Tag: سربراہ پاک سرزمین پارٹی مصطفیٰ کمال

  • لوگوں کو ماورائے عدالت قتل کرنے سے کراچی کا مسئلہ حل نہیں ہوگا، مصطفیٰ کمال

    لوگوں کو ماورائے عدالت قتل کرنے سے کراچی کا مسئلہ حل نہیں ہوگا، مصطفیٰ کمال

    کراچی: پاک سرزمین پارٹی کے سربراہ سید مصطفیٰ کمال نے کہا ہے کہ اگر جماعت کے پلیٹ فارم سے غلط کام ہو تو اس کی ذمہ داری ہم پر عائد ہوتی ہے، جیلوں میں قید اور لاپتہ لوگوں کو قتل کرنے سے مسئلے کا حل نہیں نکلے گا، مہاجروں کے مینڈیٹ کو تقسیم کرنے کا فیشن نکل آیا۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے پی ایس پی کے مرکز پاکستان ہاؤس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ مصطفیٰ کمال نے کہا کہ اگر کوئی نوجوان ہمارے پاس غلط کام چھوڑ کر آئے اور اچھا شہری بننے تو تمام پاکستانیوں اور اداروں کو ہمارا شکریہ ادا کرنا چاہیے۔

    انہوں نے کہا کہ میرے پلیٹ فارم سے غلط کام ہو تو میں ذمہ دار ہوں، ماضی میں غلط کاموں کے لیے استعمال ہونے والے لوگ توبہ کر کے ہم سے رابطہ کررہے ہیں، لوگ ملک کے لیے کچھ کرنا چاہتے ہیں اس لیے اپنے ماضی پر نادم ہیں، میں سب لوگوں کو باہر نکال سکتا ہوں مگر یہ مسئلے کا حل نہیں ہے۔

    مصطفیٰ کمال نے کہا کہ جیلوں میں تقریبا 1400 لوگ قید اور 150 سے زائد لاپتہ ہیں، فاروق ستار کے کوارڈیننٹر کو ماورائے عدالت قتل کیا گیا اور اُس کی تحقیقات کے لیے کمیٹی تشکیل دی گئی، فاروق ستار صاحب اب ایک پارٹی کے قائد ہیں مگر وہ بھی اس معاملے پر مجرمانہ خاموشی اختیار کیے ہوئے ہیں۔

    پی ایس پی کے سربراہ نے کہا کہ کچھ طاقت ور اداروں کی حراست میں لوگ قتل ہوئے جس کی وجہ سے عوام مزید متنفر ہوئے، یہ مسئلے کا حل نہیں ہے کیونکہ ایسے لوگ اداروں کے لیے اچھی سوچ نہیں رکھتے اور وہ کسی کے ہاتھوں استعمال ہوجاتے ہیں۔

    چیئرمین پاک سرزمین پارٹی سید مصطفیٰ کمال نے کہا کہ ہم نے لوگوں کو پرانی باتیں بھول کر نئی جہد کا آغاز کرنے کا درس دیا، اداروں کو کراچی کے لوگوں کے زخموں پر مرہم رکھتے ہوئے سیاسی اور فلاحی پیکیچ دینا ہوں گے ورنہ کراچی میں قائم ہونے والا امن ڈی ریل ہوسکتاہے۔

  • کچرا اٹھانے اور صفائی کے لیے اختیارات کی ضرورت نہیں، مصطفیٰ کمال

    کچرا اٹھانے اور صفائی کے لیے اختیارات کی ضرورت نہیں، مصطفیٰ کمال

    کراچی: پاک سرزمین پارٹی کے سربراہ مصطفیٰ کمال نے کہا ہے کہ میں ٹیسٹ کا نہیں بلکہ ٹی ٹوئنٹی کا کھلاڑی ہوں، الزامات لگانے والوں کو اللہ نے قائد سے ہی انکاری کردیا، شہر کا کچرا اٹھانے اور نالوں کی صفائی کے لیے کسی اختیار کی ضرورت نہیں۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے اورنگی ٹاؤن آمد کےموقع پر کارکنان سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ مصطفیٰ کمال کا کہنا تھا کہ میں یہاں پیسہ کمانے نہیں آیا بکہ شہر کی ابتر صورتحال نے واپس آنے پر مجبور کیا، کراچی کے نمائندوں نے عوام کے نام پر پیسے بنائے اور شہر کے نظام کو برہم برہم کردیا یہی وجہ ہے کہ آج سارا شہر کچرا کنڈی بند گیا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ ہم پر الزمات لگانے والوں کو اللہ نے 22 اگست کے بعد قائد سے ہی انکاری کردیا، لندن قیادت اپنے نمائندوں سے استعفے مانگ رہی ہے مگر وہی لوگ جو ہم پر الزامات لگاتے تھے عوام کا سہارا لے کر اُن کے پیچھے چھپنے کی کوشش کررہی ہے۔

    مصطفیٰ کمال کا کہنا تھا کہ جب تک منتخب نمائندے کچرے میں اپنا مال ڈھونڈیں گے تب تک کراچی کچرے کا ڈھیر رہے گا، پاکستان کا کونسا قانون ہے جو صحت اور صفائی کا کام کرنے سے روکتا ہے جبکہ اس کام کے لیے کسی قسم کے اختیار کی ضرورت نہیں ہے۔

    مصطفیٰ کمال نے عوام سے اپیل کی کہ وہ 29 جنوری کو پاک سرزمین کے تحت ایم اے جناح روڈ پر ہونے والے جلسے میں شرکت کریں اور آئندہ نسلوں کا مستقبل محفوظ بنائیں۔

    انہوں نے کہا کہ 2018 سے قبل ہمیں اپنی نسلوں کو تباہ ہونے سے بچانا ہے، پی ایس پی کے رہنماء نے عندیہ دیا کہ وہ 29 جنوری کو آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان بھی کریں گے۔

  • کراچی، 29 جنوری کو تبت سینٹر پر جلسہ عام کریں گے، مصطفیٰ کمال

    کراچی، 29 جنوری کو تبت سینٹر پر جلسہ عام کریں گے، مصطفیٰ کمال

    کراچی : پاک سرزمین پارٹی کے سربراہ مصطفیٰ کمال نے کہا ہے کہ تبت سینٹر پر 29 جنوری کو پاکستان کی تاریخ کا سب سے بڑا جلسہ عام کریں گے۔

    وہ کراچی میں اپنے دفتر پاکستان ہاؤس میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے، مصطفیٰ کمال نے پکا قلعہ پاک سرزمین کے کامیاب جلسے پر حیدرآباد کے لوگوں کا ادا کرتے ہوئے کہا کہ حیدرآباد کے لوگوں کی امیدوں پرپورا اتریں گے۔

    اس موقع پر سربراہ پاک سرزمین پارٹی نے کراچی میں 29 جنوری کو تبت سینٹر پر ایک عظیم الشان جلسہ عام کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ کراچی کا ہر میدان ہمارے لیے چھوٹا پڑ رہا ہے اس لیے تبت سینٹر کو منتخب کیا ہے۔

    انہوں نے ایم کیو ایم پاکستان کا نام لیے بغیر تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ لوگ ان میدانوں میں جلسہ کر رہے ہیں جہاں ہم نے تیس دن کی پارٹی ہونے کے باوجود نہیں کیا کیوں کہ وہاں چار ہزار سے زائد کرسیاں لگانے کی ہی جگہ نہیں ہے۔

    مصطفیٰ کمال کا کہنا تھا کہ کراچی وہ امانت ہے جو پاکستان کی ضمانت ہے، کراچی کاحال پاکستان کا مستقبل ہے، اگر یہاں ترقیقاتی کام کیےجاتے تو آج کراچی جیسے شہرکایہ حال نہ ہوتا۔

    انہوں نے کہا کہ 29 جنوری کو ایک ایک شہری کو نکلنا ہوگا کیوں کہ کراچی والے ہی گلگت بلتستان سے فاٹا اور کشمور سے کراچی تک حکومت کو کام کرنے پر مجبور کر سکتے ہیں۔

  • پاک سر زمین کے رہنما اشفاق منگی پرفائرنگ

    پاک سر زمین کے رہنما اشفاق منگی پرفائرنگ

    کراچی : سابق ایم پی اے اور پاک سرزمین پارٹی کے رہنما اشفاق منگی کے گھرپر نامعلوم افراد نے فائرنگ کردی،فائرنگ کے نتیجے میں اشفاق منگی کے بھائی زخمی ہو گئے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق پاک سر زمین پارٹی کے رہنما اشفاق منگی کے گھر پرنامعلوم افراد کی جانب سے فائرنگ کی گئی ہے،فائرنگ کے نتیجے میں اشفاق منگی محفوظ رہے جب کہ اُن کے بھائی زخمی ہو گئے جسے قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

    اشفاق منگی نے واقعہ کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہنا تھا کہ ان کے بھائی کواغواء کرنے کی کوشش کی گئی تھی تاہم شور مچانے پرملزمان فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہو گئے جس سے بھائی زخمی ہوگئے جنہیں قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

    انکا مزید کہنا تھا کہ چار اغواءکار کالے رنگ کی گاڑی میں گھر کے باہر کھڑے تھے جنہوں نے اغواء کرنے کی کوشش کی مگر ناکامی پر فائرنگ کر دی جو اُن کے بھائی کے پاؤں پر لگی اور وہ زخمی ہو گئے۔

    پاک سرزمین پارٹی کے رہنما مصطفیٰ کمال واقعہ کی اطلاع ملتے ہی رضا ہارون،ڈاکٹر صغیراحمد اور افتخارعالم سمیت کارکنان کی بڑی تعداد کے ہمراہ اسفاق منگی کے گھر پہنچ کر واقعہ کی تفصیلات جانیں بعد ازاں اُن کی بھائی کی عیادت کے لیے اسپتال بھی گئے۔

    واضح رہے اشفاق منگی ایم کیو ایم کے ٹکٹ پر صوبائی اسمبلی کا انتخاب جیتے تھے تا ہم یاد رہے اشفاق منگی نے ایم کیو ایم کو خیر باد کہہ کر پاک سر زمین پارٹی میں شمولیت اختیار کر لی تھی اور اپنی نشست سے مستعفی ہو گئے تھے۔

     

  • پاکستان کے پانی پر بھارتی قبضہ ناقابلِ قبول ہے، مصطفیٰ کمال

    پاکستان کے پانی پر بھارتی قبضہ ناقابلِ قبول ہے، مصطفیٰ کمال

    کراچی: پاک سرزمین پارٹی کے چیئرمین مصطفیٰ کمال نے کہا ہے کہ کشمیر میں جاری تحریک آزادی کی مکمل حمایت کرتے ہیں اور بین الاقوامی برادری سے اپیل کرتے ہیں کہ مسئلہ کشمیر کو اقوام متحدہ کی قرار داد کے مطابق حل کیا جائے۔

    تفصیلات کے مطابق پاک سرزمین پارٹی کے چیئرمین مصطفیٰ کمال نے کہا کہ گزشتہ ایک ماہ سے زائد کے عرصے میں کشمیر میں بھارتی افواج کی پر تشدد کارروائیوں کے نتیجے میں انسانی حقوق کی سنگین پامالی کی جارہی ہے۔

    چیئرمین پی ایس پی نے عالمی برادری بشمول اقوامِ متحدہ سے مطالبہ کیا کہ مظلوم کشمیری پچھلی کئی دہائیوں سے انصاف کے طالب ہیں, پر امن دنیا اور جنوبی ایشیا میں پر امن ماحول کو یقینی بنانے کے لئے بین الاقوامی برادری اور اقوامِ متحدہ کشمیر کے مسئلے کو اقوامِ متحدہ کی قرارداد کے مطابق حل کروانے میں اپنا کردار ادا کرے۔

    پڑھیں:   بھارت آبی جارحیت پر اتر آیا، ڈاکٹر فاروق ستار

    مصطفیٰ کمال کا مزید کہنا تھا کہ ’’پاکستان کے 20کروڑ لوگ اپنے وطنِ عزیز کے ایک ایک انچ کی حفاظت کرنے کے جذبے سے سرشار اور پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں تاہم اگر بھارت کی جانب سے جنگ مسلط کی گئی تو اس کے نتائج بھگتنے کے لیے بھی اُسی کو تیار رہنا ہوگا‘‘۔

    مزید پڑھیں:  پاکستان مدد کرے تو خالصتان بناسکتے ہیں، سکھ رہنما امرجیت سنگھ

    بھارتی حکومت کو متنبہ کرتے ہوئے مصطفیٰ کمال نے کہا کہ سندھ طاس معاہدے کی آڑ میں پاکستان کے پانی پر اپنا نا جائز قبضہ کرنے کی کوشش کی  تو یہ کسی بھی طور قابل قبول نہیں ہوگا۔ انہوں نے خبردار کیا کہ بھارتی جنگی جنون سے دونوں ممالک کی عوام کو نقصان ہوگا اس لیے بھارت کو اپنا جنگی رویہ ترک کرتے ہوئے مذاکرات کی میز پر آتے ہوئے مسائل کا حل مذاکرات سے نکالنا ہوگا۔

    یہ بھی پڑھیں:  مقبوضہ کشمیر میں مظالم قابلِ مذمت ہیں، ایرانی سفیر

    سربراہ پاک سرزمین کا کہنا تھاکہ بھارت کے بڑھتے ہوئے جنگی عزائم اور کشمیری عوام کے ساتھ ناختم ہونے والاظلم اور بر بریت کا سلسلہ خطے میں جنگ کی آگ کو ہوا دینے کے مترادف ہے۔ ایک جانب بھارت نہ صرف کشمیر میں اپنی ہٹ دہرمی پر قائم ہے جبکہ دوسری جانب وہ پاکستان میں دہشت گردی کی کاروائیوں کو فروغ دینے کے لئے براہ راست کلبھوشن یادو کی شکل میں ایجنٹس کے ذریعے بلوچستان، کراچی، فاٹا اورخیبر پختونخواہ میں پاکستان کو غیر مستحکم کرنے کے لئے کاروائیاں کروا رہا ہے۔

    اسے بھی پڑھیں:  کشمیرمیں کرفیو کا 82 واں روز، شہدا کی تعداد 106 ہوگئی

    مصطفی کمال نے کہا کہ پاک سر زمین پارٹی بھارتی حکومت کو یہ واضح پیغام دینا چاہتی ہے کہ جنگ مسائل کا حل نہیں ، جنگ کے نتیجے میں نقصان دونوں ممالک کی عوام کا ہوگا لیکن اگر بھارت اپنے اس جنگی جنون سے باز نہ آیا اور اس نے کسی بھی طرح سے پاکستان پہ جنگ مسلط کرنے کی کوشش کی تو اس کے نتائج بھارت کو بھگتنا ہونگے۔

  • ہم نے ظالم کے آگے سر جھکانے سے زیادہ سر اٹھانے کو ترجیح دی، مصطفیٰ کمال

    ہم نے ظالم کے آگے سر جھکانے سے زیادہ سر اٹھانے کو ترجیح دی، مصطفیٰ کمال

    کراچی: پاک سرزمین پارٹی کی عوامی رابطہ مہم نے سینٹرل اور ایسٹ میں بھی پنجے گاڑھ دیئے، پرچم کشائی کی تقریب میں علاقہ مکینوں نے ہاتھوں میں قومی پرچم تھامے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

    پرچم کشائی کی تقریب میں مرد وخوتین اور بچوں کی بڑی تعداد پہنچی مصطفی کمال کی آمد کے ساتھ ہی پاکستان زندہ باد کے فلک شگاف نعروں گونج اٹھا، تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مصطفی کمال کا کہنا تھا کہ ہم یہ سوچ کر نہیں آئے تھے کوئی ہماری بات سنے گا یا اس پر لبیک کہے گا، آج دنیا بھر میں پارٹی کے دفاتر ہیں ہم غلط راستے پہ تھےحقیقت کا پتہ چلا تو خوف خدا سے اپنی آسائشوں کو چھوڑ دیا رات کو مغلضات اور صبح معافی مانگ لی جاتی تھی۔

    ان کا کہنا تھا کہ ہم کسی ظالم کو ظلم کرنے سے روکیں گے، سر جھکانے سے زیادہ سر اٹھانے کو ترجیح دی، 30 سال جانیں کھالیں ووٹ دیے گھر چھوڑا، سب قربان کیا بدلے میں غدار وطن کا ٹھپہ لگوا دیا۔

    CrhvpAqXEAAYweR

    مصطفیٰ کمال نے کہا کہ الطاف حسین نے راء سے تعلقات کے متعلق برطانوی پولیس کے آگے اقبال جرم کیا ہے متحدہ سے مینڈیٹ چھنتے ہی الطاف حسین کے خلاف کارروائی ہو جائے گی، ان کا کہنا تھا کہ فاروق ستار اپنے ننھے ننھے ہاتھوں سے گرتی ہوئی دیوار کو بچانے کی کوشش کر رہے ہیں۔.

    CrhvbUvXYAAYztY

    مصطفیٰ کمال پاک سرزمین پارٹی کے چیئرمین مصطفیٰ کمال نے حیدری مارکیٹ اور گلستان جوہر میں پرچم کشائی کی اس موقع پر آتش بازی کا بھی بھر پور مظاہرہ کیا گیا۔

  • قائد ایم کیو ایم اور فاروق ستار کی پارٹنر شپ ہے،مصطفیٰ کمال

    قائد ایم کیو ایم اور فاروق ستار کی پارٹنر شپ ہے،مصطفیٰ کمال

    کراچی : فاروق ستار اور بانی ایم کیو ایم کی پارٹنر شپ ہے یہ پارٹنر شپ نہیں ٹوٹےگی،فاروق ستار جھوٹ نہ بولیں ورنہ میرا احترام کا ضبط ٹوٹ جائے گا۔

    تفصیلات کے مطابق پاک سرزمین پارٹی کے سربراہ سید مصطفیٰ کمال نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ہم جو باتیں گزشتہ چھ ماہ بول رہے ہیں قائد ایم کیو ایم نے 22 اگست کو اُن پر مہر لگا کے خود کو را کا ایجنٹ ثابت کردیا۔

    ملک دشمن تقریر کے بعد پاکستانیوں کا غصہ اور رد عمل دیکھ کر فاروق ستار اور اُن کے ہمنواؤں حب الوطنی اور پاکستانیت جا گی اور حب الوطنی جا گی یہ لوگ جتنا جھوٹ بولیں گے ہم اتنے سچ بولیں گے، فاروق بھائی سچ بولیں ورنہ میرا ضبط ٹوٹ جائے گا۔

    انہوں نے کہا کہ جب اِن کے قائد پاکستان مخالف نعرے لگا رہے تھے اور میڈیا ہاؤسز پر حملے کی ہدایات دے رہے تھے تب فاروق ستار سمیت سارے لوگ بیٹھےجی بھائی جی بھائی کہہ رہے تھے۔

    پاکستان مخالف نعرے سننے کے بعد بھی کسی کی غیرت نہ جاگی اور کسی نے اُٹھ کر روکنے کی کوشش نہیں کی آج بھی فاروق ستار نے کہا کہ الطاف حسین کے معافی نامے کو بھی دیکھا جائے اُن کے بیان کو بھی پھرکھا جائے کل پھر یہ کہیں گے کہ الطاف حسین کو معاف کردیا جائے اور ایک پریس کانفرنس کے میں تنظیمی آئین کو پرانی حالت میں بحال کر کے دیں گے تو ہم کیا کر سکتے ہیں؟

    انہوں نے کہا کہ فاروق ستار بھائی کے ساتھ صرف ممبران قومی اور صوبائی اسمبلی سمیت ممنتخب بلدیاتی نمائندے موجود ہیں جب کہ تنظیمی اسٹرکچر اب بھی اِن کے ساتھ نہیں یہ صرف قوم کو بے وقوف بنا رہے ہیں۔

    مصطفی کمال کا کہنا تھا کہ سب لوگ 22 اگست پر میڈیا ہاؤسز پر حملے کی بات کر رہے ہیں کوئی یہ نہیں بتا رہا کہ اگلے دن کا کیا پروگرام تھا ان کے قائد نے ایک لاکھ خواتین کو جمع کر کے اگلے دن یعنی 23 اگست کو ڈی جی رینجرز کے دفتر پر حملہ کرنے کا کہا تھا۔