Tag: سرجانی ٹاؤن

  • سرجانی ٹاؤن: خواتین اور دو بچوں کا قاتل سگا بھانجا نکلا

    سرجانی ٹاؤن: خواتین اور دو بچوں کا قاتل سگا بھانجا نکلا

    کراچی : سرجانی ٹاؤن میں بچے اور دو خواتین کے قتل کامعمہ حل ہوگیا، قاتل سگا بھانجا نکلا۔ بچے کواس لیے قتل کیا کہ وہ ملزمان کو پہچان نہ لے۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے سرجانی ٹاؤن میں ماں بیٹی اورپڑوس میں کھیلتے بچے کو قتل کرنے والا سگا بھانجا نکلا۔ شمائل نے اپنےدوست فرقان کے ساتھ ممانی کشوراورکزن عاصمہ کے قتل کااعتراف کرلیا۔

    ملزم واردات کے بعد بارہ سال کے مبشر کواغواء کر کے لے گئے تھے،اور اسے گلا دبا کر قتل کردیا۔ ملزمان کی نشاندہی پر مقتول مبشر کی لاش برامد کرلی گئی۔

    مبشرکی لاش ملی تو گھروالوں پرقیامت ٹوٹ پڑی، بچےکاقصور صرف اتنا تھا کہ اس نےملزمان کوگھر سے نکلتا دیکھ لیا تھا، سرجانی ٹاؤن پولیس نے ملزمان کےخلاف تہرے قتل کامقدمہ درج کرلیا، آلہ قتل برامد کر کے چالان تیار کیا جارہا ہے۔

  • سرجانی ٹاؤن، رینجرز نے زیرِ زمین دفن اسلحہ بر آمد کرلیا

    سرجانی ٹاؤن، رینجرز نے زیرِ زمین دفن اسلحہ بر آمد کرلیا

    کراچی : سرجانی ٹاون میں رینجرز نے کاروائی کرتے ہوئے بھاری اسلحہ برآمد کرلیا ہے جب کہ رینجرز کی جانب سے سینٹرل جیل میں بھی سرچ آپریشن کے دوران کالعدم تنظیم کے کارندوں سے پوچھ گچھ کی گئی ہے۔

    رینجرز ذرائع کے مطابق سرجانی ٹاون سیکٹر بی میں رینجرز نے ایک مکان پر چھاپہ مار کر بھاری اسلحہ برآمد کرلیا ہے برآمد کئے جانے والے اسلحے میں ہیوی مشین گن،ایل ایم جی ،جی تھری رائفل سمیت دیگر اسلحہ شا مل ہے اسلحے میں آٹھ سب مشین گن،چار ایم ایم رائفل بھی شامل ہیں۔


    رینجرز ذرائع کے مطابق مذکورہ کارروائی ایک سیاسی جماعت کے عسکری ونگ سے تعلق رکھنے والے گرفتار ملزم کی نشاندہی پر کی گئی
    دہشتگردوں نے اسلحہ زمین میں دبا کر واش روم بنایا گیا تھا۔

    دوسری جانب رینجرز نے سینٹرل جیل میں سرچ آپریشن کرتے ہوئے مختلف بیرکس میں موجود کالعدم تنظیم کے کارندوں سے بھی پوچھ گچھ کی اور بعض افراد کے سامان کی تلاشی بھی لی۔

    گزشتہ کچھ دنوں میں کراچی آپریشن میں مزید تیزی آئی ہے اور قانون نافذ کرنے والے اداروں نے خفیہ اطلاعات پر چھاپہ مار کارروائی کرتے ہوئے نہ صرف یہ کہ نامی گرامی مجرموں کو گرفتار کیا ہے بلکہ زیر زمین چھپایا گیا اسلحہ بھی بر آمد کیا ہے۔

  • کراچی:سرجانی ٹاون میں چھاپہ، اسلحے کی کھیپ پکڑی گئی

    کراچی:سرجانی ٹاون میں چھاپہ، اسلحے کی کھیپ پکڑی گئی

    کراچی: قانون نافذ کرنے والے اداروں نے کامیاب کارروائی کرکے اسلحہ کی بڑی کھیپ برآمد کرلی.

    تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے سرجانی ٹاؤن میں یارو خان گوٹھ میں قانون نافذ کرنےوالوں نے چھاپہ مارکر بھاری تعدادمیں اسلحہ برآمدکرلیا.

    ذرائع کے مطابق برآمد کیا جانے والا اسلحہ لینڈ مافیا کے کارندوں کا ہے،جس میں پانچ کلاشنکوف ،چارنائن ایم ایم پستول اور ایک ایل ایم جی گن شامل ہیں.

    کارروائی گرفتار ملزمان کی نشاندہی پر کی گئی، ملزم نے انکشاف کیا کہ اسلحہ زمینوں پر قبضوں کے دوران مزاحمت پر قتل و غارت گری کیلئے استعمال کیا جاتا تھا۔

  • کراچی میں فائرنگ سے بارہ سالہ بچہ اور خاتون جاں بحق،ملزمان فرار

    کراچی میں فائرنگ سے بارہ سالہ بچہ اور خاتون جاں بحق،ملزمان فرار

    کراچی : سرجانی ٹاؤن میں فائرنگ سے بارہ سالہ بچہ اور خاتون جاں بحق ہوگئے ۔ پولیس کے مطابق سرجانی کے علاقے تیسر ٹاؤن میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے بارہ سالہ شاہد اور پارو نامی خاتون کو قتل کردیا۔

    ملزمان واردات کے بعد باآسانی فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے، جبکہ فائرنگ کے واقعے میں ایک خاتون زخمی بھی ہوئی۔

    پولیس کاکہنا ہے کہ واقعہ ذاتی دشمنی کا شاخسانہ معلوم ہوتا ہے تاہم ملزمان کی گرفتاری کیلئے کوششیں کی جارہی ہیں۔ مقتولین کی لاشوں کو ضابطے کی کارروائی کیلئے عباسی اسپتال منتقل کردیا گیا ۔

    دوسری جانب سپر ہائی وے پر فائرنگ سے ایک شخص زخمی ہوگیا، پولیس نے فائرنگ کرنے والے ملزم کو اسلحہ سمیت گرفتار کرلیا۔

  • سرجانی ٹاؤن سے غیر ملکیوں سمیت20 مشتبہ افراد گرفتار

    سرجانی ٹاؤن سے غیر ملکیوں سمیت20 مشتبہ افراد گرفتار

    کراچی : سرجانی ٹاؤن میں پولیس کا کامیاب آپریشن ، غیرملکیوں سمیت بیس مشتبہ افراد گرفتار۔

    تفصیلات کے مطابق پولیس نے سرجانی ٹاؤن سےغیرملکیوں سمیت بیس سےزیادہ مشتبہ افراد کوحراست میں لےلیا۔ پولیس نے تیسر ٹاؤن میں سرچ آپریشن کیا.

    آپریشن کے دوران گھر گھر تلاشی لی گئی، جہاں سے سات افغان باشندوں سمیت بیس مشتبہ افراد کو حراست میں لیکر تھانے منتقل کردیا گیا۔

    اس موقع پر پولیس کی بھاری نفری موجود تھی، پولیس کو آپریشن کے دوران کسی قسم کی مزاحمت کا سامنا نہیں کرنا پڑا۔ گرفتار شدگان سے تفتیش جا ری ہے۔

  • سرجانی ٹاؤن میں  پولیس مقابلہ، چار دہشت گرد ہلاک،

    سرجانی ٹاؤن میں پولیس مقابلہ، چار دہشت گرد ہلاک،

    کراچی : قانون نافذ کرنے والے اداروں نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے چار دہشت گردوں کو ہلاک کردیا،تفصیلات کے مطابق سرجانی ٹاؤن کے سیکٹر دس میں پولیس اور رینجرز نے خفیہ اطلاع پر مشترکہ کارروائی کی ۔

    اس دوران ملزمان اور رینجرز کے درمیان فائرنگ کے دو طرفہ تبادلے میں چار دہشت گرد مارے گئے اور دواہلکار زخمی ہوگئے۔ترجمان رینجرز کے مطابق ہلاک دہشت گردوں کے قبضے سے خودکش جیکٹ اور دستی بم برآمد ہوئے ہیں ۔

    ایک دہشت گرد کی شناخت عابد چھوٹا کے نام سے کرلی گئی ہے۔ جبکہ دوسری جانب بلدیہ ٹاؤن میں حساس ادارے نے کارروائی کرکے کالعدم تنظیم کے آٹھ کارندوں کو گرفتار کرلیا ہے۔

    گرفتار ملزمان کے قبضے بھاری مقدار میں بارود ،اسلحہ اور دو موٹر سائیکل برآمد ہوئیں ۔انچارچ سی ٹی ڈی علی رضا کے مطابق چھاپہ کالعدم تنظیم کے امیر کی موجودگی کی اطلاع پر مارا گیا تھا اطلاع تھی کہ ملزمان دہشت گردی کی منصوبہ بندی کررہے تھے ۔