Tag: سربراہ طاہر القادری

  • عابد شیر علی کی عمران خان اور طاہرالقادری کے خلاف ہرزہ سرائی

    عابد شیر علی کی عمران خان اور طاہرالقادری کے خلاف ہرزہ سرائی

    لاہور: وفاقی وزیر برائے بجلی اور پاکستان مسلم لیگ ن یوتھ ونگ کے صدر عابد شیر علی نے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان اور پاکستان عوامی تحریک کے قائد ڈاکٹر علامہ طاہر القادری کے خلاف نازیبا الفاظ استعمال کیے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق عابد شیر علی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ایک ٹوئیٹ کیا جس میں انہوں نے چیئر مین تحریک انصاف اور عوامی تحریک کے قائد کے خلاف نازیبا زبان استعمال کی جس کے بعد سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اُن کے اس عمل کے خلاف سوشل میڈٰیا کے صارفین سراپا احتجاج بن گئے۔

      عوام کی جانب سے وفاقی وزیر کے اس رویے اور غلط زبان کے خلاف شدید احتجاج کیا گیا اور انہیں شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے سائبر کرائم بل کی یادہانی کروائی گئی.


    یاد رہے کہ حکمران جماعت کی جانب سے 10 روز قبل سائبر کرائم کے حوالے سے ایک بل سینیٹ سے منظور کیا ہے تاہم اُن کے ہی اپنے وزیر نے اس بل کی پرواہ کیے بغیر غلیظ زبان استعمال کی۔

    پڑھیں:  سائبر کرائم بل سینیٹ میں متفقہ طور پر منظور

    دوسری جانب پاناما لیکس کے انکشاف کے بعد تحریک انصاف کی جانب سے ’’تحریک احتساب‘‘ سے گورنمنٹ کے خلاف تحریک کا آغاز کردیا گیاہے، جبکہ علامہ طاہر القادری کی جماعت منہاج القرآن بھی اس وقت سڑکوں پر موجود ہے اور آج انہوں نے سانحہ ماڈل ٹاؤن میں قتل عام کے حوالے سے چلائی جانے والی تحریک قصاص کے سلسلے میں پنجاب کےمختلف اضلاع میں اپنے کارکنان سے بذریعہ ویڈیو لنک خطاب کیا تھا۔

     

  • امریکی ڈاکٹروں نے طاہرالقادری کا طبی معائنہ شروع کردیا

    امریکی ڈاکٹروں نے طاہرالقادری کا طبی معائنہ شروع کردیا

    لاہور: پانچ امریکی ڈاکٹرز نے طاہرالقادری کا طبی معائنہ شروع کردیا ہے، طاہر القادری کی شدید علالت کے سبب ایک ڈاکٹر امریکہ سے ہنگامی طورپر رات گئے لاہور پہنچے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری کا امریکی معالج پر مبنی پانچ رکنی ڈاکٹرز کے پینل نے معائنہ شروع کردیا ہے۔ سربراہ عوامی تحریک کے ڈاکٹروں کے مطابق علاج شروع کرنے میں تاخیر سے مزید پیچیدگیاں بڑھ سکتی ہیں۔

    ڈاکٹروں کے پینل کا کہنا ہے کہ دو بجے تک معائنہ مکمل ہو جائے گا۔

    دوسری جانب طاہر القادری کے میڈیا ایڈوائزر کی طرف سے طبی معائنے کی تصدیق کر دی گئی ہے۔ ترجمان کا کہنا ہے کہ علاج سے متعلق حتمی فیصلہ ڈاکٹرز کریں گے۔ ترجمان نے مزید بتایا ہے کہ ایک ڈاکٹر امریکہ سے ہنگامی طور پر رات گئے لاہور پہنچے ہیں۔

  • عمران خان اور طاہرالقادری  اشتہاری قرار

    عمران خان اور طاہرالقادری اشتہاری قرار

    اسلام آباد: انسداد دہشت گردی عدالت نے تحریکِ انصاف کے چیئرمین عمران خان اور پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ طاہر القادری کو اشتہاری قرار دے دیا ہے۔

    عمران خان اور طاہرالقادری کو ایس ایس پی آپریشنز عصمت اللہ جونیجو کو زخمی کرنے کے مقدمے میں عدم گرفتاری پر اشتہاری قرار دیا گیا، عدالتی حکم موصول ہونے کے بعد پولیس شہر بھر میں دونوں کے اشتہار لگائے گی اور تمام تھانوں میں بھی اشتہارات لگائے جائیں گے۔

    دونوں رہنماوٴں پر الزام ہے کہ انہوں نے یکم ستمبر کو پی ٹی وی ہیڈ کوارٹر کے سامنے ایس ایس پی آپریشنز عصمت اللہ جونیجو کو تشدد کا نشانہ بنایا تھا اور اس دوران وہ زخمی بھی ہوگئے تھے۔

    واقعہ کے خلاف تھانہ سیکریٹیریٹ پولیس نے عمران خان اور طاہر القادری سمیت نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کیا تھا۔

  • پیپلز پارٹی پنجاب میں دوڑ سے باہر نکل چکی ہے، طاہرالقادری

    پیپلز پارٹی پنجاب میں دوڑ سے باہر نکل چکی ہے، طاہرالقادری

    جھنگ : پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ طاہر القادری کا کہنا ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی پنجاب میں دوڑ سے باہر نکل چکی ہے  ۔

    جھنگ میں ڈاکٹر طاہر القادری نے اپنے والدین اور بھائی کےمزار پر حاضری دی، اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ این اے ایک سو انچاس پر ہونے والے ضمنی انتخابات میں کسی کو سپورٹ نہیں کر رہے ہیں، پنجاب کی سب سے بڑی جماعت پاکستان عوامی تحریک ہوگی۔

    طاہر القادری نے مزید کہنا تھا کہ موجودہ سیاست دہشت گردی اور دھونس سے بھری پڑی ہے۔

    طاہر القادری نے مزید کہا کہ الیکشن کمیشن نے جعلی مینڈیٹ کے ذریعے نواز شریف کو عوام کے سر پر مسلط کیا۔