Tag: سربراہ ڈاکٹر علامہ طاہر القادری

  • دامن صاف ہوتا تو منی ٹریل آتی، قطری خط نہ آتے، طاہر القادری

    دامن صاف ہوتا تو منی ٹریل آتی، قطری خط نہ آتے، طاہر القادری

    لاہور : سربراہ پاکستان عوامی تحریک طاہر القادری نے کہا ہے کہ اشرافیہ کا دامن صاف ہوتا تو منی ٹریل کی جگہ قطری خط نہ آتے اور سپریم کورٹ نااہلی کا فیصلہ دینے پر مجبور نہیں ہوتی.

    سربراہ پاکستان عوامی تحریک ڈاکٹر طاہر القادری پارٹی کے سینئر رہنماؤں سے ٹیلی فونک گفتگو کر رہے تھے انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ کا فیصلہ متنازع نہیں بلکہ متفقہ ہے جس پر منفی پروپیگنڈا کرنے والے قابل گرفت ہیں اور توہین عدالت کے مرتکب ہیں.

    انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) اداروں کے خلاف ہرزہ سرائی کر کے عوام کو بغاوت پر اکسا رہی ہے تاکہ ملک میں انارکی پھیلے اور انتشار و افراتفری سے ملک کے نظام کو تہس نہس کیا جائے.

    انہون نے کہا کہ نوازشریف سپریم کورٹ کے خلاف مارچ کے اعلانات کر رہے ہیں جس پر ان کی باز پرس کی جانی چاہیئے اوراگر نا اہل نواز شریف کو مزید ڈھیل ملی تو ملک میں اتنی بربادی ہوگی.

    علامہ طاہر القادری نے کہا کہ نیشنل ایکشن پلان کو غیر فعال رکھنے والے حکمراں اب اسے مکمل طور پر ختم کرنے کے در پے ہیں تاکہ دہشت گردوں کے خلاف آپریشن کو روکا جائے اور ملک میں خوف کی فضاء قائم رہے.

    انہوں نے کہا کہ رواں ہفتے جسٹس باقرنجفی کمیشن کی رپورٹ پر فیصلہ آنے کی امید ہے جس کے بعد ماڈل ٹاؤن سانحے کے ذمہ داروں کو کہیں پناہ نہیں ملے گی.

  • ماڈل ٹاؤن رپورٹ عام ہونے سے نظامِ انصاف مستحکم ہوگا، طاہرالقادری

    ماڈل ٹاؤن رپورٹ عام ہونے سے نظامِ انصاف مستحکم ہوگا، طاہرالقادری

    لاہور : سربراہ پاکستان عوامی تحریک ڈاکٹر طاہر القادری نے کہا ہے کہ ماڈل ٹاؤن رپورٹ عام ہونے سے نظامِ انصاف مستحکم ہوگا اور مظلوموں کا ریاست پر اعتماد بحال ہو گا.

    وہ لاہورمیں اپنے مرکزی دفتر میں پارٹی رہنماؤں سے ٹیلی فونک خطاب کر رہے تھے، علامہ طاہر القادری نے کہا کہ فاضل بینچ کا نجفی کمیشن رپورٹ طلب کرنا اہم پیشرفت ہے جس کا خیرمقدم کرتے ہیں.

    طاہر القادری نے کہا ہے کہ رپورٹ عام ہونے سے قاتلوں کے چہروں سے نقاب ہٹے گا اور ملزمان کو کیفر کردار پہنچنے پر مظلوموں کا نظام عدل پر اعتماد بڑھے گا.

    سربراہ پاکستان عوامی تحریک نے سوال اُٹھایا کہ جب پاناما پیپرز کے ملزم کو اہم دستاویزات والیم 10 تک رسائی مل سکتی ہے اور وہ خفیہ ڈاکومنٹس بھی پڑھ سکتے ہیں تو پڑھ سکتے ہیں ماڈل ٹاؤن کے مظلوم لواحقین اور ورثاء جسٹس باقر نجفی رپورٹ کیوں نہیں حاصل کرسکتے؟

    علامہ ڈاکٹر طاہرالقادری نے کہا ہے کہ سانحہ ماڈل ٹاؤن کے ملزمان قانون کی گرفت سے آزاد کھلے عام پِھر رہے ہیں لیکن انہیں کوئی پابند سلاسل کرنے والا نہیں اور مظلوموں کی کہیں سنوائی نہیں ہورہی ہے.


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • انصاف کے لیے یورپی یونین اورجنیوا بھی جائیں گے،طاہر القادری

    انصاف کے لیے یورپی یونین اورجنیوا بھی جائیں گے،طاہر القادری

    لاہور: پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ طاہر القادری سانحہ ماڈل ٹاؤن میں حکومتی اداروں سے انصاف نہ ملنے کے بعد معاملہ یورپی یونین اور انسانی حقوق کمیشن میں اُٹھانے کا فیصلہ کر لیا ہے جس کے لیے وہ آج لندن روانہ ہو رہے ہیں۔

    لاہورمیں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عوامی تحریک کے سربراہ کا کہنا تھا کہ قصاص تحریک کو سیاسی مقاصد کے لیے شروع نہیں کیا ہمیں اپنے شہداء کا ہر قیمت پر چاہیے تحریک کے ابھی دو مراحل باقی ہیں اب یہ طے کرنا ہے کہ دونوں مراحل ایک بار ہی طے کئے جائیں یا باری باری۔

    انہوں نے کہا مہ سانحہ ماڈل ٹاون ریاستی دہشتگردی ہے اس لیے اس کیس میں انصاف لینے کے لئے جو جو دروازے کھٹکھٹانے پڑے کھٹکھٹاؤں گا ہر در پہ دستک دوں گا جس کے لیے جنیوا بھی جانا پڑا تو جاؤں گا۔

    انہوں نے وضاحت کی کہ وہ قصاص تحریک کے ختم کرنے کا اعلان نہیں کررہے ہیں بلکہ ماڈل ٹاؤن سانحہ کے کیس میں انصاف لینے کیلئے انسانی حقوق کمیشن کے پاس جا رہے ہیں اس سلسلے میں کل وکلا سے مشاورت کریں گے تخت لاہور والے سن لیں کہ ہم یورپی یونین پارلیمنٹ بھی جا رہے ہیں۔

    ایک سوال کے جواب میں طاہر القادری کا کہنا تھا کہ ہم رائیونڈ کو سیاسی سرگرمیوں کا مرکز نہیں بنانا چاہتے تاہم رائیونڈ کی جانب مارچ خارج ازامکان نہیں اگر ہمیں کسی جانب سے انصاف نہ ملا تو ہم وہاں بھی جا سکتے ہیں۔

    انہوں نے مزید کہا کہ ابھی ہم اپنی اس تحریک میں قانونی جنگ لڑنے جا رہے ہیں اس لیے ہم نے اپنے اوپرازخود ایک اخلاقی پابندی لگا رکھی ہے کہ رائیونڈ نہیں جانا کیوں کہ ہم نہیں چاہتے کہ وہاں جائیں لیکن کہیں سے انصاف نہ ملنے پر شہدا کے خون کا بدلہ لینے کے لیے رائیونڈ تک بھی جا سکتے ہیں اور اگر ہم گئے تو وہ راستے کا بس سٹاپ نہیں ہوگا بلکہ ہماری منزل ہوگی۔

    تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان سے لندن میں خفیہ ملاقات کے حوالے سے پوچھے گئے سوال کے جواب میں علامہ طاہرالقادری کا کہنا تھا کہ عمران خان سے 2014 کے بعد سے کوئی ملاقات نہیں ہوئی تا ہم انہیں ہماری غیر مشروط حمایت حاصل ہے ہم تحریک قصاص اور تحریک احتساب کا حصہ ہیں رائے ونڈ مارچ کا نہیں۔

  • ڈاکٹر علامہ طاہرالقادری جلسہ گاہ پہنچ گئے

    ڈاکٹر علامہ طاہرالقادری جلسہ گاہ پہنچ گئے

    لاہور : پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ اپنی رہائش گاہ سے جلسہ گاہ پہنچ گئے، ان کا کہنا تھا کہ ’’ کارکن ڈٹے رہیں جلد ظلم سے نجات کی صبح آنے والی ہے‘‘۔

    تفصیلات کے مطابق رہائش گاہ سے جلسہ گاہ روانہ ہوتے وقت علامہ طاہر القادری کے اہل خانہ اور تحریک منہاج القرآن کے رہنما اور عوامی تحریک کے سربراہ شیخ رشید بھی موجود تھے۔

    اس موقع پر طاہر القادری نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آج حکمرانوں کے ظلم کو دو برس مکمل ہوگئے ہیں مگر مظلوموں کو انصاف نہیں مل سکا۔

    انہوں نے مزید کہا کہ ’’جلسہ گاہ میں خطاب کے آخر میں دھرنے کے مستقبل سے متعلق لائحہ عمل دوں گا اور اس کے بعد کی صورتحال پر تفصیلی بات کروں گا‘‘۔

    ڈاکٹر طاہر القادری کی آمد کے موقع پر پاکستان پیپلز پارٹی، تحریک انصاف، ق لیگ، متحدہ قومی موومنٹ سمیت دیگر سیاسی جماعتوں کے رہنما  بھی موجود تھے جن سے طاہر القادری نے فرداً فرداً ملاقات کی۔

    واضح رہے سانحہ ماڈل ٹاؤن کے دو برس مکمل ہونے پر پاکستان عوامی تحریک کی جانب سے لاہور مال روڈ پر دھرنا جاری ہے، جس میں ملک بھر سے کارکنان کی بڑی تعداد نے شرکت کی ہے۔

    دوسری جانب منہاح القرآن کراچی کی جانب سے نمائش چورنگی پر بھی دھرنا جاری ہے جس کے گاڑیوں کی روانی میں مشکلات کا سامنا ہے اور متعدد شاہراہوں پر گاڑیوں کی قطاریں لگ گئیں۔

  • ڈاکٹرطاہرالقادری کا چاربجے چارٹر آف ڈیمانڈ پیش کرنے کا اعلان

    ڈاکٹرطاہرالقادری کا چاربجے چارٹر آف ڈیمانڈ پیش کرنے کا اعلان

    اسلام آباد: پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر علامہ طاہر القادری نے وہ آج شام چار بجے اپنا چارٹر آف ڈیمانڈ پیش کریں گے۔

    علامہ طاہرالقادری انقلاب مارچ  کےاسٹیج پر پہنچے تو پاکستان عوامی تحریک کے کارکنان نے پرجوش استقبال کیا، انقلاب مارچ خواتین کی بڑی تعداد شریک ہیں اورکارکنان انقلاب کیلئے پرعزم ہیں۔

     انقلاب مارچ کے جلسہ سے خطاب میں پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر علامہ طاہر القادری کا کہنا ہے کہ وہ آج شام چار بجے اپنا انقلاب مارچ کا خاکہ پیش کریں گے، انقلاب آنے میں اب زیادہ دیر نہیں لگے گی، انھوں نے کہا کہ  ایک سیکنڈ کیلئے بھی انقلاب مارچ سے باہر نہیں گیا، طبیعت خراب ہونے کے باوجود کسی کے گھر آرام کیلئے نہیں گیا۔

    طاہر القادری  نے کہا کہ یہ دھرنا نہیں انقلاب مارچ ہے، تین دن کی کوشش کے بعد جلسے کی اجازت دی گئی ،رات 11 بجے اسلام آباد میں داخلے کی اجازت ملی۔

    انھوں نے کہا کہ میرا جینا مرنا کارکنوں کے ساتھ ہےہم آئین ،قانون اور جہموریت پر یقین رکھتے ہیں۔

    طاہرالقادری نے کہاہےکارکنان کو پر امن رہنے کی تلقین کی ہے۔کہتےہیں کوئی گولی بھی چلادے توضبط سے کام لینا۔جان قربان کردیں گےلیکن دہشت گردی پر نہیں اتر سکتے۔

    انہوں نے واضح کیا کہ ہے کہ ہم انقلاب کے بغیر یہاں سے واپس نہیں جائیں گے، اور فتح تک ہم سب اسلام آباد میں رہیں گے، انکا کہنا ہے کہ انقلاب میں جتنا بھی وقت لگے میں کارکنوں کو چھوڑ کر باہر نہیں جاؤں گا۔

    انہوں نے ایک مرتبہ پھر کہا کہ ہم آئین پر یقین رکھتے ہیں اور ‘انقلاب مارچ’ پرامن رہے۔