Tag: سربراہ پاک فضائیہ

  • مشکل وقت ختم نہیں ہوا، دشمن کی جارحیت کا جواب دینے کیلئے تیار رہناہوگا،سربراہ پاک فضائیہ

    مشکل وقت ختم نہیں ہوا، دشمن کی جارحیت کا جواب دینے کیلئے تیار رہناہوگا،سربراہ پاک فضائیہ

    اسلام آباد : ایئرچیف مارشل مجاہدانورخان کا کہنا ہے کہ مشکل وقت ختم نہیں ہوا، دشمن کی جارحیت کا بھرپور جواب دینے کیلئے ہمہ وقت تیاررہناہوگا، قوم کی امیدوں پر پورا اترنے پر خدا کے حضور سربسجود ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق سربراہ پاک فضائیہ ایئرچیف مارشل مجاہدانورخان نے فارورڈ آپریٹنگ بیسز کا دورہ کیا اور ہوابازوں، ایئرڈیفنس، انجینئرنگ اور سیکیورٹی عملے سے ملاقات کی، عملے سے گفتگو کرتے ہوئے ائیر چیف نے دشمن کے خلاف حالیہ فضائی کامیابی کے دوران عملے کے بلند حوصلے اور پیشہ ورانہ مہارت کو سراہا۔

    اس موقع پر ایئرچیف نے کہا دشمن کے ساتھ حالیہ کشیدگی میں مادرِ وطن کی سالمیت اور دفاع کے فریضے کو بطریقِ احسن انجام دینے پر پوری قوم پاک فضائیہ پر نازاں ہے، قوم کی امیدوں پر پورا اترنے پر خدا کے حضور سربسجود ہیں، اللہ نے ہمیں طاقت دی ہم اپنی قوم کی امیدوں پر پورا اترسکے۔

    پاک فضائیہ کے سربراہ نے عملے کو متنبہ کرتے ہوئے کہا کہ مشکل وقت ابھی ختم نہیں ہوا، ہمیں ابھی بھی دشمن کی طرف سے کسی بھی جارحیت کا بھرپورجواب دینے کے لیے ہمہ وقت تیار رہنا ہو گا۔

    مزید پڑھیں : پاکستانی حدود کی خلاف ورزی پر بھارتی طیارے مارگرائے، ڈی جی آئی ایس پی آر

    یاد رہے پاکستان نے 2 بھارتی جنگی طیارے مارگرائے تھے ، ایک بھارتی طیارے کا ملبہ پاکستانی حدودمیں گرا، جس کے بعد بھارتی پائلٹ کو گرفتار کرلیا گیا جبکہ ایک بھارتی طیارے کا ملبہ مقبوضہ کشمیر کی حدودمیں گرا ، جس میں طیارے کے دونوں پائلٹ ہلاک ہوگئے تھے۔

    اس سے قبل بھارتی ایئرفورس کی لائن آف کنٹرول کی خلاف ورزی کرنے پر پاک فضائیہ نے بھرپور جوابی کارروائی کرتے ہوئے بھارتی طیاروں کو بھاگنے پر مجبور کردیا تھا، جلد بازی میں اپنا پےلوڈ کھلےعلاقے میں گراگئے تھے۔

  • بھارت نے جارحیت کی تو بھرپور جواب دیا جائے گا: عسکری قیادت

    بھارت نے جارحیت کی تو بھرپور جواب دیا جائے گا: عسکری قیادت

    راولپنڈی: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے ایئر ہیڈ کوارٹرز کا دورہ کیا، جہاں ان کی پاک فضائیہ کے سربراہ سے ملاقات ہوئی۔

    پاک فوج کے شعبہ برائے تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف اور پاک فضائیہ  کے سربراہ مجاہد انور خان میں ہونے والی ملاقات میں‌ آپریشنل امورپر بات چیت ہوئی.

    ڈی جی آئی ایس پر آر کے مطابق اس ملاقات میں ملک کو درپیش خطرات اور جوابی حکمت عملی پربھی تفصیلی گفتگو ہوئی۔

    عسکری قیادت نے اتفاق کیا کہ بھارت کی جانب سے جارحیت کی صورت میں بھرپورجواب دیا جائے گا، دونوں سربراہان نے پیشہ ورانہ تیاریوں اور باہمی کوآرڈینیشن پر اظہار اطمینان کیا.

    یاد رہے کہ گذشتہ روز آرمی چیف نے سیالکوٹ بارڈر کا دورہ کیا تھا، آرمی چیف نے جوانوں کے بلند حوصلے اور تیاریوں کو سراہا۔

    اس موقع پر آرمی چیف نے کہا کہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ مادر وطن کی حفاظت سے مقدس کوئی چیز نہیں ہے۔

  • سربراہ پاک فضائیہ ائیرچیف مارشل سہیل امان کےلیے امریکی لیجن آف میرٹ کا اعزاز

    سربراہ پاک فضائیہ ائیرچیف مارشل سہیل امان کےلیے امریکی لیجن آف میرٹ کا اعزاز

    اسلام آباد : پاک فضائیہ کے سربراہ کو امریکی لیجن آف میرٹ ایوارڈ سے نواز گیا، ائیر چیف سہیل امان کو انکی پیشہ وارانہ خدمات کے اعتراف میں یہ اعزاز دیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق ائیر ہیڈ کواٹرز میں ایک پُروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا ، جس میں پاک فضائیہ کے سربراہ ائیر چیف مارشل سہیل امان کو امریکی حکومت نے اعلی ترین ملٹری ایوارڈ لیجن آف میرٹ دیا گیا۔

    کمانڈریوایس ائیر فورس سنٹرل کمانڈ، لیفٹیننٹ جنرل جیفری ایل ہیریجین یہ اعزاز عطا کیا جبکہ امریکی فضائیہ کے چیف آف سٹاف جنرل ڈیوڈایل گولڈفین نے بذریعہ ویڈیو لنک شرکت کی۔

    پاک فضائیہ کے سربراہ کو یہ اعزاز انکی جرأتمندانہ قیادت، دور اندیشی اوردہشتگردی کیخلاف بین الاقوامی جنگ میں غیر معمولی عزم و استقلال اور علاقائی و عالمی امن و استحکام کو یقینی بنانے کے لیے کی گئی کاوشوں کے اعتراف میں دیا گیا۔

    سربراہ امریکی فضائیہ کا کہنا تھا کہ ائیرچیف سہیل امان نے دہشت گردی کے خلاف کامیابی میں اہم کردار ادا کیا۔

    ترجمان پاک فضائیہ کے مطابق ایئرچیف سہیل امان اور امریکی کمانڈرجیفری ایل ہیریجین کے درمیان ملاقات ہوئی ، ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا اور فضائی افواج کے درمیان باہمی تعاون مزید بڑھانے کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں۔