے آج وہ اس حکومت میں ہیں، ملک میں مصنوعی مہنگائی اور مصنوعی مینڈیٹ ہے، حقیقی مینڈیٹ کی غیر موجودگی میں حکومت چلنے کےقابل نہیں، ہر الیکشن کے بعد دھاندلی کےالزامات لگ جاتے ہیں اگر الیکشن شفاف نہ ہوں تو حکومت مضبوط نہیں بنتی جب کہ ادارےآئینی حدودمیں کام کریں تو جمہوریت مضبوط ہوگی

    امیر جماعت اسلامی کا کہنا تھا کہ مقبوضہ کشمیر کا مسئلہ اسوقت بہت زیادہ توجہ طلب ہے، مقبوضہ کشمیر پر قبضے کے بعد بھارتی حکومت نےشہریت متنازع بل پاس کیا جس کے خلاف بھارت میں مظاہرے ہورہےہیں اور اپوزیشن سڑکوں پرہے، مودی نے جو راستہ اپنایا وہ تمام اقلیتوں کیلئے تباہی کا راستہ ہے، لاکھوں کشمیریوں نے قربانیاں دیں،طویل محاصرےکاسامناہے اور حکومت اب تک اوآئی سی کا اجلاس تک اسلام آباد میں نہیں بلاسکی۔

  • شہدا کا خون ضرور رنگ لائے گا، کشمیریوں کو آزادی مل کر رہے گی، سراج الحق

    شہدا کا خون ضرور رنگ لائے گا، کشمیریوں کو آزادی مل کر رہے گی، سراج الحق

    اسلام آباد: امیر جماعت اسلامی سراج الحق کا کہنا ہے کہ شہدا کا خون ضرور رنگ لائے گا، کشمیریوں کو آزادی مل کر رہے گی۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کشمیر مارچ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ
    لاکھوں کا اجتماع آج کشمیریوں کی حمایت میں اسلام آباد میں کھڑا ہے۔

    سراج الحق نے کہا کہ پاکستانی عوام نے کشمیرمارچ میں شرکت کر کے مودی کو پیغام دیا، کشمیری شہدا کو خراج عقید ت، بینائی سے محروم کشمیریوں کو سلام پیش کرتے ہیں۔

    امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ بھارتی جبر کے باوجود حریت قیادت کی زبان پر پیغام ہوتا ہے ہم پاکستانی ہیں، کشمیریوں آپ ہمارے اور ہم تمہارے ہیں، کوئی طاقت ہمیں جدا نہیں کرسکتی، کشمیر میں ایک قیامت گزر گئی ، ہر گلی و کوچہ ایک کربلا بن گیا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ بھارتی جبر کے شکار آج 18 ہزارکشمیری نوجوان گرفتار ہیں، مقبوضہ وادی میں 14 ہزار کشمیری خواتین کی عصمت دری کی گئی۔

    امیر جماعت اسلامی سراج الحق کا کہنا ہے کہ شہدا کا خون ضرور رنگ لائے گا، کشمیریوں کو آزادی مل کر رہے گی۔

    واضح رہے کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی لاک ڈاؤن کو 140 دن ہوگئے، مظلوم کشمیری اپنے گھروں میں محصور ہیں، اشیائے خورونوش کی شدید قلت کا سامنا ہے، وادی میں موبائل اور انٹرنیٹ سروسز مسلسل معطل جا رہی ہیں، جبکہ قابض فورسز کا گھر گھر چھاپے مارنے کا سلسلہ بھی جاری ہے۔

  • آج اسلام آباد میں تاریخ کا سب سے بڑا کشمیرمارچ ہوگا: سراج الحق

    آج اسلام آباد میں تاریخ کا سب سے بڑا کشمیرمارچ ہوگا: سراج الحق

    اسلام آباد: امیر جماعت اسلامی سراج الحق کا کہنا ہے کہ آج دارالحکومت میں تاریخ کا سب سے بڑا کشمیر مارچ ہورہا ہے، لاکھوں پاکستانی اسلام آباد میں کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے لیے کھڑے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سراج الحق کا کہنا تھا کہ آج کے اس مارچ سے حکمرانوں کے ضمیر کو بھی جھنجھوڑنا ہے، کشمیر مقامی سیاسی مسئلہ نہیں بلکہ امت مسلمہ کا مسئلہ ہے، قومی کاز کے لیے ہم سب کچھ کررہے ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ بےبس حکمرانوں کو کہنا چاہتا ہوں کہ اپنی اداؤں پر غور کریں، چارٹرڈ آف ڈیمانڈ ہم نے تیار کیا ہے آج پیش کریں گے، ہم نے دو باراسلامی کانفرنس بلانے کا فیصلہ کیا تھا پر ہو نہ سکا، انٹرنیشنل کشمیر کانفرنس ایجنڈے میں شامل ہے مناسب وقت پر کریں گے۔

    امیر جماعت اسلامی کا مزید کہنا تھا کہ اس وقت پرویزمشرف کو چھوڑیں وہ قصہ پارینہ ہے۔

    خیال رہے کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی لاک ڈاؤن کو 140 دن ہو گئے، مظلوم کشمیری اپنے گھروں میں محصور ہیں، اشیاے خورونوش کی شدید قلت کا سامنا ہے، وادی میں موبائل اور انٹرنیٹ سروسز مسلسل معطل جا رہی ہیں، جب کہ قابض فورسز کا گھر گھر چھاپے مارنے کا سلسلہ بھی جاری ہے۔

  • مشرف سےمتعلق رائے دینے کا مطلب فوج سے متعلق رائے دینا نہیں، سراج الحق

    مشرف سےمتعلق رائے دینے کا مطلب فوج سے متعلق رائے دینا نہیں، سراج الحق

    لاہور: امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق نے کہا ہے کہ جنرل (ر) پرویز مشرف سےمتعلق رائے دینےکا مطلب فوج سے متعلق رائے دینا نہیں ہے۔

    خصوصی عدالت کی جانب سے سابق فوجی صدر سے متعلق فیصلے پر ردعمل دیتے ہوئے امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ عوام مسلح افواج سےمحبت واحترام کارشتہ رکھتےہیں، پاک فوج اور پاکستان 2 مختلف چیزیں نہیں بلکہ ایک چیز کے 2 نام ہیں۔

    سینیٹر سراج الحق نے کہا کہ لوگ ریٹائرمنٹ کےبعد مشرف کو فوج کاحصہ نہیں سمجھتے جس نے پروٹوکول کے ساتھ مشرف کو رخصت کیا اسے جواب دینا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ مشرف سےمتعلق رائےکامطلب فوج سےمتعلق رائےنہیں ہے جب کہ کچھ لوگ جمہوریت سےمتعلق بیان دے کر خود کو چیمپئن سمجھ رہےہیں لیکن پردے کے پیچھےکچھ اور، سامنے کچھ اور ہے۔

    واضح رہے کہ اسلام آباد میں قائم خصوصی عدالت نے سابق صدر پرویز مشرف کےخلاف آئین شکنی کیس کا تفصیلی فیصلہ جاری کردیا۔ خصوصی عدالت کا تفصیلی فیصلہ 169 صفحات پر مشتمل ہے۔

    عدالت نے فیصلے کی کاپی میڈیا کو نہ دینے کا حکم دیا، بعد ازاں پرویز مشرف اور وزارت داخلہ کے نمائندوں کو فیصلے کی کاپی فراہم کردی گئی۔ دونوں نمائندے تفصیلی فیصلے کی کاپی لے کر خصوصی عدالت سے روانہ ہوگئے۔

    پرویز مشرف کو سزا سنانے والے خصوصی عدالت کا بینچ جسٹس وقار سیٹھ، جسٹس نذر اکبر اور جسٹس شاہد کریم پر مشتمل تھا۔

  • ہمیں دہشت گردی کی طرح کشمیر پر بھی ایکشن پلان بنانا ہوگا، سراج الحق

    ہمیں دہشت گردی کی طرح کشمیر پر بھی ایکشن پلان بنانا ہوگا، سراج الحق

    رحیم یار خان: امیر جماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق نے کہا ہے کہ ہمیں دہشت گردی کی طرح کشمیر پر بھی ایکشن پلان بنانا ہوگا۔

    تفصیلات کے مطابق امیر جماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق نے کشمیر مارچ ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تمام سیاسی جماعتوں کی کشمیر کے معاملے پر خاموشی نے مایوس کیا ہے، تمام جماعتوں کو کشمیر پر ایک پیج پر آنا ہوگا۔

    سراج الحق نے کہا کہ چیف الیکشن کمشنر کے معاملے میں ناکامی سمجھ سے بالاتر ہے، ملک کو گفتار کی بجائے کردار کے غازیوں کی ضرورت ہے۔

    انہوں نے کہا کہ سیاست دانوں نے کشمیریوں کو مایوس کیا ہے، وزیراعظم نے کہا تھا اقوام متحدہ سے واپسی پر روڈ میپ دوں گا لیکن وہ خاموش ہیں، مودی کشمیر میں پابندیاں لگا کر شیر ہوگیا ہے۔

    مزید پڑھیں: 22 دسمبر کومسئلہ کشمیر پر اسلام آباد میں دمادم مست قلندر ہوگا، سراج الحق

    واضح رہے کہ چند روز قبل سراج الحق کا کہنا تھا کہ بھارت نےگلگت اورمظفر آباد کو اپنے نقشے میں شامل کرلیا، ہم 22 دسمبر کومسئلہ کشمیرپر اسلام آباد میں دمادم مست قلندرکریں گے۔

    امیر جماعت اسلامی کا مزید کہنا تھا کہ سیاسی قیادتیں ملک نہیں اپنے کاروبار اور کارخانے بدلنے کا سوچتی ہیں، حکمرانوں کی مسلسل خیانت اورکرپشن سےملک کا بچہ بچہ مقروض ہے۔

    یاد رہے کہ جموں و کشمیر پر بھارتی قبضے کے دوران بھارتی انتظامیہ جھوٹے مقدموں کے ذریعے کشمیریوں کی جائیداد ہتھیانے لگی ہے، دوسری طرف لاک ڈاؤن اور مسلسل کرفیو کے باعث وادی میں 126 دنوں سے خوف و ہراس کا ماحول اور غیر یقینی کی صورت حال برقرار ہے۔

  • امیر جماعت اسلامی کا 22 دسمبر کو اسلام آباد میں جلسے کا اعلان

    امیر جماعت اسلامی کا 22 دسمبر کو اسلام آباد میں جلسے کا اعلان

    کالا باغ: امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق نے 22 دسمبرکواسلام آباد میں جلسےکااعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ احتجاجی جلسہ حکمرانوں اورمودی سرکار کےخلاف ہوگا۔

    تفصیلات کے مطابق تبی سرمیں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی سراج الحق کا کہنا تھا کہ کشمیرمیں ہزاروں ماؤں، بہنوں کی عصمت دری ہورہی ہے، کشمیرکی جیلوں میں نوجوانوں پرتشددہورہا ہے اورحکمران تماشہ دیکھ رہے ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ وزیراعظم بن کرعمران خان کاارمان پوراہوگیامگرعوام کانہیں ہوا،وزیر اعظم کےحلقےمیں لوگ اب بھی جوہڑ کاپانی پیتےہیں۔

    امیر جماعت اسلامی کا کہنا تھا کہ آرمی چیف توسیع معاملےمیں حکومت نےفوج کاتقدس پامال کیا ہے۔

    سینیٹر سراج الحق نے 22دسمبرکواسلام آباد میں جلسےکااعلان کرتے ہوئے کہا کہ احتجاجی جلسہ حکمرانوں اورمودی سرکار کےخلاف ہوگا۔

  • 22 دسمبر کومسئلہ کشمیر پر اسلام آباد میں دمادم مست قلندر ہوگا، سراج الحق

    22 دسمبر کومسئلہ کشمیر پر اسلام آباد میں دمادم مست قلندر ہوگا، سراج الحق

    لاہور: امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق نے کہا ہے کہ شیخ رشید کہتے ہیں میری وزارت سے وزیراعظم اور چین خوش ہے، ریلوےکی وزارت میں سیکڑوں حادثات ہو ئے لیکن کہتے ہیں چین خوش ہے۔

    تفصیلات کے مطابق لاہور میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی کا کہنا تھا کہ ملک کے 64 فیصد نوجوانوں کے لیے 15 ماہ میں کچھ نہیں ہوا، حکومت نے 15 ماہ میں صرف لنگر خانے کھولے ہیں۔

    ان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم باہر جا کر بتاتے ہیں میری قوم چوراورکرپٹ ہے لیکن معیشت کی حالت بتا رہی ہے قوم نہیں خودحکومت کرپٹ ہے، افسوس ہے حکمرانوں نے آج تک صرف کرپشن کا کام کیا ہے۔

    سراج الحق نے کہا کہ بی آر ٹی پشاور کئی سالوں کے باوجود نہیں بن سکا، حکومت نے 15 ماہ میں 15 سو یو ٹرن لیے ہیں۔

    امیر جماعت اسلامی کا کہنا تھا کہ نواز شریف صاحب کے علاج کےلیےملک میں اسپتال نہیں،ن لیگ حکومت کام کرتی تو نواز شریف کے علاج کےلیےاسپتال ہوتا۔

    ان کا کہنا تھا کہ بھارت نےگلگت اورمظفر آباد کو اپنے نقشے میں شامل کرلیا، ہم 22 دسمبر کومسئلہ کشمیرپر اسلام آباد میں دمادم مست قلندرکریں گے۔
    امیر جماعت اسلامی کا مزید کہنا تھا کہ سیاسی قیادتیں ملک نہیں اپنے کاروبار اور کارخانے بدلنے کا سوچتی ہیں، حکمرانوں کی مسلسل خیانت اورکرپشن سےملک کا بچہ بچہ مقروض ہے۔

  • امیر جماعت اسلامی کا 22 دسمبر کو اسلام آباد جانے کا اعلان

    امیر جماعت اسلامی کا 22 دسمبر کو اسلام آباد جانے کا اعلان

    اسلام آباد: کشمیریوں سے اظہار یک جہتی کے لیے 22 دسمبر کو امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے اسلام آباد جانے کا اعلان کر دیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق امیر جماعت اسلامی پاکستان نے کہا ہے کشمیر کی آزادی کے لیے خون کا آخری قطرہ بھی بہا دیں گے، سنگ مرمر کے قبرستان اسلام آباد میں جا کر جہاد کا اعلان کریں گے۔

    انھوں نے یوتھ لیڈرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا وقت کا غزنوی بن کر بھارت کےغرور کا سومناتھ پاش پاش کروں گا، لاکھوں لوگوں کا قافلہ لے کر 22 دسمبر کو اسلام آباد جائیں گے اور کشمیریوں سے اظہار یک جہتی کریں گے۔

    سراج الحق کا کہنا تھا اسلام آباد جا کر حکمرانوں کو جگانے کی کوشش کروں گا، پنجاب کے ہر ضلع، ہر علاقے سے قافلے روانہ ہوں، جماعت اسلامی کے کارکنان 22 دسمبر کے لیے تیاری کر لیں، کشمیر کی آزادی کے لیے خون کا آخری قطرہ بھی بہا دیں گے۔

    انھوں نے کہا کہ انگریزوں نے ہمارے کلچر کو بھی تباہ کیا، حکومتیں جھوٹ بولتی رہیں کہ تعلیم عام کریں گے، شرم کی بات ہے پاکستان میں تعلیم کے لیے کم بجٹ رکھا جاتا ہے، آیندہ بلدیاتی الیکشن میں نوجوانوں کو دیکھنا چاہتے ہیں۔

    امیر جماعت نے مزید کہا کہ حکومت کا ویژن کارخانوں کی بہ جائے لنگر خانوں پر ہے، حکومت کی معاشی پالیسیوں کے نتیجے میں ٹماٹر مہنگا ہوا۔