Tag: سربراہ علامہ طاہر القادری

  • طاہر القادری نےسی ای سی کا اجلاس طلب کر لیا

    طاہر القادری نےسی ای سی کا اجلاس طلب کر لیا

    لندن : علامہ طاہرالقادری نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کے دھرنے میں شرکت کرنے کے حوالے سے مشاورت کے لیے کل بلائے گئے سی ای سی کے اجلاس میں اہم فیصلے کریں گے۔

    تفصیلات کے مطابق علامہ طاہر القادری ہیتھرو ایئر پورٹ پر میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے،انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کے چیرمین عمران خان نے فون کر کے دھرنے میں شرکت کی دعوت دی تھی جسے ابتدائی طور پر قبول کر لیا ہے اور کل سینٹرل ایگزیکیوٹیوکمیٹی کے اجلاس میں مزید مشاورت کی جائے گی۔

    یہ پڑھیے : طاہرالقادری نے اسلام آباد دھرنے میں شرکت کی دعوت قبول کرلی

    صحافیوں سے گفتگو کر تے ہوئے انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف نے اسلام آباد کو لاک ڈاؤن کرنے کا فیصلہ کیا ہے تا ہم پاکستان عوامی تحریک ناک ڈاؤن کے حق میں ہے۔

    ایک سوال کے جواب میں سربراہ پاکستان عوامی تحریک کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف سے گلے شکوے دور ہو گئے ہیں،ایک عظیم مقصد کے حصول کئے لیے چھوٹی چھوٹی باتوں کو نظر انداز کرنا پڑتا ہے۔

    یہ بھی پڑھیں : پارلیمنٹ حملہ کیس:عمران خان اورطاہرالقادری کےوارنٹ گرفتاری برقرار

    پی ٹی وی حملہ کیس میں طاہر القادری کو طلب کیے جانے کے حوالے سے پوچھے گئے سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ پاکستان عوامی تحریک کے کارکنان کسی غیر قانونی عمل میں شامل نہیں ہیں،سازشی عناصر نے جرائم پیشہ افراد کو ہماری جماعت سے منسوب ٹی شرٹ پہنا کر پی ٹی وی پر حملہ کرایا۔

    طاہر القادری کا مزید کہنا تھا کی قانون پسند شہری ہی نہیں میں قانون کا طالب علم بھی ہوں اور معززعدالت کا احترام کرتے ہوئے ہم اپنے اوپر لگنے والے تمام الزامات کا سامنا کریں گے۔

     

  • سانحہ ماڈل ٹاؤن کے لیے انصاف کے بند راستے جلد کھلیں گے،ڈاکٹر طاہر القادری

    سانحہ ماڈل ٹاؤن کے لیے انصاف کے بند راستے جلد کھلیں گے،ڈاکٹر طاہر القادری

    لاہور : پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹرطاہرالقادری کا کہنا ہے کہ سانحہ ماڈل ٹاون کے لیے انصاف کے بند راستے جلد کھلیں گے،ملک میں قانون صرف غریبوں کیلئے ہے جب کہ امراء و حکمراں قتل کرکے بھی قانون سے آزاد ہیں۔

    پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ اور معروف اسلامی اسکالر ڈاکٹر طاہر القادری لاہور میں منہاج القرآن اورپاکستان عوامی تحریک مختلف ونگز کے صدور کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کرپشن کی روک تھام کےلیے قوانین صرف غریبوں کےلیے ہیں طاقتوروں کےلیے نہیں،امراء و حکمراں قانون کی زد سے باہر رہتے ہیں تا ہم اب ایسا نہیں ہوگا۔

    ان کا مزید کہنا تھا کہ نیب سے متعلق سپریم کورٹ کے ججز کے ریمارکس آنکھیں کھولنے کےلیے کافی ہیں کرپشن ، ناانصافی اور نااہلی پاکستان کے سب سے بڑے مسائل ہیں،ان مسائل سے چھٹکارا حاصل کیے بغیرترقی یافتہ پاکستان کے قیام کا خواب شرمندہ تعبیرنہیں ہوسکتا،کرپٹ حکمرانوں نے ریاست کے ڈھانچے کو مفلوج کردیا ہے۔

    اس موقع پرلاہورمیں تیزی سے بڑھتے ہوئے بچوں کے اغواء کی واردتوں پرافسوس اور تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ سانحہ ماڈل ٹاؤن کے مجرموں  کی بریت،لاہور کی شاہراہوں پر آوارہ گینگ کی کھلم کھلا فائرنگ اور لاہور ہی میں کم سن بچوں کے اغواء حکمرانوں کی نااہلی کا ثبوت ہیں یہ واقعات پنجاب کے دارالحکومت کے ہیں تو پورے پنجاب کا حال کیا ہوگا اندازہ لگانا مشکل نہیں۔

  • منہاج القرآن سے ناجائز اسلحہ ملا تو انقلاب مارچ کی کال واپس لےلوں گا، طاہرالقادری

    منہاج القرآن سے ناجائز اسلحہ ملا تو انقلاب مارچ کی کال واپس لےلوں گا، طاہرالقادری

    لاہور: علامہ طاہرا لقادری کہتے ہیں کارکنان نے کبھی صبر کا دامن ہاتھ سے نہیں چھوڑا منہاج القرآن سےناجائز اسلحہ مل جائے تو انقلاب مارچ کی کال واپس لےلوں گا۔

    منہاج القر آن سیکریٹریٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو میں ڈاکٹر طاہر القادری کا کہنا تھا کہ پاکستان عوامی تحریک کبھی بدامنی کاتصور نہیں کرسکتی، طاہر القادری نے الزامات لگانے والے حکومتی وُزرا،سیاسی جماعتوں اور انسانی حقوق کی تنظیموں کو دعوت دیتے ہوئے کہا کہ وہ ماڈل ٹاؤن آئیں کہیں سے نا جائز اسلحہ بر آمد ہوا تو انقلاب مارچ کی کال واپس لےلی جائے گی، طاہر القادری کا کہنا تھا کہ پولیس اپنے لوگوں کو مار کر جھوٹےمقدمات بنا رہی ہے، علامہ طاہر القادری نے کھانا پہنچانے اور میڈیکل کیمپ لگانے پر ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین کا شکریہ ادا کیا اور ایم کیو ایم کی جانب سے بھیجے گئے امدادی سامان کے روکے جانے کو قابل مذمت قرار دیا۔

  • شہادت کی بات اپنےاورعمران کیلئے کہی تھی، طاہرالقادری

    شہادت کی بات اپنےاورعمران کیلئے کہی تھی، طاہرالقادری

    لاہور: پاکستان عوامی تحریک کےرہنما ڈاکٹر طاہر القادری نےکہاہےکہ جنگ گروپ کے اخبار دی نیوز کی خبر ذیادتی اورناانصافی پر مبنی ہے،انقلاب کےبغیر واپسی پرشہید کرنے کی بات اپنے اور عمران کیلئے کی تھی، حقائق دکھانےپر حکومت نےچندچینلز پر پابندی لگانے کافیصلہ کرلیا۔

    علامہ طاہرالقادری نےکارکنوں کی جانب سے پولیس پرتشدد کے الزامات مسترد کرتے ہوئےوزیراعلیٰ پنجاب پر پولیس میں دہشت گرد بھرتی کرنے کاالزام عائد کردیا، سربراہ عوامی تحریک نےوزیراعظم سےسوال کیا کہ اگرپی اے ٹی کےورکرزکی تعدادچندہزار ہےتو پنجاب کوجہنم بنانے اورسیل کرنے کی کیاضرورت تھی۔

    علامہ طاہرالقادری نے کہااگرن لیگ کوبھاری مینڈیٹ ملاتوان کےحامی باہرکیوں نہیں نکلتے،طاہرالقادری کاکہناتھاتحریک انصاف اورعوامی تحریک کے مقاصد ایک ہیں، ان کاکہناتھا اب تک آئین میں بیس ترامیم حکمرانوں کیلئے کی گئیں بیس عوام کیلئے بھی ہوسکتی ہیں،اگر عوام کی اکثریت نےن لیگ کوووٹ دیئے تو وہ انقلاب کاراستہ روکنے کیلئے باہرکیوں نہیں نکلتے۔

  • کارکن شہرشہریوم شہداءمنائیں، طاہرالقادری کی ہدایت

    کارکن شہرشہریوم شہداءمنائیں، طاہرالقادری کی ہدایت

    لاہور: طاہر القادری نے کارکنوں کوشہر شہریوم شہدا منانے کی ہدایت کردی، یوم شہدا کی مرکزی تقریب ماڈل ٹاؤن میں ہی ہوگی،انہوں نے کہا کہ شہباز شریف نے کارکنوں پر براہ راست گولی چلانے کا حکم دیا۔

    پاکستان عوامی تحریک کے رہنما ڈاکٹرطاہرالقادری نےکارکنوں کو لاہور آنے سے روکتے ہوئے شہر شہر یوم شہدا منانے کی ہدایت کردی، انہوں نےکہا حکومت نےملک میں نئی خونچگاں رقم کردی شہباز شریف نے کارکنوں پر براہ راست گولی چلانے کا حکم دے رکھاہے،طاہر القادری نے کہا یوم شہدا کی مرکزی تقریب کل ادارہ منہاج القرآن میں ہوگی،جس میں آئندہ کی حکمت عملی کا اعلان کریں گے۔

    طاہر القادری کا کہنا تھا پندرہ سے بیس ہزار کارکن گرفتار کرلئے گئے، سیکڑوں زخمی کارکنوں کو طبی امدادکےلئے نہیں جانے دیاجارہا،علامہ طاہر القادری نے کہا شریف برادران ملک میں آگ لگانا چاہتے ہیں، ملک میں انسانیت کا جنازہ نکل گیا،اتناظلم ہونے پرادارے خاموش کیوں ہیں؟۔

  • یوم شہداء کو یوم انقلاب بنانے کی ذمہ داری پنجاب حکومت پرعائد ہوگی، طاہرالقادری

    یوم شہداء کو یوم انقلاب بنانے کی ذمہ داری پنجاب حکومت پرعائد ہوگی، طاہرالقادری

    پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ علامہ طاہر القادری کا کہنا ہے کہ حکومت نے ان کے خلاف کریک ڈاؤن کا آغاز کردیا ہےاور ان کی رہائش گاہ کے اطراف محاصرے کی صورتحال ہے۔

    پاکستان عوامی تحریک کےسربراہ علامہ طاہر القادری نے اپنی رہائش گاہ کے باہر میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ پر امن یوم شہداء کو یوم انقلاب بنانے کی ذمہ داری پنجاب حکومت پر عائد ہوگی ، پنجاب حکومت کی جانب سے کئے جانے والے ظالمانہ اقدامات کارکنان کے حوصلے پست نہیں کرسکتے۔

    طاہر القادری کا کہنا تھا کہ اگر انہیں گرفتار کیا گیا تو ملک بھر میں خانہ جنگی کی کیفیت پیدا ہوجائےگی، علامہ طاہر القادری کا کہنا تھا کہ انہوں نے اتحادی جماعتوں کا ہنگامی اجلاس طلب کرلیا ہے جس کے بعد آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان کیا جائے گا۔