Tag: سربراہ عمران خان

  • اس بار14اگست پہلے سے بھی زیادہ بھرپورانداز میں منائیں گے،عمران خان

    اس بار14اگست پہلے سے بھی زیادہ بھرپورانداز میں منائیں گے،عمران خان

    اسلام آباد : پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے کہا کہ اس بار14اگست پہلے سے  بھی زیادہ بھرپورانداز میں منائیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان سے پارلیمنٹ ہاؤس کر باہر صحافی نے سوال کیا مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے یوم آزادی نہیں منائیں گے، جس کے جواب میں انھوں نے کہا اس بار14اگست پہلے سے بھی زیادہ بھرپورانداز میں منائیں گے۔

    عمران خان کا کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ پنجاب کا ابھی کوئی فیصلہ نہیں کیا۔

    یاد رہے ملک کی 15 ویں قومی اسمبلی کا اجلاس ہوا، جس میں اسپیکرقومی اسمبلی سردار ایازصادق نے نومنتخب اراکین سے حلف لیا، عمران خان جب ارکان کی فہرست میں دستخط کرنے آئے تو ایوان عمران خان وزیراعظم”اور”آئی آئی پی ٹی آئی”کے نعروں سے گونج اٹھا۔

    بعد ازاں اجلاس 15 اگست تک ملتوی کردیا گیا۔

    پندرہ اگست کواسپیکر اورڈپٹی اسپیکرکاانتخاب ہوگا، سترہ اگست کونئے وزیراعظم کا انتخاب ہوگا جبکہ اٹھارہ اگست کو عمران خان ملک کے نئے وزیراعظم کا حلف اٹھائیں گے۔


    مزید پڑھیں : پوری قوم ’یوم آزادی‘ پورے جوش وجذبے سے منائیں، عمران خان


    خیال رہے کہ اس سے قبل بھی پاکستان کے متوقع وزیراعظم عمران خان نے قوم سے اپیل کی تھی کہ تمام پاکستانی یوم آزادی پورے جوش وجذبے سے منائیں، ہم نئے پاکستان کے قیام کی منزل کی جانب گامزن ہیں، انشاءاللہ نئے پاکستان میں قائداعظم کے خواب کو تعبیر ملے گی۔

    واضح رہے کہ الیکشن کمیشن کے سامنے متحدہ اپوزیشن کے احتجاج کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمٰن نے کہا تھا کہ ہر سال 14 اگست یوم آزادی کے طور  پر منایا جاتا ہے لیکن اب کی بار ہم 14 اگست کو یوم آزادی نہیں منا سکتے کیونکہ ہماری رائے کا حق چھین لیا گیا ہے، 14 اگست کو یوم جدوجہد آزادی کے طور پر منائیں گے۔

  • کراچی والے اب ہمیں موقع دیں،نوازشریف نے کراچی کے لیے کچھ نہیں کیا، عمران خان

    کراچی والے اب ہمیں موقع دیں،نوازشریف نے کراچی کے لیے کچھ نہیں کیا، عمران خان

    کراچی : پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کا کہنا ہے کہ کراچی والے اب ہمیں موقع دیں، نوازشریف نے کراچی کے لیے کچھ نہیں کیا، قرضوں پر قرضے لے رہے ہیں، ملک ڈوب رہا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جب ہم بڑے ہوئے تو ملک اوپر جارہا تھا، میری والدہ کا خاندان بھارت سے پاکستان آیا تھا، بھارت میں قتل عام کے بارے میں والدہ سے سنتا تھا لیکن آج جب اپنے ملک کو دیکھتے ہے تو تکلیف ہوتی ہے۔

    عمران خان کا کہنا تھا کہ کوئی انسان کسی کی وجہ سےنہیں اپنےاعمال سے ذلیل ہوتا ہے، قرضوں پر قرضے لے رہے ہیں،ملک ڈوب رہا ہے، بھیک مانگنے کیلئے ہم کبھی ادھر تو کبھی ادھر جاتے ہیں، پاکستان جیتنے وسائل دنیا میں کہیں نہیں دیکھے۔

    پی ٹی آئی چیئرمین نے کہا کہ کراچی والے اب ہمیں موقع دیں، نوازشریف پنجاب سے جیت جاتے تھے، اس لیے کراچی کے لیے کچھ نہیں کیا،پی ٹی آئی اس بار پنجاب سے بھی جیتے گی۔

    انکا کہنا تھا کہ جب حکومت سنبھالی تو کے پی تباہ حال اور مشکل صوبہ تھا، معاشی ماہر کہتے ہیں سب سے زیادہ ترقی کے پی میں ہورہی ہے، کےپی میں سیاحت میں اضافہ ہوا، صورتحال بتدریج بہترہورہی ہے۔

    سربراہ تحریک انصاف نے کہا کہ ملک کو ٹھیک کرنے کیلئے ہمیں کئی کام کرنے پڑیں گے ، بےروزگاری سب سے بڑا مسئلہ ہے اس کی وجہ سے غربت بڑھ رہی ہے، انڈسٹری بہتر کرنے سے روزگار کے مواقع پیدا ہونگے،غربت کم ہوگی۔


    مزید پڑھیں :  2018 کا الیکشن کراچی سے لڑوں گا،عمران خان


    اس سے قبل  چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا تھا کہ سندھ میں حکومت کرنیوالوں نے کراچی پر توجہ نہیں دی، سندھ کے حکمرانوں کا ووٹ کراچی میں نہیں تھا تو انہیں دلچسپی نہیں تھی، کراچی میں مقامی حکومت کو مضبوط کرنے کی ضرورت ہے۔

    تحریک انصاف کے سربراہ کا کہنا تھا کہ  فیصلہ کیا ہے 2018کاالیکشن کراچی سے لڑوں گا، کراچی کے کس حلقے سے لڑنا ہے فیصلہ پارٹی کرے گی، پی ٹی آئی کراچی کو ٹھیک کر کے دکھائے گی ، پاکستان تحریک انصاف وفاق کی طرز کی جماعت ہے، ضمنی الیکشن کی اتنی اہمیت نہیں کیونکہ مشینری حکومت کی ہوتی ہے، 2018 کا الیکشن ملک کی تاریخ بدل دے گا۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • احدچیمہ وہ طوطا ہےجس میں شہبازشریف کی جان ہے،عمران خان

    احدچیمہ وہ طوطا ہےجس میں شہبازشریف کی جان ہے،عمران خان

    اسلام آباد : پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کا کہنا ہے کہ احدچیمہ وہ طوطا ہےجس میں شہبازشریف کی جان ہے، چھوٹےڈان شہبازشریف نےاپنانظام بنا رکھا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ نیب احدچیمہ کوپکڑتی ہےتو لاہورمیں پوسٹر لگ جاتے ہیں ، احد چیمہ ہے یا نیلسن مینڈیلا کہ پوسٹر لگ گئےہیں، احدچیمہ وہ طوطا ہےجس میں شہبازشریف کی جان ہے۔

    عمران خان کا کہنا تھا کہ احد چیمہ کی سرابرہی کے بعد ایل ڈی اے میں دیگر شہر شامل کیےگئے، کوئی اورآدمی نہیں ملا جو اربوں کےپراجیکٹ پرکام کر رہا تھا، 4 ارب کا شوکت خانم اسپتال پشاور میں بنا،ایک بیوروکریٹ پر 14ارب کا کیس ہے۔

    احد چیمہ ہے یا نیلسن مینڈیلا کہ پوسٹر لگ گئےہیں

    چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ سپریم کورٹ نے پاناما کیس میں کہا سارے ادارے کنٹرولڈ ہیں، گاڈمافیاکواس لیےاس کےکنٹرول کےباعث کہاگیاہے، اداروں میں ان کےکام کرنے کے لیے بیورو کریٹ بیٹھےہیں۔

    انکا کہنا تھا کہ بیوروکریسی کا گاڈ فادر فواد حسن فواد ہے،آفتاب سلطان کوآئی بی کاچیف لگادیا، قمرزمان چوہدری کوخاص طورپراستعمال کیاگیا، سعیداحمدسےمتعلق اسحاق ڈار نے کہا ان کے لیے منی لانڈرنگ کرتا تھا، ظفرحجازی ابھی بھی ایس ای سی پی میں بیٹھاہواہے، آفتاب سلطان کون لیگ نےجیتنےوالے امیدوار چننے پر لگایا ہوا ہے، ظفرحجازی کےخلاف سپریم کور ٹ نےنوٹس لیا تھا۔

    سربراہ تحریک انصاف نے کہا کہ چھوٹے ڈان شہبازشریف نےصوبےمیں اپنانظام بنایا ہوا ہے، احدچیمہ کواربوں روپےکےپلاٹ دیےگئے، زاہد سعید، سبطین فضل امین میٹرو کا سربراہ تھا، ان سب بیوروکریٹس کو احد چیمہ کے لیے بہت تکلیف ہورہی ہے، ذاتی خاندان کی خدمت بیوروکریٹس کا  کام نہیں ہے، کے پی میں بیورکریٹس کوہمیشہ کہا ہے کبھی غلط کام نہیں کرنا، چیف سیکریٹری اعظم خان سے پوچھیں کسی نے ان کوغلط کام کہا۔

    احدچیمہ جب بولناشروع کرے گا تو شہباز شریف اور حمزہ شہباز پھنس جائیں گے

    عمران خان کا کہنا تھا کہ پنجاب میں ڈی ایم جی رائیونڈ ہے، یہ رائیونڈ سے ہدایت لیتے ہیں، پتہ ہےاحد چیمہ منہ کھولے گا تو ان کی باری آجائےگی، احدچیمہ جب بولنا شروع کرے گا تو شہباز شریف اور حمزہ شہباز پھنس جائیں گے، ساتھ میں پیراگون کیس میں خواجہ سعدرفیق بھی آجائیں گے۔

    انھوں نے کہا کہ شہبازشریف نے9سال میں 9ہزار ارب روپےخرچ کیےہیں، اتنےپیسے ہیں موٹر پرکراچی سےلاہور تک بچھا دیں تو بھی بچ جائیں۔ ہمارے کسی ادارے نے شہباز شریف کو نہیں پکڑا تھا، مریم نواز کو نہیں پتہ تھا پانچ سال بعد پاناماکا انکشاف ہو جائے گا۔

    مریم نواز کو نہیں پتہ تھا پانچ سال بعد پاناماکا انکشاف ہو جائے گا

    پی ٹی آئی چیئرمین کا کہنا تھا کہ چین کی ایس ای سی پی نے کمپنی کے یابید کا منافع 78فیصددیکھا، چین کی ایس ای سی پی نے پاکستان کی ایس ای سی پی کو خط لکھا، پاکستان کی ایس ای سی پی خط پر چپ ہو کر بیٹھ گئی، تحقیقات میں پتہ چلاجونیئرڈان کاخاندان ساری کرپشن دیکھتاہے، تحقیقات کےمطابق شریف خاندان آف شورکمپنی سے ادائیگی کرتے ہیں، ایک فرنٹ انجینئرنگ کمپنی سے چین کی کمپنی کوادائیگی کی گئی۔

    انھوں نے مزید کہا کہ بڑے بڑے میگا پراجیکٹ پیسہ بنانےکےلیےبنائےجاتےہیں بنیادی سہولتوں پرخرچ ہونےوالاپیسہ بڑےپراجیکٹ پرلگایاگیا، لاہورکی میٹرو کا سالانہ خسارہ ڈھائی ارب روپے کا ہے، سارےمنصوبے مال بنانے کے لیے بنائےگئے، 200 ارب کی اورنج ٹرین کی تفصیلات دکھانےپرکہاخفیہ ہے،اب ہم نیب سےمطالبہ کریں گےلاہور،ملتان اور اسلام آباد کے میٹرو منصوبے کھولیں۔

    عمران خان کا کہنا تھا کہ فرنٹ مین فیصل سبحان غائب کردیاگیاہے، ایسےکسی جمہوریت میں کسی کوغائب کردیاجاتاہے، ایسانہ ہوعابد باکسر جیسے کسی بندے سے فیصل سبحان کو مروا دیا جائے، فیصل سبحان غائب ہوگیا ہے،یہ لمحہ فکریہ ہے، ان کے بیوروکریٹس مافیا کا حصہ بن گئے ہیں، فیصل سبحان سے پتہ چلا یہ بڑا پراجیکٹ بنا کر پیسہ باہر بھیج دیا جاتا ہے۔

    چھوٹا ڈان ڈرا ہوا ہے،جب احد چیمہ منہ کھولے گا یہ پھنس جائیں گے

    انھوں نے کہا کہ چھوٹا ڈان ڈرا ہوا ہے،جب احد چیمہ منہ کھولے گا یہ پھنس جائیں گے، ہم چاہتےہیں چین میں کی گئی ادائیگیوں کی تحقیقا ت کی جائیں، حکمرانوں نے ادارے کمزور کرکے ان میں اپنےلوگ بٹھائے، چار میئر فیئر فیلڈ سامنےآئےتوپتہ چلا300ارب ملک سےباہر لے گئے۔

    چیئرمین پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ سول سروس کےنذرشاہ نےایک ارب 18کروڑدرخت لگائے، کے پی میں تعلیم کانظام ٹھیک کرنےوالےبھی بیوروکریٹ ہیں،نیب کو مبارکباد دیتا ہوں،  پوری قوم نیب اورسپریم کورٹ کےساتھ ہے۔

    ردعمل دکھانے کے لیے اب ہم سڑکوں پرنکلیں گے

    عمران خان نے کہا کہ ردعمل دکھانے کے لیے اب ہم سڑکوں پرنکلیں گے، قوم آگے بڑھ چکی ہے،اب لوگ سب سمجھ گئے ہیں ، لوگ سمجھتے ہیں کرپشن سے ان کاپیسہ چھینا جارہا ہے، اب ہم جونیئر ڈان کی چیزیں سامنے لے کرآئیں گے۔

    انکا کہنا تھا کہ میں کوئی گورنمنٹ سرونٹ نہیں تھا،سپریم کورٹ میں 64دستاویزپیش کیے، میں نےتوکوئی مظاہرہ نہیں کیا،بینرنہیں لگائے،شورنہیں مچایا، شہبازشریف احدچیمہ کو بچانے کے لیے بیوروکریٹس کو آگے کر رہےہیں، حکمرانوں نے300ارب کاجواب دینا ہے کوئی دستاویزنہیں دی۔

    سربراہ تحریک انصاف نے کہا اب قوم کیوں نکالا اور شہبازشریف کے ڈرامے نہیں سنے گی، شریف خاندان نے شروع سے پولیس تباہ کی۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • پاناما کیس، تحریک انصاف کے وکلاء کی تبدیلی کا امکان

    پاناما کیس، تحریک انصاف کے وکلاء کی تبدیلی کا امکان

    اسلام آباد : تحریک انصاف کی لیگل کمیٹی کے اجلاس میں عمران خان نے پاناما کیس میں وکلاء کی کارکردگی پر عدم اطمینان کا اظہار کردیا جس کے بعد وکلا کی ٹیم میں تبدیلی کا امکان ہے.

    تفصیلات کے مطابق پاناما کیس میں آج سپریم کورٹ میں ہونے والی سماعت میں تحریک انصاف کے وکلاء کی کارکردگی کے حوالے سے انصاف لیگل کمیٹی کا اہم اجلاس بنی گالہ میں منعقد ہوا جس میں تحریک انصاف کے وکلاء کے دلائل اور کارکردگی پر نگاہ ڈالی گئی۔

    ذرائع کے مطابق اجلاس کے دوران پارٹی رہنماؤں نے وکیل نعیم بخاری اور حامد خان کی کارکردگی پر عدم اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ حامد خان جارحانہ انداز میں کیس لڑ نے میں ناکام رہے ہیں۔ رہنماؤں نے مطالبہ کیا کہ حامد خان کی جگہ بابر اعوان کو پاناما کیس میں وکیل مقرر کیا جائے۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ خود سربراہ تحریکِ انصاف عمران خان بھی اپنے وکلاء کی مایوس کن کارکردگی پر نالاں ہیں اور نعیم بخاری سے بالکل مطمئن نہیں ہیں۔

    واضح رہے کی عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اور تحریک انصاف کے اہم حلیف شیخ رشید پہلے ہی وکلاء کی تبدیلی کا مشورہ دے چکے ہیں۔

    ذرائع کے مطابق عمران خان کی لندن کے دورے سے واپسی کے بعد پاناما کیس میں تحریک انصاف کے وکیل کی تبدیلی کے لیے درخواست جمع کرانے کا امکان ہے۔

    دوسری جانب تحریک انصاف کے ترجمان نے اس بات کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایسی کوئی بات نہیں، وکلا کی ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی جارہی، عمران خان اپنے وکلا کی کارکردگی سے مطمئن ہیں۔

    اے آر وائی نیوز کے ایک پروگرام میں شریک پی ٹی آئی رہنما علی زیدی نے کہا کہ حامد خان وکیل ہیں ان کی مرضی ہے کیس کو کیسے لے کر چلتے ہیں، ہر شخص کو معلوم ہے کہ نواز شریف پھنس چکے ہیں اس لیے قطرے شہزادے کو بھی اس میں شامل کرلیا گیا۔

  • عمران خان نے سونامی ٹری مہم کا آغاز کردیا

    عمران خان نے سونامی ٹری مہم کا آغاز کردیا

    ہری پور: عمران خان نےسونامی ٹری مہم کاآغازکردیا،انہوں نے کہا کہ ٹمبر مافیانے خیبر پختونخوا میں دو سو ارب کی لکڑی کاٹی،ملک کو ریگستان بنایاجارہاہے۔

    چیئر مین پی ٹی آئی عمران خان نے ہری پور کے علاقے بر کوٹ میں اپنے ہاتھوں سے پودے لگا کر بلین ٹری سونامی مہم کا افتتاح کیا اور ساتھ ہی ٹمبر مافیا کے خلاف اعلان جنگ بھی کر دیا، انہوں نے کہا کہ ملک کے صرف چار فیصد رقبے پر ہی تو جنگلات ہیں انہیں بھی ٹمبر مافیا تباہ کر رہاہے۔

     عمران خان نے بتایا کہ صوبے میں جنگلات کو بچانے کے لئے مقامی لوگوں پر مشتمل نگہبان ٹاسک فورس بنائی جائے گی،جبکہ ،شجر کاری مہم کے دوران حکومتی سرپرستی کے ذریعے مقامی افراد کو نرسریز بنا کر دی جائیں گی جن سے صوبے کے جنگلات میں ایک ارب درخت لگائیں جائیں گے۔

     عمران خان نے سونامی ٹری مہم کا آغاز کر کے امید ظاہر کی ہے کہ ٹمبر مافیا کے خلاف مقامی افراد نے تعاون کیا تو صوبے کے جنگلات پھر سے ہرے بھرے ہو جائیں گے۔

    اس موقع پر مقامی افراد نے بھی عمران خان کے اس اقدام کوسراہتے ہوئے صوبے کی بہتری کی جانب اہم پیش رفت قرار دیا۔

  • ن لیگ ، پیپلز پارٹی باہمی سمجھوتہ سےلوٹی ہوئی دولت بچا رہے ہیں، عمران خان

    ن لیگ ، پیپلز پارٹی باہمی سمجھوتہ سےلوٹی ہوئی دولت بچا رہے ہیں، عمران خان

    اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے قومی دولت کی مسلسل بیرون ملک منتقلی پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔

    عمران خان کا کہنا تھا کہ بالواسطہ ٹیکسوں میں اضافے سے عام شہری محرومی کے بوجھ تلے دب کر رہ گیا، جبکہ سرمایہ دار اور اشرافیہ ٹیکس دینے کی بجائے سرمایہ بیرون ملک منتقل کر رہے ہیں،ان کا کہنا تھا کہ زیادہ تر سرمایہ کرپشن اور کالے دھن سے بنایا جا رہا ہے۔

    عمران خان نے بتایا کہ دبئی میں پاکستانیوں نے چار سو تیس ارب روپے کی جائیدادیں خرید لی ہیں، کپتان کا کہنا تھا کہ یہ رقم پاکستان میں رہتی تو آئی ایم ایف کے سامنے ہاتھ پھیلانے کی نوبت نہ آتی۔

     کپتان نے آصف زرداری اور شریف برادران پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ان کے بیرون ملک اکاؤنٹس سے سب واقف ہیں،  امریکہ اور یورپ میں حکمرانوں کے لگژری فلیٹس اور ولاز باعث شرم ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ ن لیگ اور پیپلز پارٹی باہمی سمجھوتہ کے تحت لوٹی ہوئی دولت بچا رہے ہیں۔

  • پاکستانی کشتی تباہ کرنےپروزیردفاع کابیان ناکافی ہے، عمران خان

    پاکستانی کشتی تباہ کرنےپروزیردفاع کابیان ناکافی ہے، عمران خان

    اسلام آباد: چیئر مین پی ٹی آئی عمران خان نے کہاہے کہ بھارتی کوسٹ گارڈز کا جعلی مقابلےکے اعتراف پر پاکستانی وزیردفاع کا بیان ناکافی ہے۔

    چیئر مین پی ٹی آئی عمران خان نےاپنے بیان میں پاکستانی کشتی تباہ کرنے کے واقعے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے بھارت کی جانب سے بلا اشتعال جنونی جارحیت کو عالمی قوانین کی خلاف ورزی قرار دیا ہے۔

    عمران خان نے کہا پاکستانی کشتی کو بغیر وارننگ تباہ کرنا بھارت کے جارحانہ عزائم واضح کرتا ہے،لیکن اس واقعہ پر پاکستانی وزیر دفاع کا صرف خاموش بیان کافی نہیں۔

    عمران خان نے مزید کہا کہ بھارت نے اپنے غیر قانونی حملے پر پردہ ڈالنے کے لئے کشتی پر سوار غریب مچھیروں کو دہشت گرد قرار دیا اور اب جھوٹ پر جھوٹ بول رہاہے۔

    عمران خان نے حکومت سےواقعے کی شفاف اور فوری تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔

  • عمران خان کا ڈاکٹر شاہد نواز کو علاج کیلئے بیرون ملک بھجوانے کا مطالبہ

    عمران خان کا ڈاکٹر شاہد نواز کو علاج کیلئے بیرون ملک بھجوانے کا مطالبہ

    اسلام آباد:چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے وفاقی حکومت سے قاتلانہ حملے میں ز خمی ہونے والے پمز ہسپتال کے ڈاکٹر شاہد نواز کو علاج کیلئے بیرون ملک بھجوانے کا مطالبہ کردیا ہے۔

    اسلام آباد سے جاری ایک بیان میں عمران خان نے ڈاکٹر شاہد نواز پر قاتلانہ حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف ڈاکٹر شاہد نواز کی جلد صحت یابی کیلئے دعا گو ہے۔

     انہوں نے مطالبہ کیا کہ وفاقی حکومت انہیں ہر ممکن اور بہترین طبی سہولیات فراہم کرے۔اگر ان کا علاج پاکستان میں ممکن نہیں تو وقت ضائع کیے بغیر انہیں بیرونی ملک بھیجا جائے۔

    عمران خان نے کہا کہ ڈاکٹر شاہد نواز کی خدمات ملک کی ضرورت ہے حکومت ڈاکٹرز اور دیگر پروفیشنلز کے تحفظ اور ان کی جانوں کی حفاظت کیلئے فوری طور پر ضروری اقدامات اٹھائے،پمزہسپتال کے ڈاکٹر شاہد نواز کل قاتلانہ حملے میں زخمی گئے تھے۔

  • عمران خان نے پشاور میں ’صحت کا انصاف‘ مہم کا افتتاح کردیا

    عمران خان نے پشاور میں ’صحت کا انصاف‘ مہم کا افتتاح کردیا

    پشاور: عمران خان نے پشاور میں صحت کا انصاف مہم کا افتتاح کردیا، عمران خان نے کہا کہ مہم پر تنقید سیاسی بنیاد پر کی جارہی ہے، مہم کے تحت ساڑھے تین لاکھ بچوں کو پولیو سے بچاو کے قطرے پلائے جائیں گے ۔

     پشاور میں صحت کا انصاف مہم کا افتتاح تحریک انصاف کے چئیرمین عمران خان نے کیا۔ اس موقع پر میڈیا سے گفتگو میں عمران خان کا کہنا تھا کہ صحت کا انصاف کامیاب پروگرام ہے۔

    عمران خان نے بتایا کہ قبائلی علاقوں سے آنیوالے ساڑھے تین لاکھ بچوں کو پولیو سے بچاو کے قطرے پلائے جائیں گے۔

    عمران خان نے کہا کہ صحت کا انصاف مہم وفاق کے ساتھ مل کر چلا رہے ہیں اور پاک فوج ٹیموں کو تحفظ دے گی۔

    دوسری جانب تحریکِ انصاف کے سربراہ عمران خان ریڈیوکے عالمی دن پر پشاور کے ریڈیواسٹیشن پہنچے اورفون کالزکے ذریعے عوام کے مسائل سُنے۔

    عمران خان نےریڈیوپر عوام سے بات چیت میں کہاکہ ملک میں اصل تبدیلی اختیارات کی نچلی سطح تک تقسیم کے ذریعے ہی آئے گی۔

     عمران خان نےاس بات کابھی اعتراف کیا کہ خیبرپختونخوا میں فی الحال متوقع تبدیلی نہیں لائی جاسکی۔

    تحریکِ انصاف کے چیئرمین کاکہنا تھاکہ وہ اپنے وزرا کے ہمراہ ہرمہینے عوام کی عدالت میں پیش ہوکراُن کے مسائل سُنیں گے۔

    عمران خان نےسانحہ آرمی پبلک اسکول کی تحقیقات سے متعلق لواحقین کومطمئن کرنے کی بھی یقین دہانی کرائی۔

  • عمران خان عوام کے مسائل ریڈیوکے زریعے براہ راست سننے گے

    عمران خان عوام کے مسائل ریڈیوکے زریعے براہ راست سننے گے

    پشاور: چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کا نئے خیبر پختونخوا کی جانب ایک اور قدم بڑھاتے ہوئے صوبے کے عوام کے مسائل ریڈیوکے زریعے براہ راست سننے اور حل کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔

     کے پی کے حکومت کے ذرائع کے مطابق عمران خان مہینے میں ایک دن خیبر پختونخوا کے سرکاری ریڈیو اسٹیشن پر ایک گھنٹہ براہ راست پروگرام کر کے عوام سے براہ راست بات چیت کے زریعے ان کے مسائل دریافت کریں گے ۔

    ذرائع کے مطابق اس سلسلے کا پہلا پروگرام کل پشاور کے دورے کے موقع پر کریں گے ۔

    پروگرام میں عمران خان کل دن 12:30سے 01:30تک ریڈیو پر عوام سے بات کریں گے ۔

    چیئرمین تحریک انصاف نے عوام سے ریڈیو پر براہ راست رابطے کا فیصلہ خیبر پختونخوا کے لوگوں کی بڑھتی ہوئی شکایات کے باعث کیا ہے ۔

    پی ٹی آئی کے چےئر مین کو شکایات موصول ہوئی تھیں کہ وزراء اور بیوروکریسی تک عام آدمی کی رسائی ممکن نہیں ہے۔