Tag: سربراہ ایم کیو ایم پاکستان

  • لاہورمیں اورنج ٹرین،کراچی میں نیلی پیلی بسیں،یہ لالی پاپ نہیں چلے گا، فاروق ستار

    لاہورمیں اورنج ٹرین،کراچی میں نیلی پیلی بسیں،یہ لالی پاپ نہیں چلے گا، فاروق ستار

    کراچی : ایم کیو ایم پاکستان کے کنوینئر ڈاکٹر فاروق ستار کا کہنا ہے کہ ہمارے اجداد نے پاکستان بنایا تھا جب کہ ان کی اولادیں اب پاکستان بچائیں گے۔

    ڈاکٹر فاروق ستار نے یوم پاکستان کی مناسبت سے منعقد کردہ ایک تقریب سے خطاب کر تے ہوئے کہا کہ پاکستان کے لیے قربانیاں دینے والے شہداء کا خون رائیگاں نہیں جانے دیں گے اور اس تاریخی دن عہد کرتے ہیں کہ ہم نے پاکستان بنایا تھا اور ہم ہی پاکستان کو بچائیں گے۔

    سربراہ ایم کیو ایم پاکستان نے کہ ایم کیو ایم پاکستان قائد اعظم کے 1940 میں کی گئی تقریر کو اپنا منشور بنائے گی جس میں تمام اقلیتوں کو برابر کا حق دینے کی بات کی گئی ہے اور جہاں ریاست کے لیے ہر شہری بلا تفریق رنگ و نسل برابر کی حیثیت رکھتا ہو۔

    انہوں نے کہا کہ انھوں نے کہا کہ مردم شماری کو شفاف بنا کرصوبائی اور قومی اسمبلی کی درست نشسوں کا تعین کیا جائے اور ملک کے سب سے بڑے شہر کو اس کا جائز حق دیا جائے اور یہاں رہائش پذیر افراد کی احساسِ محرومی کو ختم کیا جائے۔

    ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا کہ کراچی کو دو فیصد خیرات کی ضرورت نہیں بلکہ کراچی کو اس کا جائز اور مکمل حق دیا جانا چاہیئے جس کے لیے کراچی کے میئر کو بااختیار کیا جائے تاکہ شہریوں کے مسائل حل کیے جا سکیں۔

    انہوں نے کہا کہ لاہور میں اورنج ٹرین اور کراچی میں نیلی پیلی بسیں یہ لولی پاپ اب نہیں چلے گا اور کراچی کے حقوق کی جنگ ہر سطح پر لڑیں گے اس ملک کو وڈیڑوں اور جاگیرداروں نے اس نہج پر پہنچایا ہے جہاں چند فی صد مراعات یافتہ طبقہ لوٹ مار میں مصروف ہے۔

  • کھیلوں کا انعقاد صحت مند معاشرے کی ضمانت ہے، ڈاکٹر فاروق ستار

    کھیلوں کا انعقاد صحت مند معاشرے کی ضمانت ہے، ڈاکٹر فاروق ستار

    کراچی : ایم کیو ایم پاکستان کے سربراہ ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا ہے کہ کوئی بھی معاشرہ کھیل اور صحت مند سرگرمیوں کے بغیر ترقی کے منازل طے نہیں کر سکتا۔

    یہ بات انہوں نے پی آئی بی میں واقع اپنی جماعت کے عارضی دفتر میں اسلامیہ کالج کرکٹ ٹیم پشاور کے ایک وفد سے ملاقات کے دوران کہی، انہوں نے کہا کہ کھیلوں کا انعقاد اور ان میں حصہ لینا صحت مند زندگی کی ضمانت ہے۔

    فاروق ستار کا کہنا تھا کہ ایم کیو ایم ایسی صحت مند سرگرمیوں کو نہ صرف یہ کہ سراہتی ہے بلکہ کھیل سے جُڑے نوجوانوں کی ہر سطح پر حوصلہ افزائی بھی کرتی ہے کیوں کہ باصلاحیت نوجوان پاکستان کا اثاثہ ہیں۔

    سربراہ ایم کیو ایم پاکستان نے اسلامیہ کالج کرکٹ ٹیم پشاور کے کپتان اور کھلاڑیوں کی کرکٹ میں نمایاں کارکردگی کو سراہا اور کہا کہ ایسے ہی با صلاحیت اور چوکس کھلاڑی ملکی سطح پر ہی نہیں بلکہ بین الاقوامی سطح پر بھی پاکستان اور پاکستانی قوم کا سر فخر سے بلند کرسکتے ہیں۔

    قبل ازیں ملاقات کے دوران اسلامیہ کالج کرکٹ ٹیم پشاور کے وفد نے ڈاکٹر فاروق ستار کو کرکٹ میں اپنی کارکردگی سے آگاہ کرتے ہوئے درپیش مسائل اور مشکلات کا ذکر بھی کیا جس پر فاروق ستار نے مفید مشورے دیے اور اپنے بھرپور تعاون کا یقین دلایا۔

  • سترہ فروری کو حیدرآباد میں جلسہ عام کریں گے، ڈاکٹرفاروق ستار

    سترہ فروری کو حیدرآباد میں جلسہ عام کریں گے، ڈاکٹرفاروق ستار

    کراچی : ڈاکٹر محمد فاروق ستار نے کہا ہے کہ ایم کیو ایم پاکستان 17 فروری کو پکا قلعہ حیدرآباد میں جلسہ عام کا انعقاد کر ے گی جس میں آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان کیا جائے گا۔

    تفصیلات کے مطابق پی آئی بی میں واقع ایم کیو ایم کے عارضی مرکز میں ہونے والے اجلاس میں ایم کیو ایم پاکستان کی رابطہ کمیٹی نے 17 فروری بروز جمعہ کو حیدرآباد کے علاقے پکا قلعہ میں جلسہ عام کرکے سیاسی قوت کا مظاہرہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

    دورانِ اجلاس ڈاکٹر فاروق ستار کاکہنا تھا کہ 30 دسمبر کو کراچی میں جلسہ عام کے بعد ایم کیو ایم اب حیدرآباد میں بھی اپنی سیاسی قوت کا مظاہرہ کرنے جاری ہے اس حوالے سے حیدرآباد میں جلد ہی عوامی رابطہ مہم کا آغاز کیا جائے گا۔

    سربراہ ایم کیو ایم پاکستان کا مزید کہنا تھا کہ حیدرآباد کا جلسہ ثابت کردے گا کہ حیدرآباد کی عوام ایم کیو ایم پاکستان کے ساتھ ہے اور ایم کیو ایم کا مینڈیٹ تقسیم نہیں بلکہ منظم اور متحد ہے۔

    ذرائع کے مطابق رابطہ کمیٹی کا اجلاس ایم کیو ایم پاکستان کے کنوینر ڈاکٹر فاروق ستار کی قیادت میں ہوا جس میں اراکین رابطہ کمیٹی عامر خان، خالد مقبول صدیقی، امین الحق سمیت دیگر اراکین رابطہ کمیٹی اور اراکین اسمبلی نے شرکت کی۔

    دریں اثناء اجلاس میں جلسے کے تیاریوں اور انتظامات کے ساتھ ساتھ ملکی سیاسی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا جب کہ بدلتی صورت حال کے حوالے سے آئندہ کی پالیسی مرتب کرنے کے لیے غورو خوص بھی کیا گیا۔

  • اگر متحدہ بانی کو واپس لایا گیا تو میں کام نہیں کروں گا، فاروق ستار

    اگر متحدہ بانی کو واپس لایا گیا تو میں کام نہیں کروں گا، فاروق ستار

    کراچی: سربراہ ایم کیو ایم پاکستان نے کہا ہے کہ بانی ایم کیو ایم نے 22 اگست کو اپنی پارٹی پر خودکش حملہ کیا اور اپنا پاؤں خود کلہاڑی پر مارا تاہم میں نے قوم اور کارکنان کو بچانے کے لیے 23 اگست کو علیحدگی کا فیصلہ کیا۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے نجی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے کیا۔ ڈاکٹر فاروق ستار کا کہنا تھا کہ ’’اگر بانی ایم کیو ایم کو متحدہ میں دوبارہ لایا گیا تو میں اُس پارٹی میں مزید کام نہیں کروں گا‘‘۔ انہوں نے کہا کہ پاک سرزمین پارٹی نے بندوق پھینک دو اور قلم تھامو کی پالیسی قابل ستائش ہے جس پر انہیں سراہا جانا چاہیے‘‘۔

    پڑھیں:   وقت آنے پراسمبلیوں سے مستعفی ہوسکتے ہیں، ڈاکٹر فاروق ستار

     کنوینر ایم کیو ایم پاکستان نے کہا کہ عزیز آباد سے برآمد ہونے والے اسلحے سے لاعلم اور لاتعلق ہیں تاہم اس معاملے کو منطقی انجام تک پہنچانا ہوگا اور حقائق کو عوام کے سامنے بیان لانے ہوں گے۔ ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا کہ عظیم احمد طارق، ڈاکٹر عمران فاروق سمیت 12 مئی کے مقدمات کی تحقیقات ہونی چاہیے تاہم میئر کراچی وسیم اختر کو شہر کی ابتر صورتحال بہتر کرنے کے لیے رہا کیا جانا چاہیے۔

    مزید پڑھیں:  ایم کیو ایم پاکستان کا اجلاس، فاروق ستار کنوینر مقرر

    سربراہ ایم کیو ایم نے کہا کہ ’’ایم کیو ایم کے کچھ لوگوں سے بھارتی خفیہ ایجنسی سے تعلقات ہوں اور را نے کراچی میں کام کیا ہو، تاہم محض چند لوگوں کی وجہ سے پوری قوم کو نشانہ بنانا زیادتی ہے، تاہم ایم کیو ایم پاکستان اب مکمل چھان بین کے بعد ہی لوگوں کو پارٹی میں شامل کررہی ہے‘‘۔

    یہ بھی پڑھیں: ڈاکٹرفاروق ستارکے ساتھ کام نہیں کرسکتا،امجد اللہ خان

     فاروق ستار نے پاک سرزمین پارٹی پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ ’’انیس قائم خانی اور مصطفیٰ کمال پارٹی سے مایوس ہوکر گئے تھے تاہم میں نے آج تک انہیں غلط نہیں کہا مگر اُن کے طریقہ کار پر اختلاف ہے‘‘۔