Tag: سربراہ چوہدری شجاعت حسین

  • اداروں کو لڑانے والے ملک داؤ پر لگا رہے ہیں، چوہدری شجاعت

    اداروں کو لڑانے والے ملک داؤ پر لگا رہے ہیں، چوہدری شجاعت

    لاہور: سربراہ مسلم لیگ (ق) چوہدری شجاعت حسین نے کہا ہے کہ اداروں کو لڑانے والے ملک کے مخلص نہیں، اداروں کو آپس میں لڑانے والے ملک کو داؤ پر لگا رہے ہیں۔

    میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چوہدری شجاعت حسین نے کہا کہ حکمرانوں کے ایجنڈے سے ملکی ساکھ کو نقصان پہنچ رہا ہے، ملک دشمن عناصر کا ساتھ دینے کے بجائے مقابلہ کیا جائے۔

    انہوں نے کہا کہ آئندہ انتخابات ہوتے نظر نہیں آتے اور اگر ملک میں قومی حکومت بنتی ہے تو اس میں مسلم لیگ کا اہم کردار ہوگا جو بھرپور طریقے سے ادا کیا جائے گا۔

    چوہدری شجاعت حسین نے کہا کہ پاک فوج ملکی سلامتی کے لیے دن رات محنت کرتی ہے اور ملکی دفاع کی خاطر اپنی جانیں بھی دینے سے گریز نہیں کرتے چنانچہ پاک فوج اور عدلیہ مخالف بولنے والے اپنے گریبان میں جھانکتے ہوئے ملک دشمن قوتوں سے دوستی کے بجائے منہ توڑ جواب دیا جائے۔

    انہوں نے کہا کہ حکمرانوں کے ایجنڈے سے ملکی ساکھ کو نقصان پہنچ رہا ہے جو مسلسل فوج اور عدلیہ کے خلاف سخت بیانات دے رہے ہیں جس سے ملک میں انتشار پھیلنے کا اندیشہ ہے۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • وزیراعظم استعفیٰ دے دیں گے، چوہدری شجاعت کی پیش گوئی

    وزیراعظم استعفیٰ دے دیں گے، چوہدری شجاعت کی پیش گوئی

    لاہور: مسلم لیگ (قائد اعظم) کے سربراہ چوہدری شجاعت نے امیر جماعت اسلامی سے ملاقات کے دوران پیش گوئی کی ہے کہ وزیراعظم استعفیٰ دے دیں گے۔

    وہ چوہدری پرویز الہی کے ہمراہ امیر جماعت اسلامی سراج الحق سے ملاقات کر رہے تھے انہوں نے کہا کہ اپوزیشن کو باہمی اختلافات بھلانے دینے چاہئیں اور ایک پلیٹ فارم سے کرپشن کے خلاف جدو جہد کرنا چاہیے یہی پیغام لے کر چار جماعتی اتحاد کی جانب سے یہاں آیا ہوں۔

    چوہدری شجاعت نے کہا کہ پاناما کیس کا فیصلہ تاریخی ہے جس کے تحت وزیراعظم صادق اور امن نہیں رہے ہیں اور حق حکمرانی کھو بیٹھے ہیں اور میں آج پیش گوئی کرتا ہوں کہ وزیراعظم استعفیٰ دے دیں گے۔


    *وزیراعظم ملزم ہیں مستعفی ہوں تاکہ جے آئی ٹی آزادانہ تحقیقات کر سکے، گرینڈ الائنس


    اس موقع پر امیر جماعت اسلامی نے چوہدری شجاعت کے موقف کی تائید کرتے ہوئے کہا ہے کہ سپریم کورٹ نے وزیراعظم کے بیانات کو سچ تسلیم نہیں کیا اس لیے نوازشریف کو اخلاقی طور پر اس منصب سے علیحدہ ہوجانا چاہئے۔

    امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ کرپشن مسائل کی ماں ہے اور بد قسمتی سے ملک کے حکمران کرپشن میں ملوث ہیں جو کہ پاناما لیکس منظرعام پر آنے پر روز روشن کی طرح عیاں ہو گئی ہے جس کے بعد عدالت میں کیس چلا تو سپریم کورٹ نے ایک لحاظ سے وزیراعظم کو ملزم ڈکلیئر کیا۔

    انہوں نے کہا کہ وزیراعظم سے تفتیش کے لیے جےآئی ٹی بنانا پاکستان کی تاریخ کا سب سے بڑا فیصلہ ہے تاہم جےآئی ٹی کی کارروائی کو شفاف اور پبلک کیاجائے تاکہ حقائق عوام کے سامنے آ سکیں کیوں کہ ملک کا نظام اور کرپشن ساتھ ساتھ نہیں چل سکتے۔

    سراج الحق نے کرپشن کے خلاف ہائیکورٹ بار کےعزم کوخراج تحسین پیش کرتے ہوئے چوہدری شجاعت کی سربراہی میں قائم ہونے والی کے چار جماعتی اتحاد کو سراہا جس میں مسلم لیگ (ق)، پاکستان عوامی تحریک، متحدہ دینی محاذ اور سنی اتحاد کونسل شامل ہیں۔

    اس موقع پر چوہدری شجاعت نے امیر جماعت اسلامی کو چا جماعتی اتحاد کے ساتھ مل کر وزیراعظم کے استعفی سے متعلق تحریک چلانے کی دعوت دی جب کہ چوہدری پرویز الہی کا کہنا تھا کہ چار جماعتی اتحاد کا وفد بھی کل جماعت اسلامی کی قیادت سے ملے گا۔

  • اپوزیشن 2018 کے انتخابات کی تیاریاں کرے، چوہدری شجاعت

    اپوزیشن 2018 کے انتخابات کی تیاریاں کرے، چوہدری شجاعت

    لاہور : مسلم لیگ ق کے سربراہ چوہدری شجاعت کا کہنا ہے کہ پانامہ لیکس کا معاملہ کھٹائی میں پڑگیا ہے اب اپوزیشن 2018 کے انتخابات کا انتظار کرے۔

    لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے چوہدری شجاعت نے اعتراف کیا کہ حکومت اپوزیشن کی نالائقی کی وجہ سے چل رہی ہے، پاناما لیکس کا معاملہ کھٹائی میں پڑ گیا ہے جس میں دونوں فریقین برابر کے ملوث ہیں، انہوں نے اپوزیشن کو مشورہ دیا کہ اب وقت ضائع کرنے سے بہتر ہے جماعتیں 2018 کے انتخابات کی تیاریاں کرے۔

    انہوں نے مزید کہا کہ ملک کو مستقل بنیادوں پر وزیر خارجہ کی ضرورت ہے لیکن حکمران اس اہم وزارت پر صرف دو مشیروں سے کام چلا رہی ہے، جو ملک کے لیے بہت نقصان کا باعث بن رہی ہے۔

    چوہدی شجاعت نے حکومت کو مشورہ دیا کہ کشمیر کمیٹی خواب و خرگوش کے مزے لے رہی ہے، مسئلہ کشمیر کے لیے پاکستان کو لابنگ کرنی چاہیے، حکمران کشمیر میں جاری بھارتی مظالم پر آواز بلند کریں اور اس کے حل کےلیے دلیرانہ اقدامات کریں۔

    پانامہ لیکس کے حوالے سے پوچھے گئے سوال پر  چوہدری شجاعت نے کہاکہ  کمیٹی کی عدم دلچسپی کے باعث معاملہ کھٹائی میں پڑ گیا ہے اب بہت مشکل نظر آتا ہے کہ اس حوالے سے کوئی پیش رفت سامنے آئے۔

     

  • مشرف کی ایمرجنسی، جنرل کیانی نے عملدرآمد کرایا، چوہدری شجاعت

    مشرف کی ایمرجنسی، جنرل کیانی نے عملدرآمد کرایا، چوہدری شجاعت

    مسلم لیگ ق کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین کا کہنا ہے کہ سابق صدر پرویز مشرف کی ایمرجنسی پر عملدآمد سابق چیف آف آرمی اسٹاف جنرل پرویز کیانی نے کرایا تھا۔

    چوہدری شجاعت حسین کا کہنا ہے کہ ایمرجنسی لگانے کے لئے پرویز مشرف نے سب سے مشاورت کی تھی اور جنرل کیانی مشاورت میں بھی شریک تھے، انہوں نے بتایا کہ غداری کیس میں فوج سمیت سب کے خلاف مقدمات قائم ہونے چاہئیے۔

    چوہدری شجاعت نے کہا کہ وہ امن وامان کے قیام کے لئے ایمرجنسی کے حق میں تھے اور وہ عدالت کو سچ بتائیں گے، مشرف نے سب سے مشورہ کیا تھا، مشرف فوجی ہیں اور فوجیوں کی طرح بات کرتے ہیں۔

    مہنگائی کے بارے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چوہدری شجاعت نے کہا کہ مہنگائی ایسا مسئلہ ہے کہ قوم ڈرون اور بجلی جیسے مسائل بھول جائے گی، وزیراعظم مہنگائی کے خاتمے کیلئے گول میز کانفرنس بلائیں کھلے دل سے تجاویز دیں گے، چوہدری شجاعت نے کہا کہ ملکی مسائل کے حل کیلئے سب کو اکٹھا ہونا چاہئے۔