Tag: سربراہ بحریہ ٹاؤن

  • ملک ریاض کی بلیک میلرزکے خلاف تھانہ لوہی میں درخواست

    ملک ریاض کی بلیک میلرزکے خلاف تھانہ لوہی میں درخواست

    کراچی: ملک ریاض نے پانچ کروڑ روپے بھتہ طلب کرنےوالوں کےخلاف تھانہ لوہی میں درخواست دے دی۔

    بحریہ ٹاؤن کے سربراہ ملک ریاض نے اپنے وکیل بابراعوان کے ہمراہ اسلام آباد کے تھانہ لوہی میں بلیک میلز کے خلاف درخواست دی۔

    درخواست میں ریٹائرڈ کرنل شفیق، رشید اورطارق کمال پر بلیک میلنگ کے الزامات لگائے گئے ہیں، تھانہ لوہی میں درخواست جمع کرانے بعد بابراعوان نے میڈیا سے بات چیت میں بتایا ملک ریاض نےضابطہ فوجداری کے درخواست کیساتھ ثبوت بھی دیے۔

    بابراعوان نے بتایا ڈیوٹی افسر نے درخواست کا اندراج کر لیا ہے، عدلیہ، قانون کے رکھوالے اور میڈیا حقائق عوام کے سامنے لائیں۔

     ملک ریاض بابراعوان کے ساتھ میڈیا سے بات چیت میں موجود تھے، لیکن انہوں نے پوچھے گئے سوال پر جواب دیا کہ وکیل بابر اعوان بتائیں گے۔

     بابراعوان کا کہنا تھا یہ ایک فوجداری جرم ہےجس کا مقدمہ درج ہوناچاہئے۔

  • ملک ریاض کا مجبورخاندان کی ہرممکن امداد کا اعلان

    ملک ریاض کا مجبورخاندان کی ہرممکن امداد کا اعلان

    کراچی: اے آر وائی نیوز پر نشر ہونے والی خبر کا بحریہ ٹاون کے سربراہ ملک ریاض حسین اور انکی صاحبزادی عنبر ملک ریاض نے نوٹس لے لیا اور مجبور خاندان کی ہر ممکن امداد کا اعلان کیاہے۔

    اے آر وائی نیوز نے لاہور کے رہائشی موسی خان کے دو جواں سال بیمار بیٹوں اور انکے پریشان کن گھریلو حالات پر رپورٹ نشر کی تھی۔ جس کے بعد بحریہ ٹاون کے سربراہ ملک ریاض حسین اور انکی صاحبزادی عنبر ملک ریاض نے نوٹس لیتے ہوئے مجبور خاندان کے دو بیمار نوجوانوں کے علاج اور انکی مالی امداد کا اعلان کیا ہے۔

    عنبر ملک ریاض کا کہنا ہے کہ بحریہ ٹاون دونوں بیمار نوجوانوں کے علاج اور مجبور خاندان کی مالی امداد میں بھر پور تعاون کریگا، بحریہ ٹاون کے سربراہ ملک ریاض کے مجبور اور مفلس گھرانوں کی میڈیا رپورٹس پر نوٹس لیتے رہتے ہیں اور اے آر وائی نیوز کی متعدد رپورٹس پر وہ غریب خاندانوں کی مالی امداد کر چکے ہیں۔

  • ملک ریاض کاسی ویو متاثرین کیلئےفی خاندان10لاکھ روپے امداد کا اعلان

    ملک ریاض کاسی ویو متاثرین کیلئےفی خاندان10لاکھ روپے امداد کا اعلان

    اسلام آباد: سربراہ بحریہ ٹاؤن ملک ریاض نے سمندر میں ڈوبنے سے جاں بحق افراد کے لواحقین کیلئے دس لاکھ روپے امداد کا اعلان کردیا۔

    بحریہ ٹاؤن نے ایک مرتبہ پھر انسانی المیے پر لواحقین کا غم بانٹنے کیلئے سانحہ سی ویو کیلئے امداد کا اعلان کردیا، ملک ریاض کا کہنا ہے کہ سمندر میں ڈوبنے سے جاں بحق افراد کےلواحقین کو فی خاندان دس لاکھ روپے امداد دی جائے گی۔