Tag: سربراہ شیخ رشید

  • مری میں چہل قدمی کرنے سے الیکشن کمپین نہیں ہوتی: شیخ رشید

    مری میں چہل قدمی کرنے سے الیکشن کمپین نہیں ہوتی: شیخ رشید

    راولپنڈی : عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ مری میں چہل قدمی کرنے سے الیکشن کمپین نہیں ہوتی انہیں اس وقت پتہ لگے گا جب یہ عوام میں ووٹ لینے نکلیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد کی عدالتی پیشی کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ  دو تہائی کیا یہ لوگ تو ایوان میں 172 کی اکثریت بھی نہیں لے سکیں گے، مری میں چہل قدمی کرنے سے الیکشن کمپین نہیں ہوتی جب یہ ووٹ لینے جائیں گے تو انہیں پتا چلے گا۔

    شیخ رشید نے کہا کہ الیکشن ہونگے تو شاید اس سے ملک میں کوئی بہتری آ جائے گی، پاکستان کا اصل مسئلہ تو معیشت کی بحالی کا ہے، جو بھی حکومت آئے گی اس کیلئے معیشت بہت بڑا سوالیہ نشان ہوگا۔

    شیخ رشید کا کہنا تھا کہ پاکستان کا اصل عوامی مسئلہ گھروں کے فاقے ہیں الیکشن نہیں، خدارا معیشت پر توجہ دیں، لوگوں کا مسئلہ بجلی کا بل ہے آٹا ہے اور مسائل سے پاکستان کو عظیم افواج اور عظیم عدلیہ ہی نکال سکتی ہے۔

    ان کا اپنے کیس سے متعلق کہنا تھا کہ ہمارا اصل کیس ہائی کورٹ میں 30 نومبر کو ہوگا، پی ٹی آئی کے تمام وکلا کو تمام مقدمات کی پیروی کیلئے کہا ہے۔

    سابق وفاقی وزیر نے کہا دنیا کا کوئی ایسا نظام بتائیں جو یہ بتا ئےکہ  ایک شخص 9 مئی کو 68 مقامات پر تھا، سارا پاکستان جانتا ہے میں 9 مئی  کے واقعات میں شامل ہی نہیں تھا۔

    ان کا مزید کہا کہ میں نے کسی کے خلاف 164 بیان نہیں دیا، نہ چیئرمین پی ٹی آئی نہ انکے خاندان کے کسی فرد کے خلاف کوئی بیان دیا۔

  • چارٹرڈ جہازوں پر ممبران کو لانا کام نہیں آئے گا، شیخ رشید

    چارٹرڈ جہازوں پر ممبران کو لانا کام نہیں آئے گا، شیخ رشید

    اسلام آباد: پاکستان مسلم لیگ عوامی کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ چارٹرڈ جہازوں پر ممبران لارہے ہیں یہ کام نہیں آئیں گے فیصلہ عوام نے دینا ہے۔

    پاکستان مسلم لیگ عوامی کے سربراہ شیخ رشید احمد نے اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ انشااللہ 3 رکنی بینچ بننےکی امید ہے، ججز کا ایک اپنا مسئلہ ہے میں قوم کی ترجمانی کررہا ہوں ان میں اختلاف رہے ہیں۔

    سابق وفاقی وزیر شیخ رشید کا کہنا تھا کہ ان لوگوں نے سیاسی خودکشی کی اب قوم کو لیکر جانا چاہتے ہیں، اسحاق ڈار نے کہا ہم سے سکوک بانڈن ہیں بک رہے۔

     شیخ رشید نے کہا کہ ساری قوم چیف جسٹس اور انکے فیصلے کیساتھ کھڑی ہے، آج جسٹس منیر نہیں جسٹس کارلوس کا دور ہے۔

    انہوں نے  کہا کہ آج شام عمران خان کی کور کمیٹی میٹنگ ہے وہاں پر بات کر ونگا، میں تو خود جیل میں رہا میرا لحاظ نہیں کیاگیا، چارٹرڈ جہازوں پر ممبران لارہے ہیں یہ کام نہیں آئیں گے فیصلہ عوام نے دینا ہے۔

    شیخ رشید نے کہا کہ صدر علوی کو بھی تھوڑ اٹائم دیں معاملہ انکے پاس جائے گا، جس دن قصوری کیخلاف سو موٹو ہوا تو واہ واہ ہوگئی، جب 90 دن میں الیکشن کی بات ہوئی تو آہ آہ کر رہے ہیں، اس قسم کا آئینی بحران کبھی نہیں دیکھا نہ کبھی دیکھنے میں آیا ہوگا۔

    شیخ رشید  کا مزید کہنا تھا کہ جو خود کو مسیحا سمجھتے ہیں اس بحران کی زد میں آکر زمین بوس ہوگئے۔

  • نواز شریف اردوان نہ بنیں نقصان اٹھائیں گے، شیخ رشید

    نواز شریف اردوان نہ بنیں نقصان اٹھائیں گے، شیخ رشید

    راولپنڈی: عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ نواز شریف طیب اردوان بننا چاہتے ہیں لیکن نہیں بن سکتے، چوہدری نثار آج پٹڑی سے اترے ہیں وہ نواز شریف کی لڑائی نہ لڑیں۔

    اے آر وائی نیوز سے ٹیلی فونک گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حکومت اردوان بننے جارہی ہے لیکن میں ایک سو ایک بار کہتا ہوں کہ نواز شریف اردوان بننے کی کوشش نہ کریں پاکستان کے حالات وہاں کے حالات جیسے نہیں ہیں، ورنہ خسارے میں رہیں گے۔

     

    انہوں نے کہا کہ حکومت جے آئی ٹی کے بجائے پہلے پھڈا جاتی ہے، وہ نہیں چاہتی کہ سپریم کورٹ کا ٹھپہ لگے وہ اس ٹھپے سے پہلے ہی ٹارزن بننے کی کوشش کرنا چاہتی ہے۔

    انہوں نے کہا کہ چوہدری نثار ذمہ دار سیاست کررہے تھے لیکن آج کل وہ پٹڑی سے اترےہوئے ہیں انہیں مشورہ ہے کہ وہ پٹڑی سے نہ اتریں۔

  • عالمی طاقتیں گوادر میں معاملات مزید پیچیدہ بنانا چاہ رہی ہیں، شیخ رشید

    عالمی طاقتیں گوادر میں معاملات مزید پیچیدہ بنانا چاہ رہی ہیں، شیخ رشید

    اسلام آباد: عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ بلوچستان میں امریکی ڈرون حملہ پاک چین اقتصادی راہداری کے خلاف سگنل ہے،عالمی طاقتیں گوادر میں معاملات مزید پیچیدہ بنانا چاہ رہی ہیں ۔

    اسلام آباد میں ایم ڈبلیو ایم کے سربراہ کے بھوک ہڑتالی کیمپ میں آمد کے موقع پر علامہ راجہ ناصر عباس کے ہمراہ مشترکہ نیوز کانفرنس کے دوران انکا کہنا تھا کہ حالات حکومت کے بس سے باہر ہو تے جا رہے ہیں، آئندہ چار ماہ فیصلہ کن ہیں تین سے چار ماہ میں ملکی سیاست کا فیصلہ ہو جائے گا، عید الفطر کے بعد بڑا سٹیج سجنے والا ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ نواز شریف نے جان کیری کے فون پر قوم کو اعتماد میں لینا ضروری نہیں سمجھا، دفتر خارجہ کی حالت قابل رحم ہے، بلوچستان میں امریکی ڈرون حملہ پاک چین اقتصادی راہداری کے خلاف سگنل ہے،عالمی طاقتیں گوادر میں معاملات مزید پیچیدہ بنانا چاہ رہی ہیں۔

    شیخ رشید کا کہنا تھا کہ حکومتی ٹی او آرز کو پہلے ہی مسترد کر دیا تھا، ملک میں دیگر مسائل کے حل سمیت شیعہ سنی ہم آہنگی بڑھانے کی اشد ضرورت ہے، بھارت امریکہ کا حاثیہ بردار بن چکا ہے، انہوں نے کہا کہ علامہ ناصر عباس بھوک ہڑتال ختم کر کے مشترکہ تحریک کا حصہ بنیں۔

    اس موقع پر مجلس وحدت مسلمین کے سربراہ علامہ ناصر عباس نے کہا کہ نیشنل ایکشن پلان پر اس کی روح کے مطابق عمل نہیں کیا جارہا ، ملک کو قائداعظم اور علامہ اقبال کا پاکستان بنانا چاہتے ہیں،عید کے بعد ملک میں بڑی تحریک چلنے والی ہے ۔

  • عید کے بعد عوام کے ساتھ باہر نکلوں گا، شیخ رشید

    عید کے بعد عوام کے ساتھ باہر نکلوں گا، شیخ رشید

    لاہور: عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ 35 سال سے نواز شریف خوشحال نہیں ہوئے تو کسان کہاں سے ہونگے، 2016 میں ہی حکومت چلی جائے گی۔

    لاہور میں چیئرنگ کراس پر کسانوں کے احتجاجی دھرنے سے خطاب کرتے ہوئے شیخ رشید کا کہنا تھا کہ عید کے بعد عوام کے ساتھ باہر نکلوں گا، عوام سے کہتا ہوں کہ مرو ، مارو یا مر جاو۔

    انہوں نے کہا کہ میں وزیر اعظم کا امیدوار نہیں مگر عوام کےلیے آواز اٹھاتا رہونگا ، پاکستان میں عوام حکمرانوں کو تختوں پر لٹکائیں گے۔

    شیخ رشید کا کہنا تھا کہ پاکستان میں اناج کی قیمتیں بھارت میں طے کی جاتی ہے ، انڈیا کے ایجنٹوں کو پاکستان پر مسلط کرنے کی سازش کی جارہی ہے۔

    مزید پڑھیے: کسانوں کو ریلیف فراہم نہ کیا تو بجٹ کی مخالفت کرینگے، شاہ محمود قریشی

    اس سے قبل احتجاجی دھرنے سے خطاب کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ کسانوں کو مرتا ہوا نہیں چھوڑ سکتے ، کسانوں کو اپنا حق مانگنے پر گرفتار کیا جارہا ہے۔

    انہوں نے کہا ہے کہ اگر حکومت نے زراعت پر جنرل سیلز ٹیکس ختم نہ کیا اور کسانوں کو ریلیف فراہم نہ کیا تو بجٹ کی مخالفت کرینگے۔

  • حکومت چلتی نظر نہیں آرہی، شیخ رشید کی اے آر وائی کے پروگرام میں پیشن گوئی

    حکومت چلتی نظر نہیں آرہی، شیخ رشید کی اے آر وائی کے پروگرام میں پیشن گوئی

    اسلام آباد: عوامی تحریک کے سربراہ شیخ رشید نےکہا ہے کہ بجٹ پیش ہونے کے بعد حکومت کا چلنا مشکل نظر آرہا ہے۔

    اے آر وائی نیوز کے پروگرام ’دی رپورٹرز‘ میں گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید کا کہنا تھا کہ اب پاکستان میں احتساب کے عمل سے سب کو گزرنا ہوگا، حکومت اپنی غلطیوں کی وجہ سے بند گلی میں داخل ہوگئی ہے، دو ماہ بہت اہم ہیں بجٹ پیش ہونے کے بعد حکومت گھر جاتی نظر آرہی ہے۔

    شیخ رشید نے مزید کہا کہ ابھی اپوزیشن کی جانب سے چند سوالات پیش کئے گئے ہیں اگر ان کا جواب نہیں دیا گیا تو میں دیڑھ سو سے زائد سوالات بمعہ ثبوت قوم کے سامنے پیش کریں گے۔

    انہوں نے بتایا  کہ اگر صورتحال گھمبیر ہوئی تو میاں محمد نواز شریف اگلے وزیر اعظم کے لئے اپنی اہلیہ کلثوم نواز کو نامزد کریں گے، جس کے بعد شریف برادران کے اپنے تعلقات خراب ہونے کا اندیشہ ہے۔

    ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ اگر وزیر اعظم پاکستان کی جانب سے آرمی چیف کے خلاف کوئی سازش کی گئی یا پھر مدت ملازمت سے پہلے برطرفی کا کوئی نوٹس بھیجا گیا تو حالات نہایت سنگین ہوسکتے ہیں۔

    مولانا فضل الرحمان کے حوالے سے پوچھے گیے سوال کے جواب میں شیخ رشید نے کہا کہ مولانا صاحب اپوزیشن کے ساتھ آنے کے لئے تیار ہیں، مگر اب اپوزیشن کا کوئی بھی رکن اُن سے رابطہ نہیں کرے گا۔

    شیخ رشید نے پیشن گوئی کی ہے کہ اس بار سعودیہ عرب بھی شریف فیملی کو تحفظ فراہم نہیں کرے گا۔

    پروگرام کے آخر میں شیخ رشید نے انکشاف کیا کہ وزیراعلی پنجاب شہباز شریف اور وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار کو پیغام بھیجا ہے کہ جمہوریت کی مضبوطی کے لئے اپنا کردار ادا کریں اور وزیر اعظم کے لیے کسی نئے فرد کا انتخاب کریں۔

  • نوازشریف کی رخصتی کا وقت قریب آچکا ہے، شیخ رشید

    نوازشریف کی رخصتی کا وقت قریب آچکا ہے، شیخ رشید

    ملتان:عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ نوازشریف نوشتہ دیوار پڑھ لیں، ان کی رخصتی کا وقت قریب آچکا ہے۔

    ملتان میں اے آروائی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید کا کہنا تھا کہ اگلا سال نوازشریف کے گھرجانے اور نئے انتخابات کا ہوگا، انہوں نے جاوہد ہاشمی کو مشورہ دیا ہے کہ اگررسوائی سے بچنا ہے تو انتخاب سے دستبردار ہو جائے۔

    شیخ رشید کا کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی اور ن لیگ نے عوام کو سوائے غربت ، مہنگائی، بے روزگاری کے اور کچھ نہیں دیا ،عوام نے دونوں جماعتوں کو مسترد کردیا ہے۔