Tag: سرتاج وزیز

  • کشمیریوں کی حمایت جاری رکھیں گے، سرتاج عزیز

    کشمیریوں کی حمایت جاری رکھیں گے، سرتاج عزیز

    کراچی: وزیراعظم کے مشیربرائے خارجہ امورسرتاج عزیز نے کہا ہے کہ پاکستان مسئلہ کشمیرپراخلاقی اورسفارتی حمایت جاری رکھے گا۔

    کراچی میں سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے سرتاج عزیز کا کہنا تھا کہ مسئلہ کشمیراقوام متحدہ کی قراردادوں کے ذریعے ہی حل کیا جا سکتا ہے، پاکستان نے ہمیشہ اقوام متحدہ کے فورم پرمسئلہ کشمیرکواجاگرکیا ہے،پاکستان ایک ذمہ دارملک ہے اورعالمی قدروں اور اصولوں کا احترام کرتا ہے،  مشیرخارجہ نے کہا کہ حکومت جموری انداز میں کام کررہی ہے، مسائل کا حل مستحکم جمہوریت سے ہی نکالا جا سکتا ہے۔

  • ایل او سی کشیدگی، سرتاج عزیز کا بانکی مون سے ٹیلی فونک رابطہ

    ایل او سی کشیدگی، سرتاج عزیز کا بانکی مون سے ٹیلی فونک رابطہ

    اسلام آباد: پاکستان کے قومی سلامتی اور خارجہ امور کے مشیرسرتاج عزیزنے اقوامِ متحدہ کےسیکرٹری جنرل بان کی مون کو بھارت کی جانب سے لائن آف کنٹرول پر بلا اشتعال فائرنگ کے متعلق فون کیا اور ان کو فائرنگ سے ہو نے والے نقصانات کے بارے میں آگاہ کیا۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان کی قومی سلامتی اور خارجہ امور کے مشیر سرتاج عزیز نے اقوام متحدہ کے جنرل سیکرٹری بان کی مون سے ٹیلی فونک رابطہ کیا جس میں انھوں نے بان کی مون کو لائن آف کنٹرول اورورکنگ باؤنڈری کی صورتحال سے آگاہ کیا۔ سرتاج عزیزنے بان کی مون کو بھارت کی جانب سے ورکنگ باونڈری پر بلااشتعال فائرنگ اوراس سے ہونے والے نقصانات سے بھی آگاہ کیا۔

    سرتاج عزیزکا کہنا تھا کہ بھارت کو اشتعال انگیزاقدامات سے روکا جائے۔ پاکستان کسی بھی جارحیت کا بھرپورجواب دینے کی صلاحیت رکھتا ہے تاہم عالمی امن کو قائم رکھنے کے لئے عالمی برادری کو زور دینگے کے وہ بھارت کو روکے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان مسئلہ کشمیرسمیت تمام مسائل کا حل چاہتا ہے۔

    سیکرٹری جنرل بان کی مون نےلائن آف کنٹرول کی موجودہ صورتحال پرتشویش کا اظہارکرتے ہوئے کہا کہ دونوں ملکوں کو مسائل مذاکرات کے ذریعے حل کرنے چاہیے۔ مشیرِخارجہ نے اس سے پہلے گیارہ اکتوبرکو سیکرٹری جنرل کومعاملے پرخط بھی تحریرکیا تھا۔

  • ڈی ایٹ ممالک تجارتی، سرمایہ کاری معاہدوں پر عمل کریں، سرتاج عزیز

    ڈی ایٹ ممالک تجارتی، سرمایہ کاری معاہدوں پر عمل کریں، سرتاج عزیز

    وزیر اعظم کے مشیر خصوصی برائے خارجہ امور سرتاج عزیز کا کہنا ہے کہ ڈی ایٹ ممالک کو تجارت اور سرمایہ کاری سے متعلق معاہدوں پر جلد عمل درآمد کرنا ہوگا۔

    وزارت خارجہ میں ڈی ایٹ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے سرتاج عزیز نے کہا کہ ترجیحاتی تجارتی معاہدہ پر عمل درآمد کرنے سے یقینی طور پر ڈی ایٹ ممالک کی تنظیم کے اہداف حاصل ہوسکیں گے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت پاکستان کاروبار کے لیے بہترین ماحول فراہم کر رہی ہے۔

    پاکستان میں توانائی، زراعت ، معدنیات، انجینرنگ اور ٹرانسپورٹ کے شعبوں میں ڈی ایٹ ممالک کے تاجر سرمایہ کاری کر سکتے ہیں۔ ڈی ایٹ اجلاس میںرکن ممالک کے درمیان تجارت کا حجم ڈیڑھ سو ارب ڈالر سے بڑھا کر پانچ سو ارب ڈالر تک لے جانے سے متعلق امور پر تبادلہ خیال بھی کیا گیا۔ ڈی ایٹ اجلاس میں ترکی اور ایران کے وزرائے خارجہ، انڈونیشیا کے نائب وزیر خارجہ، جبکہ بنگلہ دیش، مصر، ملاءیشیا، اور نائجیریا کے سینیر حکام نے شرکت کی۔