Tag: سربراہ پاک فضائیہ

  • سربراہ پاک فضائیہ کیلئے کنگ عبدالعزیز بیج آف آنر آف ایکسیلنٹ کلاس کا اعزاز

    سربراہ پاک فضائیہ کیلئے کنگ عبدالعزیز بیج آف آنر آف ایکسیلنٹ کلاس کا اعزاز

    پاک فضائیہ کے سربراہ ایئرچیف مارشل ظہیراحمد بابر کو کنگ عبدالعزیز بیج آف آنر آف ایکسیلنٹ کلاس کے اعزاز سے نوازا دیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ایئرچیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو نے سعودی عرب کا دورہ کیا جہاں انھیں کنگ عبدالعزیز بیج آف آنر آف ایکسیلنٹ کلاس سے نوازا گیا۔

    آئی ایس پی آر نے جاری بیان میں بتایا کہ ایئرچیف مارشل کی سعودی آرمڈ فورسز کے چیف آف جنرل اسٹاف سے ملاقات ہوئی۔

    پاک فضائیہ کے سربراہ کی سعودی ہم منصب سے بھی ملاقات ہوئی۔ ملاقاتوں میں پاک سعودی دفاعی تعاون کے فروغ پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق دونوں ممالک کی فضائی افواج کی مشترکہ مشقوں اور تکنیکی تعاون کے حوالے سے بھی گفتگو ہوئی۔

  • سربراہ پاک فضائیہ کی حمزہ خان کو عالمی جونیئر اسکواش چیمپئن شپ جیتنے پر مبارکباد

    سربراہ پاک فضائیہ کی حمزہ خان کو عالمی جونیئر اسکواش چیمپئن شپ جیتنے پر مبارکباد

    اسلام آباد:  سربراہ پاک فضائیہ ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو نے حمزہ خان کو آسٹریلیا کے شہر میلبورن میں منعقدہ ورلڈ جونیئر اسکواش چیمپئن شپ، 2023 جیتنے پر مبارکباد دی۔

    اسکواش کے نوجوان کھلاڑی حمزہ خان نے آسٹریلیا کے ساحلی علاقے میلبورن میں کھیلے گئے فائنل میچ میں مصر کے محمد زکریا کو 3-1 کے اسکور سے شکست دے کر ٹائٹل اپنے نام کیا۔

    ائیر چیف نے 37 برس بعد ٹائٹل پاکستان واپس لانے پر نوجوان چیمپئن کو مبارکباد دی، ان کا مزید کہنا تھا کہ اس فتح نے 1986ء میں جان شیر خان کی ورلڈ اسکواش چیمپئن شپ میں فتح کی یاد تازہ کر دی۔

     ایئر چیف مارشل ظہیر احمد نے اس جیت کو اسکواش کے کھیل میں پاکستان کی ایک شاندار واپسی قرار دیا کہا کہ پوری قوم کو اس باصلاحیت کھلاڑی کی شاندار کارکردگی پر فخر ہے جس نے اسکواش کے کھیل میں سبز ہلالی پرچم سربلند کیا۔

     سربراہ پاک فضائیہ، ائیر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو نے بطور صدر پاکستان اسکواش فیڈریشن یہ کہا کہ پاک فضائیہ نے ہمیشہ ملک میں اسکواش کے فروغ کے لیے بھرپور کردار ادا کیا ہے۔

    حمزہ خان نے 37 سال بعد اسکواش میں پاکستان کا نام بلند کر دیا

    انہوں نے اس عزم کا بھی اعادہ کیا کہ پاک فضائیہ، پی ایس ایف کے شانہ بشانہ قوم کے لیئے ایسی مزید  فتوحات کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے اس مقصد کے لیئے  بہترین صلاحیتوں  کے حامل نوجوان کھلاڑیوں کی معاونت جاری رکھے گی۔

    ائیر چیف نے کہا کہ  پاکستان اسکواش فیڈریشن کے سینئر نائب صدر ائیر وائس مارشل کاظم حماد اور کنٹیجینٹ مینیجر ائیر کموڈور (ریٹائرڈ) آفتاب صادق قریشی کی جانب سے کی گئی بھرپور کاوشوں اور کھلاڑیوں کو معیاری تربیت کی فراہمی کے ساتھ ساتھ اسکواش کے کھیل میں باصلاحیت نوجوانوں کی معاونت کے انکے غیر متزلزل عزم کو سراہا۔

    ائیر چیف نے نوجوان کھلاڑیوں کو بین الاقوامی معیار کی تربیت اور کوچنگ کی سہولیات فراہم کرنے پر کوچنگ سٹاف کی محنت کی تعریف کی۔

     انہوں نے اسکواش کے کھیل میں پاکستان کی کھوئی ہوئی ساکھ بہال کرنے کے لیے پی ایس ایف انتظامیہ کی جانب سے کی گئی بھرپور کوششوں کی بھی تعریف کی۔

  • بحرین کی فضاؤں میں   جے ایف 17 لڑاکا طیارے کی گھن گرج

    بحرین کی فضاؤں میں جے ایف 17 لڑاکا طیارے کی گھن گرج

    بحرین: بحرین ائیر شو میں جے ایف 17 لڑاکا طیارہ توجہ کا مرکز بن گیا ، سربراہ پاک فضائیہ نے میگا ایونٹ میں عمدہ شو پیش کرنے پر پاک فضائیہ کی ٹیم کی تعریف کی۔

    تفصیلات کے مطابق پاک فضائیہ کے ترجمان کی جانب سے کہا گیا ہے کہ سربراہ پاک فضائیہ نے بحرین ائیر شو کی افتتاحی تقریب میں شرکت کی ، ایئرشو میں مختلف ممالک کے وفود اور اعلیٰ فوجی حکام بھی موجود تھے۔

    ترجمان کا کہنا تھا کہ تقریب میں دیگر طیاروں اور دفاعی آلات کیساتھ جے ایف 17 لڑاکا طیارہ توجہ کامرکز بنا رہا، سربراہ پاک فضائیہ نے ایئرشومیں پاک فضائیہ اہلکاروں کی کارکردگی کوسراہا۔

    سربراہ پاک فضائیہ نے میگا ایونٹ میں عمدہ شو پیش کرنے پر پاک فضائیہ کی ٹیم کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ ایئرشومیں پاک فضائیہ کے طیاروں کی شرکت قوم کیلئے باعث فخر ہے۔

    ترجمان نے کہا کہ سربراہ پاک فضائیہ نے مختلف اسٹالز کا دورہ کیا اور کئی اعلیٰ عہدیداروں سے ملاقات کیں ، اس موقع پر پاک فضائیہ اہلکاروں نے آپریشنل صلاحیتوں اور جدید ہتھیاروں پر حاضرین کومعلومات دیں۔

    حاضرین فخر پاکستان جے ایف17تھنڈرطیارے کو درمیان دیکھ کرپرجوش تھے ، پاکستان ایروناٹیکل کمپلیکس کے تیار کردہ جے ایف 17 طیارے نے ایروبیٹکس کا مظاہرہ بھی پیش کیا۔

    بحرین کی فضاؤں میں پاکستانی طیارےکی گھن گرج سے ہجوم کا جوش وخروش قابل دید رہا، جے ایف 17 طیارے کی لینڈنگ کے بعد حاضرین کا پرجوش انداز میں تالیوں سے استقبال کیا۔

  • پاک  فضائیہ خطے میں پاکستان کی سالمیت اور وقار کے دفاع کیلئے مکمل تیار ہے، سربراہ پاک فضائیہ

    پاک فضائیہ خطے میں پاکستان کی سالمیت اور وقار کے دفاع کیلئے مکمل تیار ہے، سربراہ پاک فضائیہ

    اسلام آباد : سربراہ پاک فضائیہ ائیر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو کا کہنا ہے کہ پاک فضائیہ خطے کی بدلتی ہوئی صورت حال سے باخبر ہے اور پاکستان کی سالمیت اور وقار کے دفاع کے لئے مکمل تیار ہے۔

    تفصیلات کے مطابق پاک فضائیہ نے ملک بھر میں اپنے تمام ائیر بیسز اور تنصیبات پر 07 ستمبر یوم شہداء کے طور پر منایا، دن کا آغاز 1965 اور 1971 کی جنگوں کے شہداء اور ان تمام افراد کے لیے خصوصی دعاؤں اور قرآن خوانی سے کیا گیا، جنہوں نے پاکستان کے معرض وجود میں آنے سے لے کر اب تک مادرِ وطن کے لیے اپنی جانیں قربان کیں۔

    اسی سلسلے کی مرکزی تقریب ائیر ہیڈ کوارٹرز اسلام آباد میں منعقدکی گئی ، سربراہ پاک فضائیہ ائیر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو تقریب کے مہمانِ خصوصی تھے۔

    07 ستمبر کے یادگار اور تاریخی دن کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے ائیر چیف نے پاک فضائیہ کے ان تمام ہیروز کو خراجِ تحسین پیش کیا، جنہوں نے ہمیشہ بے مثال بہادری کے ساتھ قوم کی آواز پر لبیک کہا اور عظیم مقصد کے لئے دوسروں سے آگے بڑھ کر اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا۔

    ایئر چیف نے کہا کہ پاک فضائیہ خطے کی بدلتی ہوئی صورت حال سے باخبر ہے اور پاکستان کی سالمیت اور وقار کے دفاع کے لئے مکمل تیار ہے۔

    اس خاص دن کے موقع پر انہوں نے آزادی کیلئےجانوں کانذرانہ دینےوالے کشمیریوں سے بھی یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے کشمیری بھائیوں اور بہنوں کو اخلاقی، سیاسی اور سفارتی مدد کی مکمل یقین دہانی کرائی۔

    شہداء کو خراجِ عقیدت پیش کرنے کے لئے ائیر چیف نے یادگار شہداء پر پھولوں کی چادر چڑھائی اور فاتحہ خوانی کی۔ تقریب میں پرنسپل اسٹاف آفیسرز، افسران، ائیر مین اور سویلینز کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی۔

    ُٓقبل ازیں اس تاریخی دن کی مناسبت سے کراچی میں پائلٹ آفیسر راشد منہاس شہید (نشانِ حیدر) کی قبر پر ائیر وائس مارشل زعیم افضل، ائیر آفیسر کمانڈنگ، سدرن ائیر کمانڈ نے سربراہ پاک فضائیہ کی جانب سے پھولوں کی چادر چڑھائی اور فاتحہ خوانی کی۔

  • پاک فضائیہ جارحیت کا بروقت جواب دینےکی بھرپور صلاحیت رکھتی ہے،ائیر چیف

    پاک فضائیہ جارحیت کا بروقت جواب دینےکی بھرپور صلاحیت رکھتی ہے،ائیر چیف

    اسلام آباد : سربراہ پاک فضائیہ ائیر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو نے پاکستانی مسلح افواج کی جنگی صلاحیتوں پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے کہا پاک فضائیہ جارحیت کا بروقت جواب دینےکی بھرپور صلاحیت رکھتی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق ترجمان پاک فضائیہ کی جانب سے بیان میں کہا گیا ہے کہ پاک فضائیہ کے سربراہ ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھ نے نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی کا دورہ کیا اور کورس کے شرکا سے تبادلہ خیال کیا۔

    اس موقع پرایئر چیف نے کورس کےشرکا سےخطاب میں نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی میں فراہم کردہ تعلیم و تربیت کےمعیار کی تعریف کرتے ہوئے پاکستانی مسلح افواج کی جنگی صلاحیتوں پر اعتماد کا اظہارکیا۔

    پاک فضائیہ کے سربراہ کا کہنا تھا کہ مسلح افواج علاقائی سالمیت ،قومی خودمختاری کےدفاع کےلئےہمہ وقت تیارہیں پاک فضائیہ جارحیت کابروقت جواب دینے کی بھرپورصلاحیت رکھتی ہے۔

  • آرمی چیف کی آپریشن سوئفٹ ریٹارٹ میں سربراہ پاک فضائیہ کی صلاحیتوں کی تعریف

    آرمی چیف کی آپریشن سوئفٹ ریٹارٹ میں سربراہ پاک فضائیہ کی صلاحیتوں کی تعریف

    راولپنڈی : آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ نے  شاندارکیریئر  کے دوران ایئر چیف کی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا آپریشن سوئفٹ ریٹارٹ میں سربراہ پاک فضائیہ نے شاندار قائدانہ کردار ادا کیا۔

    پاکستانی فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق پاک فضائیہ کےسربراہ ایئرچیف مارشل مجاہد انور نے جی ایچ کیو کا دورہ کیا اور آرمی چیف جنرل قمرجاویدباجوہ سے الوداعی ملاقات کی۔

    آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ آرمی چیف نے قوم کی خدمت اور شاندارکیریئر پر ایئر چیف کی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا آپریشن سوئفٹ ریٹارٹ میں سربراہ پاک فضائیہ نے شاندار قائدانہ کردار ادا کیا۔

    آرمی چیف کا کہنا تھا کہ دہشت گردی کیخلاف جنگ میں بھی ایئر چیف کا تعاون اور پیشہ ورانہ مہارت نمایاں رہیں جبکہ معیاری قیادت اور بھرپور کوششوں سے پاک فضائیہ کا آج کوئی ثانی نہیں۔

    ترجمان کا کہنا تھا کہ سربراہ پاک فضائیہ کی یادگارشہدا پر حاضری دی جبکہ اس موقع پر انھیں گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔

  • ‘مسلح افواج دشمن کوعبرتناک شکست سےدوچارکرنےکی بھر پور اہلیت رکھتی ہیں’

    ‘مسلح افواج دشمن کوعبرتناک شکست سےدوچارکرنےکی بھر پور اہلیت رکھتی ہیں’

    اسلام آباد : سربراہ پاک فضائیہ ائیر چیف مارشل مجاہد انور خان کا کہا ہے کہ مسلح افواج دشمن کوعبرتناک شکست سے دو چار کرنےکی بھر پور اہلیت رکھتی ہیں ، عہدکی تجدیدکرتے ہیں اپنے پاک وطن پرکبھی آنچ نہیں آنے دیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق پاک فضائیہ نے اپنے تمام ائیربیسز اور تنصیبات پر7 ستمبر یوم شہدا کے طور پر منایا، دن کا آغاز 1965ء اور 1971ء کی جنگوں کے شہداء اور ان تمام افراد کے لیے خصوصی دعاؤں اور قرآن خوانی سے کیا گیا، جنہوں نے پاکستان کے معرض وجود میں آنے سے لے کر اب تک مادرِ وطن کے لیے اپنی جانیں قربان کیں۔

    اسی سلسلے کی مرکزی تقریب ائیر ہیڈکوارٹرز اسلام آباد میں منعقدکی گئی۔ سربراہ پاک فضائیہ ائیر چیف مارشل مجاہد انور خان اس تقریب کے مہمانِ خصوصی تھے۔

    اس دن کی مناسبت سے پا ک فضائیہ کے ایک دستے نے ائیر وائس مارشل غلام عباس گھمن، ائیر آفیسر کمانڈنگ،سدرن ائیر کمانڈ کی سر کردگی میں پاک فضائیہ کے سربراہ ائیر چیف مارشل مجاہد انور خان کی جانب سے پائلٹ آفیسرراشد منہاس شہید (نشانِ حیدر) کی قبر پر فاتحہ خوانی کی اور پھولوں کی چادر چڑھائی۔بعد ازاں ملک بھر میں پاک فضائیہ کے شہداء کی قبروں پر بھی پھولوں کی چادریں چڑھائی گئیں۔

    اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ائیر چیف مارشل مجاہد انور خان نے کہا کہ ۷ستمبرکے یادگار اور تاریخی دن کے موقع پر میں پاک فضائیہ کے ان تمام ہیروزکو خراجِ تحسین پیش کرتا ہوں ، جودشمن کی جارحیت کے خلاف سیسہ پلائی ہوئی دیوار بن گئے اور اس کے ناپاک عزائم کو خاک میں ملا دیا۔

    مارشل مجاہد انور خان کا کہنا تھا کہ کہ آج ہم اپنے شہداء اور غازیوں کے عزم،ہمت اور جذبہ قربانی کو سلام پیش کرتے ہیں اور اس عہد کی تَجدید کرتے ہیں کہ ہم اپنے پاک وطن پر کبھی آنچ نہیں آنے دیں گے۔

    سربراہ پاک فضائیہ نے مزید کہا کہ بلاشبہ، پاکستان کی بہادرمسلح افواج اپنی سرحدوں اور عوام کی حفاظت کرنا خوب جانتی ہیں اور دشمن کو عبرت ناک شکست سے دو چار کرنے کی بھر پور اہلیت رکھتی ہیں۔

    ان کا کہنا تھا کہ وطن کا دفاع، اس کی مضبوطی وسَربلندی اور اسکی تعمیر وتَرقی ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے تاکہ ہمارا پاکستان ہر محاذ پر مزید کامیاب ہو۔

    کشمیر کی موجودہ صورت حال کا ذکر کرتے ہوئے ائیر چیف نے کہا کہ آج کے دن ہم اُن کشمیری بھائیوں اور بہنوں سے بھی اظہارِیکجہتی کرتے ہیں جو سات دہائیوں سے ظلم اورتَسلط کے خلاف جِدّوجُہد کر رہے ہیں۔

  • دشمن کیجانب سے فوجی سازو سامان کی خریداری سے لاعلم نہیں، بھرپورجواب دینے کیلئے ہمہ وقت تیارہیں’

    دشمن کیجانب سے فوجی سازو سامان کی خریداری سے لاعلم نہیں، بھرپورجواب دینے کیلئے ہمہ وقت تیارہیں’

    اسلام آباد : سربراہ پاک فضائیہ ائیر چیف مارشل مجاہد انور خان نے کہا ہے کہ دشمن کیجانب سے فوجی سازو سامان کی خریداری سےلا علم نہیں، دشمن کی کسی بھی مہم جوئی کی صورت میں پاک فضائیہ بری اور بحری افواج کے ہمراہ بھر پور اندازمیں جواب دینے کے لئے ہمہ وقت تیار ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق سربراہ پاک فضائیہ ائیر چیف مارشل مجاہد انور خان نے اسکردو میں واقع پی اے ایف بیس قادری کا دورہ کیا اور بیس پر جاری مختلف آپریشنل سرگرمیوں بشمول جنگی جہازوں اور عملے کی فوری تعیناتی کا معائنہ کیا۔

    سربراہ پاک فضائیہ کو بیس پر جاری تعمیراتی منصوبوں کے بارے میں بریفنگ بھی دی گئی، انہوں نے عملے کی آپریشنل تیاریوں اور پیشہ وارانہ صلاحیتوں اور تیزی سے جاری تعمیراتی کاموں پر اطمینان کا اظہار کیا۔

    اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ائیر چیف نے کہا کہ پاک فضائیہ خطے کی جیو اسٹریٹیجک صورتحال سے بخوبی آگاہ ہے، ہم دشمن کی جانب سے اسلحہ اور فوجی سازو سامان کے حصول کی دوڑ سے غافل نہیں اور روایتی جنگ میں طاقت کے توازن کو برقرار رکھنے کے لئے ضروری اقدامات کئے جا رہے ہیں۔

    ائیر چیف نے قوم کو یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ دشمن کی کسی بھی مہم جوئی کی صورت میں، پاک فضائیہ بری اور بحری افواج کے ہمراہ بھر پور اندازمیں جواب دینے کے لئے ہمہ وقت تیار ہیں۔

    مقبوضہ جموں و کشمیر میں بھارتی ریاستی دہشت گردی اور اس کی افواج کے جبرو استبدادپر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے ائیر چیف نے پاکستانی قوم کی کشمیری جدو جہدِ آزادی کی غیر متزلزل حمایت کا ذکر کیا اور مسئلہ کشمیر کو اقوامِ متحدہ کی قرار دادوں کے مطابق فوری حل کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔

  • راشد منہاس شہید نے اپنے لہو سے پاک دھرتی کی آبیاری کی، سربراہ پاک فضائیہ

    راشد منہاس شہید نے اپنے لہو سے پاک دھرتی کی آبیاری کی، سربراہ پاک فضائیہ

    اسلام آباد: سربراہ پاک فضائیہ ایئرچیف مارشل مجاہد انور خان نے راشد منہاس کے 48ویں یوم شہادت پر خراج عقیدت پیش کیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق سربراہ پاک فضائیہ ایئرچیف مارشل مجاہد انور خان نے راشد منہاس شہید کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ راشد منہاس نے اپنے لہو سے پاک دھرتی کی آبیاری کی۔

    سربراہ پاک فضائیہ نے کہا کہ راشد منہاس کا کردار ہماری نوجوان نسل کے لیے مشعل راہ ہے۔

    ایئر چیف مارشل مجاہد انور خان نے کہا کہ راشد منہاس کی لازوال قربانی کو پاکستانی قوم ہمیشہ یاد رکھے گی، پاک فضائیہ کا ہر فرد ان کے نقش قدم پر چل کر ہر قربانی دینے کو تیار ہے۔

    واضح رہے کہ نشان حیدر کا اعزاز حاصل کرنے والے پاک فضائیہ کے پائلٹ آفیسر راشد منہاس کا 48واں یوم شہادت آج منایا جارہا ہے۔

    مزید پڑھیں: کراچی : شہید راشد منہاس کا 48 واں یوم شہادت آج منایا جا رہا ہے

    راشد منہاس اگست 1971ء کو پائلٹ آفیسر بنے، 20 اگست 1971 کوان کی تربیتی پرواز میں فلائٹ لیفٹنینٹ مطیع الرحمان بھی ان کے ساتھ سوار ہوا، مطیع نے اپنے مذموم مقاصد کے لیے نوجوان پائلٹ پرضرب لگائی اور طیارے کا رخ ہندوستان کی جانب موڑ لیا۔

    راشد منہاس نے وطن پر جان قربان کرتے ہوئےدشمن کی اس سازش کو ناکام بناتے ہوئے جہاز کا رخ زمین کی جانب موڑ دیا اور اس دشمن کے عزائم کو خاک میں ملاتے ہوئے جام شہادت نوش کیا۔

    راشد منہاس شہید نے اپنی جان قربان کرکے ملک کے دفاع اور حرمت کی لاج رکھ لی۔ان کی بے مثال قربانی پر حکومت پاکستان نے انھیں اعلیٰ ترین فوجی اعزاز نشانِ حیدر سے نوازا گیا۔

  • پاک فضائیہ میں مزید 3 جے ایف 17 تھنڈر  طیارے جون میں شامل ہوں گے، سربراہ پاک فضائیہ

    پاک فضائیہ میں مزید 3 جے ایف 17 تھنڈر طیارے جون میں شامل ہوں گے، سربراہ پاک فضائیہ

    اسلام آباد : سربراہ پاک فضائیہ ایئر چیف مارشل مجاہد انور خان نے کہا جدید ترین لڑاکا طیارے جے ایف 17 تھنڈر بلاک 3 کی تیاری رواں سال شروع ہو گی جبکہ پاک فضائیہ میں مزید 3 جے ایف 17 تھنڈر بلاک 2 طیارے جون میں شامل ہوں گے۔

    تفصیلات کے مطابق پاک فضائیہ کے سربراہ ایئر چیف مارشل مجاہد انور خان نے غیر ملکی جریدے جینزکو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ جدید ترین لڑاکا طیارے جے ایف 17 تھنڈر بلاک 3 کی تیاری رواں سال شروع ہو گی۔، اییسا ریڈار بنانے والی 2 چینی کمپنیوں میں سے ایک کا انتخاب جلد کیا جائےگا اور امید ہے جے ایف 17 تھنڈر بلاک 3، نئے ریڈار کیساتھ مارچ 2020ءتک آپریشنل ہوگا۔

    ایئر چیف مارشل مجاہد انور خان کا کہنا تھا پاک فضائیہ میں مزید 3 جے ایف 17 تھنڈر بلاک 2 طیارے جون میں شامل ہوں گے، جے ایف 17 تھنڈر کی شمولیت سے بلاک ٹو طیاروں کی کھیپ مکمل ہو جائےگی۔

    سربراہ پاک فضائیہ نے کہاکہ تربیتی امور کیلئے دو نشستوں والا جے ایف 17 تھنڈر B بھی شامل کیا جا رہا ہے، جے ایف 17 تھنڈر بلاک ٹو طیارہ مقامی سطح پر تیار کردہ ہے۔

    ان کا کہنا تھا پاکستان ایروناٹیکل کمپلیکس کامرہ کا شاہکار، جدید ترین آلات سے لیس ہے، جے ایف 17 تھنڈر بلاک ٹو جدید ترین کثیر الکردار، مہلک لڑاکا طیارہ ہے۔

    ایئر چیف مارشل مجاہد انور نے کہاکہ پاک فضائیہ نے 2017ء میں مزید 12 جے ایف 17 تھنڈر طیاروں کا آرڈر دیا تھا۔انہوںنے کہاکہ پے اے سی نے 2009ءسے ابتک، 10 سال میں 100 جے ایف 17 تھنڈر طیارے بنائے۔

    ان کا مزید کہنا تھا کہ پہلے جے ایف 17 تھنڈر طیارے کے 1000ویں گھنٹے کی تکمیل پر معائنہ بھی مکمل کر لیا گیا۔