Tag: سربراہ کامیاب جوان پروگرام عثمان ڈار

  • پاکستانی نوجوانوں کیلئے خوشخبری ، یورپی یونین نے بڑا اعلان کردیا

    پاکستانی نوجوانوں کیلئے خوشخبری ، یورپی یونین نے بڑا اعلان کردیا

    اسلام آباد :  یورپی یونین نے کامیاب جوان پروگرام کیلئے تعاون کا اعلان کرتے ہوئے پاکستانی نوجوانوں کےلئے بڑے پیمانے پرسرمایہ کاری کا بھی عندیہ دیا۔

    تفصیلات کے مطابق ورلڈ بینک کے بعد یورپی یونین نے بھی کامیاب جوان پروگرام کیلئے پاکستان سے تعاون کا اعلان کردیا اور پاکستانی نوجوانوں کےلئے بڑے پیمانے پرسرمایہ کاری کا بھی عندیہ دیا۔

    اس سلسلے میں سربراہ کامیاب جوان پروگرام عثمان ڈارسے یورپی یونین سفیر اینڈرولا کامینرا کی ملاقات ہوئی ، ملاقات میں منصوبے کی 3بنیادی ترجیحات  روزگار، تعلیم اور تکنیکی تربیت پر بریفنگ دی گئی۔

    عثمان ڈار نے لون اسکیم اور ہنرمند پاکستان پروگرام کے اعداد و شمار سے بھی آگاہ کیا، جس پر یورپی یونین نے کامیاب جوان پروگرام کی شفافیت اور میرٹ پر اعتماد کا اظہار کیا۔

    سفیراینڈرولا کامینرا نے کہا ای یوٹیکنیکل اورووکیشنل ایجوکیشن معیار بہتر بنانے میں سرگرم عمل ہے، پاکستان سےملکر کامیاب جوان پروگرام آگے بڑھانے کیلئے تیارہیں۔

    عثمان ڈار کا کہنا تھا کہ وزیراعظم نوجوانوں کو ہنر کی طاقت سے آراستہ دیکھنا چاہتےہیں کامیاب جوان پروگرام وزیراعظم پاکستان کے دل سے قریب تر ہے ، مثبت نتائج کیلئےیورپی یونین کی تکنیکی معاونت ،رہنمائی مددگار ثابت ہوگی۔

    سفیر ای یو نے مزید کہا کہ جدید دورکے مطابق نوجوانوں کو مزید سہولتوں سے آراستہ کر سکتے ہیں، باہمی اشتراک کیلئے دونوں جانب سے تکنیکی ٹیمیں آپس میں مشاورت کریں گی، آئندہ ماہ ملاقات میں ممکنہ تعاون پر تفصیلی روڈ میپ تیار کیا جائے گا۔

  • کامیاب جوان پروگرام نوجوانوں کے ساتھ ساتھ بچوں کا مستقبل بھی سنوارنے لگا

    کامیاب جوان پروگرام نوجوانوں کے ساتھ ساتھ بچوں کا مستقبل بھی سنوارنے لگا

    اسلام آباد: کراچی کے نوجوان آصف علی نے کامیاب جوان پروگرام کے ذریعے بچوں کیلئے پہلا انٹرپینورشپ اسکول کھول لیا، سربراہ کامیاب جوان پروگرام عثمان ڈار نے کہا آصف علی کے زبردست بزنس آئیڈیا نے متاثر کیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق کامیاب جوان پروگرام نوجوانوں کے ساتھ ساتھ بچوں کا مستقبل بھی سنوارنے لگا ، کراچی کے نوجوان آصف علی کی ننھے بچوں کو کامیاب بنانے کی منفرد کاوش سامنے آگئی۔

    آصف علی نے کامیاب جوان پروگرام کے ذریعے بچوں کیلئے پہلا انٹرپینورشپ اسکول کھول لیا ، اس سلسلے میں حکومت کی جانب سے بھی بھرپور مدد کے ساتھ ساتھ بزنس آئیڈیا کیلئے فوری رقم فراہم کر دی گئی۔

    کراچی کے نوجوان آصف علی کا کہنا ہے کہ آج سے پہلے بچوں کو انٹرپینورشپ کی تعلیم دینے کا رجحان نہیں تھا، بچوں کو آغاز میں ہی ملازمت لینے والی نہیں دینے والی تربیت فراہم کر رہے ہیں۔

    آصف علی نے کہا کہ یہ سوچ ملک کے مستقبل کیلئے ہے لیکن عملدرآمد کیلئے رقم نہیں تھی، کامیاب جوان پروگرام کے ذریعے 1 مہینے میں 1 کروڑ روپے کی رقم مل گئی، مشن ہے کہ آئندہ 20 سال میں پاکستان کو "جاب کریئٹرز” مارکیٹ بنائیں گے۔

    سربراہ کامیاب جوان پروگرام عثمان ڈار نے آصف علی کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا آصف علی کے زبردست بزنس آئیڈیا نے متاثر کیا ہے، دنیا بھر میں ایسے آئیڈیاز کی ہی قیمت ہے، خوشی ہے کہ نوجوانوں کے ساتھ ساتھ بچوں کا مستقبل سنوارنے کا موقع ملا۔

    عثمان ڈار کا کہنا تھا کہ پاکستان میں انٹرپینیورشپ کی سوچ کو عام کرنا ہوگا، بچوں کو آغاز میں ہی اس کی تربیت کی فراہمی شاندار قدم ہے، اپنے بچوں کو بھی ایسی ہی تعلیم و تربیت دینے کا خواہشمند ہوں۔