Tag: سربراہ ڈاکٹرطاہر القادری

  • پنجاب حکومت کی رکاوٹوں کے باعث ٹریفک میں پھنسی خاتون اور بچہ دم توڑگئے

    پنجاب حکومت کی رکاوٹوں کے باعث ٹریفک میں پھنسی خاتون اور بچہ دم توڑگئے

    راولپنڈی/لاہور : قصاص اور احتساب ریلیوں کے پیش نظر حکومت پنجاب کی جانب سے لاہور اور راولپنڈی کو کنٹینر لگا کر بند کردیا گیاٹریفک جام ہونے کے باعث لاہور میں ایک بچہ اور راولپنڈی میں بروقت اسپتال نہ پہنچنے پرایک مریضہ ایمبولینس میں ہی دم توڑ گئے۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان عوامی تحریک نے آج راولپنڈی میں تحریک قصاص کے تحت ریلی نکالنے کا اعلان کررکھا ہے جس کے بعد پنجاب حکومت نے حفاظت کے نام پرعوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کے گھر لال حویلی کو سیل کرنے کے ساتھ ساتھ پورے شہرکو کنٹینر لگا کربند کردیا ہے۔

    PTI-POST-1

    اسی سے متعلق : راولپنڈی پہنچنے سے پہلے راستے کلیئر کردیے جائیں ورنہ ذمہ دار حکومت ہوگی،طاہرالقادری

    جگہ جگہ لگے کنٹینرز اور روکاٹوں کے باعث شہریوں کو سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے یہاں تک کے مریض امداد نہ ملنے کے باعث سڑک پر ہی دم توڑ رہے ہیں جس کی مثال مری روڈ پر ایمبولینس میں موجود خاتون ہیں

    PTI-POST-4

    جب کہ دوسری طرف تحریک انصاف کی ریلی کے پیش نظر لاہور شہر کی سڑکوں پرکنٹینر لگا کربند کردیا گیا ہے جس کی وجہ سے لاہورکی مرکزی شاہراہ پرایمبولینس میں موجود بچہ بروقت طبی امداد نہ ملنے پرایمبولینس میں دم توڑ گیا۔

    PTI-POST-2

    اس افسوسناک واقعے کے بعد شہریوں میں غم و غصہ کی لہر دوڑ گئی ہے اور وہ حکومت سے مطالبہ کر رہے ہیں کہ اہم اور مصروف شاہراہوں سے کنٹیرز سمیت تمام رکاوٹوں کو ہٹائے تا کہ شہری بآسانی اپنی منزلوں تک پہنچ سکیں۔

  • ڈاکٹرطاہرالقادری وطن واپسی کیلئے لندن سے روانہ

    ڈاکٹرطاہرالقادری وطن واپسی کیلئے لندن سے روانہ

    لندن: طاہرالقادری نے لندن سے پاکستان کیلئے اڑان بھرلی، عوام تحریک کے سربراہ سانحہ ماڈل ٹاؤن کی دوسال مکمل ہونےپرمال روڈ پر دھرنےکی قیادت کریں گے۔

    پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہرالقادری پاکستان آمد کیلئے لندن سے روانہ ہوگئے ،ہتھرو ایئرپورٹ پر ڈاکٹر طاہر القادری نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سانحہ ماڈل ٹاؤن پر کمیشن کی یکطرفہ رپورٹ میں بھی ذمہ دار پنجاب حکومت کوٹھہرایا گیا ہے ۔

    سولہ جون کو سانحہ ماڈل ٹاؤن کے شہدا کی دوسری برسی کےموقع پر پاکستان عوامی تحریک فیصل چوک مال روڈ پر دھرنا دے گی، طاہرالقادری دھرنے کی قیادت کرتے ہوئے شرکا سے خطاب کریں، لاہور کی ضلعی انتطامیہ نےمال روڈ پر جلسے کی مشروط اجازت دے دی۔

  • مدینہ منورہ: شیخ رشید احمد کی ڈاکٹر طاہر القادری سے ملاقات

    مدینہ منورہ: شیخ رشید احمد کی ڈاکٹر طاہر القادری سے ملاقات

    مدینہ منورہ: عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے مدینہ منورہ میں ڈاکٹر طاہر القادری سے ملاقات کی، جس میں ملکی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

    زرائع کے مطابق مدینہ منورہ میں پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹرطاہر القادری اور عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کی ملاقات ہوئی، ملاقات میں ملکی سیاست پر خوب گفتگو ہوئی۔

    شیخ رشید احمد کا کہنا تھا کہ موجودہ حکومت نااہل ہے، بجلی، گیس اور تیل کے بحرانوں نے اس حکومت کی نااہلی ثابت کردی ہے ۔

    اس موقع پر علامہ طاہر القادری کا کہنا تھا کہ جب تک اس ملک پر ایسے حکمران مسلط رہیں گے، بحران بھی آتے رہیں گے، انہوں نے مزید کہا کہ مجھے موجودہ حکمرانوں سے نہ تودہشتگردی کے خاتمے کی توقع ہے اور نہ ہی انصاف ملنے کی۔

    ڈاکٹر طاہر القادری کا کہنا تھا کہ عوام کو ظلم اور نا انصافی سے نجات حاصل کرنے کے لیے اس حکومت کیخلاف اٹھ کھڑے ہونا چاہیے۔