Tag: سربجیت سنگھ

  • بھارتی شہری سربجیت سنگھ کے قتل کے 2 ملزمان بری

    بھارتی شہری سربجیت سنگھ کے قتل کے 2 ملزمان بری

    لاہور: بھارتی شہری سربجیت سنگھ کے قتل کے 2 ملزمان بری کر دیے گئے، عدالت نے ملزمان کو عدم ثبوت کی بنا پر بری کیا۔

    تفصیلات کے مطابق سیشن کورٹ لاہور میں سربجیت سنگھ قتل کیس کی ویڈیو ٹرائل کے ذریعے سماعت ہوئی، عدالت نے عدم شواہد کی بنیاد پر دو ملزمان کو بری کر دیا۔

    [bs-quote quote=”ملزمان عامر عرف تانبا اور مدثر منیر پر سربجیت سنگھ کے قتل کا الزام تھا۔” style=”style-7″ align=”left” color=”#dd3333″][/bs-quote]

    تفتیشی افسر کا کہنا تھا کہ ملزمان پر کوٹ لکھپت جیل میں بھارتی شہری کو قتل کرنے کا الزام ہے، ڈاکٹر نے زخمی کا بیان لینے سے منع کیا، اس لیے بیان ریکارڈ نہیں کر سکا۔

    انویسٹی گیشن آفیسر کے مطابق ملزمان عامر عرف تانبا اور مدثر منیر نے سربجیت سنگھ کو قتل کیا، سربجیت سنگھ کو کوٹ لکھپت جیل میں 2013 میں قتل کیا گیا تھا۔ سربجیت سنگھ، عامر تانبا اور مدثر منیر تینوں کوٹ لکھپت جیل میں قیدی تھے۔

    واضح رہے کہ بھارتی خفیہ ایجنسی را کے افسر سربجیت سنگھ عرف منجیت سنگھ کو سپریم کورٹ آف پاکستان نے لاہور اور فیصل آباد میں 1990 میں ہونے والے بم دھماکوں میں 14 افراد کے جاں بحق ہونے کے جرم میں عمر قید کی سزا سنائی تھی۔


    یہ بھی پڑھیں:  پاکستان میں گرفتار ہونے والے 9 بھارتی جاسوس


    سربجیت سنگھ لاہور کی جیل میں قید تھا جہاں 26 اپریل 2013 کو جیل میں چند قیدیوں نے اس پر حملہ کر دیا جس کے نتیجے میں وہ شدید زخمی ہوا اور چھ دن اسپتال میں زیرِ علاج رہ کر دم توڑ گیا۔

  • ایشوریا رائے واہگہ بارڈر پر جذباتی ہوگئیں

    ایشوریا رائے واہگہ بارڈر پر جذباتی ہوگئیں

    ممبئی: پاکستانی قید میں رہنے والے ہندوستانی جاسوس شہری سربجیت سنگھ کی زندگی پر بننے والی فلم کی شوٹنگ کے دوران معروف اداکارہ واہگہ بارڈر پر جذباتی ہوگئیں۔

    تفصیلات کے مطابق ہندوستانی جاسوس شہری سربجیت کی زندگی پر بننے والی فلم کی شوٹنگ کے بعد بھارتی اداکارہ ایشوریا رائے بچن نے واہگہ بارڈر پر موجود بھارتی سیکورٹی فوسسز کی خواہش پر اُن کے ساتھ تصاویر بنوائیں, اسی دوران بی ایس ایف کے اہلکاروں نے اداکارہ سے کہا کہ سرحد پار پاکستانی محافظ آپ کے ساتھ ملاقات کر کے تصاویر بنوانا چاہتے ہیں، اگر آپ چاہیں تو سرحد پار ہمارے بھائیوں کے ساتھ ملاقات کر سکتی ہیں۔

    اس موقع پر ایشوریا رائے نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ’سرحد پار مجھے کوئی فرق نظر نہیں آیا، مداحوں نے مجھے نمستے کر کے خوش آمدید کہا ایک موقع پر مجھے سرحدوں کی دونوں جانب ایک جیسا پیار ملا ہے۔

    فلم کی شوٹنگ کے دوران کئی مرتبہ واہگہ بارڈر کا راستہ عام مخصوص اوقات میں کھولا گیا دونوں طرف ایک جیسے لوگ اور زبان بولنے والے لوگ دیکھے۔

    سرحد پار مداحوں کے حوالے سے ایشوریا رائے کا کہنا تھا کہ ’شوٹنگ کے دوران میں نے مشاہدہ کیا ہے کہ دونوں اطراف کے لوگوں میں ایک دوسرے کے لئے محبت پائی جاتی ہے، رہن سہن، ثقافت، زبان ہر چیز مشترک ہے مگر ہمارے درمیان صرف سرحد کی لکیر ہے جو ہمیں ایک دوسرے سے دور رکھتی ہے‘۔

    واضح رہے پاکستانی قید میں رہنے والے ہندوستانی جاسوس سربجیت کی زندگی پر ایک فلم بنائی جارہی ہے جس میں بالی ووڈ ادکاراہ ایشوریا رائے بچن، رندیب ہوڈا اور ریچاجڈا اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوانے کے لئے شوٹنگ میں مصروف ہیں۔

  • فلم سربجیت پاکستان مخالف نہیں ، رندیپ ہوڈا

    فلم سربجیت پاکستان مخالف نہیں ، رندیپ ہوڈا

    ممبئی: بالی ووڈ اداکار رندیپ ہوڈا کا کہنا ہے کہ ان کی آنے والی فلم سربجیت پاکستان مخالف نہیں ہے، فلم صرف ایک مقتول قیدی کی زندگی پر بنائی گئی ہے.

    تفصیلات کے مطابق بالی ووڈ اداکار رندیپ ہوڈا کی نئی آنے والی فلم ریلیز ہونے سے قبل ہی بھارت اور پاکستان میں ان دنوں توجہ کا مرکز بنی ہوئی ہے تاہم حساس موضوع کی وجہ سے فلم کے حوالے سے قیاس آرائیاں کی جارہی ہے کہ فلم سربجیت میں پاکستان کومنفی انداز میں دکھایا جائے گا، جبکہ رندیپ ہوڈا نے ان کی فلم کے حوالے سے کی جانے والی باتوں کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ ان کی فلم پاکستان مخالف نہیں ہے.

    64

    انہوں نے کہا کہ ان کی فلم میں پاکستان پر تنقید نہیں کی گئی ، اس میں قیدیوں پر ہونے والے مظالم کو دکھایا گیا ہے، انہوں نے کہا کہ اگر آپ کسی کو اسکی قومیت کی وجہ سے سزا دیتے ہو نا کہ اس کے جرم کی وجہ سے چاہے وہ بھارت میں ہو یا پاکستان میں غلط ہے اور اس کی مخالفت کرنی چاہیے.

    بالی ووڈ اداکار کا کہناتھا کہ فلم میں ایک شخص کو دکھایا گیا ہے کہ کس طرح وہ پاکستان اور بھارت کے درمیان کشیدگی کا شکار بن جاتا ہے.

    انہوں نے کہا کہ فلم پاکستان کی ایک جیل پر مبنی ہے، لیکن اس میں پاکستان مخالف کوئی بات نہیں ہے، اس میں صرف ایک ایسے شخص کو دکھایا گیا ہے کہ وہ کس طرح پاکستان اور بھارت کے درمیان سیاسی کشیدگی کا شکار بنتا ہے.

    71

    یاد رہے کہ سربجیت سنگھ بھارتی فوجی تھا جو پاکستان کے شہر لاہور کی کوٹ لکپت سزائے موت کا قیدی تھا،سربجیت سنگھ پر مئی 2013 میں جیل میں موجود دو قیدیوں کی جانب سے حملہ کیاگیا جس کے بعد سربجیت ہلاک ہوگیا تھا.

    ایشوریا رائے بچن اور رچاچڈا فلم میں رندیپ ہوڈا کے ہمراہ جلوہ گر ہیں.