Tag: سربراہ پاک بحریہ

  • پاک ترک دوستی خطےکے لیے انتہائی اہم ہے: سربراہ پاک بحریہ

    پاک ترک دوستی خطےکے لیے انتہائی اہم ہے: سربراہ پاک بحریہ

    کراچی : پاکستان اور ترکی کی دوستی بے مثال اور خطے کی بہتری کے لیے انتہائی اہم ہے۔ ان خیالات کا اظہار پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل ظفر محمود نے دورہ ترقی کے موقع پر کیا۔

    پاک بحریہ کے ترجمان کے مطابق ایڈمرل ظفر محمود عباسی نے پاک ترک دوستی کو باہمی تعاون اور مضبوط تعلقات کا ثمر قرار دیا۔

    ایڈمرل ظفر محمود عباسی کی ترکش فلیٹ ہیڈکوارٹرز آمد کے موقع پر ترکش فلیٹ نے ان کا شان دار استقبال کیا اور سلامی پیش کی۔

    ترکی کے اس دورے کے دوران نیول چیف کی کمانڈر ترکش فلیٹ، کمانڈر آف ترکش نادرن سی ایریا سے اہم ملاقاتیں ہوئیں، جہاں باہمی دل چسپی کے امور زیر بحث آئے۔

    ان ملاقاتوں میں بحری اشتراکیت اور بحر ہند میں سیکیورٹی کی صورت حال پر بھی تفصیلی گفتگو ہوئی۔ پاک بحریہ کے ترجمان کے مطابق اس موقع پر پاک بحریہ کے سربراہ کو ترکش فلیٹ کمانڈ سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی گئی۔

    نیول چیف نے گولکیک نیول شپ یارڈ اور ترکش نیوی کے جہاز کا بھی دورہ کیا اور عملے کی پیشہ ورانہ مہارتوں کو سراہا۔

    تجزیہ کاروں نےسربراہ پاک بحریہ کے حالیہ دورے کو پاک ترک جنگی تعاون کے لیے اہم قرار دیا ہے اور امید ظاہر کی ہے کہ یہ دورہ دونوں ممالک کی بحری افواج کے مابین دفاعی تعلقات میں مزید استحکام کا باعث ہوگا۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • نیول چیف کی سربراہ فضائیہ اور وزیر دفاع سے الوداعی ملاقاتیں

    نیول چیف کی سربراہ فضائیہ اور وزیر دفاع سے الوداعی ملاقاتیں

    اسلام آباد: پاک بحریہ کے سربراہ نے وزیر دفاع، سربراہ پاک فضائیہ اور وزیر دفاعی پیداوار سے الوداعی ملاقاتیں کی اور مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا۔

    تفصیلات کے مطابق چیف آف دی نیول سٹاف ایڈمرل محمد ذکاءاللہ نے وفاقی وزیر برائے دفا ع خرم دستگیر خان سے وزارت دفا ع میں الوادعی ملا قات کی۔

    ترجمان پاک بحریہ کے مطابق ملاقات میں قومی سلامتی اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

    وزیر دفاع نے چیف آف دی نیول اسٹاف کی خدمات کو سراہا اور پاک بحریہ کو ایک مضبوط فورس بنانے میں ایڈمرل محمد ذکاء اللہ کی کوششوں کی تعریف کی۔

    اسی طرح چیف آف دی نیول سٹاف ایڈمرل محمد ذکاء اللہ نے سربراہ پاک فضائیہ ایئر چیف مارشل سہیل امان سے الوداعی ملاقات کی اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔

    دریں اثنا چیف آف دی نیول سٹاف ایڈمرل محمد ذکاء اللہ نے وفاقی وزیر برائے دفاعی پیداوار رانا تنویر حسین سے بھی الوداعی ملاقات کی۔

  • پاک بحریہ خود انحصاری کی منزل کی جانب گامزن ہے‘سربراہ پاک بحریہ

    پاک بحریہ خود انحصاری کی منزل کی جانب گامزن ہے‘سربراہ پاک بحریہ

    کراچی: سربراہ پاک بحریہ ایڈمرل ذکا اللہ کا کہنا ہے کہ پاک بحریہ خود انحصاری کی منزل کی جانب گامزن ہے، سی پیک کےفعال ہونے سے پاکستان کی بحری حدود کو اہمیت ملے گی.

    ترجمان پاک بحریہ کے مطابق پاک بحریہ کے لیے تیار کی جانے والی چوتھی فاسٹ اٹیک کرافٹ (میزائل) کے تعمیری کام کا آغاز کردیا گیا ہے،
    فاسٹ اٹیک کرافٹ (میزائل) ایک اسٹیٹ آف دی آرٹ کثیر المقاصد بحری جہاز ہے۔

    کیل لیئنگ تقریب کے مہمان خصوصی سربراہ پاک بحریہ ایڈمرل ذکا اللہ نے کہا کہ پاک بحریہ کے کہا کہ پاک بحریہ خود انحصاری کی منزل کی جانب گامزن ہے.

    پاکستان کا جغرافیائی محل وقوع اہمیت کا حامل ہے،سی پیک سے پاکستان علاقائی اقتصادی حب میں بدل جائے گا، سی پیک کےفعال ہونے سے پاکستان کی بحری حدود کو اہمیت ملے گی.

    شپ یارڈ معیارکو برقرار رکھنے میں اہم کردار ادا کر رہا ہے، ملک میں نئے شپ یارڈز قائم کرنےکے لئے کام کیاجارہا ہے۔

    اسپیشل سروس گروپ (نیوی) کی گولڈن جوبلی تقریبات

    ترجمان پاک بحریہ کے مطابق گذشتہ روز پاک بحریہ کی جانب سے اسپیشل سروس گروپ (نیوی) کے 50 سال مکمل ہونے پر گولڈن جوبلی کی تقریب معنقد کی گئی.

    اس موقع پر تقریب کے مہمان خصوصی نیول چیف ذکا اللہ نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اسپیشل سروس گروپ خدمات ملکی تاریخ میں سنہرے حروف سے لکھی جائیں گی، ایس ایس جی دشمن سے نمٹنے کے لیے پیش پیش رہا ہے، ان کا کہنا تھا کہ پاک بحریہ کو ایس ایس جی فورس کی مہارت، جاں فشانی اورکارکردگی پرفخر ہے.

  • پاک بحریہ کی پیشہ ورانہ مہارت کے معترف ہیں، امریکی کمانڈر

    پاک بحریہ کی پیشہ ورانہ مہارت کے معترف ہیں، امریکی کمانڈر

    کراچی : کمانڈر یوایس نیول فورسزسینٹرل کمانڈ نے کہا ہے کہ پاک بحریہ کی موجودگی خطے میں آزادانہ جہاز رانی کے لیے اہم ہے۔

    ترجمان پاک بحریہ کے مطابق کمانڈر یو ایس نیول فورسزسینٹرل کمانڈ نے نیول ہیڈ کوارٹر کا دورہ کیا اور پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل ذکاء اللہ سے ملاقات کی۔

    ترجمان پاک بحریہ کا کہنا ہے کہ امریکی نیول سروسز سینٹرل کمانڈ اور پاک بحریہ کے سربراہ کے درمیان ملاقات میں دو طرفہ دلچسپی کے امور زیر بحث آئے اور خطے کی سیکیورٹی کی صورتِ حال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

    کمانڈریو ایس نیول فورسز نے ملاقات کے دوران امن 2017 مشقوں کے انعقاد کے اقدام کو سراہتے ہوئے پاک بحریہ کہ پیشہ ورانہ مہارت اور صلاحیتوں کی تعریف کی۔

    کمانڈر یو ایس نیول فورسز نے کہا کہ پاک بحریہ کی موجودگی سے خطے میں آزادانہ جہاز رانی آسان ہو گئی ہے اور خطے میں قیام امن کے لیے پاک بحریہ کے اقدام قابلِ ستائش ہیں۔

    اس موقع پر پاک بحریہ کلے سربراہ ایڈ مرل ذکاء اللہ نے امن مشقیں 2017 میں امریکی نیوی کی شرکت پر کمانڈر یو ایس نیول فورس کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ پاک بحریہ بہترین پیشہ ورانہ صلاحیتوں اور جدید آلاتِ جنگی سے آراستہ فورس ہے جو خطے میں قیام امن کے لیے اپنا کلیدی کردار ادا کرتی رہے گی۔

  • ملکی سرحدوں کا تحفظ مقدس فریضہ ہے، ایڈمرل ذکاء اللہ

    ملکی سرحدوں کا تحفظ مقدس فریضہ ہے، ایڈمرل ذکاء اللہ

    اسلام آباد : پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل ذکاءاللہ نے کہا ہے کہ جانوں کی پرواہ کیے بغیر ملک خداداد کی بحری سرحدوں کا دفاع کریں گے یہ ایک مقدس فریضہ ہے جسے بڑے فخر سے سے ادا کریں گے۔

    اس عزم کا اظہار پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل ذکاء اللہ نے اسلام آباد میں صحافیوں سے غیررسمی گفتگو کرتے ہوئے کیا،انہوں نے کہا کہ بحری سرحدوں کا تحفظ ایک مقدس فریضہ سمجھ کر کرتے ہیں اور اس فرض کی ادائیگی میں اپنی جانیں دینے سے بھی دریغ نہیں کریں گے۔

    انہوں نے کہا کہ گوادر اور پاک چین اقتصادی راہداری کا تحفظ ہماری اولین ترجیح ہے اور دنیا نے دیکھ لیا ہے کہ کس طرح ہم نے بھارتی آبدوز کو بھاگنے پر مجبور کردیاتھا،بھارت کو منہ توڑ جواب دینے کی پوری صلاحیت رکھتے ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ پاک بحریہ کے جوانوں کے حوصلے جواں اور ملکی دفاع کی تیاریاں انتہائی اطمینان بخش ہیں، ہم چوکنا ہیں اور دشمن کی ہر نقل و حرکت پر نظر رکھی ہوئی ہے۔

    پاک بحریہ کے سربراہ کا کہنا تھا کہ پاک بحریہ کسی بھی چیلینج سے نمٹنے کے لیے تیار ہے اور قوم کے تعاون سے دشمن کے ناپاک ارادے ناکام بنادیں گے۔