Tag: سربراہی

  • یورپی حکومتوں نے عالمی بینک کی چیف کو آئی ایم ایف کی سربراہی کیلئے نامزد کرلیا

    یورپی حکومتوں نے عالمی بینک کی چیف کو آئی ایم ایف کی سربراہی کیلئے نامزد کرلیا

    برسلز : بلغاریہ سے تعلق رکھنے والی کرسٹالینا جیورجیوا بین الااقوامی مالیاتی فنڈ کی سربراہی کےلیےسوپنے کےلیے منظوری دے دی۔

    تفصیلات کے مطابق یورپی حکومتوں نے فیصلہ کیا ہے کہ عالمی بینک سے وابستہ کرِسٹالینا جیورجیوا کو بین الاقوامی مالیاتی فنڈ کی سربراہی کے لیے امیدوار کے طور پر سامنے لایا جائے،جیورجیوا کا تعلق بلغاریہ سے ہے اور وہ بین الاقوامی مالیاتی فنڈ کی موجودہ سربراہ کرسٹین لاگارڈ کی جگہ لینے کی امیدوار ہوں گی۔

    یورپی کمیشن کے صدر ڑاں کلود ینکر اور فرانسیسی وزیرخزایہ برونو لے ماری نے اپنے ٹوئٹر پیغامات میں لکھا کہ اس حوالے سے ہالینڈ کے سابق وزیرخارجہ جیرون ڈائسیل بلوم اور جیورجیوا کے نام زیربحث تھے، تاہم یورپی یونین کے رہنماؤں نے ووٹنگ کے ذریعے جیورجیوا کے نام کی منظوری دی۔

    یہ بات اہم ہے کہ روایتی طور پر بین الاقوامی مالیاتی فنڈ کے سربراہ کی نامزدگی یورپ اور عالمی بینک کے سربراہ کی نام زدگی امریکا کی جانب سے ہوتی ہے۔

    لاگارڈ کو یورپی مرکزی بینک کی سربراہی کے لیے نام زد کیا گیا ہے، وہ بین الاقوامی مالیاتی فنڈ کی سربراہی سے مستعفی ہو چکی ہیں اور بارہ ستمبر کو وہ یہ عہدہ چھوڑ دیں گی۔

    بین الاقوامی مالیاتی فنڈ جو دنیا کے اہم ترین مالیاتی اداروں میں شمار کیا جاتا ہے اپنے 189 رکن ممالک کو مالیاتی مشاورت فراہم کرتا ہے۔

    عالمی بینک کے صدر ڈیوڈ مالپاس کی جانب جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا کہ نام زدگی کے عمل کے دوران عالمی بینک میں چیف ایگزیکٹیو آفیسر کے بہ طور کام کرنے والی جیورجیوا چھٹیاں لیں گے۔

    انہوں نے اپنے بیان میں جیورجیوا کو بین الاقوامی مالیاتی بینک کی سربراہی کے لیے نام زدگی پر مبارک باد بھی دی۔

    اپنے بیان میں مالپاس نے کہاکہ اس سے واضح ہوتا ہے کہ وہ اقتصادیات ، معیشت اور ترقی کے حوالے سے بین الاقوامی سطح پر قائدانہ کردار کی حامل ہیں۔

  • کینیڈا 2020 تک عراق میں نیٹو مشن کی سربراہی کرے گا، ہرجیت سجن

    کینیڈا 2020 تک عراق میں نیٹو مشن کی سربراہی کرے گا، ہرجیت سجن

    ٹورنٹو : عراق میں جاری نیٹو مشن کی سربراہی آئندہ برس نومبر تک بدستور کینیڈا کے ہی پاس رہے گی، کینیڈین حکام نے بریگیڈیئر جنرل جینی کارگنن کو میجر جنرل کے عہدے پر ترقی دے دی جو موسم سرما تک نیٹو مشن کی سربراہی کریں گی۔

    تفصیلات کے مطابق اس بات کا اعلان کینیڈا کے وزیر دفاع ہرجیت سجن نے کیا ، عراق میں جاری نیٹو آپریشن میں اس وقت 850 فوجی تعینات ہیں جو عالمی دہشت گرد تنظیم دولت اسلامیہ (داعش) کے خلاف برسرپیکار ہیں جن میں سے 250 کا تعلق کینیڈا سے ہے، جو نیٹو مشن کے تحت عراقی فوجیوں کی تربیت میں مصروف ہیں۔

    کینیڈین وزیر دفاع سجن کا کہنا تھا کہ بریگیڈیئر جنرل جینی کارگنن کو ترقی دے کر میجر جنرل کا رینک دیا جا رہا ہے اور وہی رواں برس موسم سرما سےنومبر 2020 تک کے لیے عراق میں نیٹو مشن کی سربراہ ہوں گی۔

    کینیدین وزیر دفاع کا اپنے بیان میں کہنا تھا کہ ’ہمارا پیغام واضح ہے:کینیڈا قیادت کرنے اور اپنے اتحادیوں کی حمایت میں کھڑے ہونے کو تیار ہے‘۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کاکہنا تھا کہ جینی کارگنن قبل ازیں بوسنیا، گولان ہائٹس اور افغانستان میں بھی خدمات انجام دے چکی ہیں۔

  • والد نے ورلڈ بینک کی سربراہی کی آفر کی تھی جسے میں نے مسترد کردیا، ایوانکا ٹرمپ

    والد نے ورلڈ بینک کی سربراہی کی آفر کی تھی جسے میں نے مسترد کردیا، ایوانکا ٹرمپ

    واشنگٹن : امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی صاحبزادی ایوانکا ٹرمپ نے دعویٰ کیا ہے کہ جب ان کے والد نے انھیں ورلڈ بینک کی سربراہی کی دعوت دی تو انھوں نے اس آفر کو مسترد کر دیا۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے جریدے ’دی اٹلانٹک“ کو بتایا کہ انھوں نے ایوانکا سے بینک کی سب سے سینئر ترین پوزیشن سنبھالنے کی پیشکش کی تھی کیونکہ وہ حساب کتاب کے معاملے میں بہت اچھی ہیں۔

    ایوانکا نے اب بتایا ہے کہ صدر ٹرمپ کے پوچھنے پر ان کا جواب تھا کہ وہ وائٹ ہاوس میں مشیر کے طور پر اپنے کام سے خوش ہیں، بعد ازاں ورلڈ بینک کے نئے صدر، معیشت دان ڈیوڈ ملپاس کو منتخب کرنے میں ایونکا کا کردار شامل رہا ہے۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ ایک طویل عرصے سے امریکا غیر رسمی طور پر ورلڈ بینک کے رہنما کو منتخب کرنے کا حق رکھتا ہے۔

    آیوری کوسٹ کے دورے کے دوران خبر رساں نیوز ایجنسی ایسوسی ایٹڈ پریس سے بات کرتے ہوئے ایوانکا ٹرمپ کا کہنا تھا کہ ان کے والد نے ملازمت سے متعلق ان سے سوال کے طور پر پوچھا لیکن انھوں نے انکار کر دیا۔

    برطانوی خبر رساں ادارے کے مطابق ایوانکا کا مزید کہنا تھا کہ ملپاس اچھی طریقے سے ملازمت سر انجام دیں گے۔

    خبر رساں ادارے کے نمائندے نے سوال کیا کہ کیا صدر ٹرمپ نے انھیں کسی اور اہم ملازمت کی پیشکش کی ہے؟ جس پر ان کا کہنا تھا وہ اس بارے میں معلومات صرف اپنے اور صدر ٹرمپ کے درمیان ہی رکھیں گی۔

    امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے ایک انٹرویو میں کہا تھا کہ انھوں نے اپنی بیٹی کے لیے مختلف عہدوں کا سوچا تھا جن میں اقوامِ متحدہ میں امریکا کی سفیر کے طور پر بھی ان کی تعیناتی شامل تھی کیونکہ ان کا ماننا ہے کہ وہ فطری طور پر سفیر ہیں۔

    ان کا مزید کہنا تھا کہ انھیں اس عہدے کے لیے ایوانکا کو تعینات کرنے کے خدشات سے آگاہ کیا گیا کیونکہ وہ کہتے یہ اقربا پروری ہے، جبکہ اس کا اقربا پروری سے کوئی تعلق نہیں۔

  • دھاندلی سے متعلق تحقیقاتی کمیٹی، پرویز خٹک کو سربراہی کیلئے گرین سگنل مل گیا

    دھاندلی سے متعلق تحقیقاتی کمیٹی، پرویز خٹک کو سربراہی کیلئے گرین سگنل مل گیا

    اسلام آباد : وزیر دفاع پرویز خٹک کو  انتخابات 2018 میں دھاندلی سے متعلق پارلیمانی کمیٹی کی سربراہی کے لئے گرین سگنل مل گیا، سینیٹ سے نامزدگی آتے ہی پارلیمانی کمیٹی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا جائے گا۔

    تفصیلات کے مطابق دھاندلی سے متعلق پارلیمانی کمیٹی کی سربراہی کے لئے وزیر دفاع پرویز خٹک کو گرین سگنل مل گیا، وزیر اعظم عمران خان نے پارٹی اور اسپیکر قومی اسمبلی اسدقیصر کو آگاہ کردیا ہے۔

    انتخابات میں مبینہ دھاندلی کی تحقیقاتی کمیٹی میں اراکین قومی اسمبلی اور سنیٹرز  شامل ہوں گے جبکہ حکومت اور اپوزیشن کے 12، 12 اراکین بھی اس خصوصی کمیٹی کا حصہ ہوں گے۔

    اپوزیشن اپنے دس نام پہلے ہی نامزد کر چکی ہے، سینیٹ سے نامزدگی آتے ہی پارلیمانی کمیٹی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا جائے گا۔

    مسلم لیگ (ن) نے پارلیمانی کمیٹی کے لئے 4 نام فائنل کئے ہیں ،ن لیگ نے احسن اقبال، رانا تنویر، رانا ثنا اللہ، مرتضیٰ عباسی کو نامزد کیا ہے۔

    یاد پاکستان پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن کی طرف سے پی ٹی آئی کی حکومت پر دھاندلی کے الزامات مسلسل لگتے آ رہے ہیں اور اپوزیشن جماعتوں کی جانب سے تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے دھاندلی کی تحقیقات کا مطالبہ کیا گیا تھا جبکہ ن لیگ کے صدر شہباز شریف موجودہ حکومت کو دھاندلی کی پیداوار قرار دے چکے ہیں۔

    حکومت نے اس ضمن میں اپوزیشن کو مکمل تعاون کی یقین دہانی کراتے ہوئے ایک پارلیمانی کمیٹی بنانے کا اعلان کیا تھا۔

    خیال رہے عام انتخابات میں مبینہ دھاندلی کی تحقیقات کے لیے پارلیمانی کمیٹی بنانے کی تحریک قومی اسمبلی میں پیش کی گئی تھی ، پارلیمانی کمیشن بنانے کی تحریک وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے پیش کی تھی اور کہا تھا ہم شفافیت کے قائل ہیں، انتخابات کی شفافیت کے لیے سب کچھ عوام کے سامنے رکھنے کو تیار ہیں۔

    مزید پڑھیں : عمران خان کا خطاب ، دھاندلی الزامات کی تحقیقات کی پیش کش

    واضح رہے وزیرِ اعظم عمران خان اپنی پہلی تقریر میں کہہ چکے ہیں کہ وہ دھاندلی کی تحقیقات کے لیے تیار ہیں جبکہ تحریکِ انصاف کی حکومت نے پارلیمانی کمیٹی کی سربراہی اپنے پاس رکھنے کا فیصلہ کیا تھا۔

    عمران خان نے کہا کہ آج چند سیاسی جماعتیں کہہ رہی ہیں کہ انتخابات میں دھاندلی ہوئی ہے، جو مطالبات ہیں، انھیں پورا کریں گے ،سمجھتا ہوں، پاکستان کےسب سےشفاف الیکشن ہوئےہیں، البتہ اپوزیشن کےجوبھی خدشات ہیں،دھاندلی کاجہاں بھی الزام لگاوہاں پرتحقیقات کے لئےتیارہیں

  • چیف جسٹس کا قائم مقام چیف الیکشن کمشنر کی خدمات واپس لینے کاحکم

    چیف جسٹس کا قائم مقام چیف الیکشن کمشنر کی خدمات واپس لینے کاحکم

    اسلام آباد: چیف الیکشن کمشنر کی تقرری کیلئےمہلت دینے سے انکارکے بعد چیف جسٹس نے قائم مقام چیف الیکشن کمشنر کی خدمات واپس لینے کاحکم جاری کردیا ہے۔

    حکومت اور اپوزیشن کے درمیان چیف الیکشن کمشنر کے حوالے سے کسی بھی نام پر اتفاق نہ ہو نے کے  اور سپریم کورٹ کی جانب سے چیف الیکشن کمشنر کی تقرری کے لئے مزید مہلت دینے سے انکار کے بعد چیف جسٹس پاکستان نے قائم مقام چیف الیکشن کمشنرکی تقرری سےمتعلق انتظامی حکم بھی جاری کردیا ہے۔ جس میں کہا گیا ہے کہ جسٹس انورظہیرجمالی پانچ دسمبر تک قائم مقام چیف الیکشن کمشنر رہیں گے، اس کے بعد ان کی خدمات واپس لے لی جائیں گی۔

    گزشتہ روز چیف جسٹس کی سربراہی میں قائم سپریم کورٹ کے تین رکنی بنچ نے چیف الیکشن کمشنرکی تقرری سے متعلق درخواست کی سماعت کی اور تین بار مہلت کے باوجودعہدے پر تقرری نہ ہونے پربرہمی کا اظہار کیا۔

    اٹارنی جنرل نے عدالت کو بتایا کہ خورشیدشاہ علاج کی غرض سے بیرون ملک ہیں، اس لیے چیف الیکشن کمشنر کے نام کو حتمی شکل نہیں جا سکی ہے۔ جس پرچیف جسٹس کا کہنا تھا چیف الیکشن کمشنر کے نام پر قائد حزب اختلاف سے ٹیلی فون پر بھی مشاورت ہو سکتی تھی۔ قائد حزب اختلاف ملک میں واپس آئیں گے تو وزیر اعظم غیر ملکی دورے پر چلے جائیں گے اور یہ معاملہ اسی طرح طول پکڑتا جائے گا۔

    عدالت کا کہنا تھا بادی النظر میں محسوس ہو رہا ہے کہ حکومت عدالتی احکامات پر عمل درآمد کرنے میں سنجیدہ نہیں ہے۔ چیف جسٹس کا کہنا تھا کہ عدالت اس ضمن میں وزیر اعظم اور قائد حزب اختلاف کو نوٹس جاری کرے گی۔ پاکستان میں چیف الیکشن کمشنر کا عہدہ سولہ ماہ سے خالی پڑا ہے اور اس عرصے کے دوران سپریم کورٹ کے حاضر سروس جج قائم مقام چیف الیکشن کمشنر کی حیثیت سے خدمات انجام دیتے رہے ہیں۔